17/02/2026
لڑکیوں کی Fertility کے لیے پروٹین کتنا ضروری ہے؟
اکثر لڑکیاں صرف وزن کم کرنے یا ڈائٹ پر فوکس کرتی ہیں، لیکن یہ نہیں جانتیں کہ مناسب پروٹین نہ لینا مستقبل میں Fertility کو متاثر کر سکتا ہے۔
🌸 پروٹین کیوں ضروری ہے؟
1️⃣ ہارمونز کی تیاری کے لیے
جسم میں بننے والے تولیدی ہارمونز (Estrogen, Progesterone وغیرہ) کی درست تیاری کے لیے پروٹین ضروری ہے۔ کمی ہونے پر ہارمونل عدم توازن ہو سکتا ہے۔
2️⃣ انڈوں (Eggs) کی صحت کے لیے
اچھی کوالٹی کے Eggs بننے کے لیے جسم کو مناسب امائنو ایسڈز (جو پروٹین سے ملتے ہیں) درکار ہوتے ہیں۔
3️⃣ اووریز کی مضبوطی کے لیے
کم پروٹین ڈائٹ اووریز کی کمزوری، کم AMH اور بے قاعدہ پیریڈز کا سبب بن سکتی ہے۔
4️⃣ PCOS میں مددگار
Polycystic O***y Syndrome (PCOS) میں ہائی پروٹین اور کم ریفائنڈ کارب ڈائٹ انسولین کو کنٹرول رکھنے میں مدد دیتی ہے، جس سے Ovulation بہتر ہو سکتا ہے۔
🍳 روزانہ کتنی پروٹین ضروری ہے؟
عام طور پر:
👉 وزن کے ہر کلو کے حساب سے 1 سے 1.2 گرام پروٹین
مثلاً اگر وزن 60 کلو ہے تو تقریباً 60–70 گرام پروٹین روزانہ۔
(PCOS یا کمزوری کی صورت میں ڈاکٹر کے مشورے سے مقدار بڑھائی جا سکتی ہے)
🥚 پروٹین کے اچھے ذرائع:
✔ انڈے
✔ دالیں
✔ چکن (Skin کے بغیر)
✔ مچھلی
✔ دودھ اور دہی
✔ چنے اور لوبیا
✔ Nuts اور بیج
⚠ اہم بات
Crash dieting، صرف سلاد یا صرف چائے بسکٹ پر گزارہ کرنا ہارمونز اور Fertility دونوں کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔
اگر پیریڈز بے قاعدہ ہوں، AMH کم ہو یا بار بار حمل ٹھہرنے میں مسئلہ ہو تو اپنی ڈائٹ ضرور چیک کریں۔
صحت مند اووریز کے لیے متوازن غذا سب سے پہلا قدم ہے۔ 🌿
مزید راہنمائی کے لیے انباکس کریں اور میسج کریں اور ہمیں فالو کریں شکریہ