Medical Lab Technologist

Medical Lab Technologist Medical Laboratory Technologist 🔬❤️
Proud to be a Laboratory Technologist😎💪🔥🔬

24/04/2026

*خیبرپختونخوا ہیلتھ ٹیکنالوجسٹ ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کا مؤقف*

*الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کو ڈرانے اور دباؤ میں لانے کی ہر کوشش ناکام بنائیں گے۔*

*جواب ملاحظہ ہو:*

ہر کونسل کا اپنا قانونی ڈومین ہے۔ کوئی کونسل الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کونسل کو بائی پاس نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی ہماری کونسل پر دباؤ ڈالنے یا اس کے ڈومین میں مداخلت کی کوشش کرے تو تمام ہیلتھ ٹیکنالوجسٹس کو متحد ہو کر اپنی کونسل کا دفاع کرنا چاہیے۔

آج کل آن لائن دور ہے، کسی سے کچھ چھپایا نہیں جا سکتا۔ کیا ہماری کونسل اتنی کمزور ہے کہ اگر ایک ریٹائرڈ پیرامیڈیکس کچھ اچھا یا برا کہہ دے تو کونسل پر زوال آ جائے گا؟ اگر ہم ایسی زوال پذیر سوچ کے پیروکار ہیں تو پھر کونسل کے ہونے یا نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

اور کیا اگر کل آپ سروس سے ریٹائرمنٹ لے لیں گے تو آپ اپنی کمیونٹی کے حقوق کے لیے کچھ کر سکنے کے قابل نہیں ہوں گے؟ جس طرح آپ اپنے کمیونٹی کے فرد کے لیے "ریٹائرڈ پیرامیڈیکس" کا نام استعمال کرتے ہیں؟

*آئیں، اپنی کونسل کو مضبوط بنانے میں کردار ادا کریں، نہ کہ کسی پر الزام تراشیاں کریں۔*
ہمیں اپنے سکوپ آف ورک کے مطابق کام کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

*PM&DC کے خط کے حوالے سے وضاحت:*

آپ نے جو نوٹیفکیشن شیئر کیا ہے وہ *پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل* کا ایک خط ہے جو سیکرٹری صحت کو لکھا گیا ہے۔ یہ کوئی *گورنمنٹ نوٹیفکیشن* نہیں ہے۔

دیگر ریگولیٹری اداروں کے درمیان بھی ایسے مسائل پر اختلاف رائے ہوتا ہے، جس پر مشاورت اور تحقیق کے بعد مثبت راستے نکل آتے ہیں۔

*ہیلتھ ٹیکنالوجسٹس کا مؤقف:*

1. *AHPC ایکٹ 2022* کے تحت الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کونسل ایک خودمختار قانونی ادارہ ہے۔
2. AHPC کے تحت رجسٹرڈ *میڈیکل لیب ٹیکنالوجسٹ، ریڈیالوجی ٹیکنالوجسٹ، ڈینٹل ٹیکنالوجسٹ، فزیوتھراپی ٹیکنالوجسٹ، انستھیزیا ٹیکنالوجسٹ* وغیرہ اپنے منظور شدہ سکوپ آف پریکٹس کے اندر کام کرنے کے مجاز ہیں۔
3. PM&DC کا خط صرف ان افراد کے لیے ہے جو غیر قانونی طور پر ڈاکٹرز کے ڈومین میں کام کر رہے ہیں۔ رجسٹرڈ ہیلتھ ٹیکنالوجسٹ جو AHPC کے سکوپ کے مطابق کام کر رہے ہیں وہ مکمل قانونی تحفظ رکھتے ہیں۔
4. *سیکشن 4، AHPC ایکٹ 2022* واضح کرتا ہے کہ ہمارا کام معاون، تکنیکی اور تشخیصی نوعیت کا ہے۔ ہم اسی دائرے میں رہ کر کام کریں گے اور اپنی کونسل کو مزید مضبوط بنائیں گے۔

*لہٰذا ڈرنے اور ڈرانے کا کوئی فائدہ نہیں۔* الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کونسل اور تمام ہیلتھ ٹیکنالوجسٹس اپنے پروفیشن کو تقویت دینے اور حقوق کے حصول پر سختی سے کاربند رہیں۔

اگر ضرورت پڑی تو *خیبرپختونخوا ہیلتھ ٹیکنالوجسٹ ایسوسی ایشن رجسٹرڈ* اپنے کونسل کے دفاع کے لیے ہر قسم قربانی کے لیے تیار ہے۔

*خیبرپختونخوا ہیلتھ ٹیکنالوجسٹ ایسوسی ایشن رجسٹرڈ*

fans Anees Afridi

15/04/2026
14/04/2026

ہم ڈاکٹر ،نرسز، فارماسسٹ اور دیگر ہیلتھ پروفیشنل کا دل سے احترام کرتے ہیں
مگر کسی کو الائیڈ ھیلتھ پروفیشنلز کونسل آف پاکستان سے رجسٹرڈ لائیسنس یافتہ کوالیفائیڈ الائیڈ ھیلتھ پروفیشنلز کو عطائی کہنے کی ہرگز اجازت نہیں دے سکتے بلکہ بتاتے چلیں کہ الائیڈ ھیلتھ پروفیشنلز ملک کی ہیلتھ کیئر سسٹم کے مضبوط پلر ہیں ریڑھ کی ھڈی کی حیثیت رکھتےہیں
باقی نان رجسٹرڈ نان کوالیفائیڈ انڈر میٹرک جنہیں ڈاکٹروں نے خود اپنی کلینکس اور اسپتالوں میں سستے داموں پر رکھا ہوا ہے اور عطائیت پھیلا رہے ہیں ایسے عطائیوں کی حوصلہ شکنی کرتے ہیں

09/04/2026

الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کی لازمی رجسٹریشن
اب ملک بھر کی سرکاری و نجی ہیلتھ کیئر اسٹیبلشمنٹ یعنی میڈیکل سینٹروں ،کلینکوں ، لیبارٹریوں، فارمیسیوں ، ڈسپینسریوں ،بیسک ہیلتھ یونٹوں ،رورل اربن ہیلتھ یونٹوں، تحصیل اسپتالوں، ٹیچنگ اسپتالوں ، سی ٹی اسکین ایکسرے، اسٹریٹ سینٹرز، آپٹیکل شاپس، 1122 ریسکیو اینڈ ایمرجنسی سروسز، فزیو تھراپی سینٹرز اور ریھیبلیٹیشن سینٹروں ،میٹرنٹی ھومز،اور دیگر ہیلتھ کیئر سروسز میں کام کرنے والے سرٹیفائیڈ و کوالیفائیڈ تمام الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز ٹیکنیشنز اور ٹیکنالوجسٹ ،فزیوتھراپسٹ، آپٹومیٹرسٹ، آڈیولوجسٹ، لیب ٹیکنالوجسٹ، ہیلتھ ٹیکنیشن، ڈسپنسر، ایکسرے ٹیکنیشن، ڈینٹل ٹیکنالوجسٹ اور الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کونسل ایکٹ شیڈول 1 میں شامل 30 سے زائد تمام کیٹیگریز کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کونسل آف پاکستان سے لازمی رجسٹریشن کرائیں اور اس کے بعد اپنے اسکوپ آف پریکٹس کے مطابق کام کریں
باقی تمام نان کوالیفائیڈ نان رجسٹرڈ حضرات کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور کسی بھی نان رجسٹرڈ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کو پریکٹس کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

Eid Mubarak to all health care professionals Doctors, nurses, Allied Health professionals scientists, Technologists, tec...
21/03/2026

Eid Mubarak to all health care professionals Doctors, nurses, Allied Health professionals scientists, Technologists, technicians all over the world from Medical Lab Technologists 🔬🌙♥️

Sohaib KhAn 🌙♥️

17/03/2026

🫰♥️

16/03/2026

Lab work 🔬🌡️🧬🫰♥️

https://whatsapp.com/channel/0029VaALLMUAu3aGaeDqrz1z
06/03/2026

https://whatsapp.com/channel/0029VaALLMUAu3aGaeDqrz1z

Follow Medical Laboratory Technologists 🔬's WhatsApp Channel. *MEDICAL LABORATORY PROFESSION* 🔬👨‍⚕️

An unknown profession to some and not so important to many.

It's because we just remain quiet and unseen but,
▪️We see things beyond the capacity of naked eye &
▪️We know the condition of patients without even seeing them.
▪️We may not take care of patients but we care about what's wrong with them.
▪️ We may not charm doctors but they rely on us.
🔴 We Play essential part as *BACKBONE* of the Diagnostic team

We are *MEDICAL LABORATORY TECHNOLOGIST* Proud to be One 🖤. Join 404 followers for the latest updates.

Address

Abbottabad
22020

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Medical Lab Technologist posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Medical Lab Technologist:

Share