Azmat Dawa Khana and Pansar Store

Azmat Dawa Khana and Pansar Store Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Azmat Dawa Khana and Pansar Store, Medical Center, BABER ROAD SUPPLY BAZAR, Abbottabad.

01/01/2025
02/12/2021

محترم جناب . طبیب شیخ عظمت اللہ گویندی راجپوت (مرحوم) . . پاجی . ١۵ سال ھو گے ان سے بچھڑے . . ایسا لگتا ھے کے کل کی بات ھے . . ھر وقت انکی یاد سے آنکھیں نم ھو جاتی ھیں . . . . اللہ پاک میرے پاجی کو جنت الفردوس میں اعلے مقام عطاء فرما اور انکو حضور پاک محمدؐ رسول اللہ کی شفاعت نصیب فرما . . انکے صغیرا کیبیرا گناء معاف فرما یں . . (آمین ثم آمین)

Contect . 03166992210
04/08/2021

Contect . 03166992210

🥬  سرسوں کا ساگ 🥬پنجاب کی اصل پہچان سرسوں کے ساگ (Mustard leaves) اور مکئی کی روٹی سے بہتر اور کوئی نہیں، اس سوغات میں ذ...
24/02/2021

🥬 سرسوں کا ساگ 🥬

پنجاب کی اصل پہچان سرسوں کے ساگ (Mustard leaves) اور مکئی کی روٹی سے بہتر اور کوئی نہیں، اس سوغات میں ذائقہ، غذائیت اور رنگ کی بہتات ہے۔ حالانکہ یہ ایک مرغن کھانا ہے لیکن اس کی خالصیت، تازہ اور نباتاتی ساخت نے پراسیسڈ کھانوں کی دنیا میں اسے فاتح بنا دیا ہے۔

سرسوں کا ساگ، رائی کے پودے کے پتوں سے بنایا جاتا ہے، اسی پودے سے ہمیں چٹخارے دار رائی حاصل ہوتا ہے- پاکستان اور انڈیا میں اگنے والے دیسی سرسوں کے پتے ہموار بناوٹ کے ہوتے ہیں جبکہ ایک اور قسم کی سرسوں کے🚲 پتے مڑے تڑے خمدار ہوتے ہیں اور ان کا ذائقہ بھی مٹی جیسا ہوتا ہے-

🍃 دل کیلئے مفید
سرسوں کا ساگ نائٹریٹ اور میگنیشم سے بھرپور غذا ہے جبکہ اس میں فیٹی ایسڈز کے ساتھ فائیتوکیمیکلز بھی موجود ہوتے ہیں اور یہ سب عناصر دل کی اچھی صحت کے لیے انتہائی ضروری ہیں۔ مناسب مقدار میں نائٹریٹ کا استعمال خون اور ٹشوز میں نائٹریٹ اور نائٹرک آکسائیڈ کی موجودگی کو یقینی بناتا ہے، اسی طرح میگنیشم فشار خون کو کنٹرول کرتا ہے جس کی وجہ خون کی شریانوں کا پھیلنا ہوتا ہے، اسی طرح دیگر اجزاء جسم میں گردش کرنے والے مضر اجزاء کے اثرات کی روک تھام کر کے دل کو صحت مند رکھتا ہے۔

🍃 صحتمند اور جگمگاتی جلد
سرسوں کا ساگ وٹامن اے، بی، سی، ای اور کے سے بھرپور ہوتا ہے، جسم میں جا کر وٹامن اے، سی اور کے اینٹی آکسائیڈنٹس کا روپ اختیار کرکے فری ریڈیکلز سے لڑتے ہیں اور زہریلے اثرات کو دوران خون سے خارج کر دیتے ہیں، 🚲جس کے نتیجے میں جھریوں، کیل مہاسوں، فائن لائن اور ڈارک اسپاٹس ختم یا کم ہوجاتے ہیں۔

🍃 بینائی کیلئے فائدہ مند
ساگ میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس جیسے لیوٹین اور zeaxanthin بینائی کی صحت کے لیے ضروری ہوتے ہیں، یہ عمر بڑھنے سے لاحق ہونے والے امراض جیسے بینائی کی تنزلی اور موتیا وغیرہ کی روک تھام کرتے ہیں۔

🍃 جگر کیلئے فائدہ مند
ہائی بلڈ کولیسٹرول میٹابولک ڈس آرڈر کی ایک🚲 بڑی وجہ ہے، دوسری جانب ہمارا جگر مسلسل کام کر کے بائل یا صفرا کو تیار کرتا ہے جو کہ چربی اور مخصوص وٹامنز کو ہضم ہونے میں مدد دیتا ہے، مگر تکسیدی اور کیمیائی تناﺅ کے نتیجے میں جگر ورم کا شکار ہوتا ہے جس سے مختلف امراض کا خطرہ بڑھتا ہے، سرسوں کا ساگ اس حوالے سے فائدہ مند ہے جو کہ صفرا سے بہتر تعلق بنا کر کولیسٹرول کے اجتماع کی روک تھام کرتا ہے، ساگ کے پتوں کو ابال کر غذا میں شامل کرنا بلڈ کولیسٹرول کو کم جبکہ جگر کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔

🍃 یاداشت بہتر بنائے
عمر بڑھنے سے یاداشت کمزور ہونے لگتی ہے مگر طبی سائنسی رپورٹس میں سبز پتوں والی سبزیاں دماغی صحت کے لیے فائدہ مند قرار دی گئی ہیں، سرسوں کا ساگ بھی ان میں سے ایک ہے، جس کے ابلے ہوئے پتوں کا ایک کپ روزانہ کھانا یاداشت کو بہتر بناتا ہے بلکہ ذہنی عمر بھی کم کرتا ہے۔ اس ساگ میں موجود آئرن اور کیلشیئم بچوں میں دماغی نشوونما کو بھی بہتر کرتے ہیں۔

🍃 قبض سے نجات
ساگ میں موجود فائبر اور فولیٹ آنتوں کی سرگرمی بہتر کرتا ہے، کچھ مقدار میں سرسوں کا ساگ کھانے سے جسم کو 3 گرام فائبر ملتا ہے جو قبض سے نجات دلاتا ہے، یہ فائبر آنتوں میں چربی کے اجتماع کو روکتا ہے جس سے قبض کی بھی روک تھام ہوتی ہے
۔مفت مشورہ۔۔تمام بیماریوں کے علاج کیلئے ۔مزید تفصیل مزید اچھی اور معلوماتی اور بیوٹی ٹپس اینڈ ہیلتھ ٹپس کے لیے ہمارے پیج کو ضرور لائک کریں اور پوسٹ کو لائک اینڈ شیئر ضرور کریں. شکریہ
تیار نسخہ جات منگوانے کے لیے واٹس ایپ کریں شکریہ حکیم شیخ صوفی فضل کریم
03108801615

ترپھلا کی چائے اجزاء :-ترپھلہ کا سفوف آدھی چمچپانی ڈیڑھ کپشہد ایک چمچترکہب و خوراک :-پانی میں ایک چمچ ترپھلہ کا سفوف ڈال...
22/02/2021

ترپھلا کی چائے
اجزاء :-
ترپھلہ کا سفوف آدھی چمچ
پانی ڈیڑھ کپ
شہد ایک چمچ

ترکہب و خوراک :-
پانی میں ایک چمچ ترپھلہ کا سفوف ڈالکر ابال کر چھان کے شہد ملا کے صبح نہار منہ گھونٹ گھونٹ کر پئیں.

اسکے دو سو سے زائد فوائد ھیں چند درج زیل ھیں :-
*جسم میں زائد رطوبتیں جمع ھونا
*بالوں کا قبل از وقت سفید ھونا
*جسم میں صفراء کا جمع ھونا
*جسم میں گلٹیاں بننا
*جلد کا بگڑنا پھوڑے پھنسیاں زخم بننا
*قبض کا مستقل رہنا
*معدے کا کام نہ کرنا
*آنتوں کی خشکی
*بلغم کیرہ نزلہ
*صفراوی موٹاپا
*کولیسٹرول بڑھنا
*یورک ایسڈ بڑھنا
*داڑھی کے بال سفید ھونا
*منہ پہ جھریاں سیاہیاں کیل مہاسے ھونا
*عضو خاص کی کمزوریاں
*جریان
*لیکیوریا
*رحم کے تمام مسائل
*پیشاب کے تمام امراض
*سوزاک
*آتشک
*گردے مثانے پتے کی پتھریاں
*نظر کی کمزوری
*مثانے کی کمزوری
*پراسٹیٹ گلینڈ کا بڑھنا
*ہائیپر ھونا
*دماغی کمزوری
*سٹریس
*ٹینشن
*جسمانی کمزوری
*پیشاب کی جلن
*عورتوں کے جملہ امراض مخصوصہ
*نقاہت
*چکر آنا
*بیہوشی
*غشی
*جسمانی دردیں
*بلڈ پریشر ھائی لو
*گردوں کی صفائی
*جگر کی مضبوطی
*جسم سے بلغم کا خاتمہ
*کمردرد
*پٹھوں کا درد
*لنگڑی کا درد
*کمردرد
*قوت مدافعت میں کمی

* ترپھلہ کیا ہے ؟

( آملہ + ھریڑ + بہیڑہ )
ترپھلہ ازحد مفید چیز ھے جو طب یونانی کے مایہ ناز نسخوں کا جزواعظم ھے. یہ لفظ " تری پھلہ " سنسکرت کا ھے جسکا مطلب ھے تین پھل ، جب عرب کے اطبا نے اسکو استعمال کرنا شروع کیا تو اسکو معرب کر کے "اطریفل" کا نام دیا. پہلے ھم الگ الگ تینوں کا جائزہ لیں گے پھر اسکے مجرب اور آزمودہ مرکبات پر بات ھوگی.

1. آملہ ( آنولہ ) :-
اعصاب کیلئے مقوی ھے. دل اور دماغ کیلئے مفرح ھے. معدہ کو طاقت دیتا ھے. نظر کو بڑھاتا ھے. مسوڑھوں کو مضبوط کرتا ھے. بالوں کی سیاھی کو قائم رکھتا ھے اور پیچش کو فائدہ مند ھے. اسکا مضر اثر بہت کم ھے پھر بھی دودھ ، شہد اور روغن بادام اسکی مضرت کو ختم کرنے کیلئے ساتھ استعمال کیئے جاتے ھیں.

2. بہیڑہ ( بلیلہ ) :-اسکا مزاج سرد اور خشک ھے. بلیلہ کو اکیلا بہت کم استعمال کیا جاتا ھے. اسکی مضرت کو ختم کرنے کیلئے شہد اور دیسی گھی استعمال کیا جاتا ھے

3. ھریڑ ( ھرڑ ، ھلیلہ ) :-اسکا مزاج سرد اور خشک ھے. مقوی دماغ، اعصاب، معدہ، مثانہ، سر کے چکر اور آنکھوں کیلئے مفید ھے. جاذب رطوبات ھے. بلغمی اور سوداوی مادوں کو خارج کرتی ھے. مختلف ترکیبوں سے بیسیوں بیماریوں میں فائدہ کرتی ھے.

¤ ترپھلہ ¤آملہ، ھرڑ اور بلیلہ کے برابر وزن سفوف کو جب بھی کسی جگہ استعمال کرنا ھو تو اسکے سفوف کو روغن بادام یا دیسی گھی سے چرب ضرور کر لیا کریں تاکہ اسکی خشکی ختم ھو جائے.
۔مفت مشورہ۔۔تمام بیماریوں کے علاج کیلئے ۔مزید تفصیل مزید اچھی اور معلوماتی اور بیوٹی ٹپس اینڈ ہیلتھ ٹپس کے لیے ہمارے پیج کو ضرور لائک کریں اور پوسٹ کو لائک اینڈ شیئر ضرور کریں. شکریہ
یہ تیار نسخہ جات منگوانے کے لیے واٹس ایپ کریں شکریہ حکیم شیخ صوفی فضل کریم
03108801615

یہ واقعہ حیران کن بھی ہے اور دماغ کو گرفت میں بھی لے لیتا ہے‘  حضرت موسیٰ علیہ السلام نے ایک بار اللہ تعالیٰ سے پوچھا ’’...
15/02/2021

یہ واقعہ حیران کن بھی ہے اور دماغ کو گرفت میں بھی لے لیتا ہے‘

حضرت موسیٰ علیہ السلام نے ایک بار اللہ تعالیٰ سے پوچھا
’’ یا باری تعالیٰ انسان آپ کی نعمتوں میں سے کوئی ایک نعمت مانگے تو کیا مانگے؟‘‘

اللہ تعالیٰ نے فرمایا

’’ صحت‘‘۔

میں نے یہ واقعہ پڑھا تو میں گنگ ہو کر رہ گیا

۔

صحت اللہ تعالیٰ کا حقیقتاً بہت بڑا تحفہ ہے اور قدرت نے جتنی محبت
اور
منصوبہ بندی انسان کو صحت مند رکھنے کے لیے کی اتنی شاید پوری کائنات بنانے کے لیے نہیں کی-

‘ ہمارے جسم کے اندر ایسے ایسے نظام موجود ہیں کہ ہم جب ان پر غور کرتے ہیں تو عقل حیران رہ جاتی ہے
‘ ہم میں سے ہر شخص ساڑھے چار ہزار بیماریاں ساتھ لے کر پیدا ہوتا ہے۔

یہ بیماریاں ہر وقت سرگرم عمل رہتی ہیں‘ مگر ہماری قوت مدافعت‘ ہمارے جسم کے نظام ان کی ہلاکت آفرینیوں کو کنٹرول کرتے رہتے ہیں‘
مثلا
ً ہمارا منہ روزانہ ایسے جراثیم پیدا کرتا ہے جو ہمارے دل کو کمزور کر دیتے ہیں
مگر
ہم جب تیز چلتے ہیں‘
جاگنگ کرتے ہیں یا واک کرتے ہیں تو ہمارا منہ کھل جاتا ہے‘
ہم تیز تیز سانس لیتے ہیں‘
یہ تیز تیز سانسیں ان جراثیم کو مار دیتی ہیں اور
یوں ہمارا دل ان جراثیموں سے بچ جاتا ہے‘

مثلاً
دنیا کا پہلا بائی پاس مئی 1960ء میں ہوا مگر
قدرت نے اس بائی پاس میں استعمال ہونے والی نالی لاکھوں‘ کروڑوں سال قبل ہماری پنڈلی میں رکھ دی‘ یہ نالی نہ ہوتی تو شاید دل کا بائی پاس ممکن نہ ہوتا‘

مثلاً گردوں کی ٹرانسپلانٹیشن 17 جون 1950ء میں شروع ہوئی مگر قدرت نے کروڑوں سال قبل ہمارے دو گردوں کے درمیان ایسی جگہ رکھ دی جہاں تیسرا گردہ فٹ ہو جاتا ہے‘

ہماری پسلیوں میں چند انتہائی چھوٹی چھوٹی ہڈیاں ہیں۔
یہ ہڈیاں ہمیشہ فالتو سمجھی جاتی تھیں مگر آج پتہ چلا دنیا میں چند ایسے بچے پیدا ہوتے ہیں جن کے نرخرے جڑے ہوتے ہیں‘ یہ بچے اس عارضے کی وجہ سے اپنی گردن سیدھی کر سکتے ہیں‘ نگل سکتے ہیں اور نہ ہی عام بچوں کی طرح بول سکتے ہیں

‘ سرجنوں نے جب ان بچوں کے نرخروں اور پسلی کی فالتو ہڈیوں کا تجزیہ کیا تو معلوم ہوا پسلی کی یہ فالتو ہڈیاں اور نرخرے کی ہڈی ایک جیسی ہیں چنانچہ سرجنوں نے پسلی کی چھوٹی ہڈیاں کاٹ کر حلق میں فٹ کر دیں اور یوں یہ معذور بچے نارمل زندگی گزارنے لگے‘

مثلاً ہمارا جگر جسم کا واحد عضو ہے جو کٹنے کے بعد دوبارہ پیدا ہو جاتا ہے

‘ ہماری انگلی کٹ جائے‘ بازو الگ ہو جائے یا جسم کا کوئی دوسرا حصہ کٹ جائے تو یہ دوبارہ نہیں اگتا جب کہ جگر واحد عضو ہے جو کٹنے کے بعد دوبارہ اگ جاتا ہے

‘ سائنس دان حیران تھے قدرت نے جگر میں یہ اہلیت کیوں رکھی؟ آج پتہ چلا جگر عضو رئیس ہے‘
اس کے بغیر زندگی ممکن نہیں اور اس کی اس اہلیت کی وجہ سے یہ ٹرانسپلانٹ ہو سکتا ہے‘

آپ دوسروں کو جگر ڈونیٹ کر سکتے ہیں

‘ یہ قدرت کے چند ایسے معجزے ہیں جو انسان کی عقل کو حیران کر دیتے ہیں جب کہ ہمارے بدن میں ایسے ہزاروں معجزے چھپے پڑے ہیں اور یہ معجزے ہمیں صحت مند رکھتے ہیں۔

ہم روزانہ سوتے ہیں‘
ہماری نیند موت کا ٹریلر ہوتی ہے‘ انسان کی اونگھ‘ نیند‘ گہری نیند‘ بے ہوشی اور موت پانچوں ایک ہی سلسلے کے مختلف مراحل ہیں‘

ہم جب گہری نیند میں جاتے ہیں تو ہم اور موت کے درمیان صرف بے ہوشی کا ایک مرحلہ رہ جاتا ہے‘ ہم روز صبح موت کی دہلیز سے واپس آتے ہیں مگر ہمیں احساس تک نہیں ہوتا‘

صحت دنیا کی ان چند نعمتوں میں شمار ہوتی ہے یہ جب تک قائم رہتی ہے ہمیں اس کی قدر نہیں ہوتی
مگر
جوں ہی یہ ہمارا ساتھ چھوڑتی ہے‘
ہمیں فوراً احساس ہوتا ہے یہ ہماری دیگر تمام نعمتوں سے کہیں زیادہ قیمتی تھی‘

ہم اگر کسی دن میز پر بیٹھ جائیں اور سر کے بالوں سے لے کر پاوں کی انگلیوں تک صحت کا تخمینہ لگائیں تو ہمیں معلوم ہو گا ہم میں سے ہر شخص ارب پتی ہے

‘ ہماری پلکوں میں چند مسل ہوتے ہیں۔
یہ مسل ہماری پلکوں کو اٹھاتے اور گراتے ہیں‘ اگر یہ مسل جواب دے جائیں تو انسان پلکیں نہیں کھول سکتا

‘ دنیا میں اس مرض کا کوئی علاج نہیں

‘ دنیا کے 50 امیر ترین لوگ اس وقت اس مرض میں مبتلا ہیں اور یہ صرف اپنی پلک اٹھانے کے لیے دنیا بھر کے سرجنوں اور ڈاکٹروں کو کروڑوں ڈالر دینے کے لیے تیار ہیں‘

ہمارے کانوں میں کبوتر کے آنسو کے برابر مائع ہوتا ہے‘ یہ پارے کی قسم کا ایک لیکوڈ ہے‘ ہم اس مائع کی وجہ سے سیدھا چلتے ہیں

‘ یہ اگر ضائع ہو جائے تو ہم سمت کا تعین نہیں کر پاتے‘
ہم چلتے ہوئے چیزوں سے الجھنا اور ٹکرانا شروع کر دیتے ہیں ‘

دنیا کے سیکڑوں‘ ہزاروں امراء آنسو کے برابر اس قطرے کے لیے کروڑوں ڈالر دینے کے لیے تیار ہیں‘

لوگ صحت مند گردے کے لیے تیس چالیس لاکھ روپے دینے کے لیے تیار ہیں‘

آنکھوں کا قرنیا لاکھوں روپے میں بکتا ہے‘

دل کی قیمت لاکھوں کروڑوں میں چلی جاتی ہے‘

آپ کی ایڑی میں درد ہو تو آپ اس درد سے چھٹکارے کے لیے لاکھوں روپے دینے کے لیے تیار ہو جاتے ہیں‘

دنیا کے لاکھوں امیر لوگ کمر درد کا شکار ہیں۔

گردن کے مہروں کی خرابی انسان کی زندگی کو اجیرن کر دیتی ہے‘

انگلیوں کے جوڑوں میں نمک جمع ہو جائے تو انسان موت کی دعائیں مانگنے لگتا ہے

‘ قبض اور بواسیر نے لاکھوں کروڑوں لوگوں کی مت مار دی ہے‘

دانت اور داڑھ کا درد راتوں کو بے چین بنا دیتا ہے‘

آدھے سر کا درد ہزاروں لوگوں کو پاگل بنا رہا ہے‘

شوگر‘
کولیسٹرول
اور
بلڈ پریشر کی ادویات بنانے والی کمپنیاں ہر سال اربوں ڈالر کماتی ہیں
اور
آپ اگر خدانخواستہ کسی جلدی مرض کا شکار ہو گئے ہیں تو آپ جیب میں لاکھوں روپے ڈال کر پھریں گے مگر آپ کو شفا نہیں ملے گی‘

منہ کی بدبو بظاہر معمولی مسئلہ ہے مگر لاکھوں لوگ ہر سال اس پر اربوں روپے خرچ کرتے ہیں‘

ہمارا معدہ بعض اوقات کوئی خاص تیزاب پیدا نہیں کرتا اور ہم نعمتوں سے بھری اس دنیا میں بے نعمت ہو کر رہ جاتے ہیں۔

ہماری صحت اللہ تعالیٰ کا خصوصی کرم ہے مگر
ہم لوگ روز اس نعمت کی بے حرمتی کرتے ہیں‘

ہم اس عظیم مہربانی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا نہیں کرتے‘
ہم اگر روز اپنے بستر سے اٹھتے ہیں
‘ ہم جو چاہتے ہیں ہم وہ کھا لیتے ہیں اور یہ کھایا ہوا ہضم ہو جاتا ہے‘
ہم سیدھا چل سکتے ہیں‘
دوڑ لگا سکتے ہیں‘
جھک سکتے ہیں
اور
ہمارا دل‘ دماغ‘ جگر اور گردے ٹھیک کام کر رہے ہیں
‘ ہم آنکھوں سے دیکھ‘
کانوں سے سن‘
ہاتھوں سے چھو‘
ناک سے سونگھ
اور منہ سے چکھ سکتے ہیں

تو پھر ہم سب اللہ تعالیٰ کے فضل‘
اس کے کرم کے قرض دار ہیں
اور
ہمیں اس عظیم مہربانی پر اپنے اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے
کیونکہ
صحت وہ نعمت ہے جو اگر چھن جائے تو ہم پوری دنیا کے خزانے خرچ کر کے بھی یہ نعمت واپس نہیں لے سکتے‘

ہم اپنی ریڑھ کی ہڈی سیدھی نہیں کر سکتے۔

یا اللہ تیرا لاکھ لاکھ شکر ہے۔ —
اگر آپ نے شکر ادا نہیں کیا تو جلدی شکر ادا کرلیں۔

مفت مشورہ۔۔تمام بیماریوں کے علاج کیلئے ۔مزید تفصیل مزید اچھی اور معلوماتی اور بیوٹی ٹپس اینڈ ہیلتھ ٹپس کے لیے ہمارے پیج کو ضرور لائک کریں اور پوسٹ کو لائک اینڈ شیئر ضرور کریں. شکریہ
یہ تیار نسخہ جات منگوانے کے لیے واٹس ایپ کریں شکریہ حکیم شیخ صوفی فضل کریم
03108801615

جوہر الماس حاصھوالشافیزاعفران 5 گرام ثعلب مصری 10گرام ریگ ماہی 15 گرام سلاجیت 10 گرام جند بیدستر 15 گرام جائفل 15 گرام ج...
15/02/2021

جوہر الماس حاص
ھوالشافی
زاعفران 5 گرام
ثعلب مصری 10گرام
ریگ ماہی 15 گرام
سلاجیت 10 گرام
جند بیدستر 15 گرام
جائفل 15 گرام
جلوتری 15 گرام
موصلی سفید 15 گرام
لاجونتی تخم 15 گرام
کشتہ مروارید 10گرام
زنجبیل 15 گرام
گوند ببول 15 گرام
عنبر اشہب دو گرام
کشتہ شنگرف 15 گرام
عقرقرحا 15 گرام
مصطگی رومی 15 گرام
ترکیب :
سب ادویات کو پیس کر چنے برابر گولیاں بنا لیں :
استعمال:
یک گولی صبح آدھا کلو دودھ کے ساتھ لیں کھانے کے بعد اور ایک گولی شام کو لیں کھانے کے بعد آدھا کلو دودھ کے ساتھ.
فوائد:::مردانہ کمزوری ,جراثیم کی کمی ,سرعت انزال ,زکاوت حس ,پٹھوں کی کمزوری ,پرانا جریان ,شادی سے پہلے اور شادی کے بعد کا انمول تحفہ ھے.

یہ تیار نسخہ منگوانے کے لیے واٹس ایپ کریں شکریہ حکیم شیخ صوفی فضل کریم
03108801615

Address

BABER ROAD SUPPLY BAZAR
Abbottabad

Telephone

+92992416111

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Azmat Dawa Khana and Pansar Store posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category