Free Legal Aid Consumer Court Cases

Free Legal Aid Consumer Court Cases FREE LEGAL AID CONSUMER COURT CASES
KAZMI LAW ASSOCIATES
Allhaj Doctor Rashid Kazmi Advocate
Federal Shariat & High Court of Pakistan

06/12/2021
24/11/2021

" شناختی کارڈ " کے اجراء کے لئے باپ کی شناخت کی شرط ختم
"سنگل مدر" بچے کے والدکی معلومات ظاہر کئے بغیر " شناختی کارڈ" بنوا سکے گی
(( ))
سندھ ہائی کورٹ نے 21 نومبر کو کراچی کی ایک بچی کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کو حکم دیا ہے کہ جن بچوں کی پرورش تنہا والدہ کر رہی ہیں ، ان کو شناختی کارڈ جاری کرنے کے لئے باپ کی معلومات ضروری نہیں ، اگر کوئی خاتون اپنی اولاد کے باپ کا نام نہیں ظاہر کرنا چاہتی تو اسے صرف ماں کی معلومات پر ہی شناختی کارڈ جاری کر دیا جائے ۔
اس سے پہلے پاکستانی قوانین میں شامل تھا کہ کسی بھی بچے کے شناختی کارڈ کے لئے والد اور والدہ دونوں کی معلومات درکار ہوتی تھیں ، لیکن اب والد کی معلومات ضروری نہیں ہیں ۔ اگر کوئی خاتون اپنی اولاد کے باپ کی شناخت ظاہر نہیں کرنا چاہتی تو نادرہ صرف ماں کی معلومات پر شناختی کارڈ جاری کر سکے گا۔ اس سے ایسی خواتین جو اپنی اولاد کی ولدیت ظاہر نہیں کرنا چاہتی ، جو اکیلی ماں کے طور پر اپنی اولاد کو پال رہی ہیں ، ان کے لئے آسانی پیدا ہو گئی ہے ۔
یہ ایک بڑا اقدام ہے جس کے آنیوالے دنوں میں پاکستانی معاشرے پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے ۔ دراصل مغربی ممالک میں بھی بچوں کی قانونی دستاویزات کے لئے صرف ماں کی معلومات درج کی جاتی ہیں ۔ مغربی ممالک میں اکثر خواتین کو علم ہی نہیں ہوتا کہ ان کے بچے کا والد کون ہے ، اس لئے وہاں پر صرف ماں کی معلومات پر اکتفا کیا جاتا ہے ۔
پاکستان میں ایسا پہلی بار ہونے جا رہا ہے ۔ بقول اداکارہ " حدیقہ کیانی" پاکستان ایک نئے دور میں داخل ہو رہا ہے کیونکہ اب ایسی مائیں جو اپنے بچوں کے باپ کی شناخت ظاہر نہیں کرنا چاہتی وہ بھی اپنے بچوں کے لئے باآسانی شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات حاصل کر سکیں گیں ۔
اس فیصلے کے ملکی معاشرے پر کیا اثرات مرتب ہوں گے اس بارے میں سنجیدہ حلقوں کو غور کرنے کی ضرورت ہے ۔

Address

FREE LEGAL SERVICES FOR CONSUMER Court CASES KAZMI LAW ASSOCIATES Allhaj Doctor Rashid Kazmi Advocate Federal Shariat & High Court Of Pakistan KAZMI HOUSE Toheed Colony Near PC Hotal PO-Jhangi Abbotta
Abbottabad
FREELEGALSERVICESFORCONSUMERCOURTCASESKAZMILAWASSOCIATESALLHAJDOCTORRASHIDKAZMIA

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Free Legal Aid Consumer Court Cases posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Free Legal Aid Consumer Court Cases:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram