19/10/2025
📢 اہم اطلاع برائے عوام
صحت انصاف کارڈ پر ڈی ایچ کیو اسپتال الپوری میں
بچوں کی پیدائش کے دوران آپریشن (C-Section)
اب مکمل طور پر فری (Free of Cost) کیا جاتا ہے۔
اگر کسی خاتون کو پیدائشی آپریشن کی ضرورت ہو اور وہ مالی طور پر کمزور ہیں
تو براہِ کرم انہیں آگاہ کریں کہ یہ سہولت حکومتی سطح پر بالکل مفت فراہم کی جا رہی ہے۔
🙏 یہ ہمارا اخلاقی اور انسانی فریضہ ہے کہ ہم ایسے لوگوں کو بروقت معلومات فراہم کریں
تاکہ وہ پرائیویٹ اسپتالوں کے بجائے یہاں سے مفت علاج حاصل کر سکیں۔
جو افراد استطاعت رکھتے ہیں، وہ چاہیں تو پرائیویٹ اسپتال میں علاج کرا سکتے ہیں
مگر غریب طبقے کو ضرور بتائیں کہ الپوری ڈی ایچ کیو اسپتال میں یہ آپریشن فری ہے۔
🤲 آئیے! انسانیت کے ناطے ایک دوسرے کی مدد کریں
کیونکہ کسی کو بروقت آگاہ کرنا نیکی اور خدمتِ خلق ہے۔