Home Health Care Provider

Home Health Care Provider Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Home Health Care Provider, Medical and health, Attock City.

19/10/2025

*ایک دکاندار عبدالرحمٰن نے ابھی اپنی دکان کھولی ہی تھی کہ ایک خاتون آئی اور بولی* :

“بھائی صاحب، یہ لیجیے آپ کے دس روپے۔”

عبدالرحمٰن نے حیرت سے عورت کی طرف دیکھا، جیسے پوچھ رہا ہو،
“میں نے تمہیں دس روپے کب دیے تھے؟”

عورت بولی:
“کل شام میں نے آپ سے کچھ سامان خریدا تھا۔ میں نے آپ کو سو روپے دیے،
سامان ستر روپے کا تھا، آپ نے چالیس روپے واپس دیے،
جبکہ دینے تیس روپے تھے۔”

عبدالرحمٰن نے وہ دس روپے پیشانی سے لگائے،
پیسے کے ڈبے میں رکھے اور بولا:
“بہن، ایک بات بتاؤ، سامان لیتے وقت تم نے ہر پانچ روپے پر مجھ سے خوب بھاؤ تاؤ کیا،
اور اب محض دس روپے واپس کرنے کے لیے اتنی دور چلی آئیں؟”

عورت نے کہا:
“بھاؤ تاؤ میرا حق ھے، مگر جب ایک قیمت طے ہو جائے،
تو کم دینا گناہ ھے۔”

عبدالرحمٰن نے کہا:
“مگر تم نے کم نہیں دیا، پورے پیسے دیے۔
یہ دس روپے میری غلطی سے تمہارے پاس گئے،
اگر تم رکھ لیتیں تو مجھے کوئی فرق نہ پڑتا۔”
عورت نے جواب دیا:
“شاید آپ کو فرق نہ پڑتا،
لیکن میرے ضمیر پر بوجھ رہتا۔
میں جانتی کہ میں نے کسی کا حق جان بوجھ کر رکھا ہے۔
اسی لیے میں کل رات ہی واپس کرنے آئی تھی،
مگر آپ کی دکان بند تھی۔”

عبدالرحمٰن نے حیران ہو کر پوچھا:
“تم کہاں رہتی ہو؟”
عورت بولی:
“گلشن کالونی سیکٹر8میں۔”

عبدالرحمٰن کے منہ سے حیرت سے نکلا:
“سات کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے صرف دس روپے واپس کرنے آئی ہو؟
اور یہ تمہارا دوسرا چکر ہے؟”

عورت نے سکون سے کہا:
“جی ہاں، دوسری بار آئی ہوں۔
*اگر سکونِ دل چاہیے تو ایسے ہی کام کرنے پڑتے ہیں۔*
میرے شوہر اب دنیا میں نہیں،
مگر وہ ہمیشہ کہا کرتے تھے:
‘کبھی کسی کا ایک پیسہ بھی ناحق مت رکھنا۔’

کیونکہ انسان تو خاموش رہ سکتا ہے،
مگر اللہ پاک کسی بھی وقت حساب لے سکتا ہے۔
اور اس حساب کی سزا میرے ساتھ میرے بچوں پر بھی آسکتی ھے۔”

یہ کہہ کر عورت چلی گئی۔

عبدالرحمٰن نے فوراً کیش باکس سے 300 روپے نکالے،
اپنے ملازم سے کہا:
“دکان کا خیال رکھنا، میں ابھی آتا ہوں۔”
وہ قریب ھی ایک اور دکاندار فراز کے پاس گیا اور بولا:
“یہ لو تمہارے 300 روپے،
کل جب تم سامان لینے آئے تھے،
میں نے تم سے زیادہ پیسے لے لیے تھے۔”

فراز ہنس کر بولا:
“اگر زیادہ لے لیے تھے تو واپس کر دیتے جب میں دوبارہ آتا۔
اتنی صبح صبح آنے کی کیا ضرورت تھی؟”
عبدالرحمٰن نے کہا:
“اگر میں تمہارے آنے سے پہلے مر گیا تو؟
تمہیں تو پتہ بھی نہ چلتا کہ تمہارے پیسے میرے پاس ہیں۔
اسی لیے لوٹا دیے۔
کبھی نہیں پتا کہ اللہ پاک کب حساب لے لے،
اور سزا میرے بچوں کو نہ بھگتنی پڑے۔”

یہ سن کر فراز خاموش ہوگیا۔
اس کے دل میں ایک زخم جاگا
دس سال پہلے اس نے ایک دوست کاشف سے تین لاکھ روپے قرض لیے تھے۔
اگلے دن ہی کاشف کا انتقال ہو گیا۔

کاشف کے گھر والوں کو اس قرض کا علم نہ تھا،
تو کسی نے تقاضا نہیں کیا۔
لالچ میں آکر فراز نے کبھی خود بھی واپس نہیں کیا۔
آج کاشف کا گھرانہ غربت میں زندگی گزار رہا تھا،
بیوہ عورت گھروں میں نوکریاں کر کے بچوں کو پال رہی تھی،
اور فراز ان کا حق دبائے بیٹھا تھا۔

عبدالرحمٰن کے الفاظ “اللہ پاک کسی بھی وقت حساب لے سکتا ھے”
فراز کے دل و دماغ میں گونجنے لگے۔

دو تین دن کی بےچینی کے بعد
فراز کا ضمیر جاگ اٹھا۔
اس نے بینک سے تین لاکھ روپے نکالے
اور اپنے دوست کے گھر گیا۔
کاشف کی بیوہ اپنے بچوں کے ساتھ بیٹھی تھی۔
فراز نے اس کے قدموں میں گر کر معافی مانگی۔
تین لاکھ روپے اس کے لیے بہت بڑی رقم تھی
اس کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے،
اور اس نے فراز کو دعائیں دیں۔

یہ وھی عورت تھی
جو دس روپے واپس کرنے دو بار دکاندار کے پاس گئی تھی۔

جو لوگ دیانتداری اور محنت سے جیتے ہیں،
اللہ پاک ان کا امتحان ضرور لیتا ھے،

مگر کبھی چھوڑتا نہیں۔
ایک دن ان کی دعا ضرور سنی جاتی ھے۔
اللہ پاک پر یقین رکھو۔

* *“ایمانداری ایمان کا حصہ ھے، اور ناحق مال انسان کے رزق سے برکت چھین لیتا ھے”؟*

18/10/2025

ایک زبردست حکایت...!!!
ایک دن شیطان بیٹھا رسیوں کے پھندے تیار کر رہا تھا... کچھ موٹی موٹی رسیوں کے پھندے تھے' کچھ باریک اور کمزور رسیوں کے پھندے تھے.. وہاں سے ایک علم والے کا گذر ہوا تو اس نے شیطان سے پوچھا..."ارے او دشمن انساں ! یہ کیا کر رے ہو..؟ شیطان نے سر اٹھا کر دیکھا اور اپنا کام جاری رکھتے ہوئے بولا..."دیکھتے نھیں حضرت انسانوں کو قابو کرنے کے لیے پھندے تیار کر رہاہوں..."ان حضرت نے پوچھا.. "یہ کیسے پھندے ہیں کچھ موٹے کچھ ہلکے..?"شیطان نے جواب دیا..."پھندے ان لوگوں کے لیے ہیں جو شیطان کی باتوں میں نہیں آتے...لہذامختلف قسم کے پھندے تیار کرنے پڑتے ہیں...کچھ خوشنما' کچھ موٹے' کچھ باریک..."ان حضرت کے دل میں تجسس پیدا ہوا...پوچھا... "کیامیرے لیے بھی کوئی پھندا ہے...?"شیطان نے سر اٹھا کر مسکراتے ہوئے کہا..."آپ علم والوں کے لیے مجھے پھندے تیار نہیں کرنے پڑتے...آپ لوگوں کو تو میں چٹکیوں میں گھیر لیتا ہوں...علم کا تکبر ہی کافی ہے آپ لوگوں کو پھانسے کے لیے.."ان حضرت نے حیران ہو کر پوچھا..."پھر یہ موٹے پھندے کس کے لیے ہیں...?"شیطان نے کہا..."موٹے پھندے اخلاق والوں کے لیے ہیں جنکے اخلاق اچھے ہیں...ان پر قابو پانا مشکل ہوتا ہے...اسی لیے حدیث شریف میں ہے کہ (مفہوم)اعمال میں سب سے زیادہ وزنی چیز اخلاق ہوگا..." الله ہم سب کو بہترین اخلاق والا بنا دے...!!!
(آمین)

10/10/2025

السلام علیکم محترم احباب آج جمعہ مبارک ھے سورہ کہف کی تلاوت اور درود شریف کی کثرت کا اہتمام فرمائیں اور مجھے بھی اپنی مخلص دعاؤں میں یاد رکھیں

23/09/2025

تمام دوستوں سے گزارش ہے پوسٹ کو پڑھ کر شیئر ضرور کریں تاکہ مزید لوگوں کا فائدہ ہو سکے
ہم آپ کو راولپنڈی /اسلام آباد کے اندر بہت ساری سروسز دے رہے ہیں جن میں مندرجہ ذیل ہیں
نمبر 1
راولپنڈی اسلام آباد میں کسی بھی آفس میں کوئی کاغذات جمع کروانے ہوں یا کسی بھی آفس سے کوئی انفارمیشن لینی ہو یا کسی ادارے سے کوئی ڈگری لینی ہو جو لیگلی طور ہو پر میں لے سکتا ہوں میں آپ کو یہ سروس بھی دوں گا فارن آفس ،ایچ ای سی و دیگر دفاتر کالجز یونیورسٹیز سے ویری فیکیشن وغیرہ
نمبر 2
پورے راولپنڈی اسلام آباد میں کسی بھی ایڈریس کو کنفرم کرنا ہو یعنی آپ کوئی چیز آنلائن خرید رہے ہیں آپ کو ڈاؤٹ ہے کہ وہ بندہ وہاں پر موجود بھی ہے یا نہیں یا وہاں یہ چیز موجود بھی یا نہیں تو آپ مجھ سے سروس لے سکتے ہیں میں موقع پر پہنچ کر آپ کو کنفرم کر کے دوں گا کہ یہ چیز واقع ہی یہاں پر موجود ہے آپ خرید سکتے ہیں یا نہیں
نمبر 3
پاکستان کے کسی بھی شہر سے راولپنڈی اسلام آباد میں آرہے ہیں اگر آپ کو یہاں پہ آکے ٹرانسپورٹ کا مسئلہ درپیش ہے یعنی آپ نے دو چار جگہوں پہ جانا ہے اور واپس بھی بس سٹینڈ تک پہنچنا ہے تو یہ سروس بھی ہم آپ کو پرووائڈ کریں گے
نمبر 4
راولپنڈی اسلام آباد کے اندر ہی آپ کوئی چیز خرید کر ہم سے منگوانا چاہتے ہیں کسی بھی ایریہ سے تو ہم وہ بھی خرید کر آپ کے ایڈریس تک پہنچائیں گے مکمل ذمہ داری کے ساتھ
نمبر 5
اگر آپ نے کوئی مہنگی پروڈکٹ خریدنی ہے آپ وہ سروس بھی ہم سے لے سکتے ہیں مکمل ذمہ داری کے ساتھ اور تسلی کے ساتھ یعنی اگر دکاندار کسی چیز کی گارنٹی دے رہا ہے تو ہم اس سے وہ گارنٹی آپ کو لے کر دیں گے اور چیز خرید کر آپ کے پتے پر ارسال کروائیں گے
نمبر 6
اگر آپ راولپنڈی اسلام آباد سے باہر بیٹھے ہیں راولپنڈی اسلام آباد میں کسی ہول سیل مارکیٹ سے کسی ڈیلر کا نمبر چاہیے یا کسی بھی مارکیٹ سے کسی چیز کے ہول سیل ریٹ چاہیے تو آپ وہ سروس بھی ہم سے لے سکتے ہیں انشاءاللہ تعالی آپ کو یہ سروس بھی صاف اور شفاف طریقے سے فراہم کریں گے
نمبر 7
اگر آپ ایک دن کے لیے بھی موٹر سائیکل بک کرنا چاہتے ہیں ہم آپ کو یہ سروس بھی دیں گے پورے دن کے لیے آپ جہاں بھی جائیں راولپنڈی اسلام آباد کے اندر آپ کو ایک دن کے لیے ایک رائڈر اور موٹر سائیکل دی جائے گی
نمبر 8
اگر آپ راولپنڈی اسلام آباد سے باہر ہیں اور یہاں آ کر رہائش چاہیے آپ کو کسی ہوٹل میں بکنگ کروانی ہو فزیکل طور پر جا کر تو ہم اپ کو یہ سروس بھی دیں گے آپ گھر بیٹھے ہم سے یہ سروس بھی لے سکتے ہیں ہم اپ کے متعلقہ ہوٹل سے جا کے بکنگ کروا دیں گے
نمبر 9
کسی بھی ہاسپٹل سے کسی بھی ڈاکٹر کی اپوائنٹمنٹ چاہیے تو ہم آپ کو وہ بھی لے کر فراہم کریں گے جو کہ ان لائن نہیں میسر ہم فزیکل طور پر وہاں پر اپنا نمائندہ بھیج کے آپ کو اپوائنٹمنٹ لے کر دیں گے
نمبر 10
پ راولپنڈی اسلام آباد کے باہر سے کسی شہر میں سے بھی راولپنڈی اسلام آباد کسی کام کے لیے ائیں آپ کے پاس انفارمیشن نہیں ہے آپ کا ٹائم بھی بچ سکے اور طریقہ کار پوچھنے کے لیے کسی بھی آفس سے انفارمیشن لینے کے لیے ہم سے رابطہ کریں ہم آپ کو مکمل انفارمیشن لے کے فراہم کریں گے تاکہ اپ کا ٹائم بھی بچ سکے اور آپ کے پیسے بھی اپ کو دوہرے چکر نہ پڑے
نمبر 13
اگر آپ بیرون ملک سے اتے ہیں آپ کو گاڑی بک کروانی ہو تو آپ وہ بھی کروا سکتے ہیں۔
14 آپ کے کسی عزیز کزن منگیتر کی سالگرہ یا کوئی اور ایونٹ ھے اور آپ انہیں کوئی تحفہ یا فاسٹ فوڈ وغیرہ پہنچانا چاھتے ہیں تو یہ سروس بھی فراھم کی جائے گی آپ کی طرف سے گفٹ پھول چاکلیٹس یا کیک وغیرہ مطلوبہ مقام تک پہنچایا جائے گا
انشاءاللہ تمام سروسز آپ کو اچھے طریقے سے پرووائڈ کی جائیں گی آپ کی خدمت ہمارا نصب العین ہے

نوٹ۔
اور جو لوگ سروس لے چکے ہیں وہ بھی اپنی رائے کا اظہار ضرور کریں اور اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ کسی دوسرے شخص کا بھی فائدہ ہو سکے اور نیچے واٹس ایپ نمبر اٹیچ ہے اپ وہاں سے مجھے میسج کر سکتے ہیں
Whtsap number 03335608757
اسی نمر پہ ایزی پیسہ بھی ھے مناسب فیس جو کہ ایڈوانس ھو گی پر یہ تمام سروسز پوری ایمانداری سے فراھم کی جاتی ہیں
نیز آپکو موبائل یا لیپ ٹاپ ریپئیر کروانا ھے تو یہ سروس بھی فراھم کی جاتی ھے
ہیلپنگ سروسز

20/09/2025

بڑھاپا صرف جسم کا زوال نہیں، یہ جذبات کا امتحان بھی ہے
والدین کے لیے اور اولاد کے لیے بھی
ماں کی لرزتی ہوئی آواز،
باپ کی کمزور ہوتی ہوئی کمر، اور ان آنکھوں میں اُترتی ہوئی اداسی،
اولاد کے دل پر نقوش چھوڑ جاتی ہے اگر وہ انکی خدمت نہ کر سکے جو زندگی بھر مٹ نہیں سکتے۔
اللہ تعالی ھمیں والدین کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے
آمین یارب العالمین

05/09/2025

عنوان آرٹیکل
شوگر کے مرض سے تحفظ کیسے مضبوط بنائیں؟

تحریر محمد اسلم میکن
فاؤنڈر باغبان کمیونٹی

چینی کے بائیکاٹ کی مہم جو سوشل میڈیا پر عروج کی طرف بڑھ رہی ہے اس ضمن میں اس چیز کو بھی مد نظر رکھنا ہو گا کہ شوگر کا مرض اور چینی میں ایک اہم مشترک چیز صرف نام ہے ورنہ شوگر کے مرض کا تعلق صرف چینی سے نہیں ہمیں آیندہ صحتمند نسلوں کے لیے چینی کے بائیکاٹ کے ساتھ ساتھ دیگر کچھ چیزوں پر بھی سوچنا ہو گا

یاد رکھیں کہ شوگر کے مرض کا تعلق دیگر اہم نقات کے ساتھ ایسی کوئی بھی چیز کھانے سے ہے جو خون میں گلوکوز کی مقدار تیزی سے بڑھاے، اور یہ صرف چینی نہیں ہے اس میں گڑ شکر ، سفید آٹا ، آلو ، مختلف ڈرنکس ایسے پھل جن میں مٹھاس زیادہ اور فائبر کم ہو ریفائن بیکری آئیٹمز یہ سب چیزیں جلدی ہضم ہو کر خون میں گلوکوز کی مقدار ایک دم بڑھا دیتی ہیں

جیسے ہی خون میں گلوکوز کی مقدار بڑھتی ہے اس گلوکوز کو خلیہ میں داخل ہونے کے لیے انسانی جسم میں موجود لبلبہ انسولین پیدا کرتا ہے جب تک گلوکوز کے ساتھ انسولین نہ ہو یہ خلیہ میں داخل نہیں ہو سکتی اور خون میں اسکی مقدار بڑھی رہتی ہے ،
اب جیسی ہم خوراک کھاتے ہیں وہ چینی ہو یا چاول ہوں گڑ ہو شکر ہو آلو ہوں کولڈ ڈرنکس ہوں ان سب چیزوں کی خون میں شکر کی مقدار بڑھانے کی سپیڈ یعنی گلائسمک انڈیکس زیادہ ہوتا ہے اب خون میں گلوکوز ایک دم سے بڑھا تو لبلبے نے اسے خلیوں میں ٹھکانے لگانے کے لیے پورے زور سے کام شروع کر دیا اور خون میں شکر کی مقدار برابر کر دی
لیکن جب ہم مسلسل لبلبہ کو یہ جھٹکے دیتے رہتے ہیں تو لبلبہ کمزور ہو کر انسولین بنانا کم کر دیتا ہے اور پھر ختم کر دیتا ہے پھر ہمیں انسولین باہر سے لینا پڑتی ہے
امید ہے آپکو اصل بات کی سمجھ آ گئی ہو گی اضافی بات یہ کہ جس خوراک میں فائبر زیادہ ہو وہ آرام آرام سے ہضم ہوتی ہے اور خون میں شوگر کا لیول ایک دم نہیں بڑھتا یوں لبلبے کو آرام سے کام کرنے کا موقع ملتا ہے اور وہ کمزور نہیں ہوتا نہ اسے سپیڈ ایک دم بہت تیز کرنا پڑتی ہے۔
جن کے بہن بھائیوں والدین میں کسی کو شوگر کا مرض ہو اسے زیادہ احتیاط خوراک ورزش وغیرہ میں بہت پابندی کی ضرورت ہوتی ہے خوراک سے یعنی معدے سے خون میں شوگر کی مقدار بذریعہ خوراک کنٹرول کر کے لبلبے کو تقویت دے کر ہم شوگر کے مرض سے نجات بھی پا سکتے ہیں خصوصا ابتدائی سٹیج پر یہ آسانی سے ممکن ہوتا ہے اب ضرورت اس امر کی ہے کہ اس حقیقت کو صدقہ جاریہ کی نیت سے ہر پاکستانی تک پہنچایا جاے

منجانب باغبان کمیونٹی
محمد اسلم میکن۔

21/08/2025

مجھے جادوئی بوٹی ملی۔۔۔

کئی مہینوں سے ایک عجیب اور پریشان کن بیماری نے میری زندگی کا سکون چھین رکھا تھا۔ سردیاں آئیں اور میری جلد پر خارش، دانے، پھنسیاں اور جلن بھرے سرخ نشانات ابھر آئے۔ کبھی راتوں کو سونا محال، کبھی دھوپ میں باہر نکلنا مشکل۔ جلد پر خارش کے ساتھ ساتھ جسم میں پھوڑے، گیس اور قبض نے جیسے ڈیرہ ڈال رکھا تھا۔

دوائیں، مہنگی کریمیں، اور انجیکشن تک آزما لیے، مگر سکون کہیں نہ ملا۔
پھر جولائی کی ایک شام، کسی مہربان نے محبت بھرے لہجے میں کہا:
"بھائی! ایک بار پنیر بوٹی (خمجیرا) آزما کر دیکھو۔ یہ پہاڑوں کی کڑوی نعمت ہے، مگر کام میٹھا کرتی ہے۔"

میں نے سوچا، آزمائش میں کیا ہرج ہے؟
خشک پنیر بوٹی کے چند پھل لے کر رات کو بھگویا، صبح نہار منہ پانی چھان کر پیا — اور یہ معمول ایک ہفتے تک جاری رکھا۔

اور سچ پوچھیں تو…
ساتویں دن میری جلد صاف، خارش ختم، قبض غائب اور پیٹ ہلکا — جیسے قدرت نے خود شفا بخش دی ہو۔
وہ پھنسیاں جو برسوں سے چہرے کی خوبصورتی چھین رہی تھیں، اب محو ہونے لگیں۔ گیس، سینے کی جلن اور جسمانی بھاری پن سب ختم۔

عوام کے لیے تجویز – پنیر بوٹی کیا ہے؟

پنیر بوٹی (سائنسی نام Withania coagulans) قدرت کا ایک انمول تحفہ ہے جو پاکستان، بھارت اور افغانستان کے پہاڑی علاقوں میں پیدا ہوتی ہے۔ اسے خمجیرا یا کڑوی بوٹی بھی کہا جاتا ہے۔ یہ جڑی بوٹی کئی بیماریوں کا سستا، آسان اور مؤثر علاج ہے۔

افادیت اور اہمیت:

دودھ کو پھاڑنے والی خاصیت کی وجہ سے "پنیر بوٹی" کہلاتی ہے

طب یونانی میں جگر، معدے، جلد اور مثانے کے امراض کے لیے مجرب

اینٹی آکسیڈنٹ، اینٹی بیکٹیریل اور سوزش ختم کرنے والے قدرتی مرکبات سے بھرپور

کن بیماریوں کا علاج ہے؟

✅ الرجی، دانے دار خارش
✅ پھنسیاں، ایکنی، جلدی سوزش
✅ قبض، پیٹ کی گیس، تیزابیت
✅ جگر کی گرمی
✅ ذیابیطس (بلڈ شوگر متوازن رکھتی ہے)
✅ مثانے کی جلن، بار بار پیشاب
✅ موٹاپا اور جسمانی بھاری پن

استعمال کا طریقہ:

1. قہوہ (صبح خالی پیٹ):

5 سے 7 دانے پنیر بوٹی کے خشک پھل رات کو پانی میں بھگو دیں

صبح ان کو مسل کر پانی چھان کر پی لیں

15 سے 30 دن استعمال کریں

2. سفوف بنا کر:

خشک پھل پیس کر پاؤڈر بنائیں

آدھا چمچ روزانہ نیم گرم پانی کے ساتھ

3. اُبال کر:

10 دانے پانی میں ابالیں، جب آدھا پانی رہ جائے تو چھان کر پی لیں

یہ کڑوی سی پنیر بوٹی دراصل اندر سے وہ شفا ہے جسے ہم عرصہ دراز سے ڈھونڈ رہے ہوتے ہیں۔
یہ مہنگی دواؤں کا سستا نعم البدل بھی ہے اور قدرتی تحفظ بھی۔
آپ بھی آزمائیے، مگر صبر اور تسلسل سے — کیونکہ قدرتی علاج خاموش
اور لمبا ہوتا ہے، مگر اثر گہرا رکھتا ہے۔سردیوں میں اسے بھگو کر نہیں استعمال کرنا چاہیے کیونکہ اس کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے

اللہ ہر بیماری سے شفا عطا کرے۔ آمین۔

منقول

20/08/2025

*السَّلَامُ عَلَيْكُمْ

دل کا صاف ہونا کوئی برائی نہیں ہے، اور بھول جانا کوئی بیوقوفی نہیں ہے، اور نہ ہی معاف کر دینا کوئی کمزوری ہے، اور خاموشی شکست نہیں ہے، پس یہ تو تربیت اور عبادت ہے

اے ھمارے رب ہمارے گناہوں، برائیوں اور گستاخیوں کے باوجود ہم سے بے پناہ محبت کرنے والے مہربان رب ہماری التجا ہے کہ ہم سب کو معاف فرما دیں، ہمیں اور ہماری آل اولاد کو راہ راست پر چلنے کی توفیق عطا فرمائیں
اے اللہ پاک
ہم آپ سے دنیا کی ساری نعمتوں اور آخرت کی ساری رحمتوں کے ساتھ خاتمہ بالایمان کی درخواست کرتے ہیں
اے ہمارے رب آسانیاں عطا فرمائیں اور آسانیاں تقسیم کرنے کا شرف بھی عطا فرمائیں۔ آپ بابرکت و بلند ہے آپ ہماری دعائيں قبول فرمائیں۔

*یا مالک یا کریم یَارٰفِعُ* تمام مرحومین کی مغفرت فرمائیں تمام بیماروں کو صحت عطا فرمائیں اور کُل کا بھلا کُل کی خیر فرمائیں۔
آمین یارب العالمین

Address

Attock City

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Home Health Care Provider posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram