ڈاکٹر عابداللہ عمر

ڈاکٹر عابداللہ عمر Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from ڈاکٹر عابداللہ عمر, Doctor, Peshawar.
(2)

13/10/2025

✨ پیارے بچو!
جتنا زیادہ ہم عربی زبان کو سنیں گے،
اتنا ہی اسے سمجھنا اور سیکھنا آسان ہو جائے گا۔

🕌 آج سنیں خوبصورت عربی نشید:
*"لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ"* 🌿

دل سے سنو، زبان سے دہراؤ،
ایمان کو تازہ اور عربی کو مضبوط بناؤ! 💫

🌿 ظاہر کی چمک متاثر کرتی ہے، مگر اصل قدر محنت کرنے والے کی ہے۔
13/10/2025

🌿 ظاہر کی چمک متاثر کرتی ہے، مگر اصل قدر محنت کرنے والے کی ہے۔

10/10/2025

چھوٹے بچوں میں نزلہ، زکام اور بند ناک کا آسان علاج

چھوٹے بچوں کو نزلہ، زکام یا سانس کی ہلکی انفیکشن کے دوران اکثر ناک بند ہونے کی شکایت ہوتی ہے۔ چونکہ بچے اپنی ناک خود صاف نہیں کر سکتے، اس لیے اندرونی رطوبتیں جمع ہو کر سانس لینے میں دشواری پیدا کرتی ہیں۔ اس سے بچہ بےچین اور پریشان ہو جاتا ہے۔

ایسی صورت میں والدین، خاص طور پر مائیں، اگر ناک صاف کرنے کا محفوظ اور مؤثر طریقہ جان لیں تو بچے کو فوری ریلیف دیا جا سکتا ہے۔ اس عمل سے:

ناک کی اندرونی رطوبتیں باہر نکل آتی ہیں

بچہ آسانی سے سانس لینے لگتا ہے

بچہ زیادہ پرسکون ہو جاتا ہے

:ناک صاف کرنے کے لیے درکار اشیاء
یہ تمام چیزیں کسی بھی اچھی فارمیسی سے آسانی سے مل سکتی ہیں:

1. Saline Nasal Drops (نمکین پانی کے قطرے)

2. Bulb Syringe یا Bulb Sucker
(یہ دو اقسام میں دستیاب ہوتے ہیں: Disposable اور Reusable، اپنی سہولت کے مطابق انتخاب کریں)

:طریقہ استعمال

1. بچے کو اپنی گود یا بیڈ پر اس طرح لٹائیں کہ اس کا سر اور سینہ قدرے اونچا ہو۔

2. سالین ڈراپس کے 2 سے 3 قطرے ایک نتھنے میں ڈالیں اور چند سیکنڈ انتظار کریں تاکہ قطرے اندر جذب ہو جائیں۔

3. بلب سرنج کو پیچھے سے دبا کر اس میں سے ہوا نکال دیں (یہ عمل بچے کے چہرے سے ہٹ کر کریں)۔

4. سرنج کی نوک کو نرمی سے اس نتھنے میں ڈالیں جس میں قطرے ڈالے گئے تھے، اور آہستہ سے بلب کو چھوڑیں۔
اس عمل سے بلب سرنج ناک کی اندرونی رطوبت کھینچ لے گا۔

5. بلب سرنج کو سنک یا کسی کپ میں نچوڑ کر صاف کر لیں۔

6. دوسرے نتھنے کے لیے یہی عمل دہرائیں۔

یہ عمل دن میں ایک سے تین بار دہرایا جا سکتا ہے، جب تک بچے کی حالت بہتر نہ ہو جائے۔

اگر بچہ زیادہ بےچین ہو، تو ایک دوسرے فرد کی مدد سے بچے کے سر اور ہاتھوں کو سنبھال لیں۔

نتھنوں کے آس پاس کی صفائی کے لیے گرم واش کلاتھ یا نرم کاٹن سوئب استعمال کریں۔

اس عمل کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر کی تجویز کردہ دواؤں کا استعمال جاری رکھیں۔

09/10/2025

"زکام میں کیلا؟ اوہ بھائی! وہ تو ٹھنڈا ہوتا ہے، بچے کو اور بیمار کر دے گا!"
یہ جملہ آپ نے بھی ضرور کسی نہ کسی خالہ، چچی یا محلے کی ڈاکٹر آنٹی سے سنا ہوگا۔
لیکن اصل سوال یہ ہے:
کیا واقعی کیلا زکام اور کھانسی میں نقصان دیتا ہے؟

سادہ جواب: ہرگز نہیں!

یہ صرف ایک پرانی غلط فہمی ہے، جو بغیر تحقیق نسل در نسل چلتی آ رہی ہے۔
یعنی وہی بات:
"دہی ٹھنڈا ہے، بند کر دو"
"کیلا ٹھنڈا ہے، نہ دو"
حالانکہ سائنس کچھ اور کہتی ہے۔

کیلا: زکام کا دشمن نہیں، دوست ہے!

یہ پوٹاشیئم سے بھرپور ہوتا ہے
جسم میں نمکیات اور پانی کا توازن برقرار رکھتا ہے
نرم، ہلکی غذا ہے، جو ہضم بھی آسانی سے ہوتی ہے
توانائی سے بھرپور، کمزور جسم کو فوری طاقت دیتا ہے

خود بھی کھائیں اور اپنے بچوں کو بھی ضرور کھلائیں !

25/09/2025


🌟 نئے سفر کا آغاز! 🌟الحمدللہ! مجھے یہ خوشخبری آپ سب کے ساتھ بانٹتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ میں نے گرین سٹار جنرل ہس...
25/09/2025

🌟 نئے سفر کا آغاز! 🌟

الحمدللہ! مجھے یہ خوشخبری آپ سب کے ساتھ بانٹتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ میں نے گرین سٹار جنرل ہسپتال، پشاور میں بطور "بچوں کا ڈاکٹر" اپنی خدمات کا آغاز کر دیا ہے۔

بچوں کی صحت کے شعبے میں کئی سالوں کی محنت کے بعد یہ نئی ذمہ داری میرے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے۔ دعا ہے کہ میں اپنے تجربے اور جذبے کے ساتھ بچوں کی صحت و بہبود میں مثبت کردار ادا کر سکوں۔

آپ سب کی دعاؤں اور تعاون کا شکریہ! 🙏

18/09/2025

والدین سے مودبانہ گزارش ھے ، بچوں کو گیجٹس سے دور رہنے کی عادت دلوائیں، کوئی بھی حربہ استعمال کریں ، جیسے انہوں نے کیا۔

) زیادہ اذیت نہ دیں بچوں کو)
#بچوں #بچیں #بچائیں #موبائل #خطرناک

15/09/2025

بچوں کا صحت مند رہنے کا راز

"اے اللہ! کتاب کے نازل کرنےوالے قیامت کے دن حساب بڑی سرعت سےلینے والے اے اللہ ! مشرکوں اور کفار کیجماعتوں کو جو) مسلمانو...
13/10/2023

"اے اللہ! کتاب کے نازل کرنے

والے قیامت کے دن حساب بڑی سرعت سے

لینے والے اے اللہ ! مشرکوں اور کفار کی

جماعتوں کو جو) مسلمانوں کا استیصال کرنے آئی ہیں شکست دے۔ اے اللہ! انہیں شکست

دے اور انہیں جھنجھوڑ کر رکھ دے۔"

Address

Peshawar
25000

Opening Hours

Monday 11:00 - 22:00
Tuesday 11:00 - 22:00
Wednesday 11:00 - 22:00
Thursday 11:00 - 22:00
Friday 17:00 - 17:00
Saturday 11:00 - 22:00

Telephone

+923136800807

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ڈاکٹر عابداللہ عمر posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to ڈاکٹر عابداللہ عمر:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category