15/10/2025
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بہاول نگر میں "عالمی دن برائے دماغی صحت" کے موقع پر آگاہی واک کا انعقاد
ایم ایس ڈاکٹر عامر رضا کی زیرِ قیادت دماغی صحت کے عالمی دن کے موقع پر ایک آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا،
جس میں بہتر ذہنی صحت کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔
ڈاکٹر عامر رضا نے کہا کہ صحت مند ذہن، صحت مند جسم کی ضمانت ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ روزمرہ زندگی میں ورزش اور جسمانی سرگرمیوں کو معمول بنایا جائے تاکہ ہم ایک مضبوط جسم اور بہتر دماغ کے مالک بن سکیں۔
ماہرِ نفسیات ڈاکٹر سرمد مشتاق اور دیگر ماہرین نے دماغی صحت کے بارے میں اظہارِ خیال کیا اور عوام میں ذہنی امراض سے متعلق شعور بیدار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
اس موقع پر ڈاکٹرز، ہسپتال انتظامیہ، نرسز، دیگر عملے کے ارکان اور شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔