Quantumpathy

Quantumpathy System of healing through INTENTIONS
The Real Treatment

The Healing Code system to correct virtually any physical, emotional, or relational issues, as well as breakthroughs in career success."--

08/01/2026
26/09/2025

Quantumpathy – Dr. Sarfaraz Ahmad Khokhar

Quantumpathy is the healing philosophy developed and presented by Dr. Sarfaraz Ahmad Khokhar. It integrates:

🔹 Quantum Physics – especially the role of vibration, energy, and the non-material basis of reality.
🔹 Advaita / Sufi Mysticism – the understanding that existence is non-dual, timeless, and spaceless, with no real separation between self and universe.
🔹 Healing through Vibrations of Words – instead of medicine or material substances, carefully chosen written or spoken words carry vibrational energy that resonates with the human system and promotes balance.

Dr. Khokhar emphasizes that:

Disease originates not just in the body but in distortions of consciousness and vibrational imbalance.

Healing requires aligning with the oneness of existence and recognizing that separation is an illusion.

Written words, when used with awareness, can carry precise vibrational frequencies to restore harmony in the mind–body–soul system.

صوفی فکر اور مکافاتِ عمل سے نجاتڈاکٹر سرفراز احمد کھوکھرصوفی فکر دراصل انسان کی باطنی جستجو، حقیقتِ مطلقہ کی تلاش اور عش...
26/09/2025

صوفی فکر اور مکافاتِ عمل سے نجات

ڈاکٹر سرفراز احمد کھوکھر

صوفی فکر دراصل انسان کی باطنی جستجو، حقیقتِ مطلقہ کی تلاش اور عشقِ الٰہی کی ترجمان ہے۔ صوفیاء کے نزدیک کائنات کی اصل حقیقت ایک ہے اور وہی حقیقت ہر ذرے میں جلوہ گر ہے۔ یہ فکر انسان کو ظاہر کے پردوں سے ماورا کر کے اس کی باطنی روشنی سے جوڑتی ہے۔ صوفیاء کا مرکزی پیغام محبت، ایثار، عاجزی اور خدمتِ خلق ہے۔ منصور حلاج کا "انا الحق" اور سَرمد کا "لا مکانی عشق" اسی شعور کی نمائندگی کرتے ہیں کہ جب انسان اپنی "میں" کو فنا کر دیتا ہے تو حقیقتِ مطلقہ میں گم ہو جاتا ہے۔

لیکن انسان کی زندگی میں مکافاتِ عمل کا قانون بھی برابر کارفرما رہتا ہے۔ جو کچھ انسان کرتا ہے وہی کسی نہ کسی شکل میں اس کی طرف پلٹ کر آتا ہے۔ یہ عمل و ردِعمل کا ازلی اصول ہے جسے صوفیاء نے بھی تسلیم کیا۔ تاہم انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مکافاتِ عمل سے نجات یا نرمی ممکن ہے، اگر انسان شعور اور محبت کے ساتھ اپنی روش درست کرے۔

مکافاتِ عمل سے نجات کے روحانی اصول

1. ادراک اور اعتراف
سب سے پہلا مرحلہ یہ ہے کہ انسان اپنے گزشتہ اعمال کو پہچانے، اپنی کوتاہیوں کا اعتراف کرے اور شعور حاصل کرے کہ یہ نتائج اسی کے اعمال کا عکس ہیں۔

2. توبہ و ندامت
خلوصِ دل سے اللہ کے حضور توبہ کرنا اور آئندہ کے لیے نیک نیتی کے ساتھ تبدیلی کا عزم کرنا مکافاتِ عمل کی شدت کو کم کرتا ہے۔

3. اصلاحِ عمل
صرف توبہ کافی نہیں، بلکہ انسان کو اپنے عمل میں عملی تبدیلی لانی پڑتی ہے۔ جہاں نقصان پہنچایا ہو وہاں محبت اور خدمت سے اس کی تلافی ضروری ہے۔

4. محبت اور خدمتِ خلق
صوفیاء کے نزدیک سب سے بڑا وظیفہ مخلوقِ خدا کی خدمت ہے۔ جب انسان دوسروں کے دکھ بانٹتا ہے اور محبت بانٹتا ہے تو اس کے اپنے اعمال کا بوجھ بھی ہلکا ہو جاتا ہے۔

5. ذکر و مراقبہ
اللہ کے ذکر اور مراقبہ کے ذریعے دل کی گہرائیوں کو پاک کرنا، روحانی آزادی کا سبب بنتا ہے۔ ذکر سے دل کا زنگ اترتا ہے اور اندرونی سکون ملتا ہے۔

6. رضا و تسلیم
صوفیاء کا سب سے اعلیٰ مقام رضا ہے۔ جب انسان اپنی مرضی کو فنا کر کے خالق کی مشیت کے آگے سر جھکا دیتا ہے تو مکافاتِ عمل کی زنجیریں ٹوٹ جاتی ہیں۔

خلاصہ

صوفی فکر ہمیں یہ سکھاتی ہے کہ مکافاتِ عمل سے نکلنے کا راستہ فرار میں نہیں بلکہ شعور، توبہ، اصلاحِ عمل، خدمتِ خلق، ذکر اور فنا فی اللہ میں ہے۔ جب انسان اپنی "انا" کو چھوڑ کر محبت اور رضا کو اپنا لیتا ہے تو وہ کرم اور رحمت کے دروازے پر جا کھڑا ہوتا ہے۔ یہی حقیقی آزادی ہے، یہی صوفی شعور کا کمال ہے۔

انسان صرف گوشت پوست کا پیکر نہیں، بلکہ ارتعاشی نظام ہے جو شعور، لاشعور، جذبات، روح اور جسم کی گہری ہم آہنگی سے وجود پاتا...
22/05/2025

انسان صرف گوشت پوست کا پیکر نہیں، بلکہ ارتعاشی نظام ہے جو شعور، لاشعور، جذبات، روح اور جسم کی گہری ہم آہنگی سے وجود پاتا ہے۔ شخصیت کی ساخت محض ظاہری رویوں یا نفسیاتی خاکوں کا نام نہیں، بلکہ یہ اس نادیدہ توانائی کا آئینہ ہے جو انسان کے اندر سے پھوٹتی ہے اور اس کے وجود کو تشکیل دیتی ہے۔

ڈاکٹر سرفراز احمد کھوکھر کے متعارف کردہ متبادل علاجی نظام "کوانٹم پیتھی" (Quantumpathy) کی بنیاد اسی ارتعاشی حقیقت پر ہے۔ یہ طریقۂ علاج اس تصور کو رد کرتا ہے کہ بیماری محض جسم میں کسی عضو کی خرابی کا نام ہے، بلکہ یہ مانتا ہے کہ ہر بیماری دراصل شخصیت کے کسی عدم توازن یا باطنی ارتعاش میں خلل کی علامت ہے۔ چنانچہ شفا کا راستہ بھی اسی داخلی توازن کی بحالی سے ہو کر گزرتا ہے۔

کوانٹم پیتھی میں شخصیت شناسی کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ ہر فرد unique vibrational signature رکھتا ہے، جس کی بنیاد پر اس کے مسائل، رویے، ذہنی کیفیتیں اور جسمانی امراض سمجھے جاتے ہیں۔ جب مریض کی شخصیت کو پوری طرح پہچان لیا جائے، تو محض الفاظ کی ارتعاشی توانائی سے علاج ممکن ہو جاتا ہے—کوئی دوا، کوئی جراحی نہیں، صرف شعور کا لطیف لمس۔
یہ کتاب اسی فلسفہ کی ایک عملی توسیع ہے۔ اس میں شخصیت کی مختلف جہات کو اجاگر کیا گیا ہے اور دکھایا گیا ہے کہ کس طرح فرد کی صحیح شناخت، علاج کا پہلا اور بنیادی قدم ہے۔ یہ نہ صرف معالجین کے لیے مفید ہے، بلکہ عام قاری کے لیے بھی ایک روحانی بصیرت کا دروازہ کھولتی ہے، جو انسان کو خود شناسی سے شفا تک کا سفر طے کراتی ہے۔

ہمیں یقین ہے کہ شخصیت شناسی اور علاج نہ صرف کوانٹم پیتھی کے فلسفے کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد دے گی، بلکہ ایک ہم آہنگ اور باطنی طور پر صحت مند زندگی کی طرف رہنمائی بھی فراہم کرے گی۔

* "سوچ انسانی زندگی کی کنجی ہے" — *
ڈاکٹر سرفراز احمد کھوکھر کا یہ بنیادی نظریہ ہومیوپیتھی اور کوانٹم پیتھی دونوں کے مرکزی مضمون ہے۔ ہومیوپیتھی اس فلسفے پر قائم ہے کہ انسان کو ایک مکمل وحدت — یعنی ذہن، جسم، اور حیاتی توانائی (لائف فورس) — کے طور پر دیکھا اور سمجھا جائے۔

کوانٹم پیتھی بھی اسی نظریہ کو مزید گہرائی کے ساتھ بیان کرتی ہے۔ اس کے مطابق انسان صرف جسمانی وجود نہیں بلکہ ایک ہم آہنگ نظام ہے، جس میں جسم، ذہن، اور روح باہم مربوط اور ایک دوسرے پر اثرانداز ہوتے ہیں۔ ذہنی کیفیات اور سوچ کے انداز براہِ راست اُن بنیادی امراض (میازم) سے متاثر ہوتے ہیں، جن کا سراغ لگانا مریض کی اصل کیفیت کو سمجھنے کے لیے ضروری ہے۔

طبی اور سائنسی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ذہنی اور نفسیاتی امراض جیسے:
Anxiety
Depression
Manic Depressive Psychosis
Behavioral disorders
Autism
ADHD
PTSD

وہم، خوف، وسوسے
نیند کے مسائل
نشے کی عادات
جنسی اضطرابات
دماغی کمزوری
شیزوفرینیا
دائمی افسردگی

…ان سب کا مؤثر علاج ہومیوپیتھک دواؤں سے اور Quantumpathy کیا گیا ہے، جس سے نہ صرف مریض کی علامات میں بہتری آئی بلکہ اُس کے طرزِ زندگی میں بھی مثبت تبدیلی رونما ہوئی۔
یہ کتاب "نفسیاتی امراض اور اُن کا ہومیوپیتھک علاج" معالجین، ہومیوپیتھی کے طلبا، اور متبادل علاج سے دلچسپی رکھنے والے قارئین کے لیے ایک اہم عملی رہنما ہے۔ اس میں نہایت سادہ، عام فہم زبان میں تقریباً تمام اہم ذہنی و نفسیاتی امراض اور ان کے ہومیوپیتھک علاج کو بیان کیا گیا ہے۔

یہ کتاب نہ صرف معالجین کے لیے مفید ہے بلکہ holistic میڈیسن، اور کوانٹم ہیلتھ میں دلچسپی رکھنے والے افراد کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔

23/10/2024

Power of Imagination !!
ڈاکٹر سرفراز احمد کھوکھر
ہومیوپیتھک معالج
تحقیقی موضوع: نفسیاتی و معاشرتی عوامل کے انسانی صحت پر اثرات

تحقیقی نکات:

1. بیماری کی ہمہ جہتی فطرت:
بیماری محض جسمانی مسئلہ نہیں بلکہ یہ دماغی، جسمانی اور روحانی سطحوں پر اثر انداز ہوتی ہے۔ انسانی صحت کے ان تینوں پہلوؤں کو سمجھنا اور ان کی ہم آہنگی ضروری ہے۔

2. روایتی تشخیص کی محدودیت:
جدید میڈیکل سائنس عموماً بیماری کو صرف کیمیکل اور فزیکل سطح پر دیکھتی ہے، جبکہ اصل بیماری اس سے کہیں گہری اور کثیرالجہتی ہوتی ہے۔ اس محدود نظریے سے مکمل شفاء ممکن نہیں۔

3. نفسیاتی و معاشرتی اثرات:
انسان کے ذہنی دباؤ، جذباتی کیفیت اور معاشرتی حالات اس کی مجموعی صحت پر گہرے اثرات مرتب کرتے ہیں۔ ان عوامل کو علاج کے عمل میں شامل کرنا ناگزیر ہے۔

4. بیماریوں کی نئی شکلیں:
موجودہ دور میں بیماریاں نئی صورتوں میں انسانیت کو درپیش ہیں، جو روایتی طریقہ علاج سے قابو میں نہیں آتیں۔ ان کے لیے ایک نئے تناظر اور فہم کی ضرورت ہے جو جسم و ذہن سے آگے، روحانی سطح تک جائے۔

5. شعوری بیداری اور ہولسٹک اپروچ کی ضرورت:
موجودہ حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ ہم بیماری کو محض ظاہری علامت نہ سمجھیں بلکہ اس کے پیچھے چھپی نفسیاتی، معاشرتی اور روحانی وجوہات کو دریافت کریں اور علاج کو ایک مکمل، ہمہ گیر (Holistic) فریم ورک میں لے کر آئیں۔
ہم انشااللہ آنے والے دنوں میں اپنے تحقیقی موضوعات انسانی صحت کے بارے میں پیش کرتے رہینگے

ایک آدمی نے ایک طوطا پال رکھا تھا۔ وہ طوطا باتیں بھی کرتا تھا، ایک دن اس آدمی نے طوطے سے کہا کہ :" میں دور کے سفر پر جا ...
24/09/2024

ایک آدمی نے ایک طوطا پال رکھا تھا۔ وہ طوطا باتیں بھی کرتا تھا، ایک دن اس آدمی نے طوطے سے کہا کہ :
" میں دور کے سفر پر جا رہا ہوں، وہاں سے کوئی چیز منگوانی ہو تو بتا ... "

طوطے نے کہا کہ :
" وہاں تو طوطوں کا جنگل ہے, وہاں ہمارے گُرو رہتے ہیں، ہمارے ساتھی رہتے ہیں، وہاں جانا اور گرو طوطے کو میرا سلام کہنا اور کہنا کہ ایک "غلام طوطا" پنجرے میں رہنے والا ، غلامی میں، پابند ِ قفس آپ کے آزاد طوطوں کو سلام کرتا ہے ... "

سوداگر وہاں پہنچا اور اس نے جا کر یہ پیغام دیا۔ اچانک جنگل میں پھڑ پھڑ کی آواز آئی، ایک طوطا گِرا، دوسرا گِرا اور پھر سارا جنگل ہی مر گیا۔ سوداگر بڑاحیران کہ یہ پیغام کیا تھا، قیامت ہی تھی اور اداس ہوکے چلا آیا۔

واپسی پر طوطے نے پوچھا کہ :
" کیا میرا سلام دیا تھا ...؟ "

اس نے کہا کہ :
" بڑی اداس بات ہے، سلام تو میں نے پہنچا دیا مگر تیرا گرو مر گیا اور سارے چیلے بھی مر گئے ... "

اتنا سننا تھا کہ وہ طوطا بھی مر گیا۔ سوداگر کو بڑا افسوس ہوا۔ اس نے مردہ طوطے کو اٹھا کر باہر پھینک دیا۔ طوطا فوراً اُڑ گیا اور شاخ پر بیٹھ گیا۔

اس نے پوچھا :
" یہ_کیا ...؟ "

طوطے نے کہا کہ :
" بات یہ ہے کہ، میں نے اپنے گُرو طوطے سے پوچھا تھا کہ پنجرے سے بچنے کا طریقہ بتا۔ اس نے کہا کہ مرنے سے پہلے مر جا۔ اور جب میں مرنے سے پہلے مر گیا تو پنجرے سے بچ گیا ... ''


" موتوا قبل ان تموتوا "
یعنی :
" مرنے سے پہلے مر جاؤ "

اپنے نفس یعنی شریر خیالات کو مار دو اور ھمیشہ کی زندگی پاؤ -----------------------------------------------------وہ ایک سجدہ جیسے تو گراں سمجھتا ہے
ہزار سجدوں سے دیتا ہے ادمی کو نجات....*

عاشقان کبھی نہیں مرتے جن کے باطن منور ہوں اور رُوح روشن ہو وہ مرتے نہیں بلکہ صرف پردہ کرتے ہیں اور وہ پردہ بھی صرف ہم جی...
22/09/2024

عاشقان کبھی نہیں مرتے جن کے باطن منور ہوں اور رُوح روشن ہو وہ مرتے نہیں بلکہ صرف پردہ کرتے ہیں اور وہ پردہ بھی صرف ہم جیسوں سے کرتے ہیں اہل دنیا سے پردہ کرتے ہیں اہل باطن سے ہرگز ان کا پردہ نہیں ہوتا کیونکہ جب باطن منور ہو تو پردے اٹھ جاتے ہیں یہ دنیا سارا کھیل ہی پردوں کا ہے اس لئے ان باتوں کو وہ لوگ نہیں سمجھ سکتے جن کے دلوں اور روحوں پر پردہ پڑا ہے وہ لوگ حضرت بابا بلھے شاہ رحمتہ الله عليہ کے اس شعر کا مفہوم بھی نہیں سمجھ سکتے ہیں
بلھے شاہ اساں مرناں نائیں
گور پیا کوئی ہور۔۔۔۔۔۔

Albert Einstein, who was a great revolutionary in the way of his scientific perception, claimed that every substance has...
17/08/2024

Albert Einstein, who was a great revolutionary in the way of his scientific perception, claimed that every substance has a vibration and the electromagnetic field produced by a cell reflects its vibration frequency.
One of his famous quotes was “the medicine of the future will be frequency medicine”.

Address

Bahawalpur
Bahawalpur

Opening Hours

09:00 - 17:00

Telephone

+923006841383

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Quantumpathy posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Quantumpathy:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram