Anford doctor paste.

Anford doctor paste. Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Anford doctor paste., Bahawalpur.

یہاں تو سر سے پہلے دل کا سودا شرط ہے یارو !کوئی آساں ہے کیا ! سرمد و منصور ہو جانا قدم ہے راہ_ الفت میں تو منزل کی ہوس ک...
22/10/2024

یہاں تو سر سے پہلے دل کا سودا شرط ہے یارو !
کوئی آساں ہے کیا ! سرمد و منصور ہو جانا

قدم ہے راہ_ الفت میں تو منزل کی ہوس کیسی
یہاں تو عین منزل ہے تھکن سے چور ہو جانا

(مفتی محمد تقی عثمانی)

‏کوشش کریں جہاں بھی رہیں وہاں اچھا کردار، اچھا اخلاق اور خوبصورت یادیں چھوڑ جائیں۔ لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کریں۔ آپ تو...
20/10/2024

‏کوشش کریں جہاں بھی رہیں وہاں اچھا کردار، اچھا اخلاق اور خوبصورت یادیں چھوڑ جائیں۔ لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کریں۔ آپ تو چلے جائیں گے مگر آپ کا کردار آپ کا اخلاق آپ کی خوبصورت یادیں باقی رہ جائیں گی ❣️
اقوال مرشد ❤️

14/10/2024

تیری سرکار میں لاتا ہے رضاؔ اُس کو شفیع
جو مِرا غوث ہے اور لاڈلا بیٹا تیرا

شعیب جٹ 🗣️ٹیم کا بیڑہ غرق کرنے کے بعد بابراعظم نے بالآخر پتلی گلی سے نکلنے کا فیصلہ کر لیا تاکہ آنے والی دورہ آسٹریلیااو...
08/10/2024

شعیب جٹ 🗣️
ٹیم کا بیڑہ غرق کرنے کے بعد بابراعظم نے بالآخر پتلی گلی سے نکلنے کا فیصلہ کر لیا تاکہ آنے والی دورہ آسٹریلیااور چیمپیئن ٹرافی میں ناکامی کا ملبہ دوسروں پر آجاۓ۔بابر پاکستان کرکٹ کی تاریخ کےواحد کپتان ہے جس نے پاکستان کو نہ اچھا آلراؤنڈر بنا کر دیا نہ اچھا سپنر بنا کر دیا اور نہ اچھا اوپنر بنایا۔یاری دوستی کے چکر میں پانچ آئئ سی سی ٹرافی بھی ہاتھ سے گئی۔ یہ سوال بابر سے کرنا چاہئے کہ اپ نے پانچ سال پاکستان ٹیم کو لیڈ کیا آپ نے کیا دیا پاکستان ٹیم کو
سرفراز احمد کوجب کپتانی سے ہٹایا گیا تو اس نے پاکستان کو متعدد پلیئرز بناکر دیے تھےجسمیں فخرزمان،شاداب خان,حسن علی ,شاہین شاہ وغیرہ کو آگے لیکر آئے سرفراز خود سے زیادہ ٹیم کا سوچتے تھے

| |

*مچھلی کا شکار*ایک شکاری نے کنڈی میں گوشت کی بوٹی لگا کر دریا میں پھینکی ایک مچھلی اسے کھانے دوڑی  وہیں ایک بڑی مچھلی نے...
06/10/2024

*مچھلی کا شکار*

ایک شکاری نے کنڈی میں گوشت کی بوٹی لگا کر دریا میں پھینکی ایک مچھلی اسے کھانے دوڑی وہیں ایک بڑی مچھلی نے اسے روکا کہ اسے منہ نہ لگانا اس کے اندر ایک چھپا ہوا کانٹا ھے جو تجھے نظر نہیں آرہا۔ بوٹی کھاتے ہی وہ کانٹا تیرے حلق میں چبھ جائے گا جو ہزارکوششوں کے بعد بھی نہیں نکلے گا تیرے تڑپنے سے باہر بیٹھے شکاری کو اس باریک ڈوری سے خبر ہوجائےگی تو تڑپے گی وہ خوش ہوگااس باریک ڈور کے زریعے تجھے باہر نکالے گا، چھری سے تیرے ٹکڑے کریگا، مرچ مسالحہ لگا کر آگ پر ابلتے تیل میں تجھے پکائے گا، 10 ، 10 انگلیوں والے انسان 32 ، 32 دانتوں سے چبا چبا کر تجھے کھائیں گے۔ یہ تیرا انجام ہوگا۔
بڑی مچھلی یہ کہہ کر چلی گئی۔ چھوٹی مچھلی نے دریا میں ریسرچ شروع کردی ، نہ شکاری ، نہ آگ ، نہ کھولتا تیل ، نہ مرچ مسالحہ ، نہ دس دس انگلیوں اور بتیس بتیس دانتوں والے انسان ، کچھ بھی نہیں تھا ۔ چھوٹی مچھلی کہنے لگی یہ بڑی مچھلی انپڑھ جاہل ، پتھر کے زمانے کی باتیں کرنیوالی ، کوئی حقیقت نہیں اسکی باتوں میں ۔ میں نے خود ریسرچ کی ھے ، اسکی بتائی ہوئی کسی بات میں بھی سچائی نہیں ، میرا ذاتی مشاہدہ ھے ، وہ ایسے ہی سنی سنائی نام نہاد غیب کی باتوں پر یقین کیئے بیٹھی ھے ، اس ماڈرن سائنسی دور میں بھی پرانے فرسودہ نظریات لیئے ہوئے ھے۔
چنانچہ اس نے اپنے ذاتی مشاہدے کی بنیاد پر بوٹی کو منہ ڈالا ، کانٹا چبھا ، مچھلی تڑپی ، شکاری نے ڈور کھینچ کر باہر نکالا ، آگے بڑی مچھلی کے بتائے ہوئے سارے حالات سامنے آگئے۔
انبیاء علیھم السلام نے انسانوں کو موت کا کانٹا چبھنے کے بعد پیش آنے والے غیب کے سارے حالات و واقعات تفصیل سے بتا دیئے ہیں ۔ بڑی مچھلی کیطرح کے عقلمند انسانوں نے انبیاء کی باتوں کو مان کر زندگی گزارنی شروع کردی۔ چھوٹی مچھلی والے نظریات رکھنے والے انبیاء کا رستہ چھوڑ کر اپنی ظاہری ریسرچ کے رستہ پر چل رہے ہیں ۔___
موت کا کانٹا چبھنے کے بعد سارے حالات سامنے آجائیں گے___
مچھلی پانی سے نکلی واپس نہ گئی
انسان دنیا سے گیا واپس نہ آیا
بس یہی وقت ہے اگر سمجھ گئے تو

03/10/2024
01/10/2024

پاکستان کرکٹ کی کہانی !!!
2011 ورلڈ کپ ہارے شعیب اختر ، رزاق ، کامران اکمل ، باہر ہوئے آفریدی کی کپتانی بھی گئی،،،
2012 ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ہارے حفیظ کو ایک موقع اور ملا ،
2013 چیمپئن ٹرافی ہارے مصباح کو ایک موقع ملا ، کیونکہ مصباح 2012 کا ایشیا کپ جیتواچکے تھے ،،
2014 ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ہارے حفیظ کی کپتانی گئی ،
2015 ورلڈ کپ ہارے مصباح کی کپتانی گئی ،، بلکہ آفریدی ، یونس خان ، کو نا چاہتے ہوئے بھی ون ڈے سے ریٹائر ہونا پڑا ، ناصر جمشید ، عرفان ، سہیل خان احسان عادل ، صہیب مقصود اس کے بعد دوبارہ ون ڈے کرکٹ نہیں کھیل پائے ،
2016 ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ہارے آفریدی کی کپتانی گئی ،،
2017 چیمپئن ٹرافی جیتے سرفراز کی کپتانی میں ،
2019 ورلڈ کپ ہارے سرفراز کی کپتانی گئی ، حفیظ ، ملک ، سرفراز ، وہاب ، عامر ، عماد باہر ہوگئے ،،
پھر ایک کمیٹی بنی ، وسیم اکرم ، مصباح الحق ، وسیم خان ،
ان لوگوں نے سرفراز کو جو پچھلے 7 ون ڈے میچ لگاتار جیتا ہوا تھا ،، ٹی ٹونٹی میں نمبر 1 ٹیم کا کپتان تھا ،، اس کو نکال دیا ،،،
پھر بابر ، رضوان ، شاھین کے گروپ نے قبضہ کیا ،،
اور اب 2021 ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022 ایشیا کپ ، 2022 ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ، 2023 ورلڈ کپ ، 2023 ایشیا کپ ، 2024 ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ بری طرح ہارنے کے باوجود بھی یہی بابر اعظم کپتان ہے ،،،
یہی لڑکے کھیلے جارہے ہیں آخر کیوں ؟؟؟؟
کیا پاکستان میں ٹیلنٹ نہیں جو یہ لوگ باہر ہی نہیں ہورہے ہیں ،،،
بلکہ اب تو حالات ایسے ہوگئے ہیں ان ناکام کھلاڑیوں کے ٹولے کو جمع کرکے ان لوگوں سے ہی مشورے لئے جارہے ہیں کہ بتائے پاکستان کرکٹ کیسے ٹھیک ہو ،

انشاء اللہ ❤️❤️❤️
26/09/2024

انشاء اللہ ❤️❤️❤️

Address

Bahawalpur

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Anford doctor paste. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram