Home Remedies By Naaz

Home Remedies By Naaz Home Remedies vidos and home remedies tips is very helpful for all especially for girsl and women

16/10/2025

*پنجاب میں نئے اسلحہ لائسنس جاری کرنے پر مکمل پابندی عائد کردی*

*پنجاب حکومت نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی سزا میں اضافہ کی منظوری دے دی*

*غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی سزا 14 سال قید اور 20 لاکھ روپے تک جرمانہ مقرر، ناقابل ضمانت جرم بنا دیا گیا*

16/10/2025

‏🌿 لونگ کے حیرت انگیز فوائد 🌿
ہر صبح سویرے ایک لونگ منہ میں رکھیں اور دیر تک رکھے رہنے دیں۔
ذائقہ آہستہ آہستہ نگلیں۔ شروع میں کڑوا محسوس ہوگا , لیکن وقت گزرنے کے ساتھ یہ صحت کے لیے حیران کن فائدے دے گا۔
فوائد:-
1️⃣ یادداشت مضبوط کرتا ہے۔
2️⃣ دل کو طاقت دیتا ہے۔
3️⃣ کھانسی اور بلغم سے سینہ صاف کرتا ہے۔
4️⃣ معدہ و آنتوں کو جراثیم سے پاک کرتا ہے۔
5️⃣ دانتوں کا درد اور منہ کی بدبو ختم کرتا ہے۔
6️⃣ گردوں، جگر اور تلی کے امراض دور کرتا ہے۔
7️⃣ نظر تیز کرتا ہے اور آنکھوں کی روشنی بڑھاتا ہے۔
8️⃣ گلے کی سوجن اور درد ختم کرتا ہے۔
9️⃣ بلڈ پریشر کو قابو میں رکھتا ہے۔
🔟 شوگر (ذیابیطس) کو کم کرتا ہے

🌿✨ قدرتی علاج

16/10/2025

کام کی باتیں۔
کپڑوں سے بال پوائنٹ کے نشان صاف کرنے کیلئے نشان پہ پرفیوم کا
سپرے کریں اور پھر صابن سے دھو لیں ۔
کسی بھی داغ کو کپڑوں سے صاف کرنے کیلئے بیوٹی سوپ استعمال کریں۔
آلو کے کباب بنانے کیلئے آلو چھیل کر ابالیں تو کباب ٹوٹے گے نہیں ۔اور نہ ہی لیسدار ہونگے ۔
بچوں کے بلیک سکول شوز صاف کرنے کیلئے فوم کا پیس رکھ لیں اور اس سے شوز صاف کریں چمکدار ہو جائیں گے پالش کی ضرورت ہی نہ ہو گی ۔
انڈے والا برتن ہمیشہ آخر میں دھویا کریں ورنہ سب برتنوں میں انڈے کی سمیل آ جائے گی۔
تین پھول بادیان، ایک چمچ سونف، 5لونگ،ایک سٹک دارچینی اور 7 سبز الائچی ڈرائی روسٹ کر کہ پیس لیں ۔مزیدار چائے مصالحہ تیار ہے گلے اور سانس کی تکلیف کے لیئے مفید ہے دو چٹکی چائے میں ڈال کر پیئیں ۔
۔
چوڑیاں یا چوڑی پاجامہ پہننے کیلئے ہاتھ یا پیر پہ شاپر چڑھا لیں تو آسانی سے پہنے جائیں گے ۔
شکریہ ۔

16/10/2025

وہ اپنے باپ کے جنازے میں کھڑی تھی۔ لوگ تعزیت کے لیے آ رہے تھے۔ اچانک ایک اجنبی عورت نے آ کر اسے گلے لگا لیا۔

"تمہارے باپ نے میری جان بچائی تھی"، عورت نے روتے ہوئے کہا۔

لڑکی حیران رہ گئی۔ باپ تو معمولی کلرک تھے۔ کس کی جان بچائی تھی؟

عورت نے بتایا: "دس سال پہلے کی بات ہے، میں نے دریا میں چھلانگ لگا دی تھی۔ تمہارے باپ نے مجھے بچایا۔ ہسپتال میں روز آتے، پھولوں کا گلدستہ لاتے۔"

لڑکی کو یقین نہیں آیا۔ باپ تو پھول خریدنے کی استعداد نہیں رکھتے تھے۔

اگلے ہفتے ایک بوڑھا آیا۔ "تمہارے باپ نے میری دکان بچائی تھی۔ میں قرض کے نیچے دب کر جان دینے جا رہا تھا۔ انہوں نے اپنی ساری جمع پونجی دے دی۔"

لڑکی کی حیرت بڑھتی گئی۔

پھر ایک نوجوان آیا۔ "سر نے مجھے پڑھایا تھا۔ میں سڑک کنارے فٹ پاتھ پر بیٹھا سبزیاں بیچتا تھا۔ وہ روز آتے، ایک گھنٹہ پڑھاتے، سبزیاں خریدتے۔"

ایک کے بعد ایک لوگ آتے رہے۔ ہر کوئی ایک نیا قصہ لے کر آتا۔ باپ کے بارے میں وہ باتیں جو لڑکی نے کبھی نہیں سنی تھیں۔

آخری دن ایک اندھی بڑھیا لڑکے کے ہاتھ میں ہاتھ ڈالے آئی۔ "بیٹا، تمہارے باپ نے میرا آنکھوں کا آپریشن کرانے کے لیے اپنی گاڑی بیچ دی تھی۔ قسمت نے انہیں میری آنکھیں واپس دلوانے نہیں دیں۔"

لڑکی نے روتی ہوئی پوچھا: "لیکن امّاں، آپ تو اندھی ہیں؟"

بڑھیا نے مسکراتے ہوئے کہا: "ہاں بیٹا، مگر تمہارے باپ نے میری بیٹی کی شادی کرا دی۔ اب میرا بیٹا مجھے دیکھ لیتا ہے۔"

لڑکی گھر لوٹی تو باپ کے کمرے میں ایک پرانی ڈائری ملی۔ آخری صفحے پر لکھا تھا:

**"دنیا مجھے ایک غریب آدمی سمجھتی ہے۔ مگر میں نے اپنی زندگی میں ایسے خزانے جمع کیے ہیں جو کسی بینک میں نہیں، لوگوں کے دلوں میں محفوظ ہیں۔ جب میں مر جاؤں گا، تو میری بیٹی کو پتہ چلے گا کہ اس کا باپ اصل میں کتنا امیر تھا۔"**

لڑکی نے ڈائری سینے سے لگا لی۔ اسے اب سمجھ آئی تھی کہ باپ کی میراث روپے پیسے میں نہیں، بلکہ ان نیک کاموں میں تھی جو انہوں نے چپ چاپ کیے تھے۔

اور پھر اس نے عہد کیا کہ وہ بھی اپنی زندگی میں ایسے ہی خزانے جمع کرے گی - لوگوں کے دلوں میں۔

07/10/2025
07/10/2025

القرآن کریم
سورہ الروم آیت 46

بسم اللہ الرحمن الرحیم

وَ مِنۡ اٰیٰتِہٖۤ اَنۡ یُّرۡسِلَ الرِّیَاحَ مُبَشِّرٰتٍ وَّ لِیُذِیۡقَکُمۡ مِّنۡ رَّحۡمَتِہٖ وَ لِتَجۡرِیَ الۡفُلۡكُ بِاَمۡرِہٖ وَ لِتَبۡتَغُوۡا مِنۡ فَضۡلِہٖ وَ لَعَلَّکُمۡ تَشۡکُرُوۡنَ

اور اس ( اللہ کی قدرت ) کی ایک نشانی یہ ھے کہ وہ ہوائیں بھیجتا ھے جو ( بارش کی ) خوشخبری لے کر آتی ہیں اور اس لیے بھیجتا ھے تاکہ تمہیں اپنی رحمت کا کچھ مزہ چکھائے اور تاکہ کشتیاں اس کے حکم سے پانی میں چلیں اور تم اس کا فضل تلاش کرو اور ( اللہ کا ) شکر ادا کرو

صحیح بخاری ( 3593 ) جلدنمبر 3

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ھے کہ
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ
تم سے یہودی جنگ کریں گے اور اس جنگ میں تم ان پر غالب آ جاؤ گے یہاں تک کہ پتھر بول کر کہے گا کہ اے مسلمان یہ یہودی میری آڑ میں چھپا ہوا ھے آؤ اور اس کو قتل کرو

07/10/2025

پاکستان میں شوگر کے مریضوں کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہے، جو 3 کروڑ 30 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ بالغ افراد میں ذیابیطس کی شرح 26.7 فیصد سے زائد ہے۔ دنیا بھر میں ہر سال تقریباً 67 لاکھ افراد شوگر کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں، اور ہر پانچویں سیکنڈ میں ایک موت شوگر سے متعلق ہوتی ہے۔ مصر اور کویت اس فہرست میں پاکستان کے بعد آتے ہیں۔

🇵🇰 Pakistan: 30.8%
🇰🇼 Kuwait: 24.9%
🇪🇬 Egypt: 20.9%
🇶🇦 Qatar: 19.5%
🇲🇾 Malaysia: 19%
🇸🇦 Saudi Arabia: 18.7%
🇲🇽 Mexico: 16.9%
🇹🇷 Turkey: 14.5%
🇧🇩 Bangladesh: 14.2%
🇱🇰 Sri Lanka: 11.3%
🇿🇦 South Africa: 10.8%
🇮🇶 Iraq: 10.7%
🇺🇸 United States: 10.7%
🇮🇩 Indonesia: 10.6%
🇨🇳 China: 10.6%
🇪🇸 Spain: 10.3%
> (Source: International Diabetes Federation)

07/10/2025

جراثیم سے بھرپور غذا جو آپ کی عمر بڑھا سکتی ہے — دہی 🥛

دہی ایک ایسی قدرتی غذا ہے جس میں موجود پروبائیوٹکس (مفید جراثیم) انسانی صحت پر نہایت مثبت اثر ڈالتے ہیں۔ یہ جراثیم آنتوں کے مائیکرو بایوم کو متوازن کرکے نظامِ ہاضمہ اور مجموعی صحت کو بہتر بناتے ہیں، جس کے اثرات ہماری عمر پر بھی پڑ سکتے ہیں۔

دہی کے اہم فوائد

1. آنتوں کی صحت:
دہی آنتوں کے صحت مند جراثیم کو متوازن کرتا ہے، جس سے ہاضمہ بہتر ہوتا ہے اور مدافعتی نظام مضبوط بنتا ہے۔

2. دل کی صحت:
تحقیقات کے مطابق دہی کا باقاعدہ استعمال کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کو قابو میں رکھنے میں مددگار ہے، جس سے دل کی بیماریوں کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔

3. ذہنی صحت:
دہی میں موجود پروبائیوٹکس دماغ پر بھی اثر ڈالتے ہیں اور ڈپریشن و ذہنی دباؤ کو کم کرنے میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔

4. اینٹی ایجنگ اثرات:
صحت مند آنتیں جسم میں سوزش (inflammation) کو کم کرتی ہیں اور مدافعتی نظام کو بہتر بناتی ہیں، جس کے نتیجے میں بڑھاپے کے عمل کی رفتار سست پڑ سکتی ہے۔

✅ خلاصہ:
اگرچہ دہی براہِ راست عمر نہیں بڑھاتا، لیکن یہ دل کی صحت، مدافعتی نظام اور آنتوں کے توازن کو بہتر بنا کر بالواسطہ طور پر لمبی اور صحت مند زندگی گزارنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

05/10/2025

*سوچ بدلو، زندگی بدلو*

ایک شخص کہتا ہے میں جہاز سے اترا اور کسٹم سے گزر کر ٹیکسی لینے سٹینڈ کی طرف چلا۔ جب میرے پاس ایک ٹیکسی رکی تو مجھے جو چیز انوکھی لگی وہ گاڑی کی چمک دمک تھی۔اس کی پالش دور سے جگمگا رہی تھی۔ ٹیکسی سے ایک سمارٹ ڈرائیور تیزی سے نکلا۔ اس نے سفید شرٹ اور سیاہ پتلون پہنی ہوئی تھی جو کہ تازہ تازہ استری شدہ لگ رہی تھی۔ اس نے صفائی سے سیاہ ٹائی بھی باندھی ہوئی تھی۔ وہ ٹیکسی کی دوسری طرف آیا اور میرے لیے گاڑی کا پچھلا دروازہ کھولا۔ اس نے ایک خوبصورت کارڈ میرے ہاتھ میں تھمایا اور کہا
’سر جب تک میں آپ کا سامان ڈگی میں رکھوں، آپ میرا مشن سٹیٹ منٹ پڑھ لیں۔
میں نے آنکھیں میچ لیں۔
یہ کیا ہے؟
میرا نام سائیں ہے، آپ کا ڈرائیور۔ میرا مشن ہے کہ مسافروں کو سب سے مختصر، محفوظ اور سستے رستے سے ان کی منزل تک پہنچاؤں اور ان کو مناسب ماحول فراہم کروں ۔
میرا دماغ بھک سے اڑ گیا۔ میں نے آس پاس دیکھا تو ٹیکسی کا اندرونی حصہ بھی اتنا ہی صاف تھا جتنا کہ وہ باہر سے جگمگا رہی تھی۔ اس دوران وہ اسٹیرنگ سنبھال چکا تھا۔
’سر آپ کافی یا چائے پینا چاہیں گے۔ آپ کے ساتھ ہی دو تھرماس پڑے ہوئے ہیں جن میں چائے اور کافی موجود ہے‘۔ میں نے مذاق میں کہا کہ نہیں میں تو کوئی کولڈ ڈرنک پیوں گا۔
وہ بولا ’سر کوئی مسئلہ نہیں۔ میرے پاس آگے کولر پڑا ہوا ہے۔ اس میں کوک، لسی، پانی اور اورنج جوس ہے۔ آپ کیا لینا چاہیں گے؟‘
میں نے لسی کا مطالبہ کیا اور اس نے آگے سے ڈبہ پکڑا دیا۔ میں نے ابھی اسے منہ بھی نہیں لگایا تھا کہ اس نے کہا ۔
’سر اگر آپ کچھ پڑھنا چاہیں تو میرے پاس اردو اور انگریزی کے اخبار موجود ہیں‘۔
’سر میں نے ائر کنڈیشنر لگا دیا ہے۔ بتائیے گا کہ ٹمپریچر زیادہ یا کم ہو تو آپ کی مرضی کے مطابق کردوں‘۔ اس کے ساتھ ہی اس نے رستے کے بارے میں بتا دیا کہ اس وقت کس رستے پر سے وہ گزرنے کا ارادہ رکھتا ہے کہ اس وقت وہاں رش نہیں ہوتا۔ پھر بڑی پتے کی بات پوچھی
سر اگر آپ چاہیں تو رستے سے گزرتے ہوئے میں آپ کو اس علاقے کے بارے میں بھی بتا سکتا ہوں *اور اگر آپ چاہیں تو آپ اپنی سوچوں میں گم رہ سکتے ہیں۔*
وہ شیشے میں دیکھ کر مسکرایا۔
میں نے پوچھا ۔
سائیں، کیا تم ہمیشہ سے ایسے ہی ٹیکسی چلاتے رہے ہو؟ اس کے چہرے پر پھر سے مسکراہٹ آئی۔
نہیں سر، یہ کچھ دو سال سے میں نے ایسا شروع کیا ہے۔ اس سے پانچ سال قبل میں بھی اسی طرح کڑھتا تھا جیسے کہ دوسرے ٹیکسی والے کڑھتے ہیں۔ میں بھی اپنا سارا وقت شکایتیں کرتے گزارا کرتا تھا۔ پھر میں نے ایک دن کسی سے سنا کہ سوچ کی طاقت کیا ہوتی ہے۔
یہ سوچ کی طاقت ہوتی ہے کہ آپ بطخ بننا پسند کریں گے کہ عقاب۔ اگر آپ گھر سے مسائل کی توقع کرکے نکلیں گے تو آپ کا سارا دن برا ہی گزرے گا۔ بطخ کی طرح ہر وقت کی ٹیں ٹیں سے کوئی فائدہ نہیں، عقاب کی طرح بلندی پر اڑو تو سارے جہاں سے مختلف لگو گے۔ یہ بات میرے دماغ کو تیر کی طرح لگی اور اس نے میری زندگی بدل دی۔
’میں نے سوچا یہ تو میری زندگی ہے۔ میں ہر وقت شکایتوں کا انبار لیے ہوتا تھا اور بطخ کی طرح سے ٹیں ٹیں کرتا رہتا تھا۔ بس میں نے عقاب بننے کا فیصلہ کیا۔ میں نے ارد گرد دیکھا تو تمام ٹیکسیاں گندی دیکھیں۔ ان کے ڈرائیور گندے کپڑوں میں ملبوس ہوتے تھے۔ ہر وقت شکایتیں کرتے رہتے تھے اور مسافروں کے ساتھ جھگڑتے رہتے تھے۔ ان کے مسافر بھی ان سے بے زار ہوتے تھے۔ کوئی بھی خوش نہیں ہوتا تھا۔ بس میں نے خود کو بدلنے کا فیصلہ کیا۔ پہلے میں نے چند تبدیلیاں کیں۔ گاڑی صاف رکھنی شروع کی اور اپنے لباس پر توجہ دی۔ جب گاہکوں کی طرف سے حوصلہ افزائی ملی تو میں نے مزید بہتری کی۔ اور اب بھی بہتری کی تلاش ہے۔
میں نے اپنی دلچسپی کے لیے پوچھا کہ کیا اس سے تمہاری آمدنی پر کوئی فرق پڑا؟
’سر بڑا فرق پڑا۔ پہلے سال تو میری انکم ڈبل ہوگئی اور اس سال لگتا ہے چار گنا بڑھ جائے گی۔ اب میرے گاہک مجھے فون پر بک کرتے ہیں یا ایس ایم ایس کرکے وقت طے کرلیتے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ اب مجھے ایک اور ٹیکسی خریدنی پڑے گی اور اپنے جیسے کسی بندے کو اس پر لگانا پڑے گا۔
یہ سائیں تھا۔ اس نے فیصلہ کیا کہ اسے بطخ نہیں بننا بلکہ عقاب بننا ہے۔
کیا خیال ہے، اس ہفتے سے عقاب کا سفر نہ شروع کیا جائے؟ سائیں نے مجھے ایک نیا فلسفہ دیا۔
سوچ بدلو ۔ زندگی بدلو ۔ 🌹🌹🌹
وہ جو کسی نے کہا ہے نا کہ کوئی بھی پانی میں گرنے سے نہیں مرتا۔ مرتا وہ اس وقت ہے جب وہ اس مشکل سے نکلنے کے لیے ہاتھ پاؤں مارنا چھوڑ دیتا ہے۔🌹🌹

محصورینِ غزہ کے امدادی قافلے پر کیا بیتی۔اسرائیلی بحریہ نے گلوبل صمود فلوٹیلا پر یکم اکتوبر 2025 کو اُس وقت حملہ کیا جب ...
02/10/2025

محصورینِ غزہ کے امدادی قافلے پر کیا بیتی۔

اسرائیلی بحریہ نے گلوبل صمود فلوٹیلا پر یکم اکتوبر 2025 کو اُس وقت حملہ کیا جب فلوٹیلا میں شامل کشتیاں غزہ سے تقریباً 80 ناٹیکل میل دور بین الاقوامی پانیوں میں موجود تھیں۔ تب مقامی وقت (UTC+3) کے مطابق رات 11:22 بجے تھے۔

اسرائیلی بحریہ نے فلوٹیلا کو وارننگ دی کہ اپنا رُخ تبدیل کرے ورنہ اُس پر حملہ کر دیا جائے گا۔ اس کے بعد اسرائیلی جنگی جہازوں نے فلوٹیلا کی کشتیوں کو گھیرنے کی کوشش کی لیکن کشتیوں نے اپنا سفر جاری رکھا۔

پہلے داؤ میں ناکامی کے بعد اسرائیلی نیوی نے سائبر حملے کے ذریعے فلوٹیلا کی مواصلات جام کر دیا، اور پھر لاوڈ اسپیکر پر انہیں انجن بند کرنے کا حکم دیا۔ اس کے بعد ایک اسرائیلی جنگی بحری جہاز نے فلوٹیلا میں شامل "الما" اور "سیرئس" نامی کشتیوں کے گرد خطرناک انداز میں چکر کاٹنا شروع کر دیے۔ اگر یہ کشتیاں نہ رکتیں تو اسرائیلی جہاز سے ٹکرا کر اُلٹ جاتیں اور ان میں سوار افراد سمندر میں جا گرتے۔

کشتیوں کے رکنے پر اسرائیلی فورسز نے ڈرون طیاروں کے ذریعے ان پر اعصاب کو سُن کر دینے والے اسٹن گرینیڈز اور "اچنگ پاؤڈر" (خارش پیدا کرنے والا کیمیائی مادہ) کا بے دریغ استعمال کیا۔ اس کے بعد اسرائیلی کمانڈوز رسوں اور سیڑھیوں کی مدد سے ان دونوں کشتیوں پر چڑھ آئے۔ انہوں نے کشتیوں کے عملے اور سواروں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گرفتار کرنا شروع کر دیا۔
بعد ازاں فلوٹیلا کی باقی کشتیوں پر بھی یہی حربے استعمال کیے گئے۔

ممتاز کارکن گریٹا تھنبرگ، ہسپانوی صحافی نیسٹر پریٹو سمیت دیگر کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جنہیں اسرائیلی بندرگاہوں پر لے جایا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ جماعت اسلامی رہنما اور سابق سنیٹر مشتاق سمیت دیگر پاکستانی بھی اس قافلے کا حصہ ہیں۔

فلوٹیلا پر حملے کی خبر نشر ہوتے ہی، یونان میں بڑے پیمانے پر مظاہرے شروع ہو گئے ہیں، جہاں ہزاروں لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔ جرمنی کے شہر برلن کے مرکزی اسٹیشن پر فلوٹیلا سے یکجہتی سے اظہار کرنے ولے درجنوں افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ بیلجیم کے دارلحکومت برسلز کے علاوہ اٹلی کے شہروں نپولز اور پیڈووا میں یونیورسٹیوں کے باہر اور سڑکوں پر حملے کی خبر کے ساتھ ہی احتجاج ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

اللہ اس قافلہ کی نصرت فرمائے۔ آمین

02/10/2025

افسوسناک خبر یہ ہے کہ مشتاق احمد خان سمیت گلوبل صمد فلوٹیلا کے بیشتر ارکان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔۔۔حالانکہ نہ یہ اسلحہ پہنچانے والے تھے، نہ ہی کسی آفیشل فوج کا حصہ تھے، یہ ایک پرامن قافلہ تھا جو انسانی امداد لے کر نکلا تھا، مگر بزدل اور ظالم دشمن نے انھیں بھی اپنے ناجائز مقاصد کی تکمیل میں رکاوٹ سمجھا اور گرفتار کرلیا،

میں ایک مسلمان ریاست کی شہری ہونے کے ناطے اس گرفتاری کی شدید مذمت کرتی ہوں، اور اپنے حکمرانوں سے مطالبہ کرتی ہوں کہ ہمارے لوگوں کے لیے آواز اٹھائیں، ارباب اختیار تک اپنی مذمت پہنچائیں، خدا ان ظالموں کو، غاصبوں کو، بزدلوں کو نیست و نابود فرمائے آمین ثم آمین یارب العالمین

01/10/2025

اگر ریپ کے بعد نہا لیا جائے تو ایک ثبوت ختم ہو جاتا ہے اور اگر وہ کپڑے دھو لیے جاۓ تو ایک اور ثبوت مٹ جاتا ہے یہ وہ ایجوکیشنل پوائنٹس ہیں جو کیس نمبر 9 میں ہائ لائٹ کیے گئے ہیں یہی وہ پوائنٹس ہیں جو بڑی بڑی مگر مچھییں استعمال کر کے بچ جاتی ہیں عوام کی آگہی کیلئے ٹیلی ویژن سے بڑا کوئ میڈیم نہیں ہے اسلئے ساس بہو ، نند دیورانی کی لڑائ دیکھانے کے علاوہ عوام کو شعور کیلئے ایسے ڈرامے بننے چاہیے والدین کو بھی چاہیے کہ اپنے بچوں کو ایسی تعلیم بھی دیں بچوں کو بتائیں کہ گڈ ٹچ اور بیڈ ٹچ کیا یوتا ہے ہمارے ہاں لوگ ایسے ٹاپک پر بات کرنے سے شرماتے ہیں جبکہ آج کل کے زمانے میں بچوں کو یہ سب سکھانا بھی ضروری ہے کہ انہیں پتا ہو کہ ان کیلئے کیا صحیح ہے اور کیا غلط ۔

Address

Street No 2
Bahawalpur
63100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Home Remedies By Naaz posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram