18/09/2025
📢 *اہم اطلاع برائے نرسنگ کمیونٹی*
ڈاؤ یونیورسٹی کے ملازم دلشاد، جو وڈیو میں نازیبا حرکات کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا اور جس پر نرسنگ اسٹوڈنٹ نے ہراسانی کا الزام لگایا تھا، بالآخر نوکری سے برطرف کر دیا گیا ہے۔
یہ فیصلہ ڈاؤ یونیورسٹی کی اینٹی ہراسمنٹ کمیٹی کی سنجیدہ کارروائی اور اس واضح پیغام کا نتیجہ ہے کہ ایسے معاملات میں کسی کو بھی نہیں چھوڑا جائے گا۔
خصوصی شکریہ
ڈاؤ یونیورسٹی کے HR ڈائریکٹر جناب پیر مدثر علی شاہ کا، جنہوں نے جرات مندی کے ساتھ فوری اور مؤثر قدم اٹھایا۔
پاکستان نرسنگ کونسل کی سیکریٹری محترمہ یاسمین آزاد کا، جنہوں نے آغاز میں ہی سخت ایکشن لیتے ہوئے ڈاؤ یونیورسٹی کو باضابطہ خط لکھا اور واضح کیا کہ اس معاملے میں کسی بھی قسم کی نرمی برداشت نہیں کی جائے گی۔
نرسنگ کمیونٹی کے ان تمام دوستوں کا، جنہوں نے اتحاد کا مظاہرہ کیا اور متاثرہ نرسنگ اسٹوڈنٹ کے ساتھ کھڑے رہے۔
یہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ جب ہم ایک ساتھ آواز بلند کرتے ہیں تو انصاف ضرور ملتا ہے۔ اب پیغام واضح ہے: ہراسگی کے مجرموں کے لیے کسی بھی ادارے میں کوئی جگہ نہیں۔
🎯 نرسز میڈیا اس مثبت اقدام پر ڈاؤ یونیورسٹی، پاکستان نرسنگ کونسل اور پوری نرسنگ کمیونٹی کا شکریہ ادا کرتا ہے۔ ہم عزم کرتے ہیں کہ خواتین نرسز کے وقار اور تحفظ کے لیے ہمیشہ آواز بلند کرتے رہیں گے۔
copy