14/09/2025
📢 اہلِ علم و دانش کے نام پیغام 📢
سوشل میڈیا ایک قیمتی پلیٹ فارم ہے جہاں ہم اپنی رائے اور خیالات دنیا تک پہنچاتے ہیں۔ لیکن یاد رکھیں! تنقید ہمیشہ اصلاح کے لیے ہونی چاہیے، نہ کہ تضحیک کے لیے۔
ڈاکٹرز، انجینئرز اور دیگر تعلیم یافتہ طبقہ معاشرے کے رول ماڈل ہیں۔ اگر ہم ہی ایک دوسرے کی پوسٹس پر غیر ضروری مذاق اور ذاتی حملے کریں گے، تو عام لوگ مثبت سوچ کی طرف کیسے آئیں گے؟
آئیں مل کر یہ عہد کریں کہ ہم سوشل میڈیا کو علم بانٹنے، رہنمائی کرنے اور مثبت سوچ کو عام کرنے کا ذریعہ بنائیں گے۔
تنقید کریں… لیکن شائستگی اور تعمیری انداز کے ساتھ۔ 🙏
#احترام