06/12/2025
خلیفہ گلنواز ٹیچنگ ہسپتال بنوں — کامیاب سرجری
خلیفہ گلنواز ٹیچنگ ہسپتال بنوں کے شعبہ سرجری میں ایک اہم اور کامیاب آپریشن کیا گیا۔
اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ سرجری ڈاکٹر رفیع اللہ اور اُن کی سرجیکل ٹیم نے ایک مریض میں موجود شدید پتھری کے مسئلے کا کامیاب علاج کیا۔
آپریشن کے دوران 985 پتھریاں نکالی گئیں، جو کہ مریض کے لیے مسلسل تکلیف اور پیچیدگیوں کا سبب بن رہی تھیں۔ ٹیم نے مکمل مہارت، باریک بینی اور پیشہ ورانہ انداز میں سرجری مکمل کی۔
سرجری کے بعد مریض کی حالت تسلی بخش ہے اور وہ صحت یابی کی جانب گامزن ہے۔
ہسپتال انتظامیہ نے سرجیکل ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ
ہمارا مقصد مریضوں کو معیاری اور محفوظ سرجیکل خدمات فراہم کرنا ہے، اور اس قسم کی کامیابیاں ہماری ٹیم کی محنت اور مہارت کا مظہر ہیں۔