Insaf Doctors Forum Bannu

Insaf Doctors Forum Bannu Official page of Insaf Doctors Forum Bannu | Manage by IDF KP Media Cell.

الحمدللہایم ٹی آئی بنوں کے تین ہسپتالوں میں او پی ڈیز مکمل فعال  ہیں اور معمول کے مطابق چل رہی ہیں۔  انصاف ڈاکٹر فورم کے...
17/09/2025

الحمدللہ
ایم ٹی آئی بنوں کے تین ہسپتالوں میں او پی ڈیز مکمل فعال ہیں اور معمول کے مطابق چل رہی ہیں۔ انصاف ڈاکٹر فورم کے تمام ڈاکٹرز اپنی خدمات پوری ذمہ داری کے ساتھ سرانجام دے رہے ہیں، باوجود اس کے کہ ایک بلیک میلر تنظیم کی جانب سے بائیکاٹ کی کال دی گئی ہے۔

ہم کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ غریب عوام کے علاج میں رکاوٹ بنے یا ذاتی مفادات اور سیاسی ایجنڈے کی خاطر مریضوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی کوشش کرے۔

ہم عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، اور ان کا علاج ہماری اولین ترجیح ہے۔
Insaf Doctors Forum KP
Insaf Doctors Forum
Insaf Doctors Forum Peshawar

16/09/2025

پریس ریلیز — آئی ڈی ایف بنوں

جیسا کہ آپ جانتے ہیں، YDA نامی بلیک میلر تنظیم نے ہمیشہ کی طرح آج بھی اپنی ذاتی مفادات کی تکمیل کے لیے ہسپتال بند کرنے اور مریضوں کی او پی ڈیز روکنے کی ناکام کوشش کی۔ تاہم فیکلٹی اور ایڈمنسٹریشن کی باہمی حکمتِ عملی اور ثابت قدمی سے یہ کوشش ایک بار پھر ناکام بنا دی گئی اور مریضوں کے علاج کا سلسلہ حسبِ معمول جاری رہا۔

ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ YDA جیسی مفاد پرست اور بلیک میلر تنظیم کو اب یہ حقیقت سمجھ لینی چاہیے کہ ڈاکٹرز، فیکلٹی اور عوام ان کے اصل چہرے کو جان چکے ہیں، اور کسی صورت ان کے دباؤ یا بلیک میلنگ کا شکار نہیں ہوں گے۔

آئی ڈی ایف بنوں اپنی فیکلٹی، ایڈمنسٹریشن اور عوام کو یقین دلاتی ہے کہ ہم کسی بھی مافیا یا دباؤ ڈالنے والی تنظیم کا حصہ نہیں بنیں گے اور نہ ہی مریضوں کے علاج کو تعطل کا شکار ہونے دیں گے۔ ہم ہر حال میں اپنی ایڈمنسٹریشن، فیکلٹی اور بنوں کے عوام کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے رہیں گے۔
#

15/09/2025

پریس ریلیز — آئی ڈی ایف بنوں

آئی ڈی ایف بنوں یہ واضح اعلان کرتی ہے کہ ہم اپنے قائد عمران کے اصول اور وژن کے مطابق کسی بھی ایسے اقدام یا احتجاج کی مخالفت کریں گے جس سے بنوں کے کم وسائل رکھنے والے عوام اور مریضوں کو تکلیف پہنچے۔
ہمارے نزدیک عوامی صحت اور مریضوں کی سہولت سب سے مقدم ہے۔ اسی لیے ہم صاف الفاظ میں کہتے ہیں کہ او پی ڈیز یا ہسپتال سروسز کا بائیکاٹ کسی صورت ہماری پالیسی نہیں ہو سکتی۔ ہم اپنے ہسپتال انتظامیہ اور فیکلٹی کے ساتھ مل کر ہر حال میں اپنے فرائض ایمانداری، ذمہ داری اور پیشہ ورانہ طریقے سے انجام دیتے رہیں گے۔

اگر احتجاج ناگزیر ہو تو آئی ڈی ایف بنوں ہمیشہ اپنے ساتھیوں کے جائز مطالبات کے لیے آواز بلند کرے گی، مگر یہ احتجاج ہسپتال کی حدود سے باہر ہوگا تاکہ عوام اور مریض متاثر نہ ہوں۔
ہم واضح طور پر کہتے ہیں کہ ذاتی مفادات، ضد اور انا کے لیے کسی بھی مریض کی جان اور علاج کے ساتھ کھیلنا سنگین غداری ہے، اور آئی ڈی ایف بنوں اس کو کسی صورت قبول نہیں کرے گی۔

ہم وائی ڈی اے جیسے بلیک میلرز اور مافیاز کو یاد دلاتے ہیں کہ یہ مقدس پیشہ عوامی خدمت کے لیے ہے، ذاتی مفادات کی سودے بازی کے لیے نہیں۔ خدارا بنوں کے غریب عوام اور معصوم مریضوں کو اپنی ذاتی انا، بلیک میلنگ اور وقتی فائدوں کی بھینٹ نہ چڑھائیں۔

آئی ڈی ایف بنوں بنوں کے عوام کو یقین دلاتی ہے کہ ہم انشاءاللہ ہر لمحہ اور ہر حال میں آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ جہاں مریضوں کی تکلیف یا نقصان کا خطرہ ہوگا، وہاں آئی ڈی ایف بنوں قدم پیچھے نہیں ہٹائے گی بلکہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کے ساتھ مریضوں کی خدمت کے لیے موجود رہے گی۔

یہ انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت امر ہے کہ بلیک میلر کی ایک ایسوسی ایشن غنڈہ گردی، دھمکیوں اور ہراسانی میں ملوث ہے۔ یہ...
14/09/2025

یہ انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت امر ہے کہ بلیک میلر کی ایک ایسوسی ایشن غنڈہ گردی، دھمکیوں اور ہراسانی میں ملوث ہے۔ یہ گروہ اُن ڈاکٹرز پر دباؤ ڈال رہا ہے جو زنانہ او پی ڈی میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

مزید برآں، یہ سکرین شاٹس جو آپ اپنی سکرین پر دیکھ رہے ہیں، ایک ویمن میڈیکل آفیسر اور اسپتال کے ڈائریکٹر کو بھیجے گئے وہ دھمکی آمیز پیغامات ہیں جن کے ذریعے انہیں ہراساں کر کے اپنی پیشہ ورانہ خدمات سے روکنے کی کوشش کی گئی۔ یہ نہ صرف انفرادی آزادی اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں میں مداخلت ہے بلکہ خواتین ڈاکٹروں کے لیے ایک غیر محفوظ اور ناقابلِ قبول ماحول پیدا کرنے کے مترادف ہے۔

متاثرہ خاتون ڈاکٹر نے اس حوالے سے باقاعدہ طور پر انتظامیہ کو شکایت درج کروائی ہے کہ اُنہیں دھمکا کر اپنی ڈیوٹی انجام دینے سے روکا جا رہا ہے، جو کہ ایک سنگین اور قابلِ گرفت جرم ہے۔

بنوں کے عوام کو آگاہ رہنا چاہیے کہ یہ گروہ سیاسی مقاصد کے تحت سرگرم ہے اور انہیں مریضوں کے علاج و معالجے سے کوئی سروکار نہیں۔ یہ بار بار او پی ڈیز کو زبردستی بند کرنے کی کوشش کرتا ہے، جس کے نتیجے میں غریب اور ضرورت مند مریض بنیادی صحت کی سہولیات سے محروم ہو جاتے ہیں۔

ہم اس عمل کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور اُن تمام ڈاکٹرز کے ساتھ کھڑے ہیں جو اپنے فرائض ایمانداری، دیانتداری اور خدمتِ خلق کے جذبے سے انجام دے رہے ہیں۔ ہم انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس معاملے پر فوری اور سخت ایکشن لیا جائے، اسے صوبائی حکومت کو رپورٹ کیا جائے اور تمام شواہد کے ساتھ ایف آئی اے میں باضابطہ شکایت درج کی جائے۔

یہ بھی واضح رہے کہ ان کا جمعہ کے روز کا احتجاجی شو بری طرح ناکام ہوا، کیونکہ نہ ان کے ساتھ فیکلٹی کھڑی تھی اور نہ عوامی حمایت حاصل تھی۔ اگر ان کی پالیسی واقعی درست اور مقبول ہوتی تو انہیں اس طرح کی غنڈہ گردی، دھمکیوں اور سازشی حربوں کا سہارا نہ لینا پڑتا۔

ایم ٹی ائی بنوں کے نئے ایڈمنسٹریشن نے اتے ہی نہایت قلیل عرصے میں انتھک محنت اور بھرپور کوششوں کے ساتھ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ...
14/09/2025

ایم ٹی ائی بنوں کے نئے ایڈمنسٹریشن نے اتے ہی نہایت قلیل عرصے میں انتھک محنت اور بھرپور کوششوں کے ساتھ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بنوں میں درج ذیل اہم اقدامات کیے۔

1. ڈائیلاسز سروسز کو 24/7 دستیاب بنایا گیا.
2. ایس ایس پی فارمیسی کو دن رات چوبیس گھنٹے فعال کیا گیا۔
3. ایس ایس پی داخلے اب 24 گھنٹے کھلے ہیں۔
4. ایس ایس پی ادویات کے اجراء کو دستی سے کمپیوٹرائزڈ (HMIS) میں منتقل کیا گیا، جس میں طاہر صاحب نے معیار بندی میں مدد دی۔
5. آمدنی 64 لاکھ سے بڑھا کر ریکارڈ 76 لاکھ کر دی گئی، جبکہ ماہانہ ہدف 100 لاکھ رکھا گیا ہے۔
6. ٹراما پر کام دوبارہ شروع کیا گیا۔
7. بی او کے پر کام دوبارہ شروع کیا گیا۔
8. پورے ہسپتال کا اے سی سسٹم فعال کر دیا گیا۔
9. مریضوں کے لیے چوتھی ون ونڈو کاؤنٹر قائم کی گئی۔
10. ہسپتال کی کار پارک اب براہ راست مینیج کی جا رہی ہے، آمدنی 1.35 لاکھ سے بڑھ کر 5-6 لاکھ تک پہنچ گئی۔
11. غیرقانونی بجلی کے کنکشن اندرونی طور پر کاٹ دیے گئے؛ ڈی سی کی مداخلت سے ایک ناکارہ ٹرانسفارمر پر ماہانہ 5 لاکھ کا بل روکا گیا۔
12. ماہانہ خردبرد (embezzlement) 6-10 لاکھ روپے کی بند کی گئی۔
13. ہسپتال سے "مورفوسیز" ہٹا دیے گئے، جس سے پرائیویٹ ریفرلز میں 70-80 فیصد کمی آئی۔
14. لیبارٹری سروسز اپ گریڈ کی گئیں: HbA1c، HDL، LDL، CRP quantitative، سیرم الیکٹرولائٹس، سیرم البیومن؛ CK-MB اور SGOT۔ ہارمونی انالائزر بھی جلد شامل کیا جائے گا۔
15. ہسپتال کا HMIS سسٹم بہتر مانیٹرنگ کے لیے اپ گریڈ کیا گیا۔
آئی ڈی ایف بنوں آپ کو وقتاً فوقتاً ایڈمنسٹریشن کی کارکردگی سے باخبر رکھے گی تاکہ سب جان سکیں کہ ادارہ کام کر رہا ہے یا نہیں۔ اس کا مقصد ایڈمنسٹریشن کو جوابدہ بنانا اور اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ آئی ڈی ایف بنوں موجودہ ایڈمنسٹریشن کی مخلصانہ کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور کارکردگی رپورٹ شئیر کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتی ہے

12/09/2025

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (YDA) کے دوہرے معیار پر افسوس ہے۔ کل تک یہ لوگ ایک DMS صاحب پر تنقید کر رہے تھے کہ وہ ویمن ہسپتال کے لیبر روم میں چیک اینڈ بیلنس کے لیے روٹین وزٹ کیوں کرتے ہیں اور اسے خواتین کی عزت پر حملہ قرار دیا جا رہا تھا۔ لیکن آج یہی لوگ خود ہسپتالوں میں غریب خواتین مریضوں کے علاج میں رکاوٹ بن کر اُن کی تضحیک کر رہے ہیں، علاج روک رہے ہیں اور غنڈوں کی طرح نعرے بازی کر رہے ہیں۔

اگر وزٹ کرنا "غیرت" کے خلاف ہے تو پھر مریضہ کے علاج میں رکاوٹ ڈالنا کون سی غیرت ہے؟
پختون خواتین کی عزت اور وقار پر سیاست کرنا بند کریں۔ اُنہیں علاج اور احترام کا حق دیں، نہ کہ اپنی انا اور مفادات کے لیے اُن کی تکلیف کو ہتھیار بنائیں۔

ہم سب کو یہ باور کرانا چاہتے ہیں اگر ضرورت پڑی تو ہم ایڈمنسٹریشن سے سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کرنے کی مطالبے میں ذرا بھی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گے۔ جیسا کہ ماضی میں بھی کچھ لوگوں نے کیا تھا، اس فوٹیج سے ثابت ہو جائے گا کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (YDA) پریشر گروپ کی پھیلائی گئی جھوٹی پروپیگنڈا مہم، جس میں کہا گیا کہ ہمارے ساتھی ڈاکٹرز کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، سراسر غلط اور بے بنیاد ہے۔
یہ فوٹیج نہ صرف ان کے دعووں کو جھوٹا ثابت کرے گی بلکہ YDA کا اصل چہرہ بھی عوام کے سامنے مزید بے نقاب ہو گا، جسے لوگ پہلے ہی اچھی طرح جان چکے ہیں

ائی ڈی ایف بنوں کا پہلے دن سے یہی موقف ہے YDA نامی یہ بیلک میلر تنظیم ایک پیسوں پے بکنے والا جھنڈ ہے۔ جب تک یہ بلیک میلر مافیا سرگرم ہے، بنوں کا ہیلتھ سسٹم یرغمال بنا رہے گا۔ یہ تنظیم خود کو کسی کے لیے آسانی سے استعمال ہونے سے نہیں روکتی، اور کالج کے طلبہ کو مافیا کے مفادات کے تحفظ کے لیے
استعمال کرتی ہے، جو انتہائی قابلِ مذمت عمل ہے.

IDF KP Media Cell
Insaf Doctors Forum KP
IDF Bannu medical college
IDF Kohat
Insaf Doctors Forum DI Khan
Insaf Doctors Forum
Health Department, KP

انصاف ڈاکٹرز فورم ہاؤس افیسر کابینہ ایم ٹی آئی بنوں کا اعلان!انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کے ایگزیکٹو کونسل کے منظوری ...
12/09/2025

انصاف ڈاکٹرز فورم ہاؤس افیسر کابینہ ایم ٹی آئی بنوں کا اعلان!

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کے ایگزیکٹو کونسل کے منظوری کے بعد انصاف ڈاکٹرز فورم ہاؤس افیسر ایم ٹی آئی بنوں کابینہ کا اعلان کردیا گیا۔

ڈاکٹر عرفان اللّٰہ آفریدی صدر جبکہ ڈاکٹر عاطف اورکزئی سیکرٹری جنرل مقرر، نوٹیفیکیشن جاری!

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا
میڈیا سیل

سابقہ اسپتال ڈائریکٹر کی رشتہ دار نوازی سے ایم ٹی آئی بنوں کو بھاری مالی نقصان، اب کرایوں کی شفاف اور منصفانہ ازسرنو ترت...
09/09/2025

سابقہ اسپتال ڈائریکٹر کی رشتہ دار نوازی سے ایم ٹی آئی بنوں کو بھاری مالی نقصان، اب کرایوں کی شفاف اور منصفانہ ازسرنو ترتیب

ایم ٹی آئی بنوں نے تمام اداروں میں قائم کینٹینز، کیفے اور ٹک شاپس کے کرایوں کو کامیابی سے معقول اور ازسرنو ترتیب دے دی ہے، جس سے ادارے کی آمدنی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

یہ قابل ذکر ہے کہ سابق اسپتال ڈائریکٹر نے بی ایم سی کینٹین کا ٹھیکہ اپنے ایک قریبی رشتہ دار کو نہایت کم نرخ پر دیا، جس سے ادارے کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ مزید یہ کہ اسی سابقہ افسر نے ڈائریکٹر فنانس کو تحریری احکامات جاری کیے کہ تمام دکانداروں کو صرف 10% اضافے پر توسیع دی جائے، جس سے ادارے کے نقصان میں مزید اضافہ ہوا۔

اب موجودہ اسپتال ڈائریکٹر اور ڈائریکٹر فنانس نے تمام موجودہ کرایہ جاتی ڈھانچے کا جائزہ لے کر اسے شفاف، منصفانہ اور پائیدار بنیادوں پر ازسرنو ترتیب دیا ہے۔ اس پالیسی کے تحت کرایوں میں تقریباً 40.8 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جو یکم جولائی 2025 سے 30 جون 2026 تک نافذ العمل رہے گا۔
تمام کینٹین، کیفے اور ٹک شاپ کے معاہدے اب معیاری اور شفاف طریقہ کار کے مطابق دیے جا چکے ہیں، جو ادارے کی مالی خود کفالت، شفافیت اور بہتر سہولیات کے استعمال کو یقینی بنائیں گے۔
یہ حکمت عملی ایم ٹی آئی بنوں کی اندرونی آمدنی میں بہتری کے ساتھ ساتھ ادارہ جاتی وسائل کے بہتر استعمال کو بھی یقینی بنائے گی۔
Insaf doctor forum media cell.

📢 اہلیان بنوں کے لیے خوشخبری!جلد ہی ایم ٹی آئی بنوں میں کیتھ لیب (Cath Lab) کی تنصیب ہونے جا رہی ہے۔ یہ ایک تاریخی قدم ہ...
06/09/2025

📢 اہلیان بنوں کے لیے خوشخبری!
جلد ہی ایم ٹی آئی بنوں میں کیتھ لیب (Cath Lab) کی تنصیب ہونے جا رہی ہے۔ یہ ایک تاریخی قدم ہے جو ہمارے عوام کے بہترین مفاد میں اُٹھایا گیا ہے۔

یہ کامیابی ہمارے ایم ڈی اور ایچ ڈی کی انتھک جدوجہد اور انتظامی کوششوں کا نتیجہ ہے، جنہوں نے بنوں کے عوام کی خدمت کو اولین ترجیح دی۔

💓 کیتھ لیب کے فوائد:

دل کے دورے (Acute MI) کے مریضوں کا فوری اور مؤثر علاج ممکن ہوگا۔

مریضوں کو دل کے امراض کے علاج کے لیے دُور دراز سفر نہیں کرنا پڑے گا۔

نہ صرف بنوں بلکہ پورے جنوبی خیبر پختونخوا کے عوام اس سہولت سے مستفید ہوں گے۔

یہ ترقی جدید علاج کو ہمارے لوگوں کی دہلیز تک پہنچانے کی جانب ایک بڑا سنگ میل ہے۔

اس سلسلے میں جلد مختلف کیتھ لیب کمپنیاں ایم ٹی آئی بنوں کا دورہ کرے گے

Insaf Doctors Forum KP
IDF KP Media Cell
fans
IDF Bannu medical college
Health Department, KP

ایم ٹی آئی بنوں کی قیادت کا عوام دوست فیصلہخلیفہ گلنواز ہسپتال کی ٹی پی ایم مشین ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بنوں کے حوالےع...
04/09/2025

ایم ٹی آئی بنوں کی قیادت کا عوام دوست فیصلہ

خلیفہ گلنواز ہسپتال کی ٹی پی ایم مشین ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بنوں کے حوالے

عوامی سہولت اور مریضوں کی ضروریات کو سامنے رکھتے ہوئے ایم ٹی آئی بنوں کی انتظامیہ نے خلیفہ گلنواز ہسپتال بنوں کی ایک ٹی پی ایم مشین ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بنوں منتقل کر دی۔

یہ مشین باضابطہ طور پر ہاسپٹل ڈائریکٹر ایم ٹی آئی بنوں ڈاکٹر نیک محمد خان اور میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر فرمان اللہ خان وزیر نے ایڈیشنل ہاسپٹل ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر بسم اللہ خان کے حوالے کی۔ اس موقع پر ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ایڈمن خلیفہ گلنواز ہسپتال ڈاکٹر کامران خان بھی موجود تھے۔

مذکورہ اقدام موجودہ انتظامیہ کی بنوں کے تینوں بڑے ہسپتالوں میں عوامی مفاد کو مدنظر رکھ کر وسائل کی معتدل اور مساوی تقسیم و فراہمی کیلئے کاوشوں کی عکاسی کرتا ہے

IDF KP Media Cell
IDF Bannu medical college
Insaf Doctors Forum KP

اج IDF ایگزیکٹیو کونسل بنوں کی وفد نے MTI بنوں کے تینوں ہسپتالوں کے انتظامی نمائندگان سے ملاقات کی جس میں موجودہ انتظامی...
03/09/2025

اج IDF ایگزیکٹیو کونسل بنوں کی وفد نے MTI بنوں کے تینوں ہسپتالوں کے انتظامی نمائندگان سے ملاقات کی جس میں موجودہ انتظامیہ کی پچھلے تین مہینوں کی شاندار کارکردگی پر حراج تحسین پیش کیا گیا۔موجودہ اور مستقبل قریب میں تکمیل پانے والے مندرجہ ذیل منصوبوں پر تبادلہ خیال ہوا ۔

1۔ KGN ہسپتال میں نوزائدہ بچوں کیلئے معیاری ( NICU & PICU) کا قیام۔

2۔ شعبہ حادثات میں مریض کی بروقت تشخیص و علاج کے عرض سے CT scan کی مکمل فری فراہمی

3۔عام عوام کی رہنمائی کیلئے patient facilitation reception کی قیام

4۔میڈیکل کالج کے طلباء کیلئے کمپیوٹر لیب کی قیام۔

5۔کیتھ لیب کا قیام

IDF KP Media Cell
IDF Bannu medical college
Insaf Doctors Forum KP
fans

عجب کرپشن کی غضب کہانی۔۔۔آئیے آج ہم آپ کو پچھلی اور موجودہ انتظامیہ کے درمیان ایک ہی چیز کی خریداری کا تقابلی جائزہ دکھا...
03/09/2025

عجب کرپشن کی غضب کہانی۔۔۔

آئیے آج ہم آپ کو پچھلی اور موجودہ انتظامیہ کے درمیان ایک ہی چیز کی خریداری کا تقابلی جائزہ دکھاتے ہیں تاکہ آپ کو معلوم ہو سکے کہ آپ کے پیسے کا کس طرح استعمال کیا جاتا رہا اور موجودہ انتظامیہ نے اسے کس طرح کنٹرول کیا ہے۔
ایم ٹی آئی بنّوں کے لیے میڈیکل گیس سپلائی کے ٹینڈر کی مالی بولی کل کھولی گئی، جس میں بولی دینے والے نمائندے اور پروکیورمنٹ کمیٹی موجود تھے۔ اس ٹینڈر میں دو بنیادی آئٹمز شامل تھیں:

لیکویڈ آکسیجن (Liquid Oxygen)

آکسیجن سلنڈر دوبارہ بھرنا (240 Cft)

گزشتہ سال (پچھلی انتظامیہ — بغیر مقابلہ جاتی بولی کے)

گزشتہ سال یہ معاہدہ صرف ایک کمپنی M/S Multan Chemical Limited کو دیا گیا، اور ریٹ درج ذیل طے ہوئے:

لیکویڈ آکسیجن: 190 روپے فی مکعب میٹر (m³)

آکسیجن سلنڈر ریفلنگ: 2,250 روپے فی سلنڈر

اس سال (مقابلہ جاتی بولی کے ذریعے)

اس سال ٹینڈر میں دو کمپنیوں نے حصہ لیا، اور ریٹ درج ذیل دیے گئے:

M/S Multan Chemical Limited:

لیکویڈ آکسیجن: 265 روپے فی m³

سلنڈر ریفلنگ: 1,450 روپے فی سلنڈر

M/S Surrani:

لیکویڈ آکسیجن: 172 روپے فی m³

سلنڈر ریفلنگ: 1,700 روپے فی سلنڈر

فائنل نتیجہ

فائنل بولی کے بعد دونوں کمپنیوں سے ہر آئٹم کا سب سے مناسب ریٹ منتخب کیا گیا، جو درج ذیل ہے:

2- سلنڈر ریفلنگ: 1,450 روپے فی سلنڈر

(یہ پچھلی انتظامیہ کے مقابلے میں 800 روپے فی سلنڈر سستا ہے۔)

حالانکہ وقت کے ساتھ چیزوں کی قیمتیں بڑھتی ہیں، لیکن موجودہ انتظامیہ نے مقابلہ جاتی عمل سے یہ ریٹ کم کروایا۔

لیکویڈ آکسیجن: 172 روپے فی m³
(یہ پچھلی انتظامیہ کے مقابلے میں 18 روپے سستا ہے۔)

اس مقابلہ جاتی عمل کی بدولت ایم ٹی آئی بنّوں کو قیمتوں میں نمایاں کمی ملی، جس سے اندازاً ماہانہ 50 لاکھ اور سالانہ تقریبا 6 کروڑ کابچت ہوگا جو کہ بچت پچھلے سال کے مقابلے میں ایک بڑا فرق ہے۔
یہ رپورٹ واضح کرتی ہے کہ پچھلی انتظامیہ کے دور میں ہسپتال کو بغیر بولی کے معاہدوں کے ذریعے نقصان پہنچایا گیا اور کس طرح مخصوص لوگوں کو کروڑوں کا فائدہ پہنچایا گیا۔
کنسلٹنٹ کی تیار کردہ تفصیلی رپورٹ اس نوٹ کے ساتھ منسلک ہے تاکہ آپ اس کا جائزہ لے سکیں۔
یہ کامیابی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ شفاف اور مقابلہ جاتی خریداری سے ادارے کو مالی ریلیف ملتا ہے اور وسائل کا بہتر استعمال ممکن ہوتا ہے۔

IDF KP Media Cell
Insaf Doctors Forum KP
IDF Bannu medical college
IDF Kohat
Insaf Doctors Forum DI Khan
Health Department, KP
Insaf Doctors Forum

Address

Bannu

Telephone

+923348515362

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Insaf Doctors Forum Bannu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category