08/12/2025
پریس ریلیز
ینگ نرسز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا ڈاکٹر وردہ کی المناک شہادت کی شدید مذمت کرتی ہے۔ ہم اس بزدلانہ واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔
ہم خیبر پختونخوا کی حکومت اور متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ ڈاکٹر وردہ کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور انہیں قانون کے مطابق عبرتناک انجام تک پہنچایا جائے، تاکہ ایسے دل خراش واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔
اس غم کی گھڑی میں YNA KPK ڈاکٹر وردہ کے خاندان کے ساتھ کھڑی ہے، اور ہم ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور اہل خانہ کو صبرِ جمیل عطا کرے۔
ترجمان
ینگ نرسز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا