Happy life

Happy life Hii my group name is hikmat tibb.are you like my id

*ANMOL COUGH SYRUP.|| Treatment for cold, cough, asthma.|*Subscribe to my channel *Saleem Dawa Khana Bhalwal*
04/12/2025

*ANMOL COUGH SYRUP.|| Treatment for cold, cough, asthma.|*
Subscribe to my channel
*Saleem Dawa Khana Bhalwal*

ANMOL COUGH SYRUP,HERBAL MEDICINE,HOME REMEDIES FOR COUGH,HAKEEM KHAWAJA MUHAMMAD NAEEM,Like And Follow Us On:WhatsApp -https://chat.whatsapp.com/Iwzk90tEvHN...

*Zepain Capsules.|| Stomach Ulcers Treatment.| Stomach Pain and Ulcer Treatment.|| درد معدہ*Subscribe to my channel *Sal...
02/12/2025

*Zepain Capsules.|| Stomach Ulcers Treatment.| Stomach Pain and Ulcer Treatment.|| درد معدہ*
Subscribe to my channel
*Saleem Dawa Khana Bhalwal*

Zepain Capsules,Stomach Ulcers Treatment,Hakeem Khawaja Muhammad Naeem,Like And Follow Us On:WhatsApp -https://chat.whatsapp.com/Iwzk90tEvHNDtQA1lmSHudFacebo...

*Black Night Tab.|| Mardana Kamzori Ka ilaj.|| مردانہ طاقت کی دوا*Subscribe to my channel *Saleem Dawa Khana Bhalwal*
01/12/2025

*Black Night Tab.|| Mardana Kamzori Ka ilaj.|| مردانہ طاقت کی دوا*
Subscribe to my channel
*Saleem Dawa Khana Bhalwal*

. Black Night Tab, black night tab bass,Herbal Treatment,Desi Dawa,nafs ki kamzori ka ilaj, mardana kamzori ka ilaj, mardana kamzori kia hoti hai, desi nuskh...

*Safoof Shifa e Rahmat.|| امراض معدہ کا مجرب ترین علاج*Subscribe to my channel *Saleem Dawa Khana Bhalwal*
29/11/2025

*Safoof Shifa e Rahmat.|| امراض معدہ کا مجرب ترین علاج*
Subscribe to my channel
*Saleem Dawa Khana Bhalwal*

safoof shifa e Rahmat,stomach pain Treatment,Herbal Medicine,Hakeem Khawaja Muhammad Naeem,Like And Follow Us On:WhatsApp -https://chat.whatsapp.com/Iwzk90tE...

انمول کیپسولقوت باہ کا شاہکار نسخہ۔السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہکیسے ہیں آپ سب دوست و احباب امید ہے آپ سب دوست خیریت ...
27/11/2025

انمول کیپسول
قوت باہ کا شاہکار نسخہ۔
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب امید ہے آپ سب دوست خیریت سے ہوں گے دعا ہے رب کریم سے کہ آپ سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے ہر قسم کی پریشانیوں سے بچائے آمین۔
آج کی پوسٹ ایک بہت ہی زبردست اور لاجواب دوا کی ہے ہٹ۔ڑمارا آج کا نسخہ امراض مردانہ پر ہے
گو کہ میری کوشش ہوتی ہے ہر قسم کے امراض پر لکھا جائے اور آپ کو سکھایا جائے بطور طالب علم جو بھی لکھا جاتا ہے مجربات میں سے لکھا جاتا ہے لیکن کوئی بھی حرف آخر نہیں ہوتا حکمت ایک وسیع سمندر ہے مطب پر ہر نیا آنا والا مریض ایک نئی کہانی ایک نئی علامت ایک نئے چیلنج کے ساتھ آتا ہے بعض دفع بہت بڑا کیس دنوں میں حل ہو جاتا ہے اور بعض دفع چھوٹے سے چھوٹے مرض میں ناکامی ہو جاتی ہے اس کی وجہ
شفاء دینے والی ذات اللہ پاک کی ہے معالج صرف کوشش کر سکتا ہے ہم محتاج ہیں مالک کائنات کے شفاء کے لیے اس لیے ایسے لوگ جو دعوے اور گارنیٹاں دیتے ہیں وہ خوف خدا کریں علاج کریں لیکن عاجزی کے ساتھ اور مریض کے حق میں دعا کریں مالک کائنات نے اگر آپ کو رزق دے رہا ہے تو اس ذات کا شکرگزار رہیں اس میں آپ کی کوئی قابلیت نہیں آپ کو صرف وسلیہ بنایا گیا ہے۔
آتے ہیں نسخے کی طرف اس کے بعد فوائد پر بات ہو گی۔
اجزاء نسخہ۔ثعلب مصری۔25 گرام۔تخم حرمل مدبر در شیر گاؤ۔20 گرام۔جلوتری۔ 10 گرام۔مغز جاہفل۔20 گرام۔دار چینی۔20گرام۔قرنفل کلاں دار۔10 گرام۔عقر قرحا اصل ایک نمبر کوالٹی والا۔20 گرام۔جنسنگ 30 گرام۔موچرس صاف شدہ 50 گرام۔اذراقی مدبر۔05 گرام۔خولنجان۔50 گرام۔جندبدستر اصل خشک شدہ۔10 گرام۔ریگ ماہی نر ہو تو زیادہ بہتر ہے صاف شدہ۔20 گرام۔موصلی سفید۔20 گرام
زعفران اعلی کوالٹی والا ایک نمبر 10 گرام۔
تمام ادویات کو صاف کرنے کے بعد کوٹ چھان کر سفوف بنا لیں اور 500 ملی گرام والے کیپسول بھر لیں آپ کی دوا تیار ہے
صبح شام کھانے کے بعد دودھ کے ساتھ استعمال کریں ہائی بلڈ پریشر والے ٹھنڈے دودھ کے ساتھ استعمال کر سکتے ہیں بواسیر والے مریض اس دوا سے پرہیز کریں۔
فواہد۔یہ دوا قوت باہ کا ایسا شاہکار نسخہ ہے جو مردہ جسم میں نئی جان ڈال دیتا ہے جس کی ایک خوراک جسم میں توانائی چستی اور پھرتی بھر دیتی ہے سرد مزاج لوگوں کے لیے بہترین دوا ہے مطب کا چلتا ہوا نسخہ جو اور کوئی بھی آپ کو نہ دے۔
یہ دوا سرعت انزال کے مریضوں کے لیے بہترین رزلٹ کی حامل ہے ایسے مردوں اور عورتوں کے لیے بہترین دوا ہے جو جنسی بے رغبتی کا شکار ہو چکے ہیں یہ دوا نیچرل ٹایمنگ کو اتنا بڑھا دیتی ہے کہ مزید کسی بھی دوا کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی ہر قسم کے ساہیڈ ایفکٹ سے پاک فارمولا ہے۔
یہ نسخہ ایسے ضرورت مندوں اور مجبور لوگوں کے لیے ہے جو جنسی طور پر ناکارہ ہو چکے ہیں اور ایسی دوا کے متلاشی ہیں جو ہر قسم کے نقصان سے پاک ہو۔
جو انکے جسم کو کسی بھی قسم کا نقصان نہ پہنچائے۔
خاص طور پر شوگر والے ایسے مریض جو شوگر کی وجہ سے جنسی طور پر زیرو ہو چکے ہوں اور اپنے آپ کو ناکارہ سمجھتے ہیں۔
یہ دوا مادہ منویہ کو طاقت دیتی ہے جو انسانی زندگی کے لیے لازمی ہے
جنسی طاقت کے ذریعے نسل انسانی کی پیداوار اہم ترین کام ہے کہ اس سے ہی نسل انسانی کی بقا ہے یہ قوت جنتی زیادہ مضبوط ہو گی آنے والی نسل بھی اتنی ہی زیادہ طاقتور پیدا ہو گئی۔
یہ دوا عضو تناسل میں سختی اور تناؤ پیدا کرتی ہے اؤر ڈھیلاپن ختم کرتی ہے کیونکہ اگر کسی مرد کے عضو تناسل میں تناؤ پیدا نہ ہو تو وہ نہ تو جنسی فعل سر انجام دے سکتا ہے اور نہ اولاد پیدا کر سکتا ہے اور یہ دوا ایسے لوگوں کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں جو مندرجہ بالا بیان کیے گئے ہیں
اس دوا کے بے پناہ فوائد ہیں لیکن بہت کم لکھے گئے ہیں۔
اسی دوا کی ویڈیو دیکھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں اور ویڈیو دیکھنے کے ساتھ ساتھ میرے یو ٹیوب چینل کو سبسکراہب بھی کر دیں تاکہ محبتوں کا یہ سلسلہ چلتا رہے۔
https://youtu.be/InnPui2WdkE
دعا کیجیے کہ اللہ پاک مجھے آسانیاں تقسیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
حکیم خواجہ محمد نعیم
سلیم دوا خانہ اڈا نور حیات کالونی بھلوال ضلع سرگودھا
0301.6791266
آن لائن منگوانے کے لیے ہمارے وٹس ایپ نمبر پر رابطہ کیجیۓ
0315.7241295
اگر پوسٹ آپ کو اچھی لگے تو شیر ضرور کر دیا کیجیے تاکہ کسی انسان کا بھلا ہو جائے

*Aak k Faidy.|| Benefits of Aak Madar.|آک مدار کے فوائد و استعمالات*Subscribe to my channel *Saleem Dawa Khana Bhalwal*
25/11/2025

*Aak k Faidy.|| Benefits of Aak Madar.|آک مدار کے فوائد و استعمالات*
Subscribe to my channel
*Saleem Dawa Khana Bhalwal*

Aak ke doodh ke fayde, Aak ke fayde or istemaal, aak ke fayde in hindi, aak ke phool ke fayde, aak ke ped ke fayde, safed aak ke ped ke fayde, aak ke paudhe ...

سفوف مغلظ کشنیزیالسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہکیسے ہیں آپ سب دوست و احباب امید ہے کہ آپ سب دوست خیریت سے ہوں گے اللہ پ...
25/11/2025

سفوف مغلظ کشنیزی
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب امید ہے کہ آپ سب دوست خیریت سے ہوں گے اللہ پاک آپ سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین۔
ہمارا آج کا نسخہ سفوف مغلظ کشنیزی ہمارے ایسے دوستوں کے لیے ترتیب دیا گیا ہے جو زیادہ مہنگے نسخے نہیں افورڈ کر سکتے سستا نسخہ دینے کا مقصد بھی یہی ہے کہ غریب بندہ بھی اپنے مرض کا علاج کر سکے یاد رکھیں کہ یہ نسخہ کوئی معمولی نسخہ نہیں ہے بہترین اور مجرب نسخہ ہے جو مہنگے نسخوں کا متبادل ہے اور اپنے کام میں رزلٹ میں بہت زبردست اور مجرب ہے ۔
آتے ہیں سب سے پہلے نسخے کی طرف اس کے بعد فوائد پر بات ہو گی
اجزاء نسخہ ۔ صمخ عربی(گوند کیکر ) 50 گرام ۔اصل السوس 100 گرام ۔کشنیز۔100 گرام ۔سمندر سوکھ ۔100 گرام ۔کوزہ مصری ۔350 گرام ۔
تمام ادویات کو باریک پیس کر سفوف بنا لیں
سمندر سوکھ کو پیسنے سے پہلے کسی کپڑے کی مدد سے رگڑ کر صاف کر لیں۔
ملٹھی کی لکڑی کو چھری کی مدد سے اوپر سے ہلکا ہلکا سا چھیل لیں چھلکے کو۔
ایک ایک چمچ صبح و شام خالی پیٹ ہمراہ پانی یا دودھ استعمال کریں
یہ دوا نہ صرف مغلظ ہے مادہ منویہ کو گاڑھا کرنے کے علاؤہ اسہال آنتوں کی خراش معدہ کی جلن خشکی کھانسی اور لیکوریا میں بھی مفید ہے جن لوگوں کو بووجہ گرمی معدہ و مثانہ منی پانی کی طرح پتلی ہو چکی ہے ان کے لیے بہترین تحفہ ہے نہ صرف منی کو گاڑھا کرتی ہے بلکہ منی پیدا بھی کرتی ہے اور معدہ کے بہت سے امراض کا بہترین علاج ہے غرض ایک غریبانہ سا نسخہ بہت سے امراض کا مجرب علاج ہے بناہیں اور دعاؤں میں یاد رکھیں۔
اسی نسخے کی ویڈیو دیکھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کر کے ویڈیو دیکھیں اور ہمارے یو ٹیوب چینل کو سبسکراہب کر کے ہمارے کاروان کا حصہ بن جاہیں
https://youtu.be/5t6mgUWe3u4
دعا کیجیے کہ اللہ پاک مجھے آسانیاں تقسیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
حکیم خواجہ محمد نعیم
سلیم دوا خانہ اڈا نور حیات کالونی بھلوال ضلع سرگودھا
03016791266
آپ یہی دوا ہم سے آن لائن بھی منگوا سکتے ہیں مزید تفصیلات و آڈر کرنے کے لیے ہمارے وٹس اپ نمبر پر رابطہ کیجیۓ
03157241295

پوسٹ اچھی لگے تو شیر ضرور کر دیا کیجیے تاکہ کسی انسان کا بھلا ہو جائے

*Dawa e Nazla .|| Flu Treatment.| پانی کی طرح بہتا نزلہ*Subscribe to my channel *Saleem Dawa Khana Bhalwal*
24/11/2025

*Dawa e Nazla .|| Flu Treatment.| پانی کی طرح بہتا نزلہ*
Subscribe to my channel
*Saleem Dawa Khana Bhalwal*

Dawa e Nazla,Flu Treatment,Herbal Medicine,Desi Dawa,Hakeem Khawaja Muhammad Naeem,Like And Follow Us On:WhatsApp -https://chat.whatsapp.com/Iwzk90tEvHNDtQA1...

اطریفل اسطوخودوسالسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہکیسے ہیں آپ سب دوست و احباب امید ہے اللہ پاک کے فضل و کرم سے ٹھیک ہوں گے...
22/11/2025

اطریفل اسطوخودوس
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب امید ہے اللہ پاک کے فضل و کرم سے ٹھیک ہوں گے
آج ٹاہم بہت شاٹ سا ہے لہذا آیے بغیر کسی تمہید کے نسخے کی طرف چلتے ہیں
آج کا نسخہ طبی فارماکوپیا کا مشہور نسخہ ہے جو سردرد کے لیے مفید ہے پرانے سے پرانے سردرد پر کام کرتا ہے۔بلغمی رطوبات فصلات کو صاف کرتا ہے سر کا بھاری پن نزلہ زکام سے ہونے والی جکڑن کو مفید ہے اسکو دماغ کا جھاڑو بھی کہتے ہیں۔داہمی نزلہ اور قبض کو بھی ٹھیک کرتا ہے بہرے پن میں بھی مفید ہے جو نزلی رطوبات کی زیادتی کی وجہ سے ہو
آتے ہیں سب سے پہلے نسخے کی طرف ۔
اجزاء نسخہء۔ترپھلا 60گرام۔پوست ہلیلہ۔تربد۔بسفاہج افتیمون کشمش۔اسطوخودوس ۔ثنامکی ہر ایک 20 گرام۔ روغن بادام خالص 100 گرام ۔چینی 1 کلو ۔
یاد رکھیں کہ ثنا مکی کی صرف پتی شامل کرنی ہیں ڈنڈی پھول شامل نہ ہوں۔
روغن بادام کے علاوہ تمام ادویات کا سفوف بنا لیں لیں اور روغن بادام کے ساتھ چرب کرلیں لیں یعنی روغن بادام کے اندر مکس کر لیں اس کے بعد چینی کا قوام بنا کر تمام ادویات کو شامل کرکے معجون بنا لیں۔
ایک ایک چمچ دوا نیم گرم پانی کے ساتھ صبح و شام خالی پیٹ استعمال کریں یا عرق گازوبان سے لے سکتے ہیں۔
اسی دوا کی ویڈیو دیکھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں اور ویڈیو دیکھنے کے ساتھ ساتھ ہمارے یو ٹیوب چینل کو سبسکراہب بھی کر دیں تاکہ محبتوں کا یہ کاروان چلتا رہے یہ تبی ممکن ہے جب آپ دوست تعاون فرمائیں۔

https://youtu.be/CDwx2LHPl5k
دعا کیجیے کہ اللہ پاک مجھے آسانیاں تقسیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
حکیم خواجہ محمد نعیم
پوسٹ اچھی لگے تو شیر ضرور کر دیا کیجیے تاکہ کسی انسان کا بھلا ہو جائے

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب امید کرتا ہوں کہ آپ سب دوست خیریت سے ہوں گے دعا ہے اللّٰہ پ...
18/11/2025

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب امید کرتا ہوں کہ آپ سب دوست خیریت سے ہوں گے دعا ہے اللّٰہ پاک آپ سب دوستوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین
آج کی پوسٹ فرمائشی پوسٹ ہے بہت سے دوست و احباب انبکس میسج کرتے رہے ہیں خاص طور پر بیرون ممالک سے بہت سے دوستوں کی فرمائش تھی کہ یہاں پر خام ادویات لے کر نسخہء بنانا بہت مشکل ہے اور اتنا وقت بھی نہیں ہوتا اور یہاں پر بھی اپنے ملک عزیز میں ہمارے بہت سے ساتھی صرف اپنی سستی کی وجہ سے نسخہء بنانے سے کتراتے ہیں حالانکہ میرے زیادہ تر نسخہء جات انتہائی آسان ہوتے ہیں تاکہ انجان بندہ بھی بڑی آسانی کے ساتھ نسخہء بنا سکے اس کے باوجود بھی لوگ پکی پکائی اور بنی بنائی کو ترجیح دیتے ہیں بہرحال ہمارا مقصد اللّٰہ پاک کے دئیے ہوئے علم میں سے آپ دوستوں کو آسانیاں دینا ہے نہ کسی سے کوئی گولڈ میڈل چاہیے نہ کسی کی واہ واہ چاہیے ۔
سب سے پہلے آتے ہیں نسخے کی طرف اس کے بعد فوائد پر بات ہو گی ۔
ادویات و ترکیب استعمال ۔
خمیرہ گازوباں عنبری جواہر دار ۔100 گرام ۔ اطریفل اسطخودوس ۔100 گرام ۔ کشتہ نقرہ ۔ ڈیرہ گرام ۔ کشتہ مرجان سادہ یا جواہر دار کوئی بھی ڈال سکتے ہیں ۔ 5 گرام ۔
تمام ادویات کو آپس میں مکس کر لیں آپ کی دواء تیار ہے ۔
صبح و شام 5 + 5 گرام خالی پیٹ یا کھانے کے ایک گھنٹے کے بعد ھمراہ دودھ استعمال کریں
دماغی کمزوری دماغی تھکاوٹ اعصابی کمزوری نروس سسٹم کے لیے مفید ترین دواء ہے سردرد آنکھوں کی تھکاوٹ بووجہ دماغی کام کی زیادتی کی وجہ سے ہو نزلہ زکام آدھے سر کا درد سر چکرانا کے لیے بسٹ فارمولیشن ہے دماغی کام کرنے والے طالب علموں کے لیے بہترین دواء ہے بطور دماغی ٹانک بھی آپ اس دواء کو استعمال کر سکتے ہیں دماغی کام کی کثرت سے ہونے والی تھکاوٹ کو دور کر کے دماغی طور پر فریش کرنے والا فارمولا ہے ۔
اس سے زیادہ آسان لکھنا ممکن نہیں جن کو سمجھ آ گئی ہے وہ بناہیں استعمال کریں اور اپنے فیڈ بیک سے لازمی طور پر آگاہ کریں جن کو سمجھ نہیں آئی ان سے معذرت
اسی نسخے کی ویڈیو دیکھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں اور ویڈیو دیکھنے کے ساتھ ساتھ ہمارے یو ٹیوب چینل کو سبسکراہب کر کے ہمارے کاروان کا حصہ بن جاہیں ۔
https://youtu.be/KFdXrswx4JI?si=dEjNougjPfpKOS1A
دعا کیجئے کہ اللّٰہ پاک مجھے آسانیاں تقسیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے
حکیم خواجہ محمد نعیم
سلیم دوا خانہ اڈا نور حیات کالونی بھلوال ضلع سرگودھا
0301.6791266
آن لائن ہماری بنی ہوئی ادویات منگوانے کے لیے ہمارے وٹس ایپ نمبر پر رابطہ کیجیۓ
0315.7241295
پوسٹ اچھی لگے تو شیر ضرور کر دیا کیجیۓ تاکہ کسی انسان کا بھلا ہو جائے
نوٹ ۔ فیس بک میری تمام پوسٹیں آپ تک نہیں پہنچاتا میری تمام پوسٹیں دیکھنے کے لیے میری آئ ڈی کو فالو کر لیں

سبزیوں کے طبی فوائد1۔ ادرک Ginger۱۔ کاسر ریاح، ہاضم اور امراض معدہ میں مفید۔۲۔ ریامی دردوں مثلا گنٹھیا، فالج میں اس کا ا...
18/11/2025

سبزیوں کے طبی فوائد
1۔ ادرک Ginger
۱۔ کاسر ریاح، ہاضم اور امراض معدہ میں مفید۔
۲۔ ریامی دردوں مثلا گنٹھیا، فالج میں اس کا استعمال مفید ہے، درد پشت ،درد کمر میں بیرونی طور پر تیل میں جلا کر یا دیگر ادویہ کے ہمراہ تیل بنا کر مالش کی جاتی ہے۔
۳۔ ادرک گردے اور مثانہ کو طاقت دیتی ہے۔
۴۔بچوں کی کھانسی کی صورت میں ادرک کا عرق شہد میں ملا کر دینے سے کھانسی کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔
۵۔ ہاضمے دار چورن بنانے کے لیے سونٹھ (خشک ادرک) اور اجوائن دیسی لے کر آب ادرک میں تر کریں اور پھر سایہ میں خشک کریں اور نمک ملاکر سفوف بنالیں، حسب ضرورت استعمال کریں۔
2۔ بند گوبھی Cabbage
۱۔ یہ بلغم بننے کو روکتی ہے۔
۲۔ اس کا بطور سلاد استعمال کولیسٹرول کے لیے بے حد مفید ہے۔
۳۔ اس کا استعمال موٹاپے کو کم کرتا ہے۔
3۔ پودینہ Pepper mint
۱۔ چہرے کے داغ دھبوں کو دور کرنے کے لیے پودینہ کو سرکہ میں پیس کر بطور لیپ استعمال کرنا مفید ہوتا ہے۔
۲۔ پودینہ کا استعمال مقوی معدہ ہوتا ہے۔
۳۔جسم سے ریاح کو خارج کرتا ہے۔
۴۔ پودینہ کو انجیر کے ہمراہ جوشاندہ کی صورت میں استعمال کرنے سے سینہ اور پھیپھڑوں سے غلیظ مواد آسانی سے خارج ہو جاتا ہے اورکھانسی دمہ، درد سینہ میں مفید ہے۔
۵۔ بھوک لگاتا ہے۔
٦۔ پودینہ پیشاب آور ہے۔
۷۔ اسہال میں پودینے کا استعمال مفید ہے۔
4۔ پیاز Onion
۱۔ تلی کے ورم کا سب سے کامیاب علاج پیاز کا استعمال ہے۔
۲۔ خارش میں پیاز کا رس ملنے سے آرام ہوتا ہےاور خارش دور ہو جاتی ہے۔
۳۔ پیاز کے عرق میں شہد کا اضافہ مقوی باہ ہوتا ہے۔
۴۔ پیاز کو مقوی و محرک کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔
5۔ پیٹھا White Pumpkin
۱۔ بلڈپریشر اور گرمی کے لیے مفید ہے۔
۲۔ دماغی کام کرنے والوں کے لیے پیٹھے کا حلوہ بے حد مفید ہے۔
۳۔ یہ ہڈیوں کی پرورش کرتا ہے اور نیند لاتا ہے۔
۴۔ پیشاب کی جلن کو ختم کرنے میں پیٹھا اکسیر کا درجہ رکھتا ہے۔
6۔ سہانجنہ Moringa
۱۔ بھوک لگاتا ہے۔
۲۔ وجع مفاصل اور درد کمر میں مفید ہے۔
۳۔ گلے کی سوزش کی صورت میں اس کا استعمال مفید ہے۔
7۔ توری۔ laActangu
۱۔ قبض کشا ہے۔
۲۔ بواسیر کو درست کرتی ہے۔
۲۔ حرارت کو تسکین دیتی ہے۔
۴۔ مسکن حرارت اور مدر بول ہے۔
8۔ ٹماٹر Tomato
۱۔ ٹماٹر خون کو صاف کرتا ہے۔
۲۔ جسم کی خشکی کو دور کرتا ہے۔
۳۔ وہم اور وحشت کو ختم کرتا ہے۔
۴۔ طبیعت کو فرحت دیتا ہے۔
۵۔ بچوں کے لیے اس کا جوس نہایت مفید ہے۔
٦۔ گردہ کی پتھری والے مریض ٹماٹر استعمال نہ کریں۔
9۔ چقندر Beet Root
١۔ اعصاب کو قوت بخشتا ہے اور جسم کو طاقتور بناتا ہے۔
٢۔ سر میں سکری ہو تواس کے پتے ابال کر سر دھونےسےدور ہو جاتی ہے۔
٣۔ اس کےپتےاگر مہندی کے ہمراہ رگڑ کر لگائیں تو سر کے بال نرم و ملائم ہو جاتے ہیں، گرتے بال رک جاتے ہیں۔
٤۔ مادہ تولید گاڑھا کرتا ہے۔
٥۔ جوڑوں کے درد میں چقندر نہایت مفید ہے۔
10۔ دھنیا Coriender
١۔ پیاس کو روکتاہے اورقےکو ختم کرتا ہے، مقوی معدہ ہے، معدےکا صفرا دور کرتاہے۔
٢۔ دل و دماغ کو ٹھنڈک اورطاقت دیتاہے۔
٣۔ تبخیر معدہ کے لیے پانچ تولہ مغز بادام ، پانچ تولہ سونف اور اڑھائی تولہ دھنیا ہمراہ دیسی تولہ چینی کے سفوف بنا کر ایک تولہ کھانا کھانے کے بعد کھانےسے مرض دورہوتاہے اوردماغ کو قوت ملتی ہے۔
٤۔ نزلہ، زکام، سر درد، سر چکرانے کی صورت اطریفل کثیر کا استعمال مفید ہے۔
11۔ شلجم Turnip
۱۔ جسم کو طاقتور بناتا ہے، بدن کی کمزوری کو دور کرتا ہے۔
۲۔ خشک کھانسی میں بے حد مفید ہے۔
۳۔ ضعف جگر،گنٹھیا، ضعف مشانہ میں شلجم بے حدمفید ہے۔
12۔ کریلا Hairy Mardica
۱۔ یہ مغوی معدہ اور قاتل کرم شکم ہے۔
۲۔ کریلا صفرا اور بلغم کا مسہل ہے۔
۳۔ اعصابی طاقت دیتا ہے۔
۴۔ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے مفید ہے۔
13۔ گاجر Carrot
۱۔ کچی گاجر کھانے سے بینائی میں اضافہ ہوتا ہے۔
۲۔ گاجر سیب کا بھی متبادل سمجھی جاتی ہے۔
۳۔ گاجر دل کے امراض میں مفید ہے۔
۴۔ گاجر مفرح اور مقوی اعضائے رئیسہ ہے۔
14۔ لہسن Garlic
۱۔ یہ خوراک کو جلد ہضم کرتا ہے۔
۲۔ پیشاب اور حیض جاری کرتا ہے۔
۳۔ انار دانہ، پودینہ، ادرک اور لہسن کی چٹنی بہت سے طبعی فوائد رکھتی ہے۔
۴۔ بلند فشار خون میں اس کا استعمال نہایت مفید ثابت ہوتا ہے۔
15۔ سرخ مرچ Red Pepper
۱۔مرچ بھوک لگاتی ہے اور ریح کو جسم سے خارج کرتی ہے۔
۲۔مرچ وبائی امراض کا سب سے بڑا تریاق ہے۔
۳۔بلغمی امراض والوں کے لیے مرچ بہت مفید ہے اور کھانے کو ہضم کرتی ہے۔
۴۔حیض اورپیشاب کی بندش کو کھولتی ہے۔
16۔ مولی Radish
۱۔ مولی نمک کے ساتھ کھانے سے جگر کی اصلاح ہوتی ہے۔
۲۔ مولی کا مستقل استعمال گردہ اور مثانہ میں موجود پتھری کو ریزہ ریزہ کر کے ہمیشہ کے لیے جسم سے خارج کردیتا ہے۔
٣۔ یرقان کے مرض میں مولی کے پتوں کا رس نکال کر چینی ملاکر پلانے سے مرض ختم ہوجاتا ہے۔
٤۔ مسوڑھوں کے امراض پائیوریا اور دانتوں کی مختلف بیماریوں میں اسکا استعمال مفید ہوتاہے۔
17۔ میتھی
۱۔ میتھی کا استعمال اعصاب کو طاقت دیتا ہے۔
۲۔ میتھی کے جو شاندہ میں شہدملا کر پلانے سے دمہ میں بے حد فائدہ ہوتا ہے۔
۳۔ تخم میتھی کو پیس کر چہرے پر لگانے سے رنگ نکھر جاتا ہے۔
۴۔ میتھی کے بیجوں کو رگڑ کر اس پانی سے ہفتہ میں دو بار سر دھونے سے سر کے بال لمبے ہو جاتے ہیں اور گرنے سے بالکل بندہو جاتے ہیں۔
18۔ اجوائن دیسی
۱۔ اجوائن دیسی کھانا ہضم کرتی ہے اور بھوک بڑھاتی ہے۔
۲۔ کاسر ریاح ہے، فساد بلغم اور اپھارہ کو دور کرتی ہے۔
۳۔ گردہ، مثانہ کی پتھری کو توڑتی ہے۔
۴۔ کالی کھانسی کے مرض میں اجوائن کا پانی نہایت مفید ہے۔
۵۔ دمہ کے مریض میں اجوائن خراسانی کا استعمال نہایت فائدہ مند ہوتا ہے۔
٦۔ تمام اقسام کے نزلوں میں مفید ہے۔
۷۔ ایک ماشہ اجوائن شہد میں ملا کر کھانے سے پرانے درد سر، عرق النساء اور نقرس میں مفید ہے۔
19۔ اسپغول
۱۔ آنتوں کے زخموں، مروڑ ہونے کی حالت میں بے حد مفید ہے۔
۲۔ اس میں شربت صندل ایک چمچ ڈال کر پلانا مفید ہوتا ہے۔
۳۔ قبض کشا ہے، آنتوں میں پھسلن پیدا کرتی ہے، رات سوتے وقت ایک گلاس دودھ میں ایک تولہ اسپغول کا استعمال دائمی قبض میں بھی مفید ہے۔
20۔ الائچی خورد
۱۔ مقوی معدہ ہے، معدہ کی رطوبت کو خشک کرتی ہے۔
۲۔ قے، متلی اور منہ کی بدبو کو دو ر کرتی ہے۔
۳۔ آنتوں کی مختلف بیماریوں میں بے حد مفید ہے۔
21۔ الائچی کلاں
۱۔ بھوک بڑھاتی ہے۔
۲۔ مفوی معدہ ہے۔
۳۔ گرم مصالحہ میں استعمال ہوتی ہے۔
۴۔ مفرح قلب ہوتی ہے۔
22۔ املی
۱۔ دل و معدے کو قوت دیتی ہے۔
۲۔ جگر کی خرابی اور یرقان میں املی دو تولہ ،تخم کانسی سات ماشہ ، گل نیلوفردو تولہ اور مکوبھگو کر پینا بہت مفید ہے۔
۳۔ سوزاک میں املی کا پانی پینا مفید ہوتا ہے۔
23۔ انار دانہ saeed pomegranate
۱۔ انار دانہ ہاضم ہے۔
۲۔ بھوک لگا تا ہے۔
۳۔ مفوی معدہ ہے۔
۴۔ پودینے کی چٹنی بنانے میں انار دانہ ایک اہم جز ہے۔
۵۔ پیٹ درد میں انار دانہ پانی میں رگڑ کر نمک اور کالی مرچ حسب ضرورت ملا کر پینے سے درد فورا دور ہو جاتا ہے۔
24۔ انڈہ Egg
۱۔ انڈہ خون پیدا کرتا ہے۔
٢. کمزور مریضوں کی بہتر ین غذا ہے۔
٣. انڈہ لحمیات کا بہترین ماخذ ہے۔
25۔ تیز پات
۱۔ ریاح کو تحلیل کرتا ہے۔
۲۔ معدہ کی اصلاح کرتا ہے۔
۳۔ مفرح دماغ و قلب ہے۔
۴۔ گوشت کو گلانے کے لیے ہنڈیا میں دو پتے تیز پات کے ڈال دیے جائیں تو گوشت گل جاتا ہے ، سالن خوش ذائقہ تیار ہو جاتا ہے۔
https://youtube.com/c/SaleemDawaKhanaBhalwal

26۔ دار چینی
۱۔ خوشبو دار او ر دافع تعفن ہے۔
٢۔ کھانسی اور دمہ میں دار چینی کو ہم وزن شہد میں ملا کر چٹانے سے فائدہ ہوتا ہے۔
۳۔ نزلہ اور زکام میں دار چینی کا سفوف ایک ماشہ صبح و شام ہمراہ پانی استعمال کرنا مفید ہے۔
27۔ دہی Yogurt
۱۔ دہی معدے کی گرمی کو دور کرتا ہے۔
۲۔ منہ میں نکلے ہوئے چھالوں کے لیے مفید ہے۔
۳۔ دہی پیاس کو تسکین دیتی ہے۔
۴۔ معدے اور آنتوں کے ورم اس کے استعمال سے دور ہو جاتے ہیں۔
28۔ زعفران saffron
۱۔ حواس اور دل ودماغ کو قوت دیتا ہے۔
۲۔ جگر کی اصلاح کرتا ہے۔
۳۔ چہرے کے رنگ کو نکھارتا ہے۔
29۔ زیتون Olive
۱۔ زیتون قبض کشا ہے۔
۲۔ پتھری کو توڑتا ہے ، پیشاپ کو جاری کرتا ہے۔
۳۔ روغن زیتون کا مستقل استعمال السر ( (ulcerسے نجات کا سبب ہے۔
30۔ زیرہ سفید
۱۔ زیرہ سفید کو لیموں کے رس میں رگڑ کر کھانے سے متلی فورا دور ہو جاتی ہے۔
۲۔ ریاح اور ورم کو تحلیل کرتا ہے۔
۳۔ آنتوں کو طاقت دیتا ہے۔
31۔ زیرہ سیاہ
۱۔ زیرہ سیاہ کا استعمال چہرے کا رنگ نکھارتا ہے۔
۲۔ پیشاب اور حیض کو جاری کرتا ہے۔
۳۔ بلغم کو دور کرتا ہے۔
۴۔ ریاح اور ورموں کو تحلیل کرتا ہے۔
32۔ ساگودانہ SAGO
۱۔ اسہال ، پیچش اور بخار کے لیے بہترین غذا ہے۔
۲۔ بدن کو فربہ بناتا ہے۔
۳۔ جسم کو طاقت حاصل ہوتی ہے۔
۴۔ ریاح اور ورموں کو تحلیل کرتا ہے۔
33۔ سرکہ VINIGAR
۱۔ دماغ کو قوت دیتا ہے۔
۲۔ کھانا ہضم کرتا ہے اور بھوک لگاتا ہے۔
۳۔ طحال کے امراض میں جامن کا سرکہ بے حد مفید ہے۔
۴۔ پیٹ کے کیڑوں کو مارتا ہے۔
۵۔ پیٹ کے اپھارہ میں اس کا استعمال بے حد مفید ہے۔
۶۔ سرکہ پیشاب آور اور مصفی خون ہے۔
34۔ سونف FANNEL SEEDS
۱۔ سونف ہاضم اور کاسر ریاح ہوتی ہے۔
۲۔ پیشاب اور حیض کو جاری کرتی ہے۔
۳۔ مغوی معدہ ہے۔
۴۔ بلغم کو دور کرتی ہے۔
۵۔ بادی کو دور کرتی ہے۔
۶۔ ہر قسم کے سر درد کے لیے سونف دس تولہ، مصری دس تولہ باریک پیس کر سفوف بنا لیں تین تولہ سفوف کا استعمال مقوی دماغ ہے۔
۷۔ بینائی اور دماغ کی طاقت کے لیے سونف اور مصری ہمراہ بادام رات کو دودھ کے ساتھ مفید ہے۔
35۔ سیاہ مرچ BLACK PEPPER
۱۔ یہ ریاح کو خارج کرتی ہے ،محلل اورام ہے اور کاسر ریاح ہے۔
۲۔ پٹھوں ،معدہ اور جگر کو قوت دیتی ہے۔
۳۔ زہر کو جسم سے قے کے ذریعے سے نکالتی ہے۔
۴۔ غذاؤں کو لطیف بناتی ہے۔
۵۔ غذائی اشیاء کے نقصان دہ اثرات کو دور کرتی ہے۔
۶۔ دمہ ،کھانسی ،زکام، بدہضمی میں اس کا استعمال مفید ہے۔
۷۔ اس میں فولاد وٹامن بی اور ای شامل ہوتے ہیں۔
۸۔ منہ کی بدبو ختم کرتی ہے۔
۹۔ گلے کی خراش میں کالی مرچ منہ میں چبانے سے افاقہ ہوتا ہے۔

https://youtube.com/c/SaleemDawaKhanaBhalwal
36۔ شہد HONEY
۱۔ شہد حرارت عزیزی کو قوی کرتا ہے۔
۲۔ امراض قلب میں بے حد مفید ہے۔
۳۔ پھیپھڑوں کی صفائی کرتا ہے۔
۴۔ دماغی تھکن کی صورت میں ایک گلاس نیم گرم پانی میں ایک چمچ ملا کر پینے سے تھکن فورا دور ہو جاتی ہے۔
37۔ گڑ JAGGERY
۱۔ کھانے کو ہضم کرتا ہے۔
۲۔ طبیعت کو نرم کرتا ہے۔
۳۔ بلغم کو چھانٹتا ہے۔
38۔ گھی
۱۔ گھی بدن کو طاقت دیتا ہے۔
۲۔ دردوں اور ورموں کو تحلیل کرتا ہے۔
39۔ لونگ CLOVES
۱۔ لونگ مفرح اور دل و دماغ کو طاقت دیتی ہے۔
۲۔ اعضائے رئیسہ کو قوت اور فرحت بخشتی ہے۔
۳۔ منہ کی بدبو دور کرتی ہے۔
۴۔ لونگ ،سونٹھ ،جائفل ، حرمل کو روغن کنجد میں پکا کر ملنا جوڑوں کے درد کے لیے مفید ہے۔
40۔ لیموں LEMON
۱۔ دافع صفراء ہے۔
۲۔ تازہ لیموں کی شکنجی بخار میں افاقہ دیتی ہے۔
۳۔ وزن کم کرنے کے لیے لیموں کا رس ہمراہ دو چمچ شہد نہار منہ بہت مفید ہے۔
۴۔ لیموں میں فاسفورس ،فولاد ، پوٹاشیم اور کیلشیم کی وافر مقدار کے ساتھ وٹامن بی اور سی بھی موجود ہوتا ہے۔
41 مکھن۔ BUTTER
۱۔ آواز کو صاف کرتا ہے۔
۲۔ قبض کشا ہوتا ہے۔
۳۔ مقوی دماغ ہوتا ہے۔
۴۔ جلد کو نرم کرتا ہے۔
۵۔ مکھن اگر شکر اور خشخاش ملا کر کھایا جائے تو بدن کو فربہ کرتا ہے۔

https://youtube.com/c/SaleemDawaKhanaBhalwal
42۔ مہندی
۱۔ مہندی مصفی خون ہے۔
۲۔ الرجی میں اس کا استعمال نہایت مفید ہے۔
43۔ نمک SALT
۱۔ نمک دانتوں کا عمدہ منجن ہے۔
2۔ خارش کے مریض کے لیے نیم کے پتوں میں نمک اور پانی ملا کر پہلے جوش دیں اور پھر اس پانی میں غسل دیں خارش دور ہو جائے گی۔
۳۔ نمک کے غرارے کرنے سے گلے کی خراش دور ہو جاتی ہے۔
۴۔ کھانے کو لذیذ بناتا ہے۔
۵۔ معدہ اور آنتوں کو صاف کرتا ہے۔
44۔ نوشادر CHLORIDE AMMONIUM
۱۔ پیشاب آور ہے
45۔ ہلدی TURMERIC
۱۔ ورموں کو تحلیل کرتی ہے۔
۲۔ خون کو صاف کرتی ہے۔
۳۔ یرقان میں اس کا استعمال نہایت مفید ہے۔
۴۔ چوٹ لگنے یا موچ آنے کی صورت میں ہلدی اور چونا ہم وزن رگڑ کر لیپ کرنا مفید ہے۔
۵۔ چہرے کے داغ دھبوں کو دور کرنے کے لیے ہلدی میں سرسوں کا تیل ملا کر لگانے سے چہرے کا رنگ نکھر آتا ہے۔
۶۔ ہلدی، سونٹھ اور چینی ملا کر کھانے سے جوڑوں کا درد دور ہو جاتا ہے۔
۷۔ بلغم کو دور کرتی ہے ، جگر اور سینے کو صاف کرتی ہے۔
46۔ ہینگ ASEFPIDTOD
۱۔ ہاضم ہے، بھوک بڑھاتی ہے۔
۲۔ ریاح اور اورام کو تحلیل کرتی ہے۔
۳۔ پیشاب اور حیض کو جاری کرتی ہے۔
۴۔ دماغی اور اعصابی امراض میں مفید ہے۔
۵۔ ہینگ کو ہمیشہ بریاں کر کے استعمال کرنا چاہیے۔
۶۔ بدن میں گرمی پہنچاتی ہے۔
۷۔ ہینگ کھانے سے پیٹ کا اپھارہ بالکل ٹھیک ہو جاتا ہے۔
۸۔ ماش کی دال ،اروی کچالو میں ہینگ ڈالنے سے ان کے مضر اثرات زائل ہو جاتے ہیں۔
حکیم خواجہ محمد نعیم
سلیم دوا خانہ اڈا نور حیات کالونی بھلوال ضلع سرگودھا
0301.6791266
آن لائن ہماری ادویات منگوانے کے لیے ہمارے وٹس ایپ نمبر پر رابطہ کیجیۓ
0315.7241295
اسی طرح کی مفید پوسٹیں اور ویڈیو دیکھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کر کے ہمارے یو ٹیوب چینل کو سبسکراہب کر دیں تاکہ آپ کو معلوماتی اور مجرب ادویات کی ویڈیو دیکھنے کو ملتی رہیں ۔
https://youtube.com/c/SaleemDawaKhanaBhalwal

Address

23
Bhalwal

Telephone

+923016791266

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Happy life posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Happy life:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram