16/10/2025
🌹 تھلیسیمیا فائٹرز کے ہیروز 🌹
آج ہم بات کر رہے ہیں اُن دو نیک دل دوستوں کی جو روزگار کے سلسلے میں سائپرس میں مقیم ہیں، مگر اپنے وطن، اپنے لوگوں اور خاص طور پر تھلیسیمیا کے بچوں کو کبھی نہیں بھولے۔ 🇵🇰❤️
جب یہ دونوں اپنے آبائی علاقے بھمبر (آزاد کشمیر) آئے تو اُنہوں نے وقت نکال کر کشمیر بلڈ بنک کا دورہ کیا۔
وہاں پر سعید بھائی — جو سائپرس جانے سے پہلے خود بلڈ بنک میں کام کرتے تھے — نے ایک بار پھر اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے بچوں کے لیے خون عطیہ کیا۔ 🙌
ساتھ ہی اپنے دوست زین العابدین کو بھی ساتھ لے آئے تاکہ وہ بھی اس نیکی میں شریک ہو سکیں۔
ان دونوں نے مل کر ان معصوم جانوں کے لیے زندگی کا پیغام دیا۔ 💉❤️
یہی ہیں اصل ہیروز — جو خاموشی سے انسانیت کی خدمت کرتے ہیں۔
اللہ آپ دونوں کو جزائے خیر دے اور ہم سب کو بھی یہ جذبہ عطا کرے۔ 🤲