24/12/2025
بونیر نئی تعمیر مین سڑک ،ایک ہفتے میں ہی جواب دے گئی ۔۔
سواڑی بازار روڈ، جو بونیر کی سب سے اہم اور مصروف مین شاہراہ ہے اور حال ہی میں کچھ حصہ نو تعمیر کی گئی تھی، محض ایک ہفتے کے اندر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی ہے۔ سڑک کے مختلف حصّوں میں دراڑیں پڑ چکی ہیں جو عوام کیلے عذاب بن گئی ہے
اگرچہ تصویر میں سڑک کے ایک مقام کی خرابی دکھائی گئی ہے، تاہم کئی مقامات پر نئی بننے والی پوری سڑک مختلف جگہوں پر متاثر ہو چکی ہے، جو ناقص میٹریل، غیر معیاری تعمیر اور مؤثر نگرانی کے فقدان کی واضح مثال ہے۔
شہریوں نے صوبائی حکومت ،ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن ،محکمہ pkha سے متعلقہ ٹھیکیدار کمپنی کے خلاف فوری نوٹس لینے کا اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی درخواست کی ہے اور سڑک کی معیاری بنیادوں پر مرمت کو یقینی بنایا جائے ۔
مختار خان
صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب بونیر