PsyCare Pakistan

PsyCare Pakistan مرکز علاج منشیات و ذہنی و نفسیاتی امراض
Psychiatric And Addiction Treatment Centre. Male / Female. Best Addiction and Psychiatric treatment centre of Pakistan.

Location:Chakwal
03135198319
03088947717

Bipolar Disorder Mania
19/04/2026

Bipolar Disorder
Mania

ایک شدید نفسیاتی حالت ہے جس میں مریض کا مزاج انتہائی بلند، پرجوش، یا چڑچڑا ہو جاتا ہے، ساتھ ہی توانائی میں بے پناہ اضافہ...
19/04/2026

ایک شدید نفسیاتی حالت ہے جس میں مریض کا مزاج انتہائی بلند، پرجوش، یا چڑچڑا ہو جاتا ہے، ساتھ ہی توانائی میں بے پناہ اضافہ، نیند کی کمی، اور تیز رفتاری سے باتیں کرنا شامل ہے۔ یہ بائی پولر ڈس آرڈر کا ایک حصہ ہے جو کئی دن یا ہفتوں تک رہ سکتا ہے اور اس میں مریض کو اپنی صلاحیتوں پر حد سے زیادہ اعتماد ہوتا ہے۔

بائی پولر مینیہ کی علامات (Symptoms of Bipolar Mania):
انتہائی خوشی یا جوش: بے وجہ بہت زیادہ خوش یا پرجوش رہنا۔
شدید چڑچڑاپن: چھوٹی باتوں پر غصہ آنا یا بے صبری۔
نیند کی کمی: چند گھنٹے سو کر بھی خود کو تازہ دم محسوس کرنا۔
تیز گفتگو: بہت تیزی سے اور زیادہ بولنا۔
خیالات کی تیزی: ذہن میں خیالات کا بہت تیزی سے آنا۔
بڑے منصوبے: غیر حقیقت پسندانہ منصوبے بنانا (مثلاً: راتوں رات امیر بننا)۔
لاپرواہ رویہ: خطرناک فیصلے کرنا، جیسے فضول خرچی یا جنسی لاپرواہی۔

The Royal College of Psychiatrists is the professional body responsible for education and training, and setting and raising standards in psychiatry.

16/04/2026
12/04/2026

تلہ گنگ میں ایک ہی دن تین شادی شدہ عورتوں کی اپنی زندگیوں کا خاتمہ کرنے کی کوشش

*ایک لڑکی کو تشویش ناک حالت میں راولپنڈی منتقل کر دیا گیا جبکہ دو کی حالت بہتر ہے*

*رپورٹ: نبیل انور ڈھکو*
*تھری اسٹارز میڈیا گروپ چکوال*

چکوال: ایک ہی دن میں تلہ گنگ کے تین مختلف مقامات پر تین شادی شدہ عورتوں نے زہریلے مواد کے ذریعے اپنی زندگیوں کو ختم کر نے کی کوشش کی۔ تینوں واقعات آج 12 اپریل کو پولیس کے پاس رپورٹ ہوئے۔

تھری اسٹارز میڈیا گروپ چکوال کو دستیاب تفصیلات کے مطابق پہلا واقعہ تھانہ لاوہ کے گاؤں پچنند میں پیش آیا جہاں چار ماہ قبل بیاہی جانے والی لڑکی نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کی کوشش کی۔ لڑکی کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں سے اسے راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔ ایک پولیس افسر نے "تھری اسٹارز میڈیا گروپ چکوال" سے گفتگو کرتے بتایا کہ لڑکی کی حالت اب بہتر ہے۔ پولیس افسر کے مطابق لڑکی کی شادی چار ماہ قبل اس شخص کے ساتھ ہوئی جس شخص کے ساتھ وہ شادی نہیں کرنا چاہتی تھی۔

دوسرا واقعہ تھانہ صدر تلہ گنگ کے گاؤں اکوال میں پیش آیا جہاں پیڑہ جانگلہ کی بائیس سالہ لڑکی شادی شدہ تھی اور اس کے دو بچے بھی تھے۔ اس لڑکی نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کے لیے تیزاب پی لیا۔ لڑکی کو تشویش ناک حالت میں تلہ گنگ ہسپتال لایا گیا جہاں اب اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

تیسرا واقعہ بھی تھانہ صدر تلہ گنگ کے گاؤں تھوہا محرم خان میں پیش آیا جہاں تیس سالہ شادی شدہ خاتون نے زہریلا سپرے پی کر خودکشی کی کوشش کی۔ خاتون کو تشویش ناک حالت میں تلہ گنگ ہسپتال لایا گیا جہاں اب اس کی حالت بہتر بتائی جا رہی ہے۔
ایک پولیس افسر نے "تھری اسٹارز میڈیا گروپ چکوال" کو بتایا کہ تینوں واقعات کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ تلہ گنگ ہسپتال میں زیرِ علاج دونوں لڑکیاں ابھی اس قابل نہیں کہ وہ اپنے بیانات ریکارڈ کروا سکیں۔

11/04/2026

Dr M Atif Nawaz Awan
OPD TIMINGS
10:00 am to 5:00 pm
Thursday and Saturday

09/04/2026

سائیکئر پاکستان میں باقاعدہ او پی ڈی سروسز کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ سائیکاٹرست اور سائیکالوجسٹ کی موجودگی ۔

06/04/2026
31/03/2026

Miss Arooj Arshad
Clinical Psychologist available for Psychotherapy.

29/03/2026

Urgent Required
Lab Collection Point
PsyCare Pakistan Chakwal
03135198319

22/03/2026

ہماری ٹیم کو بطور وارڈ بوائے جوائن کریں

تجربہ: منشیات ونفسیات کے ادارے میں تجربہ رکھنے والے کو ترجیع دی جائے گی۔
کسی قسم کا کوئی نشہ نہ کرتا ہو۔ نہ سیگریٹ نہ نسوار
تعلیم: میٹرک
عمر۔ 18 سال تا 40

برائے رابطہ:
03088947717

22/03/2026

ادارے کو ایک وارڈ بوئے ہیلپر کی ضرورت ہے ۔
03088947717

Address

Chakwal
48800

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PsyCare Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to PsyCare Pakistan:

Share