Hassan Mustafa Tabassum

Hassan Mustafa Tabassum Psychologist, Teacher, Trainer & Motivational Speaker

ہوں چراغ داغ ہوں بنا ہوا، سر شام جلتا ہوں شوق سے،
‏.
میرے پاس آئیں گے وہ کبھی، جنہیں اک سحر کی تلاش ہے،

‏(حضرت واصف علی واصف)

ہم سب اس صورتحال سے گزرے ہیں—راتوں کو جاگتے ہوئے، گفتگو کو ذہن میں دہراتے ہوئے، اس بات کی فکر کرتے ہوئے کہ کل کیا ہوگا، ...
12/08/2024

ہم سب اس صورتحال سے گزرے ہیں—راتوں کو جاگتے ہوئے، گفتگو کو ذہن میں دہراتے ہوئے، اس بات کی فکر کرتے ہوئے کہ کل کیا ہوگا، یا ہر چھوٹی چھوٹی بات کا حد سے زیادہ تجزیہ کرتے ہوئے۔ زیادہ سوچنا اکثر تھکا دینے والا اور پریشان کن ہوتا ہے، جو ہمیں شک اور دباؤ کے چکر میں پھنسائے رکھتا ہے۔ لیکن یہ ہمیشہ ایسا نہیں ہونا چاہیے۔

اس ویڈیو میں، میں کچھ آسان مشورے شیئر کرنے والا ہوں جو میری مدد کر چکے ہیں—اور بے شمار لوگوں کی بھی—زیادہ سوچنے سے نجات حاصل کرنے میں۔ ہم بات کریں گے کہ ہمارا دماغ کیوں بار بار ایک ہی بات پر اٹک جاتا ہے اور آپ خود کو پرسکون ذہن کی طرف کیسے واپس لا سکتے ہیں۔

Video Link in

( ذہنی صحت، سب کے لیے )Mental health is extremely importantذہنی صحت ہماری زندگی کا اہم حصہ ہے۔ اس کا خیال رکھنا اور اس پ...
15/03/2024

( ذہنی صحت، سب کے لیے )
Mental health is extremely important
ذہنی صحت ہماری زندگی کا اہم حصہ ہے۔ اس کا خیال رکھنا اور اس پر توجہ دینا ہمارے مجموعی تندرستی اور خوشحالی کے لئے ضروری ہے
جس طرح جسمانی مسائل عام ہوتے ہیں، ہم ان کے علاج کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کرتے ہیں، تا کہ ہماری تکلیف کم ہو سکے، بالکل ایسے ہی نفسیاتی مسائل بھی عام ہوتے ہیں۔ بغیر کسی شرم اور جھجک کے، ان کے علاج کے لیے بھی ماہر نفسیات سے رابطہ کرنا چاہیے تا کہ ہم جس ذہنی تکلیف سے گزر رہے ہیں، اسے کم کیا جا سکے۔

اگر آپ

,

,

نیند کا نہ آنا، ہر وقت پریشان رہنا، بہت زیادہ سوچنا، یا اس قسم کی کسی بھی ذہنی صحت کے مسائل کا شکار ہے تو بغیر کوئی دیر کیے ابھی ہمارے ماہر نفسیات سے رابطہ کریں۔

نوٹ:- آنلائن کاؤنسلنگ کی خدمات بھی میسر ہیں۔

آپ ہمارے سوشل میڈیا کے کسی بھی پلیٹ فارم پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

Contact
wa.me/03034824748

Instagram
instagram.com/hmtabassum_

YouTube
www.youtube.com/

10/03/2024
اس تصویر نے اوشئین میگزین کی بیسٹ فوٹوگراف کا ایوارڈ جیتا ہے، کیمرہ مین کے مطابق یہ دونوں پینگوئین، ایک دوسرے کو سہارا د...
23/02/2024

اس تصویر نے اوشئین میگزین کی بیسٹ فوٹوگراف کا ایوارڈ جیتا ہے، کیمرہ مین کے مطابق یہ دونوں پینگوئین، ایک دوسرے کو سہارا دیتی ہیں اور گھنٹوں ساتھ کھڑی ہو کر شہر کی روشنیوں کو دیکھتی ہیں...
پینگوئن انسان کے بعد وہ واحد جاندار ہے جو ڈیپریشن میں خودکشی کرتا ہے، اسکا خودکشی کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ یہ جھنڈ سے دور چلا جاتا ہے اور بھوک سے مر جاتا ہے یا
پھر خود کو پہاڑ سے گرا لیتا ہے

27/06/2023

How to overcome obstacles by changing perspective


"Sir Masroor Qamar (Assistant to Director Campus, IUB), along with colleagues (Mr. Muneeb & Mr. Ameer-ul-Zaman), recentl...
22/06/2023

"Sir Masroor Qamar (Assistant to Director Campus, IUB), along with colleagues (Mr. Muneeb & Mr. Ameer-ul-Zaman), recently visited "Psyche Psychology and Psychologist". They were highly impressed by the quality and range of services provided by Psyche Psychology and Psychologist. During the visit, they had insightful conversations highlighting the importance of mental health and its impact on overall well-being.

21/06/2023

دس الفاظ یا رویے جو بچے کی شخصیت کو تباہ کر دیتے ہیں: توقیر بُھملہ

1 • بے عزتی
مثلاً: تم نہیں سمجھ سکتے / سکتی ، تم بیوقوف ہو، جاہل ہو، موٹے دماغ کے ہو / کی ہو وغیرہ وغیرہ.

2 • موازنہ
تمھارا بھائی یا تمھاری بہن تم سے بہتر ہے، فلاں لڑکا یا لڑکی تم سے پڑھائی میں اچھے ہیں ، فلاں اپنے کپڑوں یا چیزوں کو خراب نہیں کرتے، تم انتہائی لاپرواہ ہو وغیرہ وغیرہ.

3 • مشروط محبت
اگر فلاں کام کرو گے تو میں تم سے پیار کروں گا / کروں گی، لیکن اگر تم نے فلاں کام کیا تو میں تم سے پیار نہیں کروں گا / کروں گی، میں فلاں تحفہ واپس لے لوں گا / گی، کیونکہ یہ کام مجھے ذرا بھی پسند نہیں ہے، اور تم میری بات بھی نہیں مانتے / مانتی نہیں ہو.

4 • غلط تربیت
لڑکوں کو یہ باور کرانا کہ مرد نہیں روتے، مرد نہیں جھکتے، لڑکیوں کو کہنا کہ تم لڑکوں سے عقل میں کم ہو.

5 • مایوس اور دل برداشتہ
تم انتہا درجے کے سست، بیکار اور غبی ہو...

6• دھمکی
میں تمہارا خون پی جاؤں گی / گا، میں تمہیں مار ڈالوں گی / گا... میں تمھاری ہڈیاں توڑ دوں گا / گی، میں تمہیں منہ پر تھپڑ ماروں گا / گی.

7 • سفید انکار
نہ کا مطلب ہے نہ، تمہیں اس بات سے کوئی مطلب نہیں، کوئی لینا دینا نہیں، دفع ہو جاؤ.

8• بددعا کے کلمات
تم باز نہیں آتے، اللہ کرے تمھاری ٹانگ ٹوٹ جائے، تمھارے ہاتھ ٹوٹ جائیں، وغیرہ..

9 • سکینڈل
میں یہ بات تمھارے تمام دوستوں کو بتاؤں گا کہ آپ نے ان کے ساتھ کیا کیا... میں ان کے سامنے تمھاری بے عزتی کروں گا / گی، میں تمھیں ذلیل کروا کر رہوں گا / گی.

10 • الزام
اس لڑکے نے یا اس لڑکی نے مجھے پاگل کر دیا ہے، یہ مجھے پاگل کرکے مارنا چاہتا ہے / چاہتی ہے.

نتیجہ: ایک لفظ تعمیر ہے، اور دوسرا تباہ!
آپ اپنے الفاظ اور رویے کے انتخاب میں آزاد ہیں!

19/06/2023

Postponed
*Shaping Stars*

بچوں کی Personality Development والدین کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کے بچے زندگی کے ہر میدان میں نمایاں ہوں۔ اس کے لیے بچے کو ...
14/06/2023

بچوں کی Personality Development
والدین کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کے بچے زندگی کے ہر میدان میں نمایاں ہوں۔ اس کے لیے بچے کو اعلیٰ سے اعلیٰ تعلیم دلوائی جاتی ہے۔ لیکن اکثر بچوں میں اعلیٰ تعلیم کے باوجود اعتماد کی کمی ہوتی، وہ زندگی کی مشکلات سے گھبرا جاتے اور آگے بڑھنے میں جھجکتے ہیں۔
تعلیم کے ساتھ بچے کی شخصیت سازی (personality development) بھی بہت ضروری ہے۔ بنیادی life skills سیکھ کر زندگی کے challenges سے اچھے طریقے سے نبرد آزما ہوا جا سکتا ہے۔
ریسرچز سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ جن بچوں کی personality grooming ہوئی ہو، ان بچوں کے زندگی میں کامیاب ہونے اور اچھی زندگی گزارنے کے مواقع بڑھ جاتے ہیں۔
چشتیاں شہر میں پہلی دفعہ ایسا پروگرام شروع ہونے جا رہا ہے۔ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے بچے کی شخصیت نکھاریں۔
اس پروگرام میں بچوں کو مندرجہ ذیل skills سکھائی جائیں گی
1- Public Speaking
2- Confidence Building
3- Self-discipline
4- Time Management
5- Communication Skills
6- Team Work
اس پروگرام کی limited seats ہیں۔ ابھی اپنے بچے کی رجسٹریشن کروائی اور اس کی personality development میں اپنا کردار ادا کریں۔
7 دن کا پروگرام 20 تا 26 جون، شام 3 بجے سے 5 بجے تک ہے۔
:
10-15 Years
7 Days
20-26 June, 2023

Rs 2500 only
First 10 seats
Rs 2000 Per person

0303-4824748
Address:
Taj Colony, Chishtian
آپ ہمارے سوشل میڈیا کے کسی بھی پلیٹ فارم پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔
Contact
wa.me/03034824748
Facebook
Hassan Mustafa Tabassum
Instagram
instagram.com/hmtabassum_
YouTube
www.youtube.com/
Google Maps
https://g.co/kgs/HsBh8M

Address

Chishtian Mandi

Telephone

03034824748

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hassan Mustafa Tabassum posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Hassan Mustafa Tabassum:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category