Al-Hamd Clinical Lab Chowk Sarwar Shaheed

Al-Hamd Clinical Lab Chowk Sarwar Shaheed Al-Hamd Lab and Digital X-ray Chowk Sarwar Shaheed.

الحمد لیبارٹری اینڈ ڈیجیٹل ایکسرے چوک سرور شہید
19/01/2025

الحمد لیبارٹری اینڈ ڈیجیٹل ایکسرے چوک سرور شہید

40 % discount
19/01/2025

40 % discount

Al Hamd Lab and Digital X-rayDiscount Offer
18/11/2024

Al Hamd Lab and Digital X-ray
Discount Offer

04/08/2023
05/08/2022

گھریلو کچن بھی بیماریوں کی روک تھام میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے
1 سرخ مرچ جگر کے لئے نقصان دہ ہوتی ہے اس لئے ہمیشہ سالن میں کالی اور سبز مرچ کا استعمال کیا کریں
2 بند ڈبوں والے دودھ کی بجائے ہمیشہ گائے بھینس بکری کا تازہ دودھ زیر استعمال لائیں اگر آپ متواتر بند ڈبوں والا دودھ استعمال کر رہے ہیں تو اس سے مردوں کو جنسی ہارمون ٹییسٹرون اور عورتوں کو ایسٹروجن نامی ہارمونز کے لیول میں کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے
3 ریڈی میٹ یعنی بند ڈبوں والے مصالحہ جات کی بجائے ہمیشہ دیسی مصالحہ جات ادرک لہسن ہری مرچ سبز دھنیا خشک دھنیا زیرہ سفید کالی مرچ زیرہ سیاہ کے استعمال کو اپنائیں اس سے آپ کے معدہ جگر پر مثبت اثر پڑے گا
4 تیز مصالحہ جات والی چکن کڑاہی مٹن کڑاہی کی بجائے اگر آپ شوربے والے گوشت یا سبزی والے گوشت کی عادت ڈال لیں تو آپکو صحت کے حوالے سے زبردست فوائد حاصل ہوں گے
5 ہفتے میں چار دن سبزیاں دو دن دالیں ایک دن گوشت استعمال کرنے کو صحت کے حوالے سے ایک مناسب مینو تسلیم کیا جاتا ہے جس سے صحت پر خوشگوار اثرات مرتب ہو تے ہیں
6 کچھ لوگ دن میں 6 یا 7 کپ چائے پینے کی عادت میں مبتلا ہوتے ہیں وہ اگر دن میں ایک کپ چائے اور باقی گرین ٹی اور قہوہ جات کی عادت بنا لیں تو اس سے کم از کم ایک فائدہ انہیں ضرور ہو گا پیٹ کی چربی آہستہ آہستہ ختم ہو جائے گی
آج کے لئے اتنا ہی پوسٹ لمبی ہو رہی ہے مزید ٹپس کے حوا لے سے آئندہ پوسٹ میں راہنمائی کی جائے گی

07/07/2022

زیابیطس اور دل کی بیماریاں
زیابیطس کے مریض اگر اپنا دل صحت مند رکھنا چاہتے تو ان کے لئے کچھ مفید معلومات!
اگر آپ کو زیابیطس ہے اور آپ نے اسکی پراپر میڈیسن لینا شروع کر دی ہے تو آپ کے گردوں اور بینائی پر اچھے اثرات مرتب ہونا شروع ہو جائیں گے لیکن دل پر دوائی لینے کے باوجود خطرہ منڈلاتا رہے گا جب تک قدرتی طریقے سے آپ کچھ درج ذیل اقدامات شروع نہیں کریں گے
صبح کے وقت واک کو اپنا معمول بنائیں
15 منٹ کی ہلکی رننگ اپنے اوپر فرض قرار دے لیں اس سے نہ صرف ایچ ڈی ایل اچھا کولیسٹرول بڑھے گا بلکہ بلڈ پریشر پر بھی انتہائی اچھے اثرات مرتب ہوں گے
کچی سبزیاں جیسے مولی گاجر کھیرا پیاز ٹماٹر بند گوبھی پھول گوبھی وغیرہ کا بھی ہر روز ضرور استعمال کریں
پانی ہمیشہ صاف اور زیادہ مقدار میں استعمال کریں
مناسب مقدار میں فروٹ کا استعمال کریں
چکنائی اور میٹھا اپنی زندگی سے نکال دیں
ڈرائی فروٹ میں بادام اخروٹ کاجو اور چلغوزے آپکے لئے بہترین ہیں
رات کا کھانا کھانے کے بعد لیٹنے اور انٹرنیٹ چلانے ٹی وی دیکھنے کی بجائے بیس منٹ کی چہل قدمی کو اپنا معمول بنائیں اس سے معدے کے مسائل سے بھی آپ چھٹکارا پا لیں گے
روزہ دل کی صحت کے لئے انتہائی مفید ہے مہینے میں چار روزے بھی رکھ لیں تو خون کی روانی میں بہترین بہتری دیکھنے کو ملے گی
سال میں دو دفعہ اپنا لپڈ پروفائل یعنی کولیسٹرول کی جانچ ضرور کروائیں جتنا آپکا کولیسٹرول پر اچھا کنٹرول ہو گا اتنا ہی زیادہ آپکا دل صحت مند ہو گا
Copied

03/07/2022

غذائی فرقے

اس وقت دنیا میں دو بڑے غذائی فرقے پائے جاتے ہیں۔ ایک دوسرے کو جاہل اور گمراہ سمجھتے ہیں۔

پہلا فرقہ ہے سبزی خور۔۔۔۔ جسے انگلش میں vegan کہتے ہیں۔

انکے نزدیک گوشت کھانے والے گمراہ ہیں، صحت کے دشمن ہیں۔ انکے نزدیک انڈے کی زردی کھانے سے کولیسٹرول بڑھتا ہے، دل کے دورے پڑتے ہیں، بڑا گوشت کینسر پیدا کرتا ہے۔

دوسرا فرقہ ہے گوشت خور جنہیں Ketoist کہتے ہیں۔ یہ دن رات گوشت کھاتے ہیں۔ ان کے نزدیک سبزی خور جاہل ہیں۔ گمراہ ہیں۔ چربی انڈے گردے کپورے سب صحت کے ضامن ہیں۔

ویگن(vegan) اور کیٹو والے اپنی اپنی ریسرچ پیش کرتے ہیں۔ مناظرے کرتے ہیں اور ایک دوسرے کو غلط ثابت کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔

صحیح کون ہے؟

بہترین راستہ درمیانی راستہ ہے۔ اللہ کی تمام نعمتیں کھائیں لیکن اعتدال میں رہ کر۔۔۔۔

گوشت کھائیں اعتدال کے ساتھ
انڈے کھائیں اعتدال کے ساتھ

صرف سبزیاں کھاو گے تو b12 کی کمی ہوجائے گی۔

اللہ کی ساری حلال چیزیں کھائیں لیکن میانہ روی کے ساتھ۔

شوگر اور کولیسٹرول نشاستے سے بڑھتا ہے۔ red meat صحتمند خوراک ہے۔ انڈے کی زردی سپر فوڈ ہے۔

میں meat lover نہیں تھا۔ انڈے کھاتے ہوا ڈرتا تھا۔ لیکن پھر بھی کولیسٹرول زیادہ تھا۔

اب تیز نشاستے بند کردیئے ہیں۔ گوشت بھی کھاتا ہوں۔ دو انڈے زردی سمیت کھاتا ہوں۔ کولیسٹرول قابو میں ہے۔

ہمارے آباؤ اجداد سب کچھ کھاتے تھے۔ خوراک مسلک نہیں ہے، مذہب نہیں ہے۔ فرقوں سے باہر نکلیں۔ میانہ روی سے زندگی کا لطف اٹھائیں۔

27/06/2022

کیا شوگر کی وجہ سے آپکے پاؤں کے تلوے یا انگلیوں میں جلن یا درد محسوس ہوتا ہے؟
کیا آپکے پاؤں میں چیونٹیوں کےچلنےجیسا محسوس ہوتا ہے؟
کیا آپکے پاوں سے جوتا نکل جائے اور آپ کو بعد میں پتا چلے کہ پاؤں سے جوتا نکل چکا ہے۔؟
کیا آپکے پاؤں ایک لکڑی کی مانند محسوس ہوتے ہیں؟
کیا ایک پاؤں دوسرے پاؤں سے شکل و صورت میں مختلف نظر آتا ہے؟
کیا آپکے پاؤں پر چھالا نما زخم بنا کبھی؟
کیا آپکے پاؤں بار بار سو جاتے ہیں؟
کیا آپکے پاؤں کی انگلیاں یا تلوے گرم رہتے ہیں؟
اگر ان میں سے کوئ علامت آپ میں ہے تو یہ حفاظتی تدابیر اختیار کریں
حفاظتی اقدامات
1.روزانہ پاؤں کا معائنہ اور صفائی کریں
2.بہت زیادہ چلنے سے گریز کریں۔
3.جوتے کے بغیر ہرگز واک نہ کریں۔
4.ہمیشہ پاؤں میں آرام دہ جوتے ہی پہنیں۔
5.پاؤں کو ہمیشہ خشک اور صاف رکھیں۔
6.شوگر کنٹرول رکھیں۔
7.چھوٹے سے زخم،رنگت اور محسوس کرنے کی حص میں تبدیلی کی صورت میں فوراً سے علاج شروع کر دیں اور ہرگز اسکو نظر انداز مت کریں۔
8.پاؤں نیم گرم پانی سے دھوئیں اور گرم پانی میں ہرگز نہ دھوئیں اور دھونے کے بعد خشک کر لیں۔
9.پاؤں کے ناخن سیدھے کاٹیں اور ناخن کو پاؤں کے نیچے گوشت میں نہ جانے دیں۔
اپنا اور اپنے پیاروں کا خیال رکھیں اور فاتح ذیابطیس بننے کی طرف قدم بڑھاتے رہیں

14/06/2022

سانپ کے انڈے اور شوگر کا علاج

اگر آپ "اہل شوگر" ہیں اور وقت نہیں ہے تو اس تحریر کو مت پڑھیں۔ یہ پوسٹ جلدی جلدی پڑھنے والوں کیلئے نہیں ہے۔

آپ ایک صبح اٹھتے ہیں اور گھر کے گیٹ کے باہر سانپ کے انڈے دیکھتے ہیں تو آپ کا رد عمل کیا ہوگا؟

انڈے تلف کریں گے یا انڈوں سے سپولے نکلنے کا انتظار کریں گے؟

اگر آپ نے غفلت کی اور فوری انڈوں کو ضائع نہ کیا تو سپولے نکلتے ہی تیزی سے آپ کے گھر میں گھس جائیں گے۔

سپولوں کو اگر سپرے کے ذریعے نہ مارا تو کچھ ہی عرصے میں یہ بڑے سانپ بن جائیں گے۔ آپ کے دشمن آپ کے گھر میں رہیں گے۔ کسی وقت بھی آپ کو تڑپ تڑپ کر مرنے والی حالت میں پہنچا سکتے ہیں۔

اب سانپوں کے گروہ کو مارنا آسان نہیں ہے۔ وہ مزید انڈے دیں گے اور مزید سانپ پیدا کریں گے۔

جب آپ کی شوگر (HBA1C) 5.7 اور 6.4 کے درمیان ہو تو سمجھو سانپ انڈے دے چکا ہے۔

فوری ایکشن لو۔ انڈے توڑو۔

یہ pre diabetic سٹیج ہے۔ اس سٹیج میں آپ Nutritionist یعنی ماہر غذائیات کی مدد سے بچ سکتے ہیں۔

آپ نے غفلت برتی۔ انڈے بچے بن گئے۔ اگر آپ کی شوگر 6.5 اور 7 کے درمیان ہے تو سانپ کے بچے گھر میں گھس آئے ہیں۔

مارنا ہے یا پلنے دینا ہے؟
مارنا ہے یا مرنا ہے؟

ایچ بی اے ون سی(HBA1C) اگر 8 سے اوپر ہے تو آپ نے ایک ایسا سانپ پال لیا ہے جو کاٹ کر رہے گا۔

ابھی بھی وقت ہے۔ کسی ماہر سے مشورہ کریں اور اس کا سر کچلیں۔ اس کو اژدھا مت بننے دیں۔

فوری ماہر ذیابیطس اور ماہر غذائیات سے رابطہ کریں۔ ہر وقت ہوشیار رہیں۔

"یا شوگر رہے گی یا آپ رہیں گے" والی پالیسی اپنائیں۔

اگر آپ کی ایچ بی اے ون (HBA1C) 8 سے اوپر ہے تو آپ ہر 30 سیکنڈ کے بعد پاوں یا ٹانگ کٹنے کے قریب ہو رہے ہیں۔

ہر پندرہ سیکنڈ کے بعد نیرو پیتھی کے قریب ہورہے ہیں۔

ہر دس سیکنڈ کے بعد مردادنہ کمزوری کے قریب ہورہے ہیں۔

فالج، دل کا دورہ، گردے ناکارہ ہونا سب شوگر کے زہر کے کمالات ہیں۔

شوگر کے اژدھا کا سر کچلیں۔

میں نے سانپ کا سر کچل دیا ہے۔

ہمارے ماہرین کی نگرانی میں شوگر کو کنٹرول کریں۔

ہم آن لائن کلینک نہیں ہیں۔ ہم شوگر کے خلاف تحریک ہیں۔

ہم آن لائن کلینک نہیں ہیں۔ ہم شوگر کے خلاف تحریک ہیں

08/06/2022

ذیابیطس کے مریضوں کے لئے۔
آجکل جامن مارکیٹ میں آ چکے ہیں۔ یہ ایک ایسا پھل ہے جو:

* شوگر کو کنٹرول کرتا ہے
* دل کو تقویت دیتا ہے
* نظام انہضام کو بہتر کرتا ہے
* جلد کو تروتازہ رکھتا ہے
* دانتوں اور مسوڑوں کو مضبوط بناتا ہے
* نظام تنفس کو بہتر بناتا ہے
* سوزش اور انفیکشن سے بچاتا ہے
* وزن کم کرنے میں مددگار ہے

لیکن یاد رکھیں!

یہ پھل بھی اپنی تمام تر خوبیوں کے باوجود کچھ نہیں کر سکتا اگر آپ روٹیاں، چاول، بیکری آئٹمز اور ہر الم غلم کھاتے رہیں گے.
یہ تمام قدرتی غذائیں آپ کی اس وقت مدد کر سکتے ہیں جب آپ باقاعدگی سے اپنی

* دوا
* خوراک
* جسمانی ورزش

مکمل بیلنس کے ساتھ کا خیال رکھیں گے.

اب کرونا PCR Test آپ کے شہر میں۔آپ کو ملتان اور لاہور جانے کی ضرورنہیں۔گھر بیٹھے PCR TEST کروانے کے لیے ابھی رابطہ کریں۔...
21/09/2021

اب کرونا PCR Test آپ کے شہر میں۔آپ کو ملتان اور لاہور جانے کی ضرورنہیں۔گھر بیٹھے PCR TEST کروانے کے لیے ابھی رابطہ کریں۔
Contact us.0303-8211786
نزد یوسف ہسپتال،رنگپورروڈ چوک سرور شہید

Address

Near Yousaf Hospital, Rang Pur Road
Chowk Sarwar Shaheed
34030

Telephone

+923038211786

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al-Hamd Clinical Lab Chowk Sarwar Shaheed posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category