04/01/2026
قیامت بی بی نے نرسری میں قیامت ڈھا دی
اج نرسری میں راؤنڈ کے دوران ایک بہت مزیدار واقعہ رونما ہوا ایک بچے کے ساتھ اس کی دادی اٹینڈنٹ تھی اور اس کا نام قیامت بی بی تھا
مجھے راؤنڈ کے دوران ہاؤس افیسر نے بتایا کہ سر اس کی دادی کا نام قیامت بی بی ہے تو میں نے از راہ مذاق اس کو کہا کہ اماں جی میں تو اپ سے بڑا ڈرتا ہوں
اماں جی بھی سمجھ گئی کہ مذاق کر رہا ہے لیکن پھر جو اماں جی نے نرسری میں لیکچر سٹارٹ کیے وہ زیادہ انٹرسٹنگ تھے
پشتو میں کہنے لگی چاہے ڈرو یا مرو مگر موت سے فرار کسی کو حاصل نہیں
جس طرح میرا اس وارڈ میں انا مقدر میں تھا اس طرح قیامت کا انا بھی حتمی ہے
جس طرح موت کا دن معین ہے اسی طرح قیامت کا فیصلہ بھی اٹل ہے
اپ کا ڈر اور خوف قیامت کے دن کو ٹال نہیں سکتا
اماں جی کی ڈھیر ساری باتیں سننے کے بعد میں نے عافیت اسی میں جانی کہ اگلے بیڈ پر جایا جائے اور اماں جی کے ساتھ مزید کسی قسم کی بحث نہ لگائی جائے
مگر ایک بات اٹل تھی کہ اماں جی کا ایک ایک لفظ قیمتی دل سے کہا گیا اور حقیقت پر مبنی تھا
اور اس بات کا غماز تھا کہ بھلے ہی ہماری بڑی بوڑھیوں کی تعلیم دنیاوی نہ ہو مگر دینی اعتبار سے ایک اچھے عقیدے اور ایک اچھی سوچ کی مالک ہیں