Dr ALI feel free to ask questions about any disease and it's cure and care

وہ تمہاری روٹی چُرا لیتے ہیں  پھر اسی میں سے ایک ٹکڑا تمہیں تھما دیتے ہیں،  پھر حکم دیتے ہیں کہ ان کی سخاوت پر شکر بجا ل...
02/02/2025

وہ تمہاری روٹی چُرا لیتے ہیں
پھر اسی میں سے ایک ٹکڑا تمہیں تھما دیتے ہیں،
پھر حکم دیتے ہیں کہ ان کی سخاوت پر شکر بجا لاؤ!
کس قدر بے شرمی ہے!

ــ غسان کنفانی، فلسطینی ناول نگار، افسانہ نویس اور صحافی

02/01/2024

Pre-Conference Workshop on "Nutritional Care in Healthy and Sick Neonates"

A person clad in a 'Stop Bombing Palestine' shirt and a mask in the colors of Palestine breaches the playing area, embra...
19/11/2023

A person clad in a 'Stop Bombing Palestine' shirt and a mask in the colors of Palestine breaches the playing area, embracing Virat Kohli during the World Cup Final.

ایک 2 بچوں کی ماں  ہے جسکو کینسر لاحق  ہونے کے بعد شوہر نے طلاق دے دی ہے  مریضہ کا کینسر ابتدائی مراحل    میں ہے جسکا ...
13/09/2023

ایک 2 بچوں کی ماں ہے جسکو کینسر لاحق ہونے کے بعد شوہر نے طلاق دے دی ہے
مریضہ کا کینسر ابتدائی مراحل  میں ہے جسکا علاج ہو سکتا ہے اور علاج
کے لئے ڈاکٹر نے chemotherapy کے چار سیشن کرنے کا کہا ہے
جسکے ایک سیشن پر 50 ہزارخرچہ آتاہے
آج اسکا سیشن ہونا تھا لیکن پیسے نا ہونے کی وجہ سے سیشن نہ ہو سکا
لہٰذا آپ حضرات سے مریضہ کے لئے چندہ کے طور پر پیسے دینے کی التجا کی جاتی ہے
مریضہ کے لئے ڈاکٹر گلالئی ارشد چندہ کر رہی ہے جو کے ملک کا سب سے بڑا خون دینے کی آرگنائزیشن thebloodheroes چلارہی ہے
لہٰذا اس بات سے بےفکر ہو جائیں کہ ہمارے پیسے ضائع ہو جائینگے
پیسے نیچے دیے گئے اکاؤنٹس پر بھیج سکتےہیں
اگرآپکےپاس پیسے نہیں ہیں تو کم از کم اتنا تو کر سکتے ہیں کے اس postکو شیئر کر دیں تا کہ وہ حضرات جواستطاعت رکھتے ہیں وہ پیسےبھیج سکیں

22/07/2023

آج سروسز ہسپتال میں آپریشن تھیٹرز کے جنریٹرز کا دوران آپریشن ڈیزل ختم ہوگیا جس کی وجہ سے مریض تقریباً ایک گھنٹہ بغیر بجلی بغیر مشینوں کے بے یارو مددگار پڑے رہے۔۔۔
انکے آپریشن مکمل کرنے کیلئے جن مشینوں کی ضرورت تھی وہ مشینیں بند ہوچکی تھیں بلکہ بیہوشی سے اٹھانے کیلئے جن مشینوں کی ضرورت ہوتی ہے وہ بھی بند تھیں۔۔۔
آپریشن تھیٹر میں چونکہ باہر سے ہوا بالکل نہیں آسکتی اس لئے وہاں کا ٹمپریچر بھی بہت بڑھ گیا تھا۔۔۔
اس پہ ستم ظریفی یہ
کہ اسی بلڈنگ کے نیچے ۔۔۔
بیوروکریسی اور سیاست دانوں کیلئے بناۓ گۓ VVIP BLOCK کا جنریٹر بالکل ٹھیک چل رہا تھا ۔۔۔
اس ملک کا المیہ یہ ہے۔۔۔
کہ اس ملک میں دو قوانین ہیں۔۔۔
دو طرح کے لوگ ہیں۔۔۔
اور دو طرح کا ہی برتاؤ ہے۔۔۔
غریب کے مریض کیلئے تو آپریشن تھیٹر کے اندر آپریشن کے دوران بھی جنریٹر کا تیل نہیں مل سکتا۔۔۔
مگر اشرافیہ کے بچوں کیلئے VVIP block کا ایئر کنڈیشنر نہیں بند ہونا چاہیے

CC: abdurehman chatha facebook I.D

عید مبارک❤
29/06/2023

عید مبارک❤

22/06/2023

میڈیکل کمپنی کسی ڈاکٹر کو ادویات لکھنے کے لیے جو پیسے دیتی ہے کیا یہ جائز ہے؟

جواب
واضح رہے کہ طب اور ڈاکٹری ایک ایسا شعبہ ہے جس میں ڈاکٹر کا مریض کی مصلحت اور اس کی خیر خواہی کو مدِ نظر رکھنا شرعی اور اخلاقی ذمہ داری ہے، اس بنا پر ڈاکٹر اور مریض کے معاملہ کی وہ صورت جو مریض کی مصلحت اور فائدہ کے خلاف ہو یا جس میں ڈاکٹر اپنے پیشہ یا مریض کے ساتھ کسی قسم کی خیانت کا مرتکب ہوتا ہو، شرعاً درست نہیں ہے، لہذا اگر ڈاکٹر اپنے مالی فائدے یا کسی اور قسم کی ذاتی منفعت ہی کو ملحوظ رکھتا ہے اور مریض کی مصلحت اور فائدے سے صرف نظر کرتے ہوئے اس کے لیے علاج/دوا تجویز کرتا ہے تو یہ دیانت کے خلاف ہے اور اس میں ڈاکٹر گناہ گار ہوگا، اور اس کے لیے اس کے عوض کمپنی سے کمیشن وغیرہ لینا بھی جائز نہیں ہوگا۔

البتہ اگر ڈاکٹر مریض کی مصلحت اور خیر خواہی کو مدنظر رکھتے ہوئے پوری دیانت داری کے ساتھ مریض کے لیے وہی دوا تجویز کرے جو اس کے لیے مفید اور موزوں ہو اور اس میں درج ذیل شرائط کی رعایت بھی کی جائے تو ایسی صورت میں ڈاکٹر کے لیے کمپنی سے کمیشن/ تحائف اور ہدایا لینے کی گنجائش ہے:

1۔۔محض کمیشن وصول کرنے کی خاطر ڈاکٹر غیر معیاری وغیر ضروری اور مہنگی ادویات تجویز نہ کرے۔

2۔۔ کسی دوسری کمپنی کی دوا مریض کے لیے زیادہ مفید سمجھتے ہوئے خاص اس کمپنی ہی کی دوا تجویز نہ کرے ۔

3۔۔ دوا ساز کمپنیاں ڈاکٹر کو دیے جانے والے کمیشن / تحفہ /مراعات کا خرچہ ادویات مہنگی کر کے مریض سے وصول نہ کریں ۔

4۔۔ دوا ساز کمپنیاں کمیشن، تحفہ ومراعات کی ادائیگی کا خرچہ وصول کرنے کے لیے ادویات کے معیار میں کمی نہ کریں ۔

5۔۔ نیز اس کمپنی کی دوا مریض کے لیے مفید اور دوسری اس طرح کی دواؤں سے مہنگی نہ ہوں۔

اگر ان مذکورہ بالا شرائط کی رعایت نہ کی جائے تو ڈاکٹر کے لیے کمپنی سے اس کے بدلے میں کوئی چیز لینا یا کمپنی والوں کو کمیشن یا تحفہ کے نام سے کچھ دینا دونوں ناجائز ہوگا۔فقط واللہ اعلم

فتوی نمبر : 144012200743

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

I am thrilled to share that I have successfully completed my MBBS degree! It has been an incredible journey filled with ...
14/06/2023

I am thrilled to share that I have successfully completed my MBBS degree! It has been an incredible journey filled with hard work, dedication, and countless lessons. I am grateful to my Professors, family my friends who have supported me throughout my journey.. Special thanks to my brothers and mamu for believing in me.i dedicate all this to my late mother and father who wished to see this day.

Alhamdulillah 🌹❤️
Officially Dr Ali now.

مجھے نہیں لگتا کہ ان بزرگ نے کبھی خواتین کے حقوق کے بارے میں پڑھا ہے، لیکن مردانگی ایک قدرتی چیز ہے۔
04/06/2023

مجھے نہیں لگتا کہ ان بزرگ نے کبھی خواتین کے حقوق کے بارے میں پڑھا ہے، لیکن مردانگی ایک قدرتی چیز ہے۔

کیا آپ جانتے ہیں آئرن سپلیمنٹس کبھی بھی دودھ کے ساتھ نہیں لینے چاہیے۔اور نہ ہی کیلشیم سپلیمنٹس کو آئرن سپلیمنٹس کے ساتھ ...
14/09/2022

کیا آپ جانتے ہیں آئرن سپلیمنٹس کبھی بھی دودھ کے ساتھ نہیں لینے چاہیے۔

اور نہ ہی کیلشیم سپلیمنٹس کو آئرن سپلیمنٹس کے ساتھ لینا چاہیے

کیلشیم جسم میں آئرن جذب کرنے کے عمل کو مشکل بنا دیتا ہے

آئرن کی دوا صبح ناشتے سے کم از کم آدھ گھنٹہ پہلے خالی پیٹ کھائیں۔

اور کیلشیم کی دوا کھانے کے بعد کھائیں

کیلشیم اور آئرن کے سپلیمنٹس کے درمیان کم از کم دو گھنٹے کا وقفہ ضرور رکھیں۔

feel free to ask questions about any disease and it's cure and care

Address

Gomal Medical College Dera Ismail Khan
Dera Ismail Khan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr ALI posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category