31/12/2025
ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ایم ٹی ائی ڈیرہ اسماعیل خان کے باہر مریضوں کی جان کو سنگین خطرہ
ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان کے مرکزی گیٹ اور ٹراما سینٹر کے سامنے سڑک انتہائی مصروف ہے۔ روزانہ ہزاروں مریض، ان کے لواحقین، بزرگ افراد، خواتین اور بچے اس سڑک کو عبور کرتے ہیں تاکہ قریبی میڈیکل سٹورز سے ادویات خرید سکیں۔
بدقسمتی سے اس سڑک پر کوئی اسپیڈ بریکر، زیبرا کراسنگ یا ٹریفک کنٹرول کا مناسب انتظام موجود نہیں جس کی وجہ سے آئے روز حادثات کا شدید خدشہ رہتا ہے۔
یہ بات انتہائی افسوسناک ہے کہ ایک طرف لوگ علاج کے لیے ہسپتال آتے ہیں اور دوسری طرف سڑک عبور کرتے ہوئے ان کی جان کو خطرہ لاحق ہو جاتا ہے۔ کئی بار موٹر سائیکل اور تیز رفتار گاڑیاں اچانک سامنے آ جاتی ہیں، جس سے کسی بڑے حادثے کا امکان ہر وقت موجود رہتا ہے۔
انصاف ڈاکٹرز فورم ڈیرہ اسماعیل خان کی جانب سے ضلعی انتظامیہ، ٹریفک پولیس اور متعلقہ حکام سے پُرزور مطالبہ کیا جاتا ہے کہ:
ہسپتال کے مرکزی گیٹ کے سامنے فوری طور پر اسپیڈ بریکر لگائے جائیں
ٹراما سینٹر گیٹ کے سامنے بھی اسپیڈ بریکر اور واضح روڈ مارکنگ کی جائے
مریضوں اور عوام کے لیے محفوظ زیبرا کراسنگ بنائی جائے
ٹریفک کنٹرول کے لیے مناسب سائن بورڈز نصب کیے جائیں
یہ اقدامات نہ صرف حادثات سے بچاؤ میں مددگار ہوں گے بلکہ انسانی جانوں کے تحفظ کو بھی یقینی بنائیں گے۔
عوامی جانوں کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
امید ہے کہ ضلعی انتظامیہ اس اہم مسئلے کا فوری نوٹس لے کر عملی اقدامات کرے گی۔
شکریہ
انصاف ڈاکٹرز فورم ڈیرہ اسماعیل خان