Hakeem Abdul Samad Kotjai DIK

Hakeem Abdul Samad Kotjai DIK Hakeem Abdul Samad kotjai DIKhan

13/01/2026

*موٹاپا ختم کرنے کا لا جواب نسخہ*

*نسخہ ھوالشافی*
سونف 50 گرام ، اجوائن دیسی 50 گرام ، ثنا مکی 100 گرام ، تخم خربوزہ 100 گرام

*تیاری*
تمام ادویات کو اچھی طرح صاف کر کے دس کلو پانی میں ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں پانی جب سات کلو رہ جائے تو پانی کو چھان کر بوتلوں میں ، محفوظ کر کے رکھ لیں

*طریقہ*
صبح و شام خالی پیٹ آدھا گلاس نیم گرم کر کے پیئں
1 سے 2 ماہ تک

*فوائد*
تمام جسمانی سوزش ختم کرتا ہے اور یورک ایسڈ ختم کرتا ہے ، گیس قبض ختم کرتا ہے ، پیٹ اور جسم کی فالتو چربی ختم کر کے جسم کو خوبصورت بناتا ہے ، بہت عمدہ اور لا جواب نسخہ ہے

17/08/2025

تیاری سفوف مغلظ۔
سفوف کی تیاری میں موصلی سفید۔ موصلی سیاہ۔ سنگھاڑہ۔ لاجونتی۔ ثعلب مصری۔ ثعلب پنجہ۔ چھلکا اسپغول۔ ستاور۔ بہمن سرخ،سفید۔ تخم کونچ مدبر۔ گوند ببول۔ گوند کتیرہ اور شکر سفید شامل کی ہے۔
فوائد:: مردانہ کمزوری کا بہترین نسخہ ہے۔ احتلام۔ جریان۔ سرعت۔ سپرم کی کمزوری۔ اور جسمانی طاقت کا بہترین نسخہ ہے۔۔
کسی نے خود بنانا ہو یا تیار منگوانا ہو تو رابطہ کریں۔
واٹس ایپ 03119299745

جب جسم چیخنے لگے: قبض کی وہ کہانی جو موت کے دہانے تک لے گئی"لیوئس کی سچی کہانی جو سبق بن گئی!لیوئس 42 سال کا ایک مصروف آ...
29/07/2025

جب جسم چیخنے لگے: قبض کی وہ کہانی جو موت کے دہانے تک لے گئی"
لیوئس کی سچی کہانی جو سبق بن گئی!
لیوئس 42 سال کا ایک مصروف آدمی تھا۔ جلدی جلدی کھاتا، کم سوتا، اور اکثر کہتا،
"مجھے تو باتھ روم جانے کا بھی وقت نہیں!"
پہلے دو تین دن تک حاجت نہیں ہوئی... پھر ایک ہفتہ... اور آخر کار پورے 30 دن بیت الخلا کے بغیر گزر گئے۔
شرمندگی کے مارے کسی کو کچھ نہ بتایا۔ جلاب، قہوے، مالش سب آزمائے۔
مگر پیٹ پتھر کی طرح سخت اور درد ناقابلِ برداشت ہو گیا۔
جب ایمرجنسی میں ہسپتال پہنچا تو بمشکل چل پا رہا تھا۔
سی ٹی اسکین نے خطرناک انکشاف کیا: شدید قبض سے پیدا شدہ میگا کولن۔
آنتیں سخت فضلے سے بھری ہوئیں، اتنی دباؤ میں کہ کسی بھی لمحے پھٹ سکتی تھیں۔
گردے بھی جواب دینے لگے تھے۔

فوری آپریشن ہوا، جس میں ڈاکٹروں نے ہاتھ سے سات کلوگرام سے زائد فضلہ نکالا۔
سرجن نے کہا:
"اگر ایک دن اور گزر جاتا، تو لیوئس زندہ نہ ہوتا!"
لیوئس کا پیغام آج ہم سب کے لیے سبق ہے:
دائمی قبض معمولی بات نہیں۔
حاجت روکنا شرم کی نہیں، صحت کی تباہی کی علامت ہے۔
کم فائبر غذا، پانی کی کمی، اور ورزش کی کمی جسم کو خاموشی سے تباہ کر دیتی ہے۔

لیوئس، جو اب کولوسٹومی اور مہینوں کی بحالی سے گزر چکا ہے، صرف ایک بات کہتا ہے:
"باتھ روم جانا کوئی عیاشی نہیں، فطری ضرورت ہے۔ اسے نظر انداز نہ کریں، ورنہ جسم سود سمیت حساب لیتا ہے!"
قبض کا علاج، شدید قبض کی علامات، میگا کولن، آنتوں کی بیماری، فائبر والی غذا، پانی کی کمی، صحت مند نظامِ ہضم، ہاضمے کے مسائل کا حل


28/06/2025

حالیہ بارشوں کی وجہ سے دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی کے خطرات بڑھ چکے ہیں۔ اس لئے دریاؤں کے کناروں اور خاص کر کچے کناروں والی اطراف میں جانے سے گریز کریں۔
اور خاص کر پہاڑی علاقوں میں جو راستے بارشی پانی کے لیے مختص ہیں کوشش کریں کہ انھیں صاف رکھیں اور حد درجہ گہرائی کو برابر رہنے دیں رکاوٹ سے خدا نخواستہ بارشی پانی آبادی کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ جولائی میں مون سون کے شدید سپلز سے خبردار کیا جا چکا ہے۔
کسی بھی ہنگامی صورتحال میں اپنی مدد آپ کے تحت ایک دوسرا کا بازو بنیں۔
اللّٰہ رب العزت ہم سب کا حامی وناصر ہو۔

میرے دادا۔۔ حکیم غلام آحمد خان بلوچ۔  حکمت کی دنیا کے بےتاج بادشاہ تھے۔ اللہ پاک نے انہیں جڑی بوٹیوں کے علم کا خزانہ بخش...
27/06/2025

میرے دادا۔۔ حکیم غلام آحمد خان بلوچ۔ حکمت کی دنیا کے بےتاج بادشاہ تھے۔ اللہ پاک نے انہیں جڑی بوٹیوں کے علم کا خزانہ بخشا ہوا تھا۔ اور اللہ کی برکت سے ان کے ہاتھ میں شفأ بھی تھی۔ وہ ایک رجسٹرڈ حاذق الحکماء تھے۔ انہوں نے 1935ء میں بھوپندرا طبیہ کالج پٹیالہ (ہندستان ) سے اپنی تعلیم مکمل کی۔ اور اسکے بعد اپنے ہی گاؤں کوٹجائی تحصیل پہاڑپور ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں 1990ء تک لوگوں کی خدمت کرتے رہے۔

ﺍﻓﺘﯿﻤﻮﻥ ‏( ﺍﮐﺎﺱ ﺑﯿﻞ ‏)Ari Creeperﻓﯿﻤﻠﯽ۔Convolvulaceaseﺩﯾﮕﺮﻧﺎﻡ۔ﻓﺎﺭﺳﯽ ﻣﯿﮟ ﺩﺭﺧﺖ ﭘﯿﭽﺎﮞ ‘ ﻋﺮﺑﯽ ﻣﯿﮟ ﺍﻓﺘﯿﻤﻮﻥ ﮨﻨﺪﯼ ،ﺑﻨﮕﺎﻟﯽ ﻣﯿﮟ ﺁ...
27/06/2025

ﺍﻓﺘﯿﻤﻮﻥ ‏( ﺍﮐﺎﺱ ﺑﯿﻞ ‏)
Ari Creeper
ﻓﯿﻤﻠﯽ۔
Convolvulacease
ﺩﯾﮕﺮﻧﺎﻡ۔
ﻓﺎﺭﺳﯽ ﻣﯿﮟ ﺩﺭﺧﺖ ﭘﯿﭽﺎﮞ ‘ ﻋﺮﺑﯽ ﻣﯿﮟ ﺍﻓﺘﯿﻤﻮﻥ ﮨﻨﺪﯼ ،ﺑﻨﮕﺎﻟﯽ ﻣﯿﮟ ﺁﮐﺎﺵ ﺑﯿﻞ ،ﮔﺠﺮﺍﺗﯽ ﻣﯿﮟ ﺍﻣﺮﺑﯿﻞ ﻣﺮﮨﭩﯽ ﻣﯿﮟ ﺍﮐﺎﺱ ﺑﯿﻞ،ﺍﻧﺘﺮﻭﯾﻞ،ﺍﻧﮕﺮﯾﺰﯼ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﺌﺮ ﮐﻮﯾﭙﺮ ﺗﺎﻣﻞ ﻣﯿﮟ ﮐﻮﺗﺎﻧﺎ،ﺳﻨﺴﮑﺮﺕ ﺍﮐﺎﺵ ﺩﻟﯽ ،ﮨﻨﺪﯼ ﻣﯿﮟ ﺍﻣﺮﻟﺘﮧ ﺍﻭﺭ ﺳﻨﺪﮬﯽ ﻣﯿﮟ ﺑﮯ ﭘﺎﮌﯼ ﺩﯾﺴﯽ ﮐﮩﺘﮯ ﮨﯿﮟ۔ سرائیکی میں لوط بوٹی کہتے ہیں۔
ﻣﺎﮨﯿﺖ۔
ﯾﮧ ﺳﻨﮩﺮﯼ ﺯﺭﺩﺭﻧﮓ ﮐﯽ ﺑﯿﻞ ﮨﮯ ﺟﻮﮐﮧ ﺑﯿﺮﯼ،ﮐﯿﮑﺮ ﺁﻡ،ﺁﮌﻭﺳﮧ ﻭﻏﯿﺮﮦ ﺩﺭﺧﺘﻮﮞ ﭘﺮﭘﮭﯿﻠﯽ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ۔ﺍﺱ ﮐﺎ ﺯﻣﯿﻦ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﮐﻮﺋﯽ ﺗﻌﻠﻖ ﻧﮩﯿﮟ ﺳﻤﺠﮭﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ۔ﺍﮐﺎﺱ ﺑﯿﻞ ﺟﺲ ﺩﺭﺧﺖ ﭘﺮ ﭼﮭﺎ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ۔ﺍﺱ ﮐﻮ ﺧﺸﮏ ﮐﺮﺩﯾﺘﯽ ﮨﮯ۔ﯾﮧ ﻣﻮﺳﻢ ﺑﮩﺎﺭﺍﻭﺭﮔﺮﻣﯿﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺧﻮﺏ ﭘﮭﯿﻠﺘﯽ ﮨﮯ ﺍﮐﺜﺮ ﮐﮭﯿﺘﻮﮞ ﯾﺎﮔﮭﺮﻭﮞ ﮐﯽ ﺑﺎﮌﻭﮞ ﭘﺮﺑﺮﺳﺎﺕ ﮐﮯﻣﻮﺳﻢ ﭘﮭﯿﻠﻨﮯ ﻟﮕﺘﯽ ﮨﮯ۔ﺳﺮﺩﯾﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺍﮐﺜﺮ ﺧﺸﮏ ﮨﻮﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ۔
ﻣﻘﺎﻡ ﭘﯿﺪﺍﺋﺶ۔
ﯾﮧ ﺑﯿﻞ ﺑﺮﺻﻐﯿﺮ ﮐﮯ ﮔﺮﻡ ﻣﺮﻃﻮﺏ ﻋﻼﻗﻮﮞ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﭘﻨﺠﺎﺏ ﺳﻨﺪﮪ ﺟﺒﮑﮧ ﮨﻨﺪﻭﺳﺘﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﭘﻨﺠﺎﺏ ﯾﻮﭘﯽ ﺩﮐﻦ ﺍﻭﺭ ﺑﻨﮕﻠﮧ ﺩﯾﺶ ﻣﯿﮟ ﺑﻨﮕﺎﻝ ﺍﻭﺭ ﭼﭩﺎﮔﺎﻧﮓ ﻣﯿﮟ ﭘﺎﺋﯽ ﺟﺎﺗﯽﮨﮯ۔
ﺭﻧﮓ۔
ﺳﻨﮩﺮﯼ ﺯﺭﺩ ﺍﻭﺭﺳﺒﺰﯼ ﻣﺎﺋﻞ۔
ﻣﺰﺍﺝ۔
ﮔﺮﻡ ﺗﯿﺴﺮﮮ ﺍﻭﺭ ﺧﺸﮏ ﺩﻭﺳﺮﮮ ﺩﺭﺟﮯ ﻣﯿﮟ
ﺍﻓﻌﺎﻝ۔
ﻣﺤﻠﻞ ،ﻣﻔﺘﺢ ،ﻣﻨﻔﺞ،ﺍﻭﺭﺍﻡ،ﻣﺴﮑﻦ،ﻣﺴﮑﻦ ﺩﺭﺩ،ﻗﺎﺗﻞ ﮐﺮﻡ ﺷﮑﻢ،ﻣﺴﮩﻞ ﺑﻠﻐﻢ ﺳﻮﺩﺍ،ﻣﻘﻮﯼ ﺷﻌﺮﺍ،ﻣﻨﺪﻣﻞ ﻗﺮﻭﺡ،ﻣﺼﻔﯽ ﺧﻮﻥ،
ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ۔
ﺳﻮﺩﺍﻭﯼ ﺍﻣﺮﺍﺽ ﻣﺜﻼً ﻣﺮﮔﯽ،ﺟﻨﻮﻥ،ﻣﺎﻟﯿﺨﻮﻟﯿﺎ،ﮐﺎﺑﻮﺱ ،ﭘﮭﻮﮌﮮ ﺍﻭﺭﭘﮭﻨﺴﯿﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺁﺵ ﺑﯿﻞ ﮐﺎ ﻋﺮﻕ ﯾﺎ ﺟﻮﺷﺎﻧﺪﮦ ﮐﯽ ﺷﮑﻞ ﻣﯿﮟ ﻋﻤﻮﻣﺎًﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ۔
ﺁﯾﻮﺭﻭﯾﺪﮎ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﻣﻘﻮﯼ ﻭﺻﺤﺖ ﺑﺨﺶ ﺍﻭﺭﻣﻮﻟﺪﻣﻨﯽ ﮨﮯ۔ ﺑﻌﺾ ﺩﺭﻭﯾﺶ ﺁﺵ ﺑﯿﻞ ﮐﻮ ﺑﮩﺖ ﻣﻘﺪﺱ ﺳﻤﺠﮭﺘﮯ ﮨﯿﮟ ۔ﺍﺱ ﮐﻮ ﮐﻨﭩﮫ ﻣﺎﻻ ﺍﻭﺭ ﺑﭽﻮﮞ ﮐﮯ ﭨﯿﮍﮬﮯ ﺍﻋﻀﺎﺀ ﮐﮯ ﻋﻼﺝ ﻣﯿﮟ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ۔ﺑﻌﺾ ﺩﺭﺩﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺟﻮﺷﺎﻧﺪﮦ ﺳﮯ ﺑﮭﭙﺎﺭﮦ ﺩﯾﺘﮯ ﮨﯿﮟ۔ﮐﺮﻡ ﺷﮑﻢ ﮐﮯﻗﺘﻞ ﻭ ﺍﺧﺮﺍﺝ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﺍﺱ ﮐﺎ ﺟﻮﺷﺎﻧﺪﮦ ﭘﻼﺗﮯ ﮨﯿﮟ ۔ﺍﮐﺎﺱ ﺑﯿﻞ ﮐﻮ ﮐﭽﻞ ﮐﺮ ﺭﻭﻏﻦ ﮐﻨﺠﺪ ﻣﯿﮟ ﭘﮑﺎ ﮐﺮ ﺗﯿﻞ ﮐﻮ ﺑﺎﻟﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﻟﮕﺎﯾﺎ ﺟﺎﺗﺎﮨﮯ۔ﺗﻮﺑﺎﻟﻮﮞ ﮐﻮ ﮔﺮﻧﮯ ﺳﮯ ﺭﻭﮐﺘﺎﮨﮯ۔ﺑﺎﻟﻮﮞ ﮐﻮ ﻃﺎﻗﺖ ﺩﯾﻨﮯ ﮐﮯ ﻋﻼﻭﮦ ﺑﺎﻟﻮﮞ ﮐﻮﺳﯿﺎﮦ ﮐﺮﺗﺎﮨﮯ۔ﺍﺳﯽ ﺗﯿﻞ ﮐﯽ ﻧﺎﺳﻮﺭﯾﺎ ﭘﺮﺍﻧﮯ ﺯﺧﻤﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﭘﭩﯽ ﮐﯽ ﺟﺎ ﺋﮯ ﺗﻮ ﺯﺧﻢ ﺟﻠﺪﻣﻨﺪﻣﻞ ﮐﺮﺗﺎﮨﮯ۔ﺍٓﺷﻮﺏ ﭼﺸﻢ ﻣﯿﮟ ﺍﺱ ﮐﺎﺷﺮﺑﺖ ﯾﺎ ﺭﺱ ﻧﮑﺎﻝ ﮐﺮﭘﻼﻧﺎﻣﻔﯿﺪ ﮨﮯ۔ﺍﺱ ﮐﺎ ﺟﻮﺷﺎﻧﺪﮦ ﺭﯾﺎﺡ ﮐﻮ ﺗﺤﻠﯿﻞ ﮐﺮﺗﺎﮨﮯ۔ﺳﺮﮐﮧ ﮐﮯ ﮨﻤﺮﺍﮦ ﺩﯾﻨﺎﮨﭽﮑﯽ ﮐﻮ ﻧﺎﻓﻊ ﮨﮯ ﺑﻌﺾ ﺍﻃﺒﺎﺀﺿﻌﻒ ﻣﻌﺪﮦ ﻭﺭﻡ ﺟﮕﺮﮦ ﻃﺤﺎﻝ ﯾﺮﻗﺎﻥ ﺍﻭﺭﭘﺮﺍﻧﮯ ﺑﺨﺎﺭﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﮐﺮﺍﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭﺍﻥ ﺍﻣﺮﺍﺽ ﻣﯿﮟ ﺟﻦ ﺍﻓﺘﯿﻤﻮﻥ ﻭﻻﯾﺘﯽ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ ۔
ﻧﻔﻊ ﺧﺎﺹ۔
ﻣﺤﻠﻞ ﺍﻭﺭ ﺳﻮﺩﺍﻭﯼ ﻣﺎﺩﮦ ﮐﻮ ﺧﺎﺭﺝ ﮐﺮﺗﯽ ﮨﮯ۔
ﮐﯿﻤﯿﺎﻭﯼ ﺟﺰ۔
ﺍﺱ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﮐﮭﺎﺭ ﺷﯿﺸﭧ ﺟﻮﮐﮧ ﻣﻌﻤﻮﻟﯽ ﮐﮍﻭﺍ ﺍﻭﺭ ﺍﯾﺘﮭﺮﺍﻭﺭﮐﻠﻮﺭﻭﻓﺎﺭﻡ ﻣﯿﮟ ﺣﻞ ﭘﺬﯾﺮ ﮨﮯ۔ﻣﺎﺟﻮﭘﮭﻞ ﮐﮯ ﺳﺖ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ ﺍﯾﮏ ﮐﮭﺎﺭ ﺍﻭﺭ ﺭﺍﻝ ﺩﺍﻝ ﻣﺎﺩﮦ Resins ﮨﻮﺗﺎﮨﮯ۔
ﻣﺼﻠﺢ۔
ﮐﺎﺳﻨﯽ ﺍﻭﺭﺳﮑﻨﺠﯿﻦ۔
ﻣﻘﺪﺍﺭﺧﻮﺭﺍﮎ۔
ﺗﯿﻦ ﺳﮯ ﭘﺎﻧﭻ ﮔﺮﺍﻡ ﺗﮏ ‏( ﻣﺎﺷﮯ ‏) ۔
ﻣﺮﮐﺒﺎﺕ۔
ﺍﻃﺮﯾﻔﻞ ﺍﻓﺘﯿﻤﻮﻥ،ﻣﻌﺠﻮﻥ۔ﻧﺠﺎﺡ ،ﺍﻃﺮﯾﻔﻞ ﺍﺳﻄﻮ ﺧﻮﺩﻭﺱ ،ﻋﺮﻕ ﻣﺼﻔﯽ ﺧﻮﻥ ﺑﮧ ﻧﺴﺨﮧ ﺧﺎﺹ۔
ﻣﺪﺕ ﺍﺛﺮ۔
ﺍﺱ ﮐﯽ ﻗﻮﺕ ﺗﯿﻦ ﺳﺎﻝ ﺗﮏ ﺑﺎﻗﯽ ﺭﮨﺘﯽ ﮨﮯ۔

04/06/2025

*جس طرح قربانی کا جانور بے عیب ھونا چاہیے*
*کوشش کریں کے جن پیسوں سے آپ قربانی کا جانور خریدیں*
*وہ پیسہ بھی بے عیب ھو* 💯😊

پوسٹ اچھی لگے تو شیئر ضرور کریں۔۔ 🌷 سونف  بے شمار فوائد کی حامل جڑی بوٹی🌷سونف ایک بہترین اور سستی جڑی بوٹی ہے جو ہمارے ب...
31/05/2025

پوسٹ اچھی لگے تو شیئر ضرور کریں۔۔
🌷 سونف بے شمار فوائد کی حامل جڑی بوٹی🌷
سونف ایک بہترین اور سستی جڑی بوٹی ہے جو ہمارے باورچی خانے کی زینت ہونے کے ساتھ ساتھ ہماری بہت سی بیماریوں کا علاج بھی ہے۔
سونف گردے مثانے کا ورم دور کرنے کے لیے بہت موثر ہوتی ہے۔ اسے باقاعدہ استعمال کرتے رہنے سے گردے، مثانے میں پتھری نہیں بنتی اور اگر بن بھی گئی تو اس کے استعمال سے پتھری خارج ہوجاتی ہے۔
: سونف دودھ پلانے والی ماں کے لیے بھی بہت مفید سمجھی جاتی ہے : اس کے استعمال سے دودھ کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔ سونف میں زنانہ ہارمون، ایسٹروجن جیسی خاصیت بھی ہوتی ہے اس لحاظ سے یہ خواتین کے لیے بہت موثر ثابت ہوتی ہے۔ طب یونانی کی مشہور دوا شربت بزوری میں سونف کے بیج اور اس کی جڑ بھی شامل کی جاتی ہے۔
سونف کا استعمال:
: نظر کی کمزوری کا علاج :
سونف ، بادام ، مصری ہم وزن پیس کر ایک ایک چمچہ سفوف دودھ کے ساتھ صبح و شام استعمال کریں نظر کی کمزوری دور کرنے کے لیے فائدہ مند ہے۔
: ہاضمے اور بھوک کے مسائل :
سونف 12 گرام ، اجوائن 12 گرام ، کالا نمک 6 گرام صاف کر کے باریک پیس لیں اور کھانے کے بعد استعمال کریں۔ اس کے استعمال سے معدہ درست ہو جائے گا۔ بھوک بڑھے گی اور کھانا بھی جلد ہضم ہوگا۔
:- سر کے درد کا علاج -:
ایک گرام سونف کو آدھے گلاس پانی میں خوب جوش دیں ، اس میں شکر اور سفید مرچ کا سفوف شامل کر کے صبح و شام پئیں ، اس سے سر کے درد اور چکر میں افاقہ ہوگا۔
: نزلہ اور زکام :
نزلہ زکام کے لیے ایک تولہ سونف کوٹ کر آدھ کلو پانی میں بھگو کر 3 گھنٹے بعد جوش دیں، آدھا پاؤ رہ جائے تو چینی ملا کر صبح شام پئیں۔
: کھانسی کا علاج :
دمہ میں ایک تولہ سونف آدھا سیر پانی میں جوش دیں۔ آدھا رہ جائے، شہد ملا کر پلادیں۔ ہر قسم کی کھانسی میں مفید ہے۔
: -تیز بخار- :
8 لونگ اور 50 گرام سونف اور 2 کلو پانی کا جوشاندہ بنائیں، پاؤ بھر رہ جائے تو ڈھائی تولہ شکر ملا کر چھان کر گرم گرم پلائیں اور چادر اوڑھا دیں، پسینہ آکر بخار اُتر جائے گا۔
: دل کی کمزوری :
سونف 5 گرام ، الائچی سبز 3 عدد ، سونٹھ 2 گرام ، دارچینی 2 گرام ، ۔ تمام دوا کو چائے کے قہوہ کی طرح تیار کر کے صبح و شام پئیں۔ یہ دل کو قوت و فرحت دیتی ہے۔
:- ماہواری کی بے قاعدگی-:
سونف اور گُڑ کو ہم وزن لے کر پانی میں جوش دے کر نیم گرم پینے سے حیض کی بے قاعدگی دور ہوجاتی ہے۔ اس کے لئے 5 سے 7 گرام سونف استعمال کرنا چاہیے۔
: -معدے اور پیٹ کے مسائل- :
کھانا ہضم کرتی ہے اور بھوک بڑھاتی ہے جبکہ معدے کی جلن کم اور پیاس بجھاتی ہے ، بینائی کی طاقت میں اضافہ کرتی ہے۔
سونف پیٹ اور دانت کے درد کے لیے بھی مفید ہوتی ہے۔
:- الٹی اور دست کا علاج -:

🧪 عرق گاو زبان (Arq-e-Gaozaban) ایک مشہور یونانی اور حکیمی دوا ہے، جو پودے گاو زبان (Borage) سے کشید کیا جاتا ہے۔ اسے بط...
29/05/2025

🧪 عرق گاو زبان (Arq-e-Gaozaban) ایک مشہور یونانی اور حکیمی دوا ہے، جو پودے گاو زبان (Borage) سے کشید کیا جاتا ہے۔ اسے بطور ٹانک (Tonic) اور پرسکون دوا استعمال کیا جاتا ہے۔
🌿 عرق گاو زبان کے فوائد:
✅ دل و دماغ کو تقویت دیتا ہے:
یہ دل کو مضبوط کرتا ہے، پریشانی، غم، صدمے یا ذہنی دباؤ کی کیفیت میں بہت مفید ہے۔

🧠 دماغی تناؤ اور بے چینی میں مفید:
عرق گاو زبان نیند کو بہتر بناتا ہے، ذہنی سکون دیتا ہے، اور نروس سسٹم کو پر سکون کرتا ہے۔

💓 بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے:
ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے مفید، کیونکہ یہ دل کو فرحت دیتا ہے اور بلڈ پریشر نارمل کرتا ہے۔

🌡️ بخار میں مفید:
عرق گاو زبان بخار کی حالت میں جسم کو ٹھنڈک اور سکون دیتا ہے۔

🫁 نزلہ زکام اور کھانسی میں فائدہ مند:
پرانی کھانسی، بلغمی کیفیت اور گلے کی خشکی میں آرام دیتا ہے۔

💧 پیشاب آور دوا:
یہ جسم سے فاسد مادے خارج کرتا ہے اور پیشاب کی رکاوٹ کو دور کرتا ہے۔

🔹 استعمال کا طریقہ:
روزانہ صبح نہار منہ یا رات سونے سے پہلے 100 ملی لیٹر تک استعمال کیا جا سکتا ہے۔

بہتر نتائج کے لیے عرق بید مشک، عرق گلاب یا عرق مکو کے ساتھ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

29/05/2025
25/05/2025

آلو،پیاز،گندم،چاول سستاکرنےپرتقریریں مت کریں،یہ غريب کسانوں کی فصلیں ہیں
چینی،پیٹرول،گیس،بجلی،ادویات سستی کرکے دکھائیں تو مانیں

21/05/2025

مطب حکیم عبدالصمد بلوچ۔۔ چشمہ روڈ آیان ہوٹل کوٹجائی ڈیرہ اسماعیل خان

Address

Dera Ismail Khan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hakeem Abdul Samad Kotjai DIK posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram