Hamdan Medical Center

Hamdan Medical Center Medical & Health

ہارمونز اور ان کے جسم میں کردار کی وضاحت​1. انسولین (Insulin)​پیداوار: لبلبہ (Pancreas) میں پیدا ہوتا ہے۔​کردار: یہ خون ...
16/10/2025

ہارمونز اور ان کے جسم میں کردار کی وضاحت
​1. انسولین (Insulin)
​پیداوار: لبلبہ (Pancreas) میں پیدا ہوتا ہے۔
​کردار: یہ خون سے گلوکوز (شوگر) کو لے کر جسم کے خلیوں میں داخل کرتا ہے تاکہ اسے توانائی کے طور پر استعمال کیا جا سکے یا ذخیرہ کیا جا سکے۔ یہ خون میں شکر کی سطح کو کم کرنے کا کام کرتا ہے۔
​2. تھائیرائیڈ ہارمون (Thyroid Hormone)
​پیداوار: تھائیرائیڈ غدود (Thyroid Gland) میں پیدا ہوتا ہے۔
​کردار: یہ جسم کے میٹابولزم (غذا کو توانائی میں تبدیل کرنے کا عمل)، دل کی دھڑکن، جسمانی درجہ حرارت، اور ہاضمہ سمیت تقریباً ہر نظام کی رفتار کو منظم کرتا ہے۔
​3. ایسٹروجن (Estrogen)
​پیداوار: بنیادی طور پر خواتین میں بیضہ دانی (Ovaries) میں پیدا ہوتا ہے۔
​کردار: یہ خواتین کے تولیدی نظام کی نشوونما اور دیکھ بھال، ماہواری (Menstrual Cycle) کو کنٹرول کرنے، اور ثانوی جنسی خصوصیات (جیسے پستان کی نشوونما) کے لیے ضروری ہے۔
​4. ٹیسٹوسٹیرون (Testosterone)
​پیداوار: بنیادی طور پر مردوں میں خصیہ (Te**es) میں پیدا ہوتا ہے۔
​کردار: یہ مردوں کے تولیدی نظام کی نشوونما، پٹھوں کی کمیت (Muscle Mass)، ہڈیوں کی کثافت، بالوں کی نشوونما، اور آواز کی گہرائی کو کنٹرول کرتا ہے۔
​5. کورٹیسول (Cortisol)
​پیداوار: ایڈرینل غدود (Adrenal Glands) میں پیدا ہوتا ہے۔
​کردار: اسے 'سٹریس ہارمون' کہا جاتا ہے۔ یہ جسم کو تناؤ (Stress) یا خطرے کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار کرتا ہے، خون میں شکر کی سطح کو بڑھاتا ہے، اور مدافعتی نظام (Immune System) کو کنٹرول کرتا ہے۔
​6. ایڈرینالین (Adrenaline / Epinephrine)
​پیداوار: ایڈرینل غدود میں پیدا ہوتا ہے۔
​کردار: یہ اچانک خطرے کے وقت 'فائٹ یا فلائٹ' (لڑو یا بھاگو) کے ردعمل کو متحرک کرتا ہے۔ یہ دل کی دھڑکن کو تیزی سے بڑھاتا ہے، آنکھوں کی پتلیاں پھیلاتا ہے، اور پٹھوں کو خون کا بہاؤ بڑھاتا ہے۔
​7. گروتھ ہارمون (Growth Hormone)
​پیداوار: پٹیوٹری غدود (Pituitary Gland) میں پیدا ہوتا ہے۔
​کردار: یہ بچپن اور جوانی میں نشوونما (Growth) کو متحرک کرتا ہے، خلیوں کی افزائش اور مرمت میں مدد کرتا ہے، اور میٹابولزم کو بھی متاثر کرتا ہے۔
​8. پرولیکٹن (Prolactin)
​پیداوار: پٹیوٹری غدود میں پیدا ہوتا ہے۔
​کردار: یہ خواتین میں بچے کی پیدائش کے بعد دودھ کی پیداوار (Milk Production) کو متحرک کرتا ہے۔
​9. لیپٹن (Leptin)
​پیداوار: بنیادی طور پر چربی کے خلیوں میں پیدا ہوتا ہے۔
​کردار: یہ دماغ کو اشارہ دیتا ہے کہ جسم میں کافی چربی ذخیرہ ہو چکی ہے، اس طرح بھوک کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اسے 'سیر ہونے کا ہارمون' بھی کہا جاتا ہے۔
​10. گلوکاگون (Glucagon)
​پیداوار: لبلبہ (Pancreas) میں پیدا ہوتا ہے۔
​کردار: یہ جگر کو متحرک کرتا ہے کہ وہ ذخیرہ شدہ گلوکوز کو خون میں خارج کرے، اس طرح خون میں شکر کی سطح کو بڑھاتا ہے (انسولین کے مخالف کام کرتا ہے)۔
​11. ایپینیفرین (Epinephrine)
​وضاحت: یہ وہی ہارمون ہے جسے ایڈرینالین (Adrenaline) بھی کہا جاتا ہے۔
​کردار: خطرے کے وقت جسمانی ردعمل کو بڑھا کر چوکسی اور بیداری (Alertness) کی سطح کو بڑھاتا ہے۔
​12. آکسیٹوسن (Oxytocin)
​پیداوار: ہائپوتھیلمس (Hypothalamus) میں بنتا ہے اور پٹیوٹری سے خارج ہوتا ہے۔
​کردار: یہ زچگی کے دوران رحم کے سکڑاؤ کو متحرک کرتا ہے، دودھ پلانے میں مدد کرتا ہے، اور سماجی تعلقات (Bonding) اور اعتماد کے احساس کو بڑھاتا ہے۔
​13. سیروٹونن (Serotonin)
​پیداوار: بنیادی طور پر دماغ اور معدے میں پیدا ہوتا ہے۔
​کردار: یہ مزاج (Mood)، خوشی، نیند، بھوک، اور ہاضمے کو منظم کرتا ہے۔
​14. ڈوپامائن (Dopamine)
​پیداوار: دماغ میں پیدا ہوتا ہے۔
​کردار: یہ دماغ کے انعام اور خوشی (Pleasure and Reward) کے راستوں کا حصہ ہے۔ یہ سیکھنے، حرکت، اور محرک (Motivation) میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔
​15. میلاٹونن (Melatonin)
​پیداوار: پائنل غدود (Pineal Gland) میں پیدا ہوتا ہے۔
​کردار: یہ جسم کی اندرونی گھڑی کو کنٹرول کرتا ہے، اور اندھیرا ہونے پر خارج ہو کر نیند-بیداری کے چکر (Sleep-wake Cycle) کو منظم کرتا ہے۔
​16. تھائیرائیڈ-متحرک ہارمون (TSH - Thyroid-Stimulating Hormone)
​پیداوار: پٹیوٹری غدود میں پیدا ہوتا ہے۔
​کردار: اس کا واحد کام تھائیرائیڈ غدود کو متحرک کرنا ہے تاکہ وہ تھائیرائیڈ ہارمونز (جیسے T3 اور T4) کو پیدا اور خارج کرے۔
Copied...

شوکت خانم کینسر ہسپتال لاہور پہلی دفعہ پہلا بیچ (4 سالہ بی ایس نرسنگ) مکمل طور پر فری کورس کروا رہا ہے۔ ابھی موقع سے فائ...
29/09/2025

شوکت خانم کینسر ہسپتال لاہور پہلی دفعہ پہلا بیچ (4 سالہ بی ایس نرسنگ) مکمل طور پر فری کورس کروا رہا ہے۔ ابھی موقع سے فائدہ اٹھائیں

آخری تاریخ 18 اکتوبر 2025 ہے۔

17/09/2025

📢 اپیل برائے خون عطیہ 🩸

کینسر کے ایک مریض کو فوری طور پر تین بیگ AB+ خون کی اشد ضرورت ہے۔
تمام بھائیوں سے گزارش ہے کہ انسانیت کی خدمت میں آگے بڑھیں اور خون عطیہ کر کے مریض کی جان بچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ شکریہ

📞 رابطہ نمبرز:
0300-9019808
0343-9779995

ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ نیند کی کمی نوجوانوں میں ڈپریشن، جذباتی عدم توازن اور خوداذیتی کے خطرات کو بڑھا دیتی ...
29/08/2025

ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ نیند کی کمی نوجوانوں میں ڈپریشن، جذباتی عدم توازن اور خوداذیتی کے خطرات کو بڑھا دیتی ہے۔ ماہرین کے مطابق سمارٹ فون، ٹی وی اور گیمز کا زیادہ استعمال بچوں کی نیند کا سب سے بڑا دشمن ہے۔ 6 سے 12 سال کے بچوں کو روزانہ 9 سے 12 گھنٹے جبکہ 13 سے 18 سال کے نوجوانوں کو 8 سے 10 گھنٹے نیند لازمی درکار ہوتی ہے۔ ماہرین والدین کو مشورہ دیتے ہیں کہ سونے سے پہلے سکرین ٹائم محدود کریں اور بچوں کے لیے پرسکون ماحول بنائیں۔
یہ تحقیق برطانیہ کی یونیورسٹی آف واروک اور یونیورسٹی آف برمنگھم کے محققین نے کی ہے۔

آپ کا ایک ایس ایم ایس کسی کی زندگی بچا سکتا ہے ـ"ابھی ’20‘ لکھ کر 7770 پر SMS بھیجیں اور 20 روپے (+ ٹیکس) شوکت خانم ہسپت...
27/08/2025

آپ کا ایک ایس ایم ایس کسی کی زندگی بچا سکتا ہے ـ

"ابھی ’20‘ لکھ کر 7770 پر SMS بھیجیں اور 20 روپے (+ ٹیکس) شوکت خانم ہسپتال کو عطیہ کریں اور کینسر سے لڑتے مستحق مریضوں کی امید بنیں۔

🔹 حمدان سرجیکل اینڈ ویکسین سنٹر تیمرگرہ🔹نمایاں خصوصیات:🔹 معیاری سرجیکل اور میڈیکل سپلائز کا مستند مرکز!🔹 اعلیٰ معیار کے ...
25/02/2025

🔹 حمدان سرجیکل اینڈ ویکسین سنٹر تیمرگرہ🔹

نمایاں خصوصیات:

🔹 معیاری سرجیکل اور میڈیکل سپلائز کا مستند مرکز!

🔹 اعلیٰ معیار کے سرجیکل آلات، ڈریسنگ، ماسک، دستانے، نیبولائزرز، ہر قسم ویکسین، انسولین وغیرہ

🔹 میڈیکل لیبارٹری آلات اور کٹس

🔹 ھسپتال، کلینک اور گھریلو استعمال کے لیے قابلِ بھروسہ پراڈکٹس

🔹 مناسب قیمتیں اور مستند برانڈز

🔹 24 گھنٹے سروس

💥 افتتاحی آفر: پہلے ہفتے میں خریداری پر خصوصی رعایت!

📍 پتہ: الصحت میڈیکل کمپلیکس بالمقابل زیب ٹیچنگ ہسپتال، نزد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمرگرہ، دیر لوئر

📞 رابطہ نمبرز:
03005890749
03439779995
03142733227

24/02/2025
خوشخبری! انشاءاللہ آپ کے شہر تیمرگرہ میں 20 فروری 2025 کو بروز جمعرات بوقت صبح 10 بجے "حمدان سرجیکل اینڈ ویکسین سنٹر" کا...
18/02/2025

خوشخبری!
انشاءاللہ آپ کے شہر تیمرگرہ میں 20 فروری 2025 کو بروز جمعرات بوقت صبح 10 بجے "حمدان سرجیکل اینڈ ویکسین سنٹر" کا شاندار افتتاح ہونے جارہا ہے، جسمیں آپ سب دوستوں اور رشتہ داروں سے شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔
🎉🎈🎈🎈✂️🎀✂️🎀✂️🎀✂️🎈🎈🎈🎉

حمدان سرجیکل اینڈ ویکسین سنٹر کی نمایاں خصوصیات:

🔹 معیاری سرجیکل اور میڈیکل سپلائز کا مستند مرکز!

🔹 اعلیٰ معیار کے سرجیکل آلات، ڈریسنگ، ماسک، دستانے، نیبولائزرز، ہر قسم ویکسین، انسولین وغیرہ

🔹 میڈیکل لیبارٹری آلات اور کٹس

🔹 ھسپتال، کلینک اور گھریلو استعمال کے لیے قابلِ بھروسہ پراڈکٹس

🔹 مناسب قیمتیں اور مستند برانڈز

🔹 24 گھنٹے سروس

💥 افتتاحی آفر: پہلے ہفتے میں خریداری پر خصوصی رعایت!

📍 پتہ: الصحت میڈیکل کمپلیکس بالمقابل زیب ٹیچنگ ہسپتال، نزد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمرگرہ، دیر لوئر

📞 رابطہ نمبرز:
03005890749
03439779995
03142733227

جب کچھ کھاتے ہوئے غذا کا ٹکڑا گلے میں پھنس جاتا ہے جس سے سانس لینا یا بات کرنا دشوار ہوجاتا ہے اور سانس کی نالی بند ہوتی...
01/02/2025

جب کچھ کھاتے ہوئے غذا کا ٹکڑا گلے میں پھنس جاتا ہے جس سے سانس لینا یا بات کرنا دشوار ہوجاتا ہے اور سانس کی نالی بند ہوتی محسوس ہوتی ہے __ ایک سال سے کم عمر بچے اور بوڑھے اس طرح کی صورتحال سے جلد دوچار ہوجاتے ہیں__ اور بعض اوقات یہ صورت حال جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے

اسے طبی اصطلاح میں Throat Choking کہتے ہیں اور اس کے دو درجے ہیں

(١) جزوی طور پہ گلہ بند ہونا : اس صورت میں غذا کا ٹکڑا گلے میں پھنسنے کی صورت میں گلہ جزوی طور پہ بند ہوجاتا ہے، انسان بمشکل بول اور سانس لے سکتا ہے...آپ نے مدد کیسے کرنی ہے؟
متاثرہ شخص کو زور زور سے کھانسنے کا کہیں تاکہ پھنسا ہوا ٹکڑا باہر نکل آئے یا اُسے جھُکا کے اُس کی پِیٹھ پہ عین گلے والی جگہ پہ اپنی ہتھیلی کی مدد سے پانچ دفعہ رگڑنے کے انداز میں تھپڑ لگائیں ( مُکے نہیں مارنے) اور ساتھ ساتھ اُسے کھانسنے کا کہیں........ سیدھا کھڑا کرکے یہ کوشش نہ کریں ورنہ پھنسا ہوا ٹکڑا مزید نیچے چلا جائے گا اور نہ ہی متاثرہ شخص کو پانی پلائیں، قوی امکان ہوتا ہے کہ پانی ناک کے راستے باہر آئے گا اور مزید تکلیف کا باعث بنے گا

اگر آپ اکیلے ہیں اور آپ اس صورت حال سے دوچار ہوجائیں اور آس پاس کوئی مددگار نہ ہو تو کُرسی کی پشت پہ کھڑے ہوکے اپنے دونوں ہاتھ پیٹ پہ باندھ کے اپنے وزن کے ساتھ اپنے پیٹ پہ دباؤ ڈالیں ( طریقہ نیچے تصویر میں دکھایا گیا ہے)

(٢) گلہ مکمل طور پہ بند ہوجانا : غذا کا بڑا ٹکڑا گلے میں پھنس جانے کی صورت میں گلہ مکمل طور پر بند ہوجاتا ہے اور گلے سے آکسیجن کی آمدورفت بھی رُک جاتی ہے .... یہ کنڈیشن زیادہ خطرناک اور زیادہ تکلیف دہ ہوتی ہے... متاثرہ شخص بول نہیں سکتا، بات نہیں کرسکتا، کھانس نہیں سکتا.... ہونٹ اور ناخن نیلے ہوجاتے ہیں... آپ نے مدد کیسے کرنی ہے 👇

متاثرہ شخص کو سیدھا کھڑا کرکے اُس کے پیچھے کھڑے ہوجائیں اور اُسے پیچھےسے جپھی ڈال کے اُس کی ناف اور پسلیوں کے درمیان اپنے دونوں ہاتھ اوپر نیچے باندھ کے اُسے اٹھانے کے انداز میں پانچ یا اس سے زائد دفعہ جھٹکے دیں. اور تب تک کرتے رہیں جب تک گلے میں پھنسی چیز باہر نہ آجائے (طریقہ نیچے تصویر میں دکھایا گیا ہے) اگر مریض بے ہوش ہوجائے تو ریسکیو کال کریں اور پروفیشنلز کے پہنچنے تک CPR کرتے ہوئے مریض کا سانس بحال کرنے کی کوشش کریں... لیکن CPR صرف اُس صورت میں مفید ہوگا جب گلہ صاف ہوچکا ہوگا..

ایک سال سے کم عمر بچوں میں تھراٹ چووکنگ کے چانسز زیادہ ہوتے ہیں کیونکہ بچے اپنی فطرت کے مطابق ہاتھ میں آنے والے کوئی بھی چیز منہ میں ڈالتے ہیں...اگر خدا نخواستہ آپ کے بچے کے ساتھ ایسا کوئی واقعہ ہوجائے تو...
بچے کو اپنی کلائی پہ اُلٹا لِٹا کے بچے کا چہرہ اپنے ہاتھوں پہ رکھیں اور دوسرے ہاتھ سے بچے کی پُشت کو اپنی ہتھیلی سے ہلکا سے دباتے ہوئے سَر کی طرف رگڑیں (طریقہ نیچے تصویر میں) اگر یہ طریقہ کارآمد نہ ہو تو بچے کو سیدھا لِٹا کے اُس کا چہرہ ٹھوڑی سے تھوڑا اوپر اُٹھا کے اپنی انگلی کی مدد سے بچے کے حلق میں پھنسی ہوئی چیز کو احتیاط سے نکالنے کی کوشش کریں، کچرا نکل جانے کے بعد بھی اگر بچے کا سانس بحال نہیں ہوتا تو ریسکییو کال کریں اور ٹیم پہنچنے تک بچے کا ناک بند کرکے اُسے اپنے منہ سے سانس دیتے ہوئے اُس کا سانس بحال کرنے کی کوشش کرتے رہیں.
Copied....

📢 الٹرا ساؤنڈ اسپیشلسٹ کی خدمات حاصل کریں!🌟 جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ درست اور قابلِ بھروسہ تشخیصDr Naveed AhmadMBBS (KMC),...
25/01/2025

📢 الٹرا ساؤنڈ اسپیشلسٹ کی خدمات حاصل کریں!
🌟 جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ درست اور قابلِ بھروسہ تشخیص
Dr Naveed Ahmad
MBBS (KMC), RMP
FCPS (Radiology)
Ultrasound Specialist, DHQ Hospital Timergara Dir (Lower)

✅ جدید الٹرا ساؤنڈ مشینری
✅ تجربہ کار اور ماہر اسپیشلسٹ
✅ خواتین اور بچوں کے لیے خصوصی خدمات
✅ قبل از وقت تشخیص اور بہترین مشورہ

کلینک: آذان میڈیکل سنٹر، اظہر پلازہ بالمقابل ڈی ایچ کیو ہسپتال تیمرگرہ۔
03149818685
03400449000

19/01/2025

کلینیکل ہیماٹالوجسٹ: ڈاکٹر عظمیٰ رحیم (گولڈ میڈلسٹ) دختر ڈاکٹر فضل رحیم (مرحوم)

ایم بی بی ایس، ایف سی پی ایس (کلینیکل ہیماٹالوجی)

ماہر امراض: خون(انیمیا،تھیلیسیمیا،ہیموفیلیا،ائی ٹی پی،لیوکیمیا،مائیلوما،لیمفوما)

کلینک: ڈاکٹر فضل رحیم کلینیکل لیبارٹری بالمقابل DHQ ہسپتال تیمرگرہ 9286664-0303
معائنہ بروز ہفتہ اور اتوار صبح 10 بجے تا شام 5 بجے

Address

Near DHQ Hospital Timergara
Dir

Telephone

+923005890749

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hamdan Medical Center posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Hamdan Medical Center:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category