08/09/2024
8ستمبر کو اس سال کے عالمی دن براۓ فزیوتھراپی کی توجہ کمر کا درداور اس کے علاج اور روک تھام میں فزیو تھراپی کا کردار ہے۔
کمر کا دردعالمی سطح پر معذوری کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ عالمی رپورٹ کے مطابق2020 میں 619 ملین لوگوں کمردردسے متاثرہوۓ، جو کہ ہر 13 بندوں میں سے 1 بنتاہے۔
کمردردکسی بھی عمر میں ہو سکتا ہے، اور تقریباً ہر کوئی اپنی زندگی میں کسی نہ کسی وقت اس سے متاثر ہو سکتا ہے۔
عموماّ%90 کمردردغیر مخصوص ہوتا ہے، اس کا مطلب ہے کہ کسی مخصوص وجـہ(مثلاً،جوڑ،عضلات،ڈسک)سے یہ درد نہیں ہوتا جو اس کا سبب بن سکے، اور یہ کسی سنگین یا مخصوص بنیادی بیماری کی وجہ سے بھی نہیں ہوتا۔
فزیوتھراپسٹ کمردردکے لیے ماہرانہ مشورہ، رہنمائی اور علاج فراہم کرتے ہیں۔اور آپ کی مجموعی صحت اور تندرستی کو بہتر بنانے میں مدد کر سکتا ہے.
کمردرد کی تمام اقسام اور تمام مراحل میں، فزیو تھراپی ضروری ہے
آپ کا فزیو تھراپسٹ آپ کو ایسی ورزش تلاش کرنے میں مدد کرے گا جو آپ کے لیے صحیح ہو۔
#عالمی دن برائے فزیوتھراپی
#درد کو ختم کریں امید نہیں