MAT SNAP Healthcare Systems

  • Home
  • MAT SNAP Healthcare Systems

MAT SNAP Healthcare Systems Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from MAT SNAP Healthcare Systems, Medical and health, .

نوزائیدگان کی صحت کا حفاظتی پیکجنوزائیدہ بچوں میں اموات کی شرح کے لحاظ سے پاکستان دنیا میں سرفہرست ممالک میں شامل ہے۔ اس...
21/10/2024

نوزائیدگان کی صحت کا حفاظتی پیکج

نوزائیدہ بچوں میں اموات کی شرح کے لحاظ سے پاکستان دنیا میں سرفہرست ممالک میں شامل ہے۔ اس پس منظر میں نومولود بچوں کی صحت کی حفاظت کے لازمی اقدامات جو انہیں معذوری اور موت سے محفوظ رکھتے ہوئے صحت مند زندگی کی بنیاد فراہم کر سکیں انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ اگرچہ بچے کی پیدائش نہ صرف دینی بلکہ طبی نقطۂ نظر سے بھی ایک انتہائی غیر معمولی عمل ہے مگر ہم دقیانوسی تصورات، محدود وسائل اور کمیاب طبی سہولیات کی وجہ سے اس غیر معمولی عمل سے گزرنے والی ماؤں اور بچوں کی حفاظت میں بے حد بلکہ مجرمانہ غفلت کا شکار ہیں۔ ان تمام عوامل کا نتیجہ پاکستان میں زچہ و بچہ کی بلند شرح اموات ہے۔ انہی عوامل سے جڑے مزید مسائل میں بچوں کی معذوری، نشوونما میں مستقل کمی، غیر صحت مند زندگی، دائمی بیماریوں کی شرح میں اضافہ اور مسلسل بیماریوں کا شکار ہونا شامل ہیں۔
نوزائیدہ بچوں کے علاج کے سپیشلسٹ بننےکیلئے شعبۂ بچگان میں ایف سی پی ایس کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد الگ سے سپیشلائزیشن کی ایک اور ڈگری حاصل کرنا پڑتی ہے۔ ماہر امراض نوزائیدگان یا نیونیٹالوجسٹ بننا ایک طویل اور مشکل ہدف ہے۔ یہ شعبہ مشکل ہونے کے ساتھ ساتھ کافی نیا بھی ہے۔ نتیجتاً پاکستان میں ماہر امراض نوزائیدگان کی تعداد بہت کم ہے۔
ڈاکٹر مائدہ ریاض طاہر اس شعبے کی مستند سپیشلسٹ ہیں۔ ان کے تجویز کردہ 'نوزائیدگان کی صحت کے حفاظتی پیکج' کےتحت درج ذیل سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
1۔ ماں کے امید سے ہونے کے اٹھائیس (28) ہفتوں پر پہلا قبل از پیدائش (Antenatal) معائنہ
2۔ پیدائش سے ایک روز قبل یا زچگی کیلئے ہسپتال میں داخلے کے وقت دوسرا قبل از پیدائش (Antenatal) معائنہ
3۔ پیدائش کے فوری بعد بچے کی بحالی اور پہلی سانس میں معاونت (Neonatal Resuscitation)
4۔ پیدائش کے چوبیس گھنٹوں کے اندر نومولود کا تفصیلی معائنہ ( Neonatal Physical Examination)
5۔ پیدائش کے بعد بچے کی خوراک کی ماں کے دودھ سے ابتدا اور چھ ماہ کی عمر تک صرف ماں کا دودھ
6۔ وقت سے پہلے پیدا ہو جانے والے بچوں، کمزور، کم وزن اور بیمار بچوں کی خصوصی نگہداشت
7۔ پیچیدگیوں کے شکار یا پیچیدہ حمل سے پیدا ہونے والے بچوں کا علاج اور انتہائی نگہداشت
8۔ 'پیدائشی یرقان' اور 'پیدائشی یرقان کی بیماری' کا علاج
9۔ موروثی، پیدائشی اور جینیاتی بیماریوں کی بروقت تشخیص اور علاج
10۔ سماعت اور بینائی کا ابتدائی معائنہ
11۔ حفاظتی ٹیکوں کے کورس کا اجراء

اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر مائدہ ریاض طاہر فیصل آباد میں پہلی سند یافتہ خاتون ماہر امراض نوزائیدگان و بچگان ہیں۔ وہ نوزائیدگان...
10/09/2024

اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر مائدہ ریاض طاہر فیصل آباد میں پہلی سند یافتہ خاتون ماہر امراض نوزائیدگان و بچگان ہیں۔ وہ نوزائیدگان و بچگان کی صحت، امراض، انتہائی نگہداشت، خوراک، غذا، بحالی اور نشوونما جیسے جدید پیشہ ورانہ علوم سے آراستہ پاکستان میں دستیاب چند باصلاحیت ترین معالجین میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے ایم بی بی ایس کا امتحان امتیازی حیثیت اور گولڈ میڈل کے ساتھ پاس کرنے کے بعد شیخ زید ہسپتال لاہور سے ایف سی پی ایس پیڈیاٹرک میڈیسن اور حمید لطیف ہسپتال لاہور سے ایف سی پی ایس نیونیٹالوجی کی تربیت مکمل کی اور اسناد حاصل کیں۔
کیا آپ اپنے بچوں کی صحت کے لئے بہترین ڈاکٹر کی تلاش میں ہیں؟
ہماری بچوں کی ماہر ڈاکٹر ڈبل ایف سی پی ایس اور اسسٹنٹ پروفیسر ہیں۔ ہمارے کلینک میں جدید مشینری اور بہترین ٹیکنالوجی کی سہولیات میسر ہیں جہاں ہماری اعلٰی تعلیم یافتہ ڈاکٹر بچوں کو بینالاقوامی معیار کے علاج کی سہولیات فراہم کرتی ہیں۔
پیدائش کےبعد پیدائشی نقائص کی اسکریننگ کیلئے تفصیلی طبی معائنہ
کم وزن، موٹاپے کے شکار اور وقت سے پہلے پیدائش والے نوزائیدہ بچوں کی خصوصی دیکھ بھال، علاج اور انتہائی نگہداشت
پیدائشی نقائص کی بروقت تشخیص اور درست و مؤثر علاج
پیدائش کی بعد یرقان کی بیماری کا درست اور محفوظ علاج
نوزائیدہ اور شیر خوار بچوں کی فیڈنگ کیلئے ماں کی تربیت اور والدین کی رہنمائی
ماں کا دودھ کم یا نہ آنے کا علاج اور تربیت
بچوں کی صحت، جسمانی نشوونما اور ذہنی بالیدگی کی جانچ
جسمانی نشوونما اور ذہنی بالیدگی میں تاخیر اور نقائص کی بروقت تشخیص اور مؤثر علاج
نوزائیدہ، شیر خوار اور بڑے بچوں کی غذائی ضروریات اور عادات کے مطابق رہنمائی
حفاظتی ٹیکوں کا مکمل کورس اور اسکے علاوہ ضروری ویکسینیشن-
اللہ تعالٰی آپ کے بچوں کو صحت مند رکھے۔ آمین۔
بصورت دیگر ہم سے اپائنٹمنٹ بک کروائیں۔ کلینک میں معائنہ کروانے کے علاوہ ہماری ویڈیو لنک کنسلٹیشن کی سہولیات ملک بھر میں ہر جگہ سے گھر بیٹھے حاصل کی جا سکتی ہیں۔























اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر مائدہ ریاض طاہر فیصل آباد میں پہلی سند یافتہ خاتون ماہر امراض نوزائیدگان و بچگان ہیں۔ وہ نوزائیدگان...
09/09/2024

اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر مائدہ ریاض طاہر فیصل آباد میں پہلی سند یافتہ خاتون ماہر امراض نوزائیدگان و بچگان ہیں۔ وہ نوزائیدگان و بچگان کی صحت، امراض، انتہائی نگہداشت، خوراک، غذا، بحالی اور نشوونما جیسے جدید پیشہ ورانہ علوم سے آراستہ پاکستان میں دستیاب چند باصلاحیت ترین معالجین میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے ایم بی بی ایس کا امتحان امتیازی حیثیت اور گولڈ میڈل کے ساتھ پاس کرنے کے بعد شیخ زید ہسپتال لاہور سے ایف سی پی ایس پیڈیاٹرک میڈیسن اور حمید لطیف ہسپتال لاہور سے ایف سی پی ایس نیونیٹالوجی کی تربیت مکمل کی اور اسناد حاصل کیں۔
قبل از وقت پیدائش والے نومولودگان سے لے کر تیرہ سال تک کی عمر کے بچوں کی صحت سے متعلق جدید ترین طبی شعبہ جات میں اعلی مہارت حاصل کرنے کیلئے آسٹریلیا اور جرمنی سے ایک ایک، امریکہ سے دو اور پاکستان سے متعدد سرٹیفیکیشنز کیں۔
نوزائیدگان اور بچگان کی صحت سے متعلق درج ذیل شعبہ ہائے طب میں انکی مہارتیں بہترین ہیں۔
1️⃣ قبل از وقت، بروقت، جڑواں اور پیچیدگیوں کے شکار نوزائیدگان کی بحالی، پہلی سانس میں معاونت، انتہائی نگہداشت، پیدائش کے فوری بعد تفصیلی معائنہ (NPE)، سیپسز، دیگر بیماریاں و خوراک، غذا اور نشوونما کے مسائل
2️⃣ نوزائیدگان، شیر خوار بچوں و بچگان کی جملہ عمومی، دائمی و پیچیدہ بیماریاں، انتہائی نگہداشت، غذائی امراض، ذہنی و جسمانی نشوونما کے مسائل اور خوراک، غذا و نشوونما کے مسائل
3️⃣ متعدی امراض کا انسداد و نگہداشت اور جراثیم کش ادویات کا موزوں و مؤثر استعمال

Address


38000

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MAT SNAP Healthcare Systems posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your practice to be the top-listed Clinic?

Share