Dr.SA

Dr.SA MBBS,Family Medicine
Diploma in Internal Medicine (AKU)

ولہر والا میلا تو یاد ہو گا یہ ہیں بابا شیرا جھولے والے بچپن کی یادیں
17/08/2025

ولہر والا میلا تو یاد ہو گا
یہ ہیں بابا شیرا جھولے والے
بچپن کی یادیں

  #سوالفلو ویکسین کیا ہے؟ اسکی افادیت کیا ہے ؟اور یہ کن کن افراد کو لگنی چاہئیے؟ #جوابانفلوئنزا (فلو) کی ویکسین (اکثر "ف...
02/08/2025



#سوال
فلو ویکسین کیا ہے؟ اسکی افادیت کیا ہے ؟اور یہ کن کن افراد کو لگنی چاہئیے؟

#جواب
انفلوئنزا (فلو) کی ویکسین (اکثر "فلو شاٹس" کہلاتی ہیں)یہ وہ ویکسین ہیں جو انفلوئنزا کے چار وائرسوں سے تحفظ فراہم کرتی ہیں جن کے بارے میں تحقیق بتاتی ہے کہ آنے والے موسم میں یہ سب سے زیادہ عام ہوں گے۔

آج کل اکثر ماؤں کو شکایت رہتی ہے کہ ان کے بچوں کو بار بار بُخار نزلہ زُکام ہو جاتا ہے اور چھاتی خراب رہتی ہے،
اُن کے لئیے یہ ویکسین بُہت مُفید ہے۔

#سوال
یہ ویکسین کن کن افراد کو لگنی چاہئیے؟

#جواب
🔆ایسے بچے جن کی عُمرچھ ماہ سے زیادہ ہے،
🔆بڑی عُمر کے افراد ،
جن میں دمہ، شوگر، گُردوں کے مسائل یا دل کے مسائل ہیں.

⭕ان سب افراد کو یہ ویلسین اکتوبر کے مہینے میں سال میں ایک دفعہ لگنی چاہئیے۔

‏سرگودھا میں معاشی حالات سے تنگ 24 سالہ نوجوان کی مبینہ خود کشی، طیب مقامی ہسپتال میں ملازم تھا۔ جیب سے قرضوں کی پرچی بر...
30/07/2025

‏سرگودھا میں معاشی حالات سے تنگ 24 سالہ نوجوان کی مبینہ خود کشی، طیب مقامی ہسپتال میں ملازم تھا۔ جیب سے قرضوں کی پرچی برآمد

ایڈونچر بھی مار گیا ہمیں۔ معلوم نہیں کس ڈپریشن اور ٹینشن میں آ پھنسا ہے،آج کا انسان۔ سب کچھ ہوتے سوتے بھی روح زخمی ہے۔ ب...
22/07/2025

ایڈونچر بھی مار گیا ہمیں۔ معلوم نہیں کس ڈپریشن اور ٹینشن میں آ پھنسا ہے،آج کا انسان۔ سب کچھ ہوتے سوتے بھی روح زخمی ہے۔ بزرگ ایک چادر، دو برتن ، ایک منجی اور ایک کچے کوٹھے میں روح کی آسودگی سے زندگی گزار دیتے تھے،آج ہر طرف رنگ اور رونقیں بکھری ہیں مگر روح اداس ہے اور انسان ایڈونچر کے بیلنے میں دماغ کا گنا پھنسا کے کچھ دیر اپنا اندر بھول جانا چاہتا ہے۔ اس ایڈونچر کا ایک پہلو یہ ہے کہ اللہ کا بندہ برسات میں شمالی علاقہ جات میں جا نکلتا ہے اور چائنہ تک پہاڑوں میں فیملی لئے پھرتا ہے۔ موسم بدل رہا ہے، کچھ پتہ نہیں چلتا کب کہاں کتنا آسماں برس جائے۔کہاں طغیانی اس کا وجود ہی بہالے جائے۔ لیکن یہ باز آنے اور سوچنے کو تیار نہیں۔
اب چلاس سے تصویریں سامنے آئی ہیں،ٹوٹی پھوٹی،الٹی پڑی گاڑیوں کی۔ تین کوسٹرز اور کل آٹھ گاڑیاں حادثے کا شکار ہوئی ہیں، پتہ چلا ایک چھوٹی گاڑی والوں کو مقامی لوگوں نے آگے جانے سے روکا بھی مگر وہ حادثے کا شکار ہونے کیلئے نہیں رکے۔ جانے کتنی جانیں گئی ہوں گی۔ بادل پھٹ کے برسا، وہ جسے کلاؤڈ برسٹ کہتے ہیں۔ طغیانی اٹھی اور بہت سوں کے ساتھ لودھراں میں ہسپتال بنانے اور چلانے والی ڈاکٹرز فیملی کو بھی بہا لے گئی۔ ڈاکٹر عفان قیصر نے روتے ہوئے یہ بات بتائی کہ اس فیملی سے ان کے فیملی ٹرمز تھے۔ ان کی کہانی بتائی کہ والدہ کی یاد اور ان کے صدقہ جاریہ کے طور پر اس فیملی نے مرحومہ ڈاکٹر والدہ کے نام پر شاہدہ اسلام ٹیچنگ ہسپتال کی بنیاد رکھی۔ کم وسیلہ لوگوں کا جہاں مفت علاج ہوتا ہے۔ہسپتال بھی شائد ابھی نیا نیا ہی بنا ہے۔ اب دو ڈاکٹرز خواتین کی ڈیڈ باڈیز ملی ہیں اور ایک بچہ لا پتہ ، خود سعد ، کی بیوی اور بھابھی جاں سے گئی ہیں،یہ خود شدید زخمی ہیں،بچہ ان کا ابھی نہیں ملا۔ تفصیلات شائد کچھ اور بھی ہیں سبق لیکن یہ کہ آج کا انسان بہت تھک گیا ہے، اس عہد کے ساتھ چلنے کی دوڑ میں خود پر اتنا بوجھ لاد بیٹھا ہے کہ بالکل ہی ہانپ گیا ہے،اتنا کہ ذرا سا سستانے کو زخمی برسات میں پہاڑوں پر جا چڑھتا ہے اور نتیجہ بھگتتا ہے۔
اللہ اس فیملی اور باقی مسافروں کے بھی جانے والوں پر رحمت اور رہ جانے والوں پر رحم فرمائے اور ہمیں توفیق دے کہ ایسی برساتوں میں گھر میں بیٹھیں، پہاڑوں پر برسات ہو لینے دیں۔ احتیاط کریں۔ بہت احتیاط۔ ورنہ تو سانحات گویا ٹوٹی تسبیح کے دانوں کی طرح ہم پر گر رہے ہیں،برس رہے ہیں،مسلسل اور دل خراش۔ اللہ سب مسافروں کو اپنی امان میں رکھے اور جیسے گئے ہوں،ویسے ہی گھر لائے۔

اپنی موت کو سامنے دیکھ کر وہ نہ روئی، نہ چیخی، نہ چلائی، نہ زندگی کی بھیک مانگی۔  اتنے ہجوم میں دلیری سے یہ کہتے ہوئے آگ...
20/07/2025

اپنی موت کو سامنے دیکھ کر وہ نہ روئی، نہ چیخی، نہ چلائی، نہ زندگی کی بھیک مانگی۔ اتنے ہجوم میں دلیری سے یہ کہتے ہوئے آگے بڑھی کہ " سم ائنا اجازت اے نمے پین ہچ اف" یعنی صرف گولی کی اجازت ہے تمہیں اسکے علاوہ کچھ نہیں۔

آج خدا کی زمین پر دو لوگوں کو اپنی مرضی اور پسند سے شادی کرنے کے جرم میں غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا۔

15/07/2025
اچھا خاصا ھٹا کٹا آدمی تھا رات کھانا کھا کر سویا پھر نہیں اٹھا۔۔۔۔ مرحوم نے دو سال پہلے کرونا ویکسین لگوائی تھیرات کا کھ...
06/07/2025

اچھا خاصا ھٹا کٹا آدمی تھا رات کھانا کھا کر سویا پھر نہیں اٹھا۔۔۔۔ مرحوم نے دو سال پہلے کرونا ویکسین لگوائی تھی

رات کا کھانا

Ya bhe kia waqt hoga,💔Heart Breaking 💔
27/06/2025

Ya bhe kia waqt hoga,💔
Heart Breaking 💔

عوام کی توقعات اور حقیقت کے درمیان ایک گہرا فاصلہ ہے، خاص طور پر  ڈاکٹروں کے حوالے سے۔ لوگ چاہتے ہیں کہ ڈاکٹر مفت میں سب...
22/06/2025

عوام کی توقعات اور حقیقت کے درمیان ایک گہرا فاصلہ ہے، خاص طور پر ڈاکٹروں کے حوالے سے۔

لوگ چاہتے ہیں کہ ڈاکٹر مفت میں سب کچھ کریں !
فون پر بلا معاوضہ بیماری کی پوری کہانی سنیں، انکے لیے دعا بھی کریں اور دوا بھی تجویز کریں، سائیکل پر ہسپتال پہنچیں، ایمرجنسی میں فوراً اٹھ کر اے سی والے کمرے میں لٹا کر طاقت کی بوتلیں لگائیں۔ ڈسچارج کرتے وقت ہزاروں روپے مفت دیں، بوری بھر ادویات دیں، رات کو گھر گھر جا کر پوچھیں کہ کوئی مسئلہ تو نہیں۔

اگر آپ یہ سب نہیں کر رہے تو آپ “قصائی” ہیں۔

یہی نہیں، اکثر لوگ بڑی بے شرمی سے کہتے ہیں کہ ڈاکٹر اپنی تنخواہ "ہمارے" ٹیکس کے پیسوں سے لیتا ہے، حالانکہ ان میں سے زیادہ تر نے زندگی میں کبھی ٹیکس دیا ہی نہیں، نہ فائلر بنے، اور ان کے آباؤ اجداد نے بھی کبھی ایسا گناہ نہیں کیا۔ وہ ڈاکٹروں سے ایسی توقعات رکھتے ہیں جو اہل اقتدار سے رکھنی چاہیے۔

اب ذرا غور کریں!
ایک وکیل، ایک ڈیزائنر، ایک اکاؤنٹنٹ یا کوئی بھی پیشہ ور اپنی مہارت کے مطابق اپنی محنت کی اجرت لیتا ہے۔
کیا وہ بھی مفت میں کام کرے؟
کیا وہ بغیر مناسب معاوضہ کے دن رات اپنی صحت کی پرواہ کیے بغیر کام کرے؟
پرائیویٹ سیکٹر میں کام کرنے والا ہر شخص اپنی محنت کی قیمت لیتا ہے، لیکن ڈاکٹر سے لوگ مفت علاج اور ان گنت قربانیوں کی توقع رکھتے ہیں، یہاں تک کہ وہ اپنی جان خطرے میں ڈال دیتے ہیں، خاص طور پر پاکستان جیسے ماحول میں جہاں وسائل کم، مریض زیادہ، اور سہولیات نا کافی ہیں۔

پاکستان میں ڈاکٹروں کا ماحول نہایت مشکل ہے: بیمار لوگ، بدتمیز مریض، کم تنخواہ، غیر محفوظ ہسپتال، کبھی کبھار تشدد کا سامنا۔ پھر بھی وہ ہر روز مریضوں کی خدمت کے لیے اپنے آپ کو وقف کر دیتے ہیں۔

یہ کہنا کہ ڈاکٹر مفت کام کرے اور سب کی خدمت کرے، یہ نہ صرف ان کی محنت کا مذاق اڑانا ہے بلکہ ان کی عزت اور جان کی قدر نہ کرنا ہے۔

کیا ہم اپنی توقعات کو حقیقت کے قریب لائیں گے؟
یا بس الزام تراشی جاری رکھیں گے؟

ڈاکٹر بھی انسان ہیں، ان کے بھی حقوق ہیں، ان کی بھی زندگی ہے، اور ان کی بھی محنت کا معاوضہ ملنا چاہیے۔ یہی انصاف ہے۔ یہی حقیقت ہے.

17/06/2025
16/06/2025

🎥 صدا و سیما ایرانی سرکاری ٹی وی ہیڈکوارٹر پر حملے کا لمحہ

Address

Fort Abbas

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr.SA posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dr.SA:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category