Dr Munir Hussain Uqabi

Dr Munir Hussain Uqabi Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Dr Munir Hussain Uqabi, Gilgit.

07/02/2024

وقت کے یزید کے خلاف قیام ہی اصل حل ہے۔ اس بوسیدہ نظام سے یوں تو کچھ زیادہ اُمیدیں نہیں البتہ یہ ضروری سمجھتا ہوں کہ جس طرح ابراہیم علیہ السلام کو منڈیک نے اپنی بساط کے مطابق آگ سے بچانے کی کوشش کی ہے، اہل پاکستان بھی اپنے ووٹ کے ذریعے کچھ اس لاقانونیت ،فرعونیت اور یزیدیت کے خلاف آواز اٹھا سکتے ہیں۔۔
اگر امریکہ شیطان بُزرگ ہے تو اُسکے وفادار بھی شیاطین ہیں۔ اور ایسے میں ضروری ہے کی لوکل شیطان کا تعین ہو اور اس کے مداریوں کی بھی پہچان ہو۔

ووٹ ضرور کاسٹ کرے ۔🌺

15/12/2023

جب بھی دیکھا ہے تُجھے عالم نو دیکھا ہے
مرحلہ طے نہ ہوا تیری شناسائی کا

اُفق ذہن پہ چمکا تیرا پیمان وصال
چاند نکلا ہے مرے عالم تنہائی کا

01/12/2023
16/06/2023

POV: Waiting for Season 7

13/10/2022

"ڈاکٹر صاحب ۔ یہ رپورٹس واٹس ایپ کررہا ہوں ۔ دیکھ کر بتا دیں ۔ کوئی مشورہ ؟"
اس قسم کے پیغامات عام ہو گئے ہیں ۔ خاص طور پر کووڈ کے دور کے بعد ، جب ڈاکٹر سے ملنا کچھ عرصہ ممکن نہیں تھا ۔ یہ طرز عمل اگرچہ بھیجنے والے کی سہولت پر مبنی ہے ، گھر بیٹھے ایک کلک سے مفت مشورہ بھی مل گیا ، ایک چھوڑ دس دوست ڈاکٹروں کی رائے بھی آگئی ، جس دوست کی رپورٹ بھیجی تھی ، اس کی مدد بھی کردی ۔ اور کیا چاہیے!
اکثر لوگ لیبارٹری کے ٹیسٹ ہی کو اہم سمجھتے ہیں (کچھ ڈاکٹر بھی) ۔ لیکن طبی علاج میں سب سے پہلے مریض سے علامات سے متعلق یا بظاہر غیر متعلق کچھ سوالات کیے جاتے ہیں ، (جسے ہسٹری کہتے ہیں) ۔ اس کے بعد معائنہ ۔ پھر اگر ضروری ہو تو ٹیسٹ ۔ اور ان سب کی روشنی میں تشخیص ۔ اور پھر حل ، یا علاج تجویز کیا جاتا ہے ۔
صرف ٹیسٹ کی رپورٹ سے نتیجہ اخذ کرنا اکثر ممکن نہیں ہوتا ، اور کبھی کبھی نقصان دہ بھی ہوسکتا ہے ۔ دوسری طرف ، کبھی کوئی ٹیسٹ رپورٹ نارمل ہوسکتی ہے ، جب کہ مرض موجود ہو مثلاً ٹائیفائڈ بخار میں CBC نارمل ہوتا ہے جس کا مطلب یہ نہیں کہ "سب ٹھیک ہے" ۔ (جب کہ جواب بلڈ کلچر سے ملتا ہے)
کسی بیماری کے دوران کوئی ٹیسٹ ، مثلاً ذیابیطس ، شوگر ، میں بلڈ شوگر ایک ہفتے میں کبھی نارمل اور کبھی زیادہ آسکتی ہے ۔ اگر درمیان سے ایک رپورٹ دیکھ کر رائے قائم کی جائے ، تو کچھ کا کچھ بن سکتا ہے ۔
یعنی ، ہر رپورٹ اپنے سیاق و سباق میں رکھ کر سمجھنا ضروری ہے ۔
یہ بھی سوچنا چاہیے کہ ڈاکٹر نمبر ایک نے کسی ٹیسٹ کا لکھا ، تو ڈاکٹر نمبر دو سے کیوں پوچھا جا رہا ہے ؟ اگر پہلے پر اعتماد نہیں تھا تو اس سے مشورہ لینے کیوں گئے !!
سب سے دلچسپ ، اور کبھی کبھی تکلیف دہ ، ایسے مواقع پیش آتے ہیں کہ رپورٹ ملی اور آپ سے فون پر پندرہ منٹ مشورہ کیا ۔ بعد میں معلوم ہوا کہ یہی عمل پہلے اور بعد میں چار پانچ اور ڈاکٹروں سے بھی کیا جا چکا ہے ۔ صرف آپ کے موجود فون/ واٹس ایپ نمبر کا فائدہ اٹھایا گیا!! ۔ علاج تو کہیں اور کررہے ہیں۔
موجودہ دور میں مفید سہولیات مثلاً فون ، واٹس ایپ ، ہیلپ لائن وغیرہ ، بہت کام کے ذرائع ہیں ۔ جب تک کہ ان کو خواہ مخواہ استعمال کر کے ڈاکٹر اور اپنا وقت ضائع نہیں کیا جائے ۔ نیز صرف ٹیسٹ رپورٹ کو اصل اہمیت دینا اکثر بے سود اور کبھی مضر ثابت ہو سکتا ہے ۔

-copied

❤️❤️
12/10/2022

❤️❤️

ادب ❤️
11/10/2022

ادب ❤️

21/08/2022

عزیز گلگت بلتستان کے باسیوں:
دنیا بھر کی طرح ہمارا جنت نظیر وادی بھی اس سال گلوبل وارمنگ یعنی عام درجہ حرارت کے بڑھنے سے شدید متاثر ہوگیا ہے۔اس کی بنیادی وجہ فضائی آلودگی ہے ۔جو سال بہ سال بڑھتی جارہی ہے ۔ جس کے وجوہات میں درختوں کا کٹاؤ سب سے پہلے نمبر پر ہے ۔لوگ کنسٹرکشن اور دیگر چیزوں کے لیے جنگلات سے لکڑی تو لارہے ہیں پر درخت اُن کی جگہ نہیں لگاتے ہیں ۔
جس حساب سے سیلاب آرہے ہیں مستقبل میں خطا سیاحت تو دور کی بات جس سے کہیں لوگوں کا روزگار جوڑا ہے ، رہنے کے قابل نہیں رہے گا۔
اس دھرتی نے ہمارا اتنا خیال رکھا ہے ۔آئے مل کے لوگوں تک یہ پیغام پنچائے کی درخت لگانے سے ہمارا علاقہ اور پیارا اور زیادہ محفوظ بن جائیگا۔
گلگت بلتستان میں شجر کاری کے لیے محکمہء جنگلات اپنا حصہ ڈالے جنوری ، فروری اور مارچ میں۔
اپنے حلقہ اربابِ میں ضرور لوگوں کو آمادہ کرے ۔

Dengue months September -December.
21/08/2022

Dengue months September -December.

19/08/2022

Copied.
ہمارے ملک میں ایسا بھی ہوتا ہے کہ کوالیفائڈ physician سے دوائ لکھوا کر لوگ میٹرک پاس میڈیکل سٹور والے سے پوچھتے ہیں کہ دوا صحیح ہے یا غلط تجویز ہوئ ہے-
ہر دوسرے دن مریض یا اس کے attendents اپنی مرضی سے antibiotics تبدیل کرتے ہیں-

پاکستانی عوام بغیر کسی رجسٹرڈ فزیشن کے تشخیص اور نسخے کے دو گولی antibiotics کے کھانے سے ٹھیک ہوجاتے ہیں...اور ڈاکٹرز حضرات بغیر کسی Culture Test اور ABR's History پوچھے دھڑا دھڑ 3rd جنریشن انٹی بائٹک Prescribe کرہے ہیں...

اس طرح ایک دوسرے سے پوچھ کر انسولین یونٹس اور oral drugs تبدیل کرتے ہیں- Antihypertensives ایک دوسرے سے ادھار لیکر dose اور گروپ تبدیل کرتے ہیں-
دنیا کے کسی بھی ملک میں یہ نہیں ہوتا کہ آپ دواخانہ سے دو گولیاں Omeprazol معدے کی تیزابیت ختم کرانے اور 5 گولیاں Alprazolam بہتر نیند کے لئے ایک میٹرک فیل دوکاندار سے پیسے دے کر حاصل کرسکتے ہوں...

خود ٹیسٹ کروا کر لیب والوں سے اندرونی بیماری کا پوچھتے ہیں- ٹیسٹ negative یا نارمل ہو تو کہتے ہیں کہ ٹیسٹ کے پیسے ضائع ہوئے-کہتے ہیں کہ جو مقدر میں لکھا ہے وہی ہو گا- پھر موت سے بھی ڈرتے ہیں-

خدارا اپنے آپ پر رحم کریں...دوائیوں کو ٹافیوں کی طرح استعمال نہ کرے...صحیح استعمال پر اگر یہ کیمیکل دوائی کہلاتی ہے تو غلط استعمال پر یہی کیمیکل زہر بن جاتی ہیں..

آپ میڈیکل سٹور پر موجود جس بندے سے دوائیوں کے بارے میں مشورے لیتے ہو ان سے یہ ضرور پوچھے کہ آپ کے پاس ان ادویات کے بارے میں کتنا علم ہے...؟
دوائیوں کے متعلق آپ کے پاس کونسی ڈگری موجود ہے...؟
علم اور معلومات میں زمیں و آسمان کا فرق ہوتا ہے، صرف معلومات کی بنیاد پر نہ کسی سے دوائی لے اور نہ اس کے استعمال کے بارے میں مشورہ...

ادویات کے بارے میں جس کے پاس علم اور ڈگری ہو اسے (Pharmacist ) کہا جاتا ہے اور ساری دنیا میں دوائیوں کے متعلق معلومات دینا، اس کی خرید و فروخت کرنا اور اس کے مضر اثرات سے مریض کو بچانا ماہر ادویات(فارمسسٹ) کا ہی کام ہے اور قانونی طور پر بھی یہ اختیار صرف فارمسسٹ کو حاصل ہیں...

حکومت وقت کا فرض بنتا ہے کہ ادویات کے کاروبار کو ریگولرائز کرکے فارمیسیز اور میڈیکل سٹورز میں فارمسسٹ کی موجودگی کو یقینی بناکر غریب عوام اور مریضوں پر رحم کیا جائے..

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (WHO ) کے مطابق پاکستان میں انٹی بایئوٹیکس کے بے جا اور بے دریغ استعمال کی بدولت ان ادویات کے خلاف مزاحمت(Antibiotics Resistance) میں بے تحاشا اضافہ ہوتا جارہا ہے اور اب پاکستان میں ٹائفائڈ بخار کے لئے بھی صرف 3rd Generation انٹی بائوٹیک ہی کارآمد ہوگی..

یاد رکھیں.. یہ (Antibiotics Resistance) نسل در نسل منتقل ہوتی رہتی ہیں..اور اسی طرح یہ چھوٹے چھوٹے امراض نہ صرف مہلک بنتے جارہے ہیں بلکہ خاصے مہنگے بھی ہوتے جارہے ہیں..

04/08/2022

wins the first Gold Medal for Pakistan in the Commonwealth Games 🥇

Address

Gilgit

Telephone

+923135598100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr Munir Hussain Uqabi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dr Munir Hussain Uqabi:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram