عوامی صحت فورم “

عوامی صحت فورم
“ اگرچہ بُت ہیں جماعت کی آستینوں میں
مجھے ہے حُکمِ اذاں، لَا اِلٰہَ اِلّاَ اللہ

سیکرٹری ہلتھ آصف اللہ خان صاحب نے ایڈیشنل سیکرٹری ہلتھ ارشاد حسین، ڈائریکٹر جنرل ہلتھ ڈاکٹر سید صادق شاہ رضوی اور ڈائریک...
08/12/2025

سیکرٹری ہلتھ آصف اللہ خان صاحب نے ایڈیشنل سیکرٹری ہلتھ ارشاد حسین، ڈائریکٹر جنرل ہلتھ ڈاکٹر سید صادق شاہ رضوی اور ڈائریکٹر ہلتھ انڈومنٹ فنڈ سید اشتیاق حسین رضوی کے ہمراہ نگراں وزیر اعلی کو محکمہ صحت کے متعلق بریفنگ دی

صوبائی ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ایم ایس کی کوشش سے ہسپتال کی سی ٹی سکین مشین دو مہینے بعد ٹھیک ہونے کی اطلاعات ہیں سی ٹی سکی...
06/12/2025

صوبائی ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ایم ایس کی کوشش سے ہسپتال کی سی ٹی سکین مشین دو مہینے بعد ٹھیک ہونے کی اطلاعات ہیں سی ٹی سکین اور ایم آر آئی مشینوں کے ٹھیک ہونے کے لئے وقت زیادہ اس لئے لگتا ہے کہ ان کے پرزے پاکستان میں دستیاب نہیں ہوتیں

ایک شخص، ایک تاریخ — ڈاکٹر شاہ فرمان (گلگت بلتستان کے پہلے میڈیکل اسپیشلسٹ) 🩺🏔️​تاریخ گواہ ہے کہ جب ارادے پختہ ہوں تو وس...
06/12/2025

ایک شخص، ایک تاریخ — ڈاکٹر شاہ فرمان (گلگت بلتستان کے پہلے میڈیکل اسپیشلسٹ) 🩺🏔️
​تاریخ گواہ ہے کہ جب ارادے پختہ ہوں تو وسائل کی کمی راستے کی رکاوٹ نہیں بنتی۔ ضلع غذر کے ایک سادہ اسکول سے نکل کر گلگت بلتستان (GB) کی طبی دنیا کا پہلا چمکتا ستارہ بننے تک کا سفر، ڈاکٹر شاہ فرمان کی انتھک محنت کی داستان ہے۔
​یہ وہ وقت تھا جب ہمارے علاقے میں کوئی مقامی اسپیشلسٹ موجود نہیں تھا۔ ڈاکٹر شاہ فرمان نے نہ صرف GB کے پہلے FCPS (Medicine) ہونے کا اعزاز حاصل کیا بلکہ دیارِ غیر میں پرآسائش زندگی کو ٹھکرا کر اپنی مٹی کا قرض اتارنے کو ترجیح دی۔ ❤️
​ان کی واپسی سے گلگت بلتستان میں پہلی بار تخصصی علاج (Specialized Treatment) کی بنیاد پڑی۔ آج اگر ہمارے علاقے میں درجنوں ماہر ڈاکٹرز موجود ہیں، تو اس راستے کا پہلا دیپ ڈاکٹر شاہ فرمان نے جلایا تھا۔
​آئیے اس محسن کو خراجِ تحسین پیش کریں جس نے آنے والی نسلوں کے لیے کامیابی کا راستہ ہموار کیا۔اللہ تعالٰی انکو صحت کے ساتھ لمبی زندگی عطا فرمائے آمین

گلگت ریجن کے ڈاکٹروں کے ایک وفد نے نگراں وزیر اعلی سے ملاقات کی اور ڈاکٹروں کی دی جانے والی حالیہ سزاوں پر اپنے تحفظات ک...
05/12/2025

گلگت ریجن کے ڈاکٹروں کے ایک وفد نے نگراں وزیر اعلی سے ملاقات کی اور ڈاکٹروں کی دی جانے والی حالیہ سزاوں پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔نگراں وزیر اعلی نے وفد کو یقین دلایا کہ کسی سرکاری ملازم کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی

کمشنر گلگت نے ایس ایس جی ہسپتال کا دورہ دورہ کیا اور ہسپتال کے مریضوں کے لئے کمبل،فریزر اور ایل ای ڈی فراہم کی۔ایم ایس ڈ...
05/12/2025

کمشنر گلگت نے ایس ایس جی ہسپتال کا دورہ دورہ کیا اور ہسپتال کے مریضوں کے لئے کمبل،فریزر اور ایل ای ڈی فراہم کی۔ایم ایس ڈاکٹر افضل سراج نے کمشنر صاحب کا شکریہ ادا کیا۔ڈائریکٹر ہلتھ گلگت ڈاکٹرعبدالسلام بھی ہسپتال میں موجود رہے

سیل سیل سیل۔۔۔کپڑوں پر سیل کے بعد پیش خدمت ہے ڈاکٹر کی فیس پر سیل۔۔۔۔جس رفتار سے گلگت بلتستان میں ڈاکٹرز کا پرائیویٹ بزن...
05/12/2025

سیل سیل سیل۔۔۔کپڑوں پر سیل کے بعد پیش خدمت ہے ڈاکٹر کی فیس پر سیل۔۔۔۔جس رفتار سے گلگت بلتستان میں ڈاکٹرز کا پرائیویٹ بزنس فروغ پا رہا ہے اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ مستقبل میں آپریشن پر سیل، لیب ٹیسٹ پر سیل اور آلٹراسونڈ پر سیل کے اشتہار آپ کو نظر آینگے

اعلان – آغا خان ہیلتھ سروس، پاکستان
ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ڈاکٹر قائم علی خان (ماہر امراض چشم) ہر جمعہ کو آغاخان ڈائیگنوسٹک سنٹر جٹیال، گلگت میں صبح 10بجے سے دوپہر 3بجے تک صرف400 روپے میں ایک کم لاگت آئی کلینک کرنیگے۔
یاد رہے - کہ یہ سہولت صرف آنکھوں کے معائنے کےلیے ہے اور دسمبر کے آخر تک میسر ہوگی۔
امید ہے عوام الناس اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھائے گی۔
مزید معلومات اور رجسٹریشن کے لیے فون نمبر 05811455813پر رابطہ کریں۔
شکریہ

*گزشتہ رات، اللہ کے فضل و کرم سے، دو سالہ بچے کی قیمتی جان 7 گھنٹے طویل کامیاب سرجری کے بعد بچا لی گئی۔*  یہ پیچیدہ آپری...
04/12/2025

*گزشتہ رات، اللہ کے فضل و کرم سے، دو سالہ بچے کی قیمتی جان 7 گھنٹے طویل کامیاب سرجری کے بعد بچا لی گئی۔*
یہ پیچیدہ آپریشن گلگت بلتستان کے عظیم، فنکارانہ مہارت رکھنے والے *تھوریسک سرجن جناب عمران صاحب* نے انجام دیا۔

بچے کے بائیں bronchus میں *لوبیا کا بیج* پھنسا ہوا تھا — جس کا *1/3 حصہ endoscopy کے ذریعے* نکالا گیا، جبکہ *باقی 2/3 حصہ open surgery کے ذریعے* کامیابی سے ہٹایا گیا۔

*ڈاکٹر عمران صاحب واقعی گلگت بلتستان کے عوام کے لیے ایک نعمت ہیں،* جن کی مہارت نے ایک معصوم جان کو نئی زندگی عطا کی(کاپی ایس ایس جی ہسپتال پیج)۔

Address

Gilgit
920112

Telephone

+925811920253

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when عوامی صحت فورم “ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to عوامی صحت فورم “:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram