آج ڈی ایچ او استور نے یونین کونسل منی مرگ قمری میں صحت کی سہولیات کا تفصیلی دورہ کیا۔
دورے کے دوران جہاں ادویات کی کمی تھی، وہاں فوری طور پر میڈیسن فراہم کی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ MR مہم (Measles & Rubella Campaign) کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ڈی ایچ او صاحب نے سخت سردی اور مشکل راستوں کے باوجود بہترین کام انجام دینے پر تمام ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا اور انہیں مزید محنت جاری رکھنے کی ہدایت کی۔
ڈی ایچ او استور نے فیلڈ ہسپتال منی مرگ کا بھی دورہ کیا، جہاں مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا معائنہ کیا گیا
اس موقع پر علاقہ منی مرگ کے لوگوں نے ڈی ایچ او ڈاکٹر ہدایت علی صاحب کا شکریہ ادا کیا کہ وہ شدید سرد موسم کے باوجود دور دراز علاقے کا دورہ کرکے عوام کی صحت کے مسائل خود دیکھ رہے ہیں۔
20/11/2025
آج ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (DHO) استور، ڈاکٹر ہدایت علی نے UC پریشگ لوس اور UC عیدگاہ/گوریکوٹ میں جاری MR کمپین کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران انہوں نے تمام ٹیموں کو سختی سے ہدایت کی کہ MR کمپین کو مؤثر انداز میں چلایا جائے اور ہر بچے کو ویکسین لازمی لگائی جائے۔
انہوں نے مزید تاکید کی کہ ٹیمیں اپنے مقررہ اہداف (Targets) پورے کریں اور سوشل موبلائزرز کے ذریعے عوام میں بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے، تاکہ والدین اپنے بچوں کو MR کمپین کے دوران لازمی ویکسینیشن کروائیں۔
مزید ہدایت کی گئی کہ سیشن (Session) کی جو مقررہ جگہیں ہیں، انہیں موزوں مقامات پر فکس کیا جائے تاکہ بچوں تک آسانی سے رسائی ممکن ہو اور ویکسینیشن کا عمل بہتر انداز میں جاری رہے
ایڈمن ڈی ایچ او آفس استور
19/11/2025
آج ڈی ایچ او استور ڈاکٹر ہدایت علی نے یونین کونسل رٹو مرمالک میں MR کمپین کی مانیٹرنگ کی۔
انہوں نے ACD مرمالک، CD بٹواشی اور آگے شو داس مرمالک تک تمام ہیلتھ فیسلٹیز کا دورہ کیا اور جاری MR کمپین کا تفصیلی جائزہ لیا۔
ڈی ایچ او صاحب نے ٹیموں کو سختی سے ہدایت کی کہ ہر بچے کو MR ویکسین لگانا لازمی ہے تاکہ بچوں کو خسرہ جیسی خطرناک بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ MR کمپین میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
دورے کے دوران ڈی ایچ او صاحب نے علاقے کے عمائدین کو بھی MR کمپین کی اہمیت سے آگاہ کیا اور بتایا کہ بروقت ویکسین بچوں کی صحت کے تحفظ کے لیے نہایت ضروری ہے۔
ساتھ ہی یونین کونسل رٹو کی تمام ہیلتھ فیسلٹیز کو 2 سے 4 ماہ کی ادویات بھی فراہم کر دی گئیں، جس پر مقامی عوام نے ڈی ایچ او استور کا شکریہ ادا کیا اور خراجِ تحسین پیش کیا۔
ایڈمن ڈی ایچ او آفس استور
05/10/2025
آج کا دن ضلع استور کے لیے یادگار لمحہ ثابت ہوا۔
سابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر استور ڈاکٹر نواب خان کو ڈی ایچ او آفس کے عملے، ڈی ایچ کیو اسپتال کے ڈاکٹروں اور اسٹاف نے مُشکن کے مقام پر شاندار الوداعی ریلی کے ساتھ رخصت کیا۔
تقریب میں شریک تمام افراد نے ڈاکٹر نواب خان کی شاندار خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ ڈاکٹر نواب خان نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ استور میں صحت کے نظام کو مضبوط بنانا ان کے لیے اعزاز رہا۔
شرکاء نے اس موقع پر دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ڈاکٹر نواب خان کو ان کے نئے منصب، ریجنل ہیڈکوارٹر اسپتال چلاس کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے طور پر مزید کامیابیاں عطا کرے۔
استور میں صحت کے نظام کو بہتر بنانے کے حوالے سے ڈاکٹر نواب خان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کا ویژن اور خدمتِ خلق کا جذبہ عوام کے لیے کسی مسیحا سے کم نہیں۔ وہ نہ صرف غریب پرور بلکہ درد مند دل رکھنے والے حقیقی عوامی ڈاکٹر ہیں۔
21/09/2025
---
اطلاع عام – ہیضہ کے حوالے سے عوامی آگاہی
اہلِ استور کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ حالیہ دنوں میں گاؤں پتی پورہ (یونین کونسل عیدگاہ، تحصیل استور) اور لوؤس میں ہیضہ (Cholera) کے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس صورتحال کے پیشِ نظر عوام سے پرزور اپیل کی جاتی ہے کہ اپنی اور دوسروں کی صحت کو محفوظ بنانے کے لیے درج ذیل احتیاطی تدابیر پر لازمی عمل کریں:
1️⃣ صرف اُبالا ہوا یا صاف پانی استعمال کریں۔
2️⃣ کھانے پینے کی اشیاء ہمیشہ ڈھانپ کر رکھیں اور باسی یا کچا کھانا ہرگز نہ کھائیں۔
3️⃣ ہاتھ بار بار صابن سے دھوئیں، خاص طور پر کھانے سے پہلے اور بیت الخلا کے بعد۔
4️⃣ گھروں اور گلیوں کی صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں۔
5️⃣ بچوں، بزرگوں اور کمزور افراد کو خصوصی توجہ دیں۔
6️⃣ اگر کسی کو پتلے دست، الٹیاں یا پانی کی کمی کی علامات ظاہر ہوں تو فوراً قریبی اسپتال یا ہیلتھ سنٹر سے رجوع کریں۔
📞 مزید معلومات یا ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر کنٹرول روم نمبر پر رابطہ کریں: 05817-922053
یاد رکھیں! بروقت علاج سے ہیضہ کا مکمل علاج ممکن ہے۔ آپ کی چھوٹی سی احتیاط آپ کے خاندان اور پورے علاقے کی زندگی کو محفوظ بنا سکتی ہے۔
ضلعی ہیلتھ آفیسر آفس استور
06/09/2025
پریس ریلیز
Admin DHO Office Astore
آج بروز 12 ربیع الاول، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (DHO) آفس استور کی جانب سے گوریکوٹ گراؤنڈ میں ایک فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔ مریضوں کو فوری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ایمبولینس بمعہ لائف سیونگ ڈرگز بھی فراہم کی گئی۔
اس موقع پر ڈاکٹر مصطفیز الرحمٰن اور ان کی پیرامیڈیکل ٹیم کو ڈیوٹی پر تعینات کیا گیا۔ کیمپ کے اختتام پر ریلی کے شرکاء گوریکوٹ سے استور کی جانب روانہ ہوئے۔
مزید برآں، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شونٹر بھی موجود تھے جنہوں نے میڈیکل سہولیات اور انتظامات کا جائزہ لیا۔
---
جاری کردہ از:
ایڈمن، ڈی ایچ او آفس استور
31/08/2025
آج ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر استور کی جانب سے پاتی پورہ میں ڈائریا کے کیسز میں اضافہ ہونے کے باعث فری میڈیکل کیمپس قائم کیے گئے ہیں، تاکہ مریضوں کو فوری طبی سہولیات اور مفت ادویات فراہم کی جا سکیں۔
ساتھ ہی 50 بیڈڈ ہسپتال گوریکوٹ کو ایمرجنسی الرٹ پر ڈیکلیئر کیا گیا ہے اور وارڈ ماسٹر کو ہدایت کی گئی ہے کہ ہسپتال میں بستروں اور دیگر ضروری انتظامات کو ایمرجنسی صورتحال کے مطابق تیار رکھا جائے۔
یہ اقدام عوام کو فوری اور بہتر صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ 🌹
05/08/2025
آج مورخہ 5 اگست 2025 کو DHO آفس استور میں یومِ استحصالِ کشمیر منایا گیا۔
یہ دن مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام سے اظہارِ یکجہتی کے طور پر ہر سال منایا جاتا ہے، اور اس سال بھی DHO آفس میں ایک پُرعزم تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ڈاکٹر نواب خان (ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر استور) نے کی۔
ایڈمن ڈی ایچ او آفس استور
17/06/2025
17/06/2025
وضاحت برائے منی مارگ ایمبولینس سے متعلق خبر
محترم صحافی حضرات و عوام الناس!
حالیہ دنوں بعض پلیٹ فارمز پر یوسی منی مارگ کے حوالے سے ایمبولینس کی تبدیلی یا پرانی ایمبولینس کے حوالے سے بعض غلط فہمیاں گردش کر رہی ہیں، جن کی وضاحت ضروری ہے:
1. نئی ایمبولینس کی فراہمی: یوسی منی مارگ گلگت بلتستان کے ایک انتہائی پسماندہ اور دشوار گزار علاقے میں واقع ہے جہاں سردیوں میں شدید برفباری، راستوں کی بندش اور ایمرجنسی کی صورت میں بروقت رسپانس ایک بڑا چیلنج ہوتا ہے۔ عوامی مطالبات، مقامی نمائندوں کی سفارشات اور زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ صحت نے وہاں کے لیے ایک نئی 4x4 ڈبل کیبن ایمبولینس فراہم کی ہے تاکہ مریضوں کو بروقت اور محفوظ طریقے سے منتقل کیا جا سکے۔
2. پرانے ایمبولینس کی صورتحال: منی مارگ میں پہلے سے موجود ایمبولینس کافی عرصے سے خدمات سرانجام دے رہی تھی، تاہم وہ اب انتہائی خستہ حالی کا شکار ہے۔ اس ایمبولینس کی مکمل مرمت (اوورہالنگ) کے لیے محکمہ صحت کی جانب سے باقاعدہ طور پر بجٹ کی ڈیمانڈ ارسال کی گئی ہے۔ تاہم موجودہ مالی وسائل کی محدودیت کے باعث وہ مرمت فی الحال ممکن نہ ہو سکی۔ اس لیے نئی ایمبولینس فراہم کی گئی تاکہ عوام کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔
3. محکمہ صحت کی ترجیحات: محکمہ صحت گلگت بلتستان عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہے اور خصوصاً دور دراز علاقوں میں صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ منی مارگ جیسے حساس علاقوں میں ایمبولینس کی فراہمی محض ایک قدم ہے، مستقبل میں بھی تمام ضروری طبی سہولیات کی بہتری کے لیے منصوبہ بندی جاری ہے۔
4 ہم صحافی برادری سے گزارش کرتے ہیں کہ کسی بھی خبر کو شائع یا نشر کرنے سے قبل متعلقہ محکمے سے تصدیق ضرور کریں تاکہ عوام کو مکمل، درست اور حقائق پر مبنی معلومات فراہم کی جا سکیں۔
محکمہ صحت گلگت بلتستان
ہم عوام کی خدمت کے لیے دن رات کوشاں ہیں
14/06/2025
سوشل میڈیا پر زیر گردش خبروں کے حوالے سے وضاحت — ACD Doyan
سوشل میڈیا پر ACD Doyan سے متعلق بعض غلط اور بے بنیاد خبریں گردش کر رہی ہیں، جن کے بارے میں وضاحت پیش کرنا ضروری ہے:
واضح کیا جاتا ہے کہ ACD Doyan میں محکمہ صحت کا عملہ باقاعدگی سے ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہے، اور ادویات کی کسی قسم کی قلت نہیں پائی گئی۔ ہر ماہ مریضوں کی تعداد کے مطابق ادویات باقاعدگی سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس استور سے ACD Doyan کو فراہم کی جاتی ہیں، اور اس فراہمی کا مکمل ریکارڈ واچر کے ذریعے محفوظ کیا جاتا ہے۔ متعلقہ واچر کی تصویر بھی بطور ثبوت موجود ہے۔
عملے کی صورتحال درج ذیل ہے:
سراج الدین (SMT): ریٹائر ہو چکے ہیں۔
منیب عالم (JMT): ان کی پوسٹنگ گلگت سٹی ہسپتال میں ہو چکی ہے۔
سرفراز (JMT): وہ ہرچو سے ACD Doyan کے لیے روانہ تھے اور راستے میں تھے۔ ان کی ڈیوٹی میں تاخیر کے حوالے سے موصول ہونے والی شکایت پر وضاحت طلب کی گئی ہے، اور ضابطے کے مطابق کارروائی جاری ہے۔
خطیب الرحمان (JMT): اپنی جگہ پر ڈیوٹی انجام دے رہے تھے۔
لہٰذا، عوام سے گزارش ہے کہ سوشل میڈیا پر بغیر تصدیق کے گردش کرنے والی خبروں پر یقین نہ کریں۔ محکمہ صحت استور عوام کو شفاف، بروقت اور معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہا ہے۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر استور، ڈاکٹر نواب خان، خود ACD Doyan کا دورہ کریں گے اور عوام کی شکایات کا ازالہ کرینگے۔
جاری کردہ: ایڈمن، DHO آفس استور
12/06/2025
پاک آرمی اور ڈی ایچ او آفس استور کے تعاون سے یو سی پاریشنگ تھینگ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
آج پاک آرمی اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (DHO) آفس استور کے باہمی تعاون سے یونین کونسل پاریشنگ تھینگ میں ایک فری میڈیکل کیمپ کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ اس کیمپ میں بڑی تعداد میں مریضوں کا معائنہ کیا گیا، جن میں مرد، خواتین، بزرگ، اور بچے شامل تھے۔
کیمپ کے دوران سینکڑوں مریضوں کو مفت طبی معائنہ، ضروری ادویات، اور بنیادی صحت کی سہولیات فراہم کی گئیں۔ میڈیکل ٹیم میں تجربہ کار ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف، اور لیڈی ہیلتھ ورکرز شامل تھے جنہوں نے مریضوں کی صحت کے مسائل کو نہایت خلوص سے سنا اور ان کا مؤثر علاج کیا۔
یہ کیمپ علاقے کے عوام کے لیے ایک بڑی سہولت ثابت ہوا اور مقامی لوگوں نے پاک آرمی اور محکمہ صحت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس بات کا بھی مطالبہ کیا کہ مستقبل میں ایسے مزید کیمپوں کا انعقاد کیا جائے تاکہ دور دراز علاقوں کے عوام کو بھی صحت کی معیاری سہولیات ان کی دہلیز پر میسر آ سکیں۔
ایڈمن ڈی ایچ او آفس استور
Be the first to know and let us send you an email when District Health Officer Astore posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.