25/10/2022
ہچکی روکنے کے آسان طریقے
لونگ چبائیں
دو لونگ لے کر منہ میں آہستہ آہستہ چبائیں۔ ہچکی میں کمی ہو جائے گی۔
سانس روکنا
اگر ہچکی آئے تو چند لمحوں کے لیے سانس روک لیں تو ہچکی آنا رُک جائے گی۔
برف چوسنا
برف کا ٹکڑا لے کر ایک دو منٹ کے لئےمنہ میں رکھیں۔ہچکی رک جائے گی
چینی نگلنا
ایک چمچ چینی نگل لیں تو بھی ہچکی رک جائے گی
شہد کھانا
ایک چائے کا چمچ شہد گرم پانی میں ملا کرپی لیں تو بھی ہچکی میں افاقہ ہوگا
اپنےکان بند کریں
جب آپ کو ہچکی آرہی ہو تو اپنے دونوں کانوں کو انگلیوں سے 20 سے 30 سیکنڈ کیلئے بند کریں اور کان کے ملائم حصوں پر اپنی انگلیاں دبائیں۔ اس عمل کو آپ کی رگ کو سکون ملے گا اور ہچکی رک جائے گی۔