08/12/2025
🌿 تیز پات (Bay Leaf) — ایک پتہ، بے شمار فائدے!
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 🌸
امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے۔
پروردگارِ عالم سب کو خوش، آباد اور اپنی حفاظت میں رکھے۔
اللّٰہم آمین 🤲
آج ہم بات کریں گے تیج پات، تیز پات، تیز پتہ یا تیج پتہ کی۔
اکثر کھانوں میں خوشبو اور ذائقہ بڑھانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے،
لیکن کھانے کے بعد ہم اسے چن کر نکال دیتے ہیں —
حالانکہ یہی پتا آپ کی صحت کے لیے ایک خزانہ ہے! 💚
---
🌿 تیز پات میں موجود اجزاء:
صرف ایک پتے میں موجود ہے:
0mg کولیسٹرول
23mg سوڈیم
529mg پوٹاشیئم
75g کاربوہائیڈریٹ
26g فائبر
8g پروٹین
83% کیلشیم
وٹامن A, C, D, B6
یہ تمام اجزاء اسے قدرتی علاج کا ایک قیمتی حصہ بناتے ہیں۔
---
🌸 تیز پات کے حیرت انگیز فوائد:
• 🌿 اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی فنگل:
ناخنوں میں فنگس یا پیلاہٹ ہو تو ایک تیز پات رکھ کر کپڑا باندھیں — جلد افاقہ ہوگا۔
• ☕ سر درد کا علاج:
تیز پتے کی چائے پئیں، دماغی سکون اور درد میں فوری آرام۔
• 💧 پیٹ خراب؟
تیز پات کا پاؤڈر پانی کے ساتھ پئیں — ہاضمہ بہتر۔
• 🌸 جلد کے لیے مفید:
تیز پتے کا تیل الرجی، دانوں اور جلدی امراض میں مؤثر۔
• 🧠 دماغی طاقت میں اضافہ:
یادداشت اور ذہنی صلاحیت بڑھاتا ہے۔
• ❤️ دل و بلڈ پریشر کے لیے مفید:
اس میں موجود پوٹاشیئم دل کی دھڑکن کو متوازن رکھتا ہے۔
• 💉 خون کی افزائش:
آئرن خون میں لال خلیات بناتا ہے۔
• 🦟 کیڑے کے کاٹے کا علاج:
تیز پات کا پیسٹ لگائیں، جلن و سوجن دور۔
• 💛 یرقان میں مفید:
جگر کے دباؤ کو کم کرتا ہے اور اسے مضبوط بناتا ھے
دیگر فوائد درج ذیل ہیں
1) ہاضمہ بہتر کرتا ہے
گیس، بدہضمی، معدے کے بھاری پن اور اپھارے میں مفید
معدے کی نالی میں پیدا ہونے والی گیس کو خارج کرتا ہے۔
2) متلی اور قے کم کرتا ہے
اس کا قہوہ ہلکی متلی، قے اور منہ کے کڑواہٹ میں فائدہ دیتا ہے۔
3) شوگر کے مریضوں کیلئے مفید
خون میں شکر کی مقدار کو قدرتی طور پر متوازن رکھنے میں مدد دیتا ہے۔
انسولین sensitivity بڑھاتا ہے۔
4) سوزش کم کرتا ہے
جسمانی درد، جوڑوں کا درد اور پٹھوں کی اکڑن میں اس کی تاثیر گرم ہونے کی وجہ سے مددگار ہے۔
5) دل اور کولیسٹرول کیلئے اچھا
کولیسٹرول کم کرنے میں معاون
خون کی گردش بہتر کرتا ہے
6) انفیکشن کے خلاف مؤثر
اینٹی بیکٹیریل، اینٹی فنگل خصوصیات
گلے کی خراش اور ہلکی کھانسی میں مفید
7) نیند بہتر کرتا ہے
ایک عدد تیز پات رات سونے سے پہلے قہوہ بنا کر پینے سے ذہنی سکون اور بہتر نیند میں مدد ملتی ہے۔
🌿 استعمال کا طریقہ
1) قہوہ
1 یا 2 تیز پتے
ایک کپ پانی میں 5–7 منٹ ابالیں
چاہیں تو شہد شامل کریں
روزانہ ایک بار
2) سالن میں شامل
دیسی سالن، یخنی، پلاؤ میں بطور ذائقہ
چکنائی ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے۔
⚠️ احتیاط
حاملہ خواتین زیادہ مقدار میں نہ لیں۔
گردوں کے مریض ڈاکٹر کے مشورے سے استعمال کریں۔
زیادہ استعمال قبض پیدا کر سکتا ہے (مزاج گرم و خشک ہونے کی وجہ سے
#گھریلوعلاج
#تیزپات #قدرتعلاج #گھریلونسخ #ہاضمہ #دلکیصحت #جگرکیحفاظت