31/03/2024
ڈسکاؤنٹ کی لالچ میں بغیر وارنٹی کے ادویات خریدنے سے پرہیز کریں۔ ادویات ہمیشہ مستند فارمیسی/میڈیکل سٹور سے کوالیفائیڈ پرسن کی موجودگی میں خریدیں۔
یہ لیں جی پشاور اور مردان کے اک گھر میں بننے والی ادویات جسے عوام نیشنل و ملٹی نیشنل کی خام خیالی اور جھوٹے یقین کے ساتھ پیٹ کاٹ کے خریدتی ہے۔ افسوس اس بات کا ہے کہ ہم ماہر ادویات ہیں اس نظام کی تمام تر باریکیوں کو جانتے ہیں مگر نظام میں بہتری، ان دو نمبر ادویات کے ناسور کو ختم کرنے، قانون میں ترامیم اور سختی لانے اور ان پر عمل درآمد کروانے کیلئے، فارماسسٹ اور ڈرگ انسپکٹر کی تعیناتیوں اور وسائل فراہم کرنے کیلئے کچھ کر ہی نہیں رہے۔
یہ ڈگری، یہ علم اور ہماری یہ تمام تر صلاحیتیں اللّٰه تعالی کی امانت ہیں۔ یہ ڈگریاں یہ علم حاصل کر لینے کے بعد عوام کو اس ناسور سے بچانا، اس کے لئے جدوجہد کرنا ہم پر فرض ہے نتیجہ چاہے پھر جو بھی نکلے ہم تو صرف محنت، کوشش اور جدوجہد پہ مکلف ہیں۔ اس ڈگری کا واحد مقصد پیسوں کا حصول نہیں۔ راحت صاحب نے شائد ہماری اسی حالت کو دیکھ کے ہی کہا تھا کہ
لگے گی آگ تو آئینگے گھر کئ زد میں
یہاں پہ صرف ہمارا مکان تھوڑی ہے
کہنے کا مقصد یہ ہے کہ اگر ہم اس ناسور کے خلاف جدوجہد نہیں کریں گے تو یہ ہمارے گھروں تک آئے گا ہی آئے گا, بلکہ مجھے پورا یقین ہے کہ آچکا ہے۔ اور پھر ہم کو کیا معلوم کہ ہمارے والدین و اہل و عیال کو ملنے والی دوا کوئی دوا ہے یا پھر کوئی زہر۔ ہماری بے حسی دیکھ کے مجھے لگتا یہی ہے کہ شائد ان سے محبت کا ہمارا دعوہ جھوٹا ہے !