Dr.INAM General & Pediatrics orthopaedic

Dr.INAM General & Pediatrics orthopaedic expert in Trauma, General and Pediatric orthopaedics

نیچے دیے گئے تصویر میں میڈیل ایپیکون ڈائل کے فریکچر    کو فکس کر دیا گیا ہے                                             ...
03/09/2025

نیچے دیے گئے تصویر میں میڈیل ایپیکون ڈائل کے فریکچر کو فکس کر دیا گیا ہے

میڈیئل ایپیکونڈائل فریکچرکیا ہے؟ 🦴🤕
یہ ایک قسم کا فریکچر ہے جو بازو کی اندرونی ہڈی میں آتا ہے، خاص طور پر کوہنی کے قریب۔ یہ عام طور پر چوٹ یا گرنے کی وجہ سے ہوتا ہے۔ ۔ 🤸‍♂️⬇️

علامات کیا ہوتی ہیں؟
بازو میں شدید درد 😣
سوجن اور سرخی 🔴
حرکت میں مشکل یا کمزوری 🤚❌
بازو کی شکل میں تبدیلی 🔄

میڈیئل ایپیکونڈائل کے ٹوٹنے کے دوران انٹریپمنٹ
(Entrapment) 🦴⚠️
جب میڈیئل ایپیکونڈائل کا فریکچر ہوتا ہے تو ٹوٹی ہوئ ہڈی کا ٹکڑا کوہنی کے اندر یا اردگرد کے ٹشو یا نرو میں پھنس سکتا ہے، جسے انٹریپمنٹ کہتے ہیں۔ یہ ایک پیچیدہ حالت ہے جس سے درد اور حرکت میں شدید رکاوٹ آتی ہے۔ ۔ 🤕❌
اس کی وجہ سے نرو پریشر میں آجاتا ہے، جس سے علامات ظاہر
ہوتی ہیں۔ہاتھ اور انگلیوں میں سنسناہٹ یا جھنجھناہٹ 🖐️⚡
اوربازو یا ہاتھ کی کمزوری ہوسکتی ہے۔ ۔😓

تشخیص کیسے ہوتی ہے؟
جسمانی معائنہ 🩺
ایکسرے سے ہڈی کے ٹکڑے اور انٹریپمنٹ کی تسدیق📸
نرو کنڈکشن ٹیسٹ بھی کیا جا سکتا ہے

علاج
ابتدائی طور پر آیس لگانا ❄️
بازو کو آرام دینا 🛌
ڈاکٹر کی ہدایت سے کاسٹ یا اسپلنٹ لگانا 🩹
۔🏥🔪بعض صورتوں میں سرجری ضروری ھوتی ہے جیسے کہ اوسیکل انٹرپٹمنٹ تاکہ پھنسے ہوئے ٹکڑے کو نکالا جا سکے اور نرو کو ریلیف دیا جائے یا کہنی کے جوڑ کو دوبارہ اپنی شکل میں واپس لایا جا سکے۔ ۔
درد اور سوجن کے لیے دوائیں 💊
فزیکل تھراپی سے مکمل صحت یابی 🚶‍♂️💪

احتیاطی تدابیر ⚠️
کھیل کود میں احتیاط کریں 🏀🤾‍♀️
مناسب حفاظتی گیئر پہنیں 🛡️
گرنے سے بچاؤ کے لیے دھیان رکھیں 👀

اگر آپ یا آپ کے جاننے والوں کو ایسی چوٹ لگے تو فوری طور پر ماہر ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔ ۔ ✔️📞
میڈیئل ایپیکونڈائل کا انٹریپمنٹ ایک سنجیدہ مسئلہ ہے، اس لیے فوراً ماہر ڈاکٹر سے رابطہ کریں تاکہ پیچیدگیوں سے بچا جا سکے

ڈاکٹر محمد انعام اللہ
ایم بی بی ایس، ایف سی پی ایس، ایم آر سی ایس (یو کے)
ممبر اے او ٹراما (سوئٹزرلینڈ)
ممبر پی او اے
فیلو شپ اِن پیڈی ایٹرک آرتھوپیڈکس
📍: پتہ
السیّد میڈیکل سینٹر، نزد کچہری، ہنگو
📞: رابطہ نمبر
0326-9584200

سپرا کونڈائلر فریکچر (کہنی کی ہڈی کا فریکچر)🔹 یہ فریکچر زیادہ تر بچوں👶میں ہوتا ہے، خاص طور پر 5 سے 10 سال کی عمر کے درمی...
01/09/2025

سپرا کونڈائلر فریکچر (کہنی کی ہڈی کا فریکچر)🔹

یہ فریکچر زیادہ تر بچوں👶میں ہوتا ہے، خاص طور پر 5 سے 10 سال کی عمر کے درمیان۔
اکثر بچہ گرنے کے بعد ہاتھ کے بل زمین پر سہارا لیتا ہے اور کہنی کی ہڈی ٹوٹ جاتی ہے۔

یہ کیا ہے؟🦴
کہنی کے قریب بازو کی ہڈی ٹوٹنے کو سپراکونڈائلر فریکچر کہتے ہیں۔ ۔
علامات⚠️
شدید درد اور سوجن😣
بازو یا کہنی کو ہلانے میں دشواری✋
ہاتھ یا کلائی میں کمزوری یا سن ہونا🪫
ہاتھ کی رنگت بدل جانا (اگر خون کی نالی دب جائے)🎨

علاج🩺
ہلکا فریکچر: پلسترلگایا جاتا ہے✅
زیادہ حلنے والے فریکچر:-چھوٹی سرجری کے ذریعے کےوائرپن✅
ڈال کر حڈی کو سیدھا اور مضبوط کیا جاتا ہے ۔

اگر علاج میں دیر ہو جائے تو۔۔۔۔🚨
کہنی ٹیڑھی رہ سکتی ہے❌
ہاتھ کی حرکت کم ہو سکتی ہے❌
خون کی نالی یا اعصاب کو مستقل نقصان ہو سکتا ہے❌

یاد رکھیں🧑‍⚕️
!یہ ایک ایمرجنسی فریکچر ہے
اگر بچے کو یہ چوٹ لگے تو فوراً آرتھوپیڈک سرجن کودکھائیں۔
ڈاکٹر کا مشورہ اور وقت پر علاج ہی کامیابی کی ضمانت ہے۔

نیچے دیے گئے تصویر میں ایک بچے کی سپرا کونڈائلرفریکچر کی فکسیشن کے وائر کے ذریعے کر دی گئی ہے

معائنے کے لیے رابطہ:-
ڈاکٹر محمد انعام اللہ
ایم بی پی ایس, ایف سی پی ایس،ایم ار سی ایس یو کے
فیلو شپ ان پیڈیاٹرک سرجری
السید میڈیکل سنٹر نذد کچہری ھنگو
03269584200 رابطہ نمبر

Green needs to be more greenerقدرتی خوبصورتی کی قدر کیجیے درختوں کی کٹائی سے اجتناب کیجئے درخت اگائیں یہ ہمارے مستقبل کے...
20/08/2025

Green needs to be more greener
قدرتی خوبصورتی کی قدر کیجیے
درختوں کی کٹائی سے اجتناب کیجئے
درخت اگائیں
یہ ہمارے مستقبل کے ضامن ہے

20/08/2025
ایک 65 سال مریض کے کولہے کے جوڑ کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی جس میں کولہے کے نصف جوڑ کو تبدیل کر کے میٹل کا جوڑ لگا دیا گیا  ہے
19/08/2025

ایک 65 سال مریض کے کولہے کے جوڑ کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی جس میں کولہے کے نصف جوڑ کو تبدیل کر کے میٹل کا جوڑ لگا دیا گیا ہے

( club  foot) 🦶                                                                 کلب فٹ کیا ہے ؟                         ...
08/08/2025

( club foot) 🦶
کلب فٹ کیا ہے ؟
!بچوں میں پاؤں کی پیدائشی خرابی
کلب فُٹ ایک پیدائشی (یعنی پیدائش کے وقت موجود) پاؤں کی خرابی ہے۔ اس میں بچے کا پاؤں اندر کی طرف مڑ جاتا ہے اور نیچے کی طرف جھک جاتا ہے۔ یہ خرابی ایک یا دونوں پاؤں میں ہو سکتی ہے۔ دنیا میں ہر 1000 بچوں میں تقریباً 1 یا 2 بچوں کو یہ مسئلہ ہوتا ہے
کلب فُٹ کی وجوہات📌
اکثر کیسز میں اس کی وجہ واضح نہیں ہوتی، لیکن چند ممکنہ عوامل یہ ہیں۔ ٫
موروثی اثرات۔
،خاندان میں پہلے سے کسی کو یہ مسئلہ ھو
،حمل کے دوران پاؤں کی غیر معمولی پوزیشن۔ ۔
بچہ رحم میں ایسی پوزیشن میں ہو کہ پاؤں مڑ جائے۔
پٹھوں یا اعصاب کی بیماری
یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ یہ ماں کی کسی غلطی یا دورانِ حمل کسی کام کی وجہ سے نہیں ہوتا،۔ ۔
علامات
پاؤں کا اندر کی طرف مڑ جانا
ایڑی کا اوپر اٹھ جانا
پاؤں کا سخت ہونا اور حرکت میں کمی
علاج🩺
کلب فُٹ کا علاج پیدائش کے بعد جتنا جلدی شروع کیا جائے، کامیابی کے امکانات اتنے زیادہ ہوتے ہیں ۔
پونسیٹی میتھڈ (Ponseti Method)
پیدائش کے چند دن بعد پلاسٹر کاسٹ لگا کر ہر ہفتے پاؤں کی پوزیشن بہتر کی جاتی ہے۔ تقریباً 6–8 ہفتوں میں پاؤں سیدا ہوجاتاحے۔ ـ اس کے بعد ڈینس براؤن سپلنٹ لگایا جاتا ہے تاکہ پاؤں سیدھا رہے
یاد رہے کہ یہ سپلنٹ چار سال کی عمر تک بچے کو پہنانا انتہائی لازمی ہے نہ پہنانے کی صورت میں ٹیڑھا پن واپس ہو سکتا ہے
اخری پلستر لگانے سے پہلے 90 فیصد بچوں میں ٹی اے ٹیناٹمی کی ضرورت پیش ہو سکتی ہے جو کہ ایک چھوٹا سا اپریشن ہوتا ہے۔ ۔
اہم پیغام برائے والدین📣
"کلب فُٹ کا علاج مکمل ممکن ہے، بشرطیکہ پیدائش کے فوراً بعد ماہر آرتھوپیڈک سرجن سے رجوع کیا جائے۔ دیر کرنے سے پاؤں سیدھا کرنا مشکل ہو سکتا ہے، اور بچے کے چلنے میں ہمیشہ کے لیے دقت آ سکتی ہے۔"

ذیل میں دیے گئے تصویر میں بچے کا علاج پونسٹی میتھڈ کے
ذریعے شروع کر دیا گیا ہے
کلینک السید میڈیکل سینٹر نذد کچہری ہنگو
اوقات صبح نو بجے سے دو بجے تک اتوار تا بدھ
رابطہ:-03269584200

05/08/2025
Remodeling capacity بچوں میں یعنی ہڈی ٹوٹنے کے بعد قدرتی طور پر سیدے ہونے کے عمل کا اندازہ نیچے دیئے گئے تصاویر سے لگایا...
05/08/2025

Remodeling capacity بچوں میں
یعنی ہڈی ٹوٹنے کے بعد قدرتی طور پر سیدے ہونے کے عمل کا اندازہ نیچے دیئے گئے تصاویر سے لگایا جاسکتا ہے ۔

03/08/2025

insha'Allah Tomorrow will be starting my new clinic.

Address

Al-sayyed Medical Centre
Hangu

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr.INAM General & Pediatrics orthopaedic posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category