Health Care Clinical Laboratory

Health Care Clinical Laboratory All lab Kit Avelibal

21/02/2025

ھیلتھ کئیر کلینیکل لیبارٹری کا پ،ٹی،سی،ایل نمبر تبدیل ھو گیا ھے۔ ھمارا پرانا نمبر 0995628224 تھا اور ابھی جو نیا نمبر ھے 0995256888 ۔
آمین ھیلتھ کئیر کلینیکل لیبارٹری ڈاکٹر پلازہ۔
شکریہ

Free medical cemp
26/07/2023

Free medical cemp

 #سوال ::  ڈاکٹر میرا بچہ بار بار الٹی کرتا ہے۔ جواب :::پرو جیکٹا ئل وا مٹ Projectile vomiting زور سے الٹی کرنا ۔پرو جیک...
04/02/2023

#سوال :: ڈاکٹر میرا بچہ بار بار الٹی کرتا ہے۔

جواب :::
پرو جیکٹا ئل وا مٹ Projectile vomiting زور سے الٹی کرنا ۔
پرو جیکٹا ئل الٹی ایسی الٹی ہے جس میں بچہ زور سے الٹی کرتاہےجو دور جا کر گرتا ہے ۔ اگر بچہ ہر دفعہ دودھ پینے کے بعد اس طر ح کی الٹی کر ے اور اسں کے بعد بچے کو پھر سے بھوک لگے ۔ تو فورا ڈا کٹر سے رجو ع کر یں ۔ اس کی ایک اہم وجہ پا ئلورک سٹینو سس Pyloric stenosis ہو سکتاہے۔ یہ دو سے آٹھ ہفتے کی عمر کے بچو ں کو ہو سکتا ہے ۔س میں معدے کے آخری حصے میں خوارک کی نا لی تنگ ہو جاتی ہے ۔ اس کا علاج اپر یشن سے ہو تا ہے ۔

منہ سے دودھ نکا لنا ۔
بعض اوقات ہر د فعہ دودھ پینے کے بعد یا کبھی کبھار دود ھ پینے کے بعد یا دودھ پینے کے دوران یا ڈکار کے ساتھ دودھ و اپس نکلتا ہے-اس کی ایک اور وجہ گسٹرو ایسو فیجل ریفلکس Gastro esophageal reflux ہے ۔وقت کے ساتھ ساتھ یہ خود ہی بہتر ہو جا تا ہے ۔ اگر یہ بہت زیا دہ ہو اور بچے کا وزن نہ بڑھے پھپھڑوں کے انفیکشن کا سبب بنے تو اس کی علاج کی ضرورت ہو تی ہے ۔ ورنہ بچے کی عمر میں اضافہ کے ساتھ خود بخود ٹھیک ہو جا تا ہے ۔ اگر اپ کے بچے کو الٹیا ں ہو رہی ہو تو اپنے چا ئلڈ سپیشلسٹ سے رجو ع کر یں ۔ تا کہ اس بات کا اطمینان ہو کہ بچے کو فوری تو جہ یا علاج کی ضرورت تو نہیں ۔

Infromation...........
22/06/2022

Infromation...........

18/06/2022

Sempling.......

ماشاءاللہ آج  ڈاکٹر ہارون الر شید (  چائلڈ سپیشلسٹ) کے کلینک واقع ڈاکٹرز پلازہ ہری پور میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا...
31/03/2022

ماشاءاللہ آج ڈاکٹر ہارون الر شید ( چائلڈ سپیشلسٹ) کے کلینک واقع ڈاکٹرز پلازہ ہری پور میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں بڑی تعداد میں بچوں کا مفت معائنہ کیا گیا۔ اور بچوں میں مفت ادویات بھی تقسیم کی گئی۔

Growing Pains ( گروینگ پینز)👈 گروینگ پینز میں بچے کو شام یا رات کے وقت دونوں ٹانگوں یا پاؤں میں شدید درد ہوتا ہے اور بچہ...
24/03/2022

Growing Pains ( گروینگ پینز)

👈 گروینگ پینز میں بچے کو شام یا رات کے وقت دونوں ٹانگوں یا پاؤں میں شدید درد ہوتا ہے اور بچہ اس درد کی وجہ سے نیند سے بیدار بھی ہو جاتا ہے، اور جب صبح جاگتا ہے تو بالکل ٹھیک ہوتا ہے۔
👈یہ مسئلہ 3-4 سال کے بچوں میں زیادہ پایا جاتا ہے، کچھ بچوں میں 8-12 سال کی عمر میں بھی ہو سکتا ہے۔
👈گروینگ پینز (Growing Pains) میں بچے کو دونوں ٹانگوں کے سامنے والے حصے، پنڈلیوں، پاؤں یا گھٹنوں کے پیچھے شدید درد ہوتا ہے، اور جس دن بچے زیادہ کھیل کود کریں اس دن یہ درد زیادہ ہوتا ہے۔ اور جب بچے کا معائنہ کرتے ہیں تو وہ بالکل ٹھیک ہوتے ہیں یعنی بچے کی ٹانگوں، گھٹنوں اور پاؤں پر کسی چوٹ یا سوجن کے نشان نہیں ہوتے۔
👈زیادہ تر بچوں میں یہ درد ہفتے میں 1-2 بار ہوتا ہے لیکن جو بچے کیلشیم یا وٹامن ڈی کی کمی کا شکار ہوں ان میں زیادہ بار اور زیادہ شدت کا بھی ہو سکتا ہے۔
👈اس کی اصل وجہ کا ابھی تک تعین نہیں کیا جا سکا لیکن دیکھا گیا ہے کہ جن بچوں میں یہ علامات زیادہ ہوتی ہیں ان میں درد برداشت کرنے کی سکت باقی بچوں کے مقابلے میں کم ہوتی ہے۔
👈گروینگ پینز (Growing Pains) کی تشخیص کے لئے کسی ٹیسٹ کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ چائلڈ سپیشلسٹ بچے کا طبی معائنہ کرکے اس کی تشخیص کرتے ہیں۔
👈گروینگ پینز (Growing Pains) 1-2 سال کے عرصے میں ٹھیک ہو جاتی ہیں لیکن کچھ بچوں میں اس سے زیادہ وقت بھی لگ سکتا ہے۔
👈بچے کی درد کم کرنے کے لیے آپ گھر میں درج ذیل طریقے اپنا سکتے ہیں۔
✔️ ٹانگوں کی مالش کرنا۔
✔️سٹریچنگ ایکسرسائز
(Stretching Exercises)
✔️ٹانگوں پر ہیٹنگ پیڈ رکھنا(احتیاط ضروری ہے)
✔️ ضروری ادویات صرف ڈاکٹر کی مشاورت سے استعمال کی جا سکتی ہیں۔
👈 درج ذیل علامات کی صورت میں قریبی ڈاکٹر سے ضرور مشورہ کریں۔
چوٹ لگنا
بخار
بھوک اور وزن میں کمی
لنگڑانا یا چلنے میں دشواری
ایک ٹانگ میں درد
جوڑ میں سوجن
تھکاوٹ اور کمزوری
👈 اللہ تعالی آپ کے بچوں کو اچھی صحت عطا کریں۔ آمین

مصنف: ڈاکٹر ہارون الرشید یوسف زئی
چلڈرن سپیشلسٹ
کلینک: صبح ( ڈاکٹرز پلازہ سرکلر روڈ ہری پور )
شام(نور میڈیکل سنٹر بالمقابل INOR گیٹ ایوب میڈیکل ہسپتال ایبٹ آباد)

🟥 چھوٹےبچوں میں نزلہ زکام اور سانس کی انفیکشن کی وجہ سے ناک کے اندرونی حصے میں رطوبتیں اکٹھی ہو جاتی ہیں جسکی وجہ سے چھو...
20/03/2022

🟥 چھوٹےبچوں میں نزلہ زکام اور سانس کی انفیکشن کی وجہ سے ناک کے اندرونی حصے میں رطوبتیں اکٹھی ہو جاتی ہیں جسکی وجہ سے چھوٹے بچے ڈسٹرب رہتے ہیں۔ بعض اوقات اسکی وجہ سے ناک بند ہو جاتا ہے اور بچے کو سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے۔ بچے چونکہ اپنے ناک کی صفائی خود نہیں کر سکتے تو اس صورت میں مائوں کو بچوں کے ناک کی صفائی کا طریقہ آنا چاہیے۔ اس سےناک کی اندرونی رطوبتیں باہر نکل آتی ہیں، بچے کو سانس لینے میں آسانی محسوس ہوتی ہے، اور بچہ کمفرٹیبل ہو جاتا ہے۔
🟥 چھوٹے بچوں کی بند ناک کھولنے کے لیے ان اقدامات پر عمل کریں۔ اس مقصد کیلئے آپ کو درج ذیل چیزوں کی ضرورت ہے اور یہ ہر اچھی فارمیسی پر دستیاب ہوتی ہیں۔
1). Saline Nasal Drops
2). Bulb Syringe/Bulb Sucker
دو طرح کے بلب سرنج\بلب سکر ملتے ہیں۔
Diposable and Reusable
(اپنی سہولت کے مطابق کوئی بھی لے سکتے ہیں)۔
👈 بچے کو اپنی گود یا بیڈ پر اس طرح لٹائیں کہ اس کا سر اور سینہ تھوڑا اونچا رہے۔
Saline Nasal Drops 👈
کے 2 یا 3 قطرے ایک نتھنے میں ڈالیں اور چند سیکنڈ انتظار کریں تاکہ قطرے ناک میں چلے جائیں۔
👈 بلب سرنج کو پیچھے سے دبائیں تاکہ اس میں سے ہوا باہر نکل جائے۔ (بچے سے تھوڑا پیچھے رکھ کر)
پھر بلب سرنج کی ٹپ اسی دبائی ہوئی حالت میں بچے کے ناک کی اس سائیڈ میں داخل کریں جس میں قطرے ڈالے ہیں۔ اب بلب سرنج کو آہستہ سے چھوڑیں، اس سے سکشن پریشر بنے گا جو بچے کی ناک سے رطوبت اور زکام کھینچ لے گا۔
👈 بلب سرنج کو دوبارہ پیچھے سے دبا کر سنک یا کپ میں اس کے مواد کو نکال دیں۔
👈 ناک کی دوسری سائیڈ کی بھی اسی طرح صفائی کر لیں۔
👈 بچے کی کنڈیشن کے مطابق یہ عمل دن میں 1-3 بار کر سکتے ہیں۔ اور کچھ دن تک جاری رکھ سکتے ہیں۔
🟥 اگر آپ کا بچہ بےچین ہے تو دوسرے فرد سے مدد لیں، جو کہ بچے کے سر اور ہاتھوں کو پکڑنے میں مدد کرے گا۔
نتھنوں کو صاف کرنے کے لیے گرم واش کلاتھ یا کاٹن سویب کا استعمال کریں۔
🟥 اس کے ساتھ ڈاکٹر کی تجویز کردہ ادویات جاری رکھیں۔
مصنف: ڈاکٹر ہارون الرشید یوسف زئی
چلڈرن سپیشلسٹ
کلینک: صبح ( ڈاکٹرز پلازہ سرکلر روڈ ہری پور )
شام(نور میڈیکل سنٹر بالمقابل INOR گیٹ ایوب میڈیکل ہسپتال ایبٹ آباد)

چلڈرن سپیشلسٹ ( بچوں کے امراض کے ماہر ڈاکٹر) ڈاکٹر ہارون الرشید یوسف زئی انشاءاللہ اب ایبٹ آباد کے ساتھ ساتھ روزانہ  صبح...
09/03/2022

چلڈرن سپیشلسٹ ( بچوں کے امراض کے ماہر ڈاکٹر) ڈاکٹر ہارون الرشید یوسف زئی انشاءاللہ اب ایبٹ آباد کے ساتھ ساتھ روزانہ صبح 9 بجے سے دن 2بجے تک بچوں کے معائنے کے لیے ہیلتھ کیئرکلینکل لیبارٹری ڈاکٹرز پلازہ سرکلرروڈ ہری پور موجود ہونگے ( اتوار کے دن کلینک بند ہو گا)۔
رابطہ نمبر 0995628224

For sale............
05/01/2022

For sale............

Medical Home Service
27/12/2021

Medical Home Service

Address

Shop # 2'3 Doctor Plaza Haripur
Haripur
0995

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Health Care Clinical Laboratory posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram