25/07/2025
پروفیسر ڈاکٹر خواجہ محمد فیاض
سابقہ پرنسپل قاءید اعظم میڈیکل کالج، بہاول وکٹوریہ ہسپتال، سول اسپتال بہاولپور...................................
ڈیٹاکس واٹر – حقیقت یا فیشن؟...................................
آج کل سوشل میڈیا پر ’’ڈیٹاکس واٹر‘‘ ایک نیا فیشن بن چکا ہے۔ ہر دوسرا ماہرِ صحت یہاں تک کہ ہاءیلی کوالیفاڈ ڈاکٹرز یا فٹنس انسٹرکٹر اس پانی کو جسم سے زہریلے مادے نکالنے، وزن گھٹانے، جلد کو نکھارنے اور توانائی بڑھانے کا نسخہ قرار دے رہا ہے۔
لیکن کیا واقعی یہ تمام دعوے سچ ہیں؟ آئیے اس کے سائنسی پہلو پر نظر ڈالتے ہیں۔
ڈیٹاکس واٹر کیا ہے؟
یہ عام طور پر پانی میں لیموں، کھیرا، پودینہ، ادرک، لونگ،دار چینی یا دیگر پھلوں کے ٹکڑے ڈال کر تیار کیا جاتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ یہ پانی جسم سے "ٹاکسنز" یعنی زہریلے مادے نکال دیتا ہے۔
سائنسی حقیقت کیا ہے؟
1. انسانی جسم کا قدرتی ڈیٹاکس سسٹم کیا ہے۔
حقیقت یہ ہے کہ ہمارا جگر، گردے، آنتیں، پھیپھڑے اور جلد قدرتی طور پر جسم کے فضلہ اور زہریلے مادوں کو صاف کرتے ہیں۔ کسی خاص ’’ڈیٹاکس واٹر‘‘ کی اس مقصد کے لیے کوئی ضرورت نہیں۔
2. تحقیق کا فقدان:
دنیا بھر کی معتبر سائنسی تحقیقات میں ابھی تک ایسا کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا کہ یہ پانی جسم سے ٹاکسنز کو خاص طور پر نکالتا ہے یا وزن میں واضح کمی کرتا ہے۔
3. اصل فائدہ پانی کا ہے:
جب ہم زیادہ پانی پیتے ہیں تو گردوں کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے، پیشاب زیادہ بنتا ہے اور جسم ہائیڈریٹ رہتا ہے۔ لیکن یہ اثر عام پانی سے بھی حاصل کیا جا سکتا ہے، کسی خاص "ڈیٹاکس" والے پانی کے بغیر یہ سب کام بہ خوبی جاری ہے۔
4. پھلوں کے ٹکڑوں سے وٹامنز کی معمولی مقدار پانی میں شامل ہو جاتی ہے۔
5. لیکن یہ اتنی زیادہ نہیں کہ صحت پر کوئی بڑا فائدہ والا اثر ڈال سکے۔
ممکنہ نقصانات
بیکٹیریا کی افزائش:
اگر پھل یا سبزیاں ملا پانی لمبے وقت کے لیے رکھا جائے تو اس میں بیکٹیریا پیدا ہو سکتے ہیں۔ اور معدہ و چھوٹی آنت کی خرابیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔
شوگر میں اضافہ:
ذیابیطس کے مریض اگر میٹھے پھلوں کے ٹکڑے شامل کریں تو یہ خون میں شوگر کی سطح بڑھا سکتا ہے۔
جعلی دعوے:
سوشل میڈیا پر اس کے بارے میں بڑھا چڑھا کر پیش کیے گئے فوائد اکثر سائنسی بنیاد سے خالی ہیں۔
حقیقت پسندانہ رویہ اپنائیں
ڈیٹاکس واٹر پینے میں کوئی نقصان نہیں اگر یہ تازہ اور مناسب مقدار میں استعمال کیا جائے۔ ل
لیکن اس پر اس طرح بھروسہ کرنا کہ یہ جگر یا گردوں کی صفائی کر دے گا یا تیزی سے وزن کم کرے گا، ایک غلط فہمی ہے۔
اصل صحت مند عادت زیادہ پانی پینا، متوازن غذا، ورزش اور نیند کا خیال رکھنا ہے۔
آخر میں آپکی خدمت میں یہ عاجزانہ تجویز پیش کی جاتی ہے سوشل میڈیا کے ڈراما باز جن کا مقصد صرف اور صرف اپنا الو سیدھا کرنا اور وہ لوگ
پیسہ کمانا چاہتے ہیں ان کے
نزدیک سچ یا جھوٹ، حق، حلال، حرام میں کوئی فرق نہیں ہے بلکہ انکا مطمع نظر
پیسا اور مشہور ہونا ہوتا ہے۔
ایسے لوگ معاشرے کا ناسور ہیں اور لوگوں کو خطرناک بیماریوں میں مبتلا کر رہے ہیں۔ آپ لوگ ان جھانسے اور چکر میں نہ آئیں۔ اور جان کا خیال کیا کریں.
(*تحقیق و تبصرہ:*)
پروفیسر ڈاکٹر خواجہ محمد فیاض
MBBS(Nishtar Medical College, Multan).
M.Phil, Medical Biochemistry (JPMC, Karachi).
Associate MRCP (UK).
Diploma In Herbal Medicine.
Prevention Diabetes In High Risk Patients (UK).
Diploma In Diet And Nutrition,
Certified In Food And Health( USA)
سابقہ پرنسپل / ہیڈ آف بائیو کمسٹری ڈیپارٹمنٹ قائد اعظم میڈیکل کالج اینڈ بہاول وکٹوریہ ہسپتال
بہاولپور
ڈایا بیٹیز سپیشلسٹ/ نیوٹریشن ایکسپرٹ/ فیملی فزیشن
15 دن کے اندر بزریعہ خوراک شوگر کنٹرول کرنے کے لئے رابطہ کریں:
رابطہ نمبر: 0300-9681243