Hayat Abad Medical Complex-Unofficial

Hayat Abad Medical Complex-Unofficial Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Hayat Abad Medical Complex-Unofficial, Doctor, Hayat abad phase 4, Hayatabad.

27/02/2020
Jobs in Hayatabad Medical Complex PeshawarApply form http://hmckp.gov.pk/uploads/downloads/1562047548MTI-HMC%20Applicati...
02/07/2019

Jobs in Hayatabad Medical Complex Peshawar
Apply form
http://hmckp.gov.pk/uploads/downloads/1562047548MTI-HMC%20Application%20Form%20for%20Employment.pdf

Jobs in khyber teaching hospital
27/01/2019

Jobs in khyber teaching hospital

Rabies is 100% preventable, yet it causes tens of thousands of deaths every year.Do you have a dog? 99% of rabies cases ...
23/01/2019

Rabies is 100% preventable, yet it causes tens of thousands of deaths every year.

Do you have a dog? 99% of rabies cases in humans are caused by dog bites.
Vaccinate your dogs to end rabies and save lives.

11/12/2018

regarding :
*گیس یا ہیٹر کی وجہ سے اموات کے اسباب*

عام دنوں میں بالعموم اور سردیوں میں بالخصوص گیس سے رونما ہونے والے دلخراش سانحات دیکھتے اور سنتے ہیں اور ان میں آئے روز بتدریج اضافہ بھی ہو رہا ہے۔ اس کی بنیادی وجہ مسئلے کی بنیاد Root Cause سے لاعلمی ہے۔ہمارے لوگوں میں یہ تاثر عام ہے کہ گیس جلانے کی وجہ سے یا گیس کے اخراج کی وجہ سے دم گھٹنے Suffocation کی وجہ سے انسان کی جان چلی جاتی یے۔ حالانکہ ایسے واقعات کی شرح چند فیصد ہے. Propane یا ًMethane گیس جو کہ ہم گھروں میں جلاتے ہیں اس کی بُو ہوتی اور اس کے اخراج کا فوری تعین ہو جاتا ہے. اگر آپ سو بھی رہے ہوں تو دم گھٹنے کی وجہ سے آپ جاگ جاتے ہیں. اس کیلیے آپ کے کمرے کا ایک روشن دان بھی کُھلا ہو تب بھی یہ سفوکیشن کا سبب نہیں بنتی۔ البتہ شعلہ ہوا میں گیس کی زیادہ مقدار میں جلائیں تو آگ لگ سکتی ہے۔

آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ رات کو گیس کا ہیٹر جلتا چھوڑ کر سو جانے پر موت کی اصل وجہ کیا ہے۔

میرے دوستو۔۔۔!

اس کی وجہ ایک تیسری زہریلی اور جان لیوا گیس ہے۔ جس کا نام کاربن مونو آکسائیڈ Carbon Monoxide ہے. اکثر کوئلے کی گیس ہو یا ہیٹر کی گیس یعنی پروپین یا میتھین جب پوری طرح نہیں جلتی یعنی آدھی جلتی ہے تو ایک تیسری گیس جنم لیتی ہے۔ جس کو کاربن مونو آکسائیڈ کہتے ہیں۔

اکثر چولہوں اور ہیٹرز پر کالک جم جاتی ہے اور گیس خارج ہونے کی جگہ تنگ رہ جاتی ہے۔ اس کالک کو Soot کہتے ہیں۔ یہ Soot گیس کو مکمل جلنے نہیں دیتی۔ اس لئیے ہمیں ہفتہ وار اپنے چولہوں کی Maintenance کرنی چائیے۔ گیس کے شعلے سے اندازہ لگانا چائیے کہ گیس مکمل جل رہی ہے یا نہیں.

آئیے اب آپ کو بتاتے ہیں کہ ایک تیسری گیس جو کہ جان لیوا ہے اسکے اخراج کا ہمیں پتہ کیوں نہیں چلتا؟

کاربن مونو آکسائیڈ:

ایک ایسی گیس ہے جس کا کوئی رنگ نہیں، ذائقہ نہیں، بُو نہیں، آواز نہیں۔ ۔ ۔ ۔ زہریلی گیس،

اسی لئیے اس کو خاموش قاتل بھی کہا جاتا ہے۔ کیونکہ بہت خاموشی سے یہ انسان کے حواس کو بکھیڑ کر رکھ دیتی ہے اور پتہ بھی نہیں چلتا۔ آگ تین اشیا کا مرکب ہے ۔ آکسیجن، فیول، اور حرارت Oxygen, Fuel, and Heat ان میں سے ایک چیز بھی نکال دیں تو آگ بُجھ جاتی ہے۔

اسی طرح جب گیس، اور حرارت سے آکسیجن مقدار میں کم رہ جاتی ہے تو Complete Combustion نہیں ہوتی۔ یعنی گیس مکمل طور ہر جل نہیں پاتی۔ اس ادھورے شعلے یا جلنے سے ایک اور گیس جنم لیتی ہے جس کو کاربن مونو آکسائیڈ کہتے ہیں۔

اس کی اصل وجہ یہی ہے کہ آپ کا گیس ہیٹر یا چولہا، زنگ آلود یا کالک زدہ یعنی soot سے اٹا ہوا ہے، جس کی مکمل صفائی نہیں ہوئی اور آکسیجن پوری طرح گیس کو جلنے میں مدد نہیں دے رہی۔

دوسری وجہ مکمل سِیل بند کمرے میں گیس ہیٹر کا جلنا ہے۔۔۔ آکسیجن مقدار میں کم رہ جاتی ہے اور کاربن مونوآکسائیڈ بننے لگتی ہے۔

جیسا کہ پہلے ذکر کیا کہ یہ گیس ایک خاموش قاتل ہے لہذا سو جانے کے بعد انسان اپنے دفاع کے قابل نہیں رہتا اور سوتے سوتے موت کی آغوش میں چلا جاتا ہے۔ یہ گیس ہوا کے متوازن ہے اور یہ سانس کے ذریعے داخل ہوتے ہی انسانی جسم میں موجود آکسیجن کو ختم کرتی جاتی ہے۔ دل، دماغ اور پھیپھڑے آہستہ آہستہ ناکارہ ہوجاتے ہیں اور اسی مدہوشی میں انسان جان دے دیتا ہے۔

احتیاطی تدابیر:

*چولہے اور ہیٹر کی ہفتہ وار صفائی۔
* زنگ اور کالک کو نہ جمنے دینا۔
*آکسیجن کی مکمل فراہمی کیلیے روشن دان یا کھڑکی کو کھول دینا چائیے۔
*حد ممکن کوشش کریں کہ رات کو ہیٹر اور Main Connection بند کر کے سوئیں۔
* ریگولیٹرز اور فِٹنگز کی جانچ پڑتال کہ وہ گیس خارج نہیں کررہے ۔
* جدید ہیٹرز کا استعمال بالخصوص ایسے ہیٹرز جو گیس بند ہو جانے کی صورت میں خود بخود بند ہو جائیں۔ یعنی Auto Switch off in Case of Emergency or shortage.
* ہو سکے تو گیس کی شناخت کرنے والا آلہ Gas detector کمرے میں نصب کر دیں تاکہ ایسی گیس کے اخراج کے وقت الارم بجنے سے آپکو پتہ چل سکے۔ کیونکہ انسانی حِسیں اس گیس کو نہیں پکڑ سکتی۔
* ہیٹر کی پلیٹ خراب ہو جانے کی صورت میں اسکی فوری تبدیلی کریں۔

اور یاد رکھیں Blue flame نیلا شعلہ، Yellow flame پیلا شعلہ ، Pink flame گُلابی شعلہ۔ ۔۔۔۔۔ یعنی اگر آپ کا چولہا یا ہیٹر نیلے رنگ کے شعلے کے ساتھ جل رہا ہے تو اسکا مطلب ہے کہ آپ کی گیس مکمل اور پوری طرح جل رہی ہے اور کوئی خطرہ نہیں ہے۔
اگر آپ کا چولہا یا ہیٹر پیلے رنگ شعلے کے ساتھ جل رہا ہے تو آپ کے چولہے یا ہیٹر کی صفائی کی ضرورت ہے. یا پھر آپ کی گیس کا معیار اچھا نہیں ہے۔
اور اگر آپ کا گیس ہیٹر یا چولہا گُلابی شعلے کے ساتھ جل رہا ہے تو یقیناً یہاں خطرہ ہے کیونکہ گیس مکمل طور پر نہیں جل رہی اور ایک تیسری گیس جنم لے رہی ہے۔

سردیوں کا موسم ہے تقریباً ہر گھر ہر کمرے میں گیس ہیٹرز جلتے ہیں۔

کاربن مونو آکسائیڈ کے متعلق تمام معلومات اپنے گھر کے ایک ایک فرد سے شئیر کریں۔

اور اس بارے میں مزید معلومات انٹرنیٹ سے حاصل کریں۔ کسی کی جان بچانا اور اچھی تجویز دینا بہت بڑا کام ہے۔ سیفٹی ہر انسان کی ذمہ داری ہے۔

Know Safety No Pain .......&

No Safety Know Pain

Safety First.

Jobs in khyber teaching Hospital
08/12/2018

Jobs in khyber teaching Hospital

Elevator have Been installed for Patients
07/12/2018

Elevator have Been installed for Patients

نیوز براۓ ٹیکرز 1-ایچ ایم سی ہسپتال کا مریضوں کو بہتر علاج کی فراہمی کےلیے ایک اور اہم اقدام ۔2-ایچ ایم سی کے سپاٸن یونٹ...
07/12/2018

نیوز براۓ ٹیکرز

1-ایچ ایم سی ہسپتال کا مریضوں کو بہتر علاج کی فراہمی کےلیے ایک اور اہم اقدام ۔

2-ایچ ایم سی کے سپاٸن یونٹ کیجانب سے گزشتہ روز سے سپاٸن اینڈوسکوپک سرجری کی سروس مریضوں کے لیے فراہم کر دی گٸ ہے۔

3-جہاں ریڑھ کی ہڈی کے جملہ امراض خاص کر کبڑے پن کے علاوہ اب خیبر پختونخواہ میں پہلی بار سپاٸن اینڈوسکوپک سرجری مہیا ٕ کی جا رہی ہے۔

4-پورے پاکستان میں سپاٸن اینڈوسکوپک سرجری میں ایچ ایم سی ہسپتال کا چوتھا نمبر ہےجبکہ خیبرپختونخواہ میں ایچ ایم سی ہسپتال پہلے نمبر کی سرکاری ہسپتال ہے۔

5-جرمنی اور ترکی کے ماہر سپاٸن اینڈوسکوپک سرجن علی گووند نے انچارچ سپاٸن یونٹ پروفیسر محمد عارف کوا یڈوانس سرجری ٹیکنیکس متعارف کرواٸی۔

6-سپاٸن اینڈوسکوپک سرجری صرف ایک سوراخ کے زریعے کی جاتی ہے اس سرجری پے صرف 30 منٹس لگتے ہے اور اگلے دن مریض گھر واپس چلا جاتا ہے۔

7-سپاٸن یونث میں غریب مریضوں کا علاج زکواة اور بیت المال کے زریعےبھی کیا جاتا ہے۔

8-ایک انفرادی سپاٸن یونٹ کے قیام کے پی سی ون کو منظوری دے دی گٸی ہے اور بہت جلد ہی اسکی اوپن سرمنی کی جاۓ گی۔

ہسپتال ڈاریکٹر شہزاد اکبر

میڈیا سیل
Hyایم ٹی آٸی ایچ ایم سی ۔پشاور

MTI/HMC Circular regarding EID - ul- Azha holidays.
19/08/2018

MTI/HMC Circular regarding EID - ul- Azha holidays.

‏عیدِ قرباں کی آمد آمد ہے تو آپ تمام لوگ کانگو بخار سے بچاٶ کے لٸے حفاضتی تدابیر سے متعلق ان تمام باتوں کو مدِ نظر رکھتے...
19/08/2018

‏عیدِ قرباں کی آمد آمد ہے تو آپ تمام لوگ کانگو بخار سے بچاٶ کے لٸے حفاضتی تدابیر سے متعلق ان تمام باتوں کو مدِ نظر رکھتے ہوۓ احتیاط بھرتیں۔

25/05/2018

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے ملک بھر خصوصاً خیبر پختونخوا میں شدید گرمی او لو کے پیش نظر پشاور، مردان، نوشہرہ، چارسدہ، کوہاٹ، کرک، بنوں، لکی مروت اور ڈی آئی خان سمیت خیبر پختونخوا کے متعدد اضلاع کے ضلعی انتظامیہ کو عوام میں ہیٹ سٹروک اور اس سے بچاؤ کے لئے خصوصی آگاہی مہم شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔
گرمی کی موجودہ شدید لہر جس سے ہیٹ سٹروک کے خدشات کا اظہار کیا جارہا ہے، پی ڈی ایم اے، خیبر پختونخوا نے پشاور سمیت کوہاٹ، مردان، بنوں اور ڈی آئی خان ڈویژن میں ڈویژنل کنٹرول رومز اور مرکزی کنٹرول روم کو فعال رکھنے اور فوری امدادی کاروائیوں کی ہدایت کی ہے۔
۔

: اگلے دس دن پشاور، مردان، نوشہرہ، چارسدہ، کوہاٹ، کرک، بنوں، لکی مروت اور ڈی آئی خان سمیت خیبر پختونخوا کے متعدد اضلاع میں شدید گرمی کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔

اور اس دوران ہیٹ سٹروک کے امکانات بہت زیادہ ہیں۔

ہیٹ سٹروک سے بچاؤ کے لیے:
بزرگ، بچے اور روزہ دار بلا وجہ دن میں باہر نہ نکلیں۔

افطار سے سحر کے دوران زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کریں۔
ہلکے کپڑے استعمال کریں۔

دھوپ میں نکلتے وقت سر پر گیلا کپڑا استعمال کریں۔

بخار، سر درد یا متلی کی صورت میں فوری ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

ہیٹ سٹروک کی علامات :
بخار
شدید سر درد
جسم کا سرخ اور گرم ہونا
زبان اور ہونٹوں کا خشک ہونا
متلی اور قے ہونا
غنودگی اور بے ہوشی طاری ہونا۔

ہیٹ سٹروک کے مریض کی فوری طبی امداد :
مریض کو چھاؤں یا ٹھنڈی جگہ پر منتقل کریں۔
مریض کے مناسب حد تک کپڑے کم کریں۔
پنکھے کے نیچے لائیں یہ ہاتھوں سے ٹھنڈی ہوا دیں۔
غنودگی نہ ہو تو ٹھنڈا پانی پلائیں۔
سر اور جسم پر نل کے پانی کی پٹیاں کریں۔
بغل میں برف رکھیں۔
مریض کی ٹانگوں کو اونچا کریں۔
فوراٌ قریبی ہسپتال منتقل کریں۔

فارماسسٹ کا مقصد مریضوں کی جان بچانا ہے ناکہ کیمسٹوں کی طرح مریضوں کی صحت کو داو پر لگا کر اپنے مفادات کے پیچھے بھاگنا۔۔...
16/05/2018

فارماسسٹ کا مقصد مریضوں کی جان بچانا ہے ناکہ کیمسٹوں کی طرح مریضوں کی صحت کو داو پر لگا کر اپنے مفادات کے پیچھے بھاگنا۔۔۔۔
Share it maximum

Address

Hayat Abad Phase 4
Hayatabad
2500

Telephone

0919217140

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hayat Abad Medical Complex-Unofficial posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Hayat Abad Medical Complex-Unofficial:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category