میاں بیوی کا اسلام

میاں بیوی کا اسلام تیرے عمل سے ہے تیرا پریشان ہونا
ورنہ مشکل نہیں، مشکل آسان ہونا۔

میچیورٹی کسے کہتے ہیں۔؟میچیورٹی کیا ہے ؟میچیورٹی کسی انسان میں کس وقت آتی ہے ؟میچورٹی کا ایک لیول یہ ہوتا ہے کہ آپ وضاحت...
09/11/2025

میچیورٹی کسے کہتے ہیں۔؟

میچیورٹی کیا ہے ؟

میچیورٹی کسی انسان میں کس وقت آتی ہے ؟

میچورٹی کا ایک لیول یہ ہوتا ہے کہ آپ وضاحت دینا چھوڑ دیتے ہیں اور خاموش ہوجاتے ہیں، بحث نہیں کرتے اگر کوئی آپکو برا بھلا بھی کہہ دے تو Yes " یہ کہہ کر مسکرا کر آگے بڑھ جاتے ہیں کہ I'm

اسکا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ آپ سچ میں ویسے ہی ہوتے ہیں فرق صرف یہ ہے کہ وہ بات آپکے لیے اہمیت ہی نہیں رکھتی۔

یاد رکھیں۔

گاڑی کے پیچھے کچھ فاصلے تک ہی کتا بھونکتا اور دوڑتا رہتا

ہےنہ ہی کتا آپ گاڑی چھیننا چاہتا ہے سے

نہ گاڑی میں بیٹھنا چاہتا ہے

اور نہ ہی اسے گاڑی چلانی آتی ہے

ایسے ہی زندگی کے سفر میں کچھ اسی عادت کے لوگ بنا کسی مقصد کے آپ کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔۔

اس لئے جب آپ اپنی منزل پر رواں دواں ہوں اور لوگ آپ کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کریں تو ان سے الجھنے کے بجائے اپنی منزل کی طرف متوجہ رہیں

یاد رکھیں

آپ کو تلخ نہیں ہونا آپ کو بدلہ لینے والا نہیں بننا۔

آپ کو چالیں چلنے والا

جال بچھانے والا بھی نہیں بننا۔

آپ کو ایسا بھی نہیں ہونا کہ آپ شاطر کہلائیں۔اور ایسا بھی نہیں کرنا کہ آپ گڑھے کھودیں۔ آپ کو لگے زخم ہیں، دل پر ہیں اور روح پر بھی ہیں

لیکن ان کے لیے مرہم بدلہ لے کر تیار نہ کریں۔

مرہم آسمانی ہی اچھے ہوتے ہیں۔

مرہم رحمانی ہی شفاء دیتے ہیں۔

چھوڑ دیں جو ہوا، جانے دیں جس نے جو کیا۔

اپنے پیچھے دروازے بند کر کے آگے بڑھ جائیں۔

زخم دینے والوں تکلیف پہنچانے والوں

روح کو روند دینے والوں کو ان کے حال پر چھوڑ کر اپنا حال

ٹھیک کریں۔ کیونکہ آپ کو وہ نہیں بننا جو حالات آپ کو بنا

رہے ہیں۔ آپ کو وہ بننا ہے جو اعمال بناتے ہیں۔

رب کا بندہ بننے کی کوشش کریں۔

یہ کتنی بلیاں ہیں ۔تین نہیں دوبارہ گن کے بتائیں۔
09/11/2025

یہ کتنی بلیاں ہیں ۔تین نہیں دوبارہ گن کے بتائیں۔

08/11/2025

Dulha ❌
Cameraman ✅

💞 مباشرت کے بعد عورت مرد سے کیا چاہتی ہے؟،، عورت کا دل جیتنا صرف جسمانی ملاپ سے نہیں ہوتا، بلکہ اس کے بعد کے چند لمحے ہی...
04/11/2025

💞 مباشرت کے بعد عورت مرد سے کیا چاہتی ہے؟
،، عورت کا دل جیتنا صرف جسمانی ملاپ سے نہیں ہوتا، بلکہ اس کے بعد کے چند لمحے ہی اس کے دل میں محبت کی جڑ گہری کرتے ہیں۔

---

🌹 پہلا لمس… آخری لمس سے زیادہ قیمتی ہو سکتا ہے
جب سب کچھ ختم ہو جائے، روشنی مدھم ہو، اور سانسیں دھیرے دھیرے نارمل ہوں — اس وقت عورت یہ چاہتی ہے کہ مرد اس کے قریب ہی رہے، اسے اپنے سینے سے لگا لے، جیسے دنیا کا سب سے محفوظ مقام یہی ہے۔

---

💬 محبت کے چند الفاظ… جادو کر جاتے ہیں
ایک نرم آواز میں کہا گیا "تم میری زندگی ہو" یا "میں تمہارے بغیر ادھورا ہوں" عورت کے دل میں ایسا نقش چھوڑ دیتا ہے جو برسوں مٹتا نہیں۔
یہ جملے اسے بتاتے ہیں کہ وہ صرف ایک لمحے کی خواہش نہیں، بلکہ زندگی بھر کی چاہت ہے۔

---

👀 آنکھوں کی زبان
اس لمحے عورت چاہتی ہے کہ مرد کی آنکھوں میں اپنی محبت کا عکس دیکھے، جیسے وہ کہہ رہی ہوں: "میں تمہارے لیے سب کچھ ہوں" — بغیر لفظوں کے، صرف نظر کی گرمی سے۔

---

🛡 تحفظ کا وعدہ
مباشرت کے بعد کا لمس صرف جسم کو نہیں، روح کو بھی سہارا دیتا ہے۔ عورت چاہتی ہے کہ مرد اس کے وجود کو یہ یقین دلائے:
"میں تمہیں کبھی اکیلا نہیں چھوڑوں گا، چاہے دنیا کچھ بھی کہے"

---

💡 اصل حقیقت
عورت کے لیے مباشرت کے بعد سب سے بڑی تسکین جسمانی نہیں، بلکہ جذباتی ہوتی ہے۔ اگر مرد ان چند منٹوں میں محبت، نرمی، اور وفاداری کا اظہار کرے تو عورت ساری زندگی اس کے لیے جیتی ہے۔

---

⚠ خبردار
وہ مرد جو مباشرت کے بعد فوراً منہ موڑ لیتے ہیں، وہ صرف جسم کو پا رہے ہیں، دل کو نہیں۔ اور یاد رکھیں… جسم کی چاہت وقتی ہوتی ہے، لیکن دل کی محبت عمر بھر رہتی ہے۔

کراچی میں ایک دردناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ہیئر ٹرانسپلانٹیشن کے ماہر مہمیر تنیو کو بے رحمی سے قتل کر دیا گیا۔ مہمیر تنی...
01/11/2025

کراچی میں ایک دردناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ہیئر ٹرانسپلانٹیشن کے ماہر مہمیر تنیو کو بے رحمی سے قتل کر دیا گیا۔ مہمیر تنیو خانواہن کا رہائشی اور میڈیکل ٹیکنیشن تھا۔ وہ 16 اکتوبر کو اپنے گاؤں تُنیہ بقا شاہ سے کراچی اپنے بھائی کے گھر آیا تھا۔ اس کا مقصد ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی ہسپتال میں اپنے پرانے شناسا اور بھائیوں کی طرح سمجھے جانے والے پیر محمد تنیو کی عیادت کرنا تھا جو جگر کی شدید بیماری میں مبتلا تھا۔ ساتھ ہی اسے خیرپور میں موجود اپنی ہیئر ٹرانسپلانٹ کلینک کے لیے کچھ ضروری سامان بھی خریدنا تھا۔

مہمیر اپنے بھائی الہوسایہ کے گھر ٹھہرا جو ٹریفک پولیس میں ملازم ہے۔ 19 اکتوبر کی شام وہ یہ کہہ کر گھر سے نکلا کہ اسے اپنے کام کا سامان لینا ہے۔ ورثا کے مطابق اس کے پاس 10 سے 15 لاکھ روپے تک کی نقد رقم موجود تھی۔ رات گزر گئی مگر وہ واپس نہ آیا۔ فون بھی آن تھا مگر کال نہیں اٹھا رہا تھا۔ گھر والوں نے سمجھا کہ شاید مصروف ہوگا، مگر اگلے دن تک بھی کوئی رابطہ نہ ہوسکا۔

21 اکتوبر کی صبح اس کے بھائی توفیق احمد کو ایک زونگ نمبر سے کال آئی کہ "میں ایدھی ہوم سہراب گوٹھ سے بات کر رہا ہوں، آپ کے بھائی کی لاش تین دن سے یہاں پڑی ہے، آکر لے جائیں۔" یہ سنتے ہی گھر والوں پر قیامت ٹوٹ گئی۔ جب وہ ایدھی ہوم پہنچے تو انہیں بتایا گیا کہ گلشنِ اقبال پولیس نے لاش جمع کروائی تھی اور کہا تھا کہ "بندہ پولیس مقابلے میں مارا گیا ہے۔"

جب ورثا نے تھانے جا کر پوچھا تو انہیں سارا دن رُلایا گیا، اور تفتیشی افسر نے الٹا انہیں ہی مشکوک سمجھ کر سخت لہجے میں کہا کہ "وہ تو ڈاکو تھا۔" پولیس نے ایک جعلی ایف آئی آر دکھائی جس میں لکھا تھا کہ کچھ ڈاکو ڈکیتی کرنے آئے تھے، مقابلہ ہوا اور ایک نامعلوم ڈاکو مارا گیا اور ایک گرفتار کیا ہے باقی فرار ہوگئے۔ مگر گرفتار کیے گئے شخص نے صاف کہا کہ وہ مارے گئے شخص کو جانتا تک نہیں۔

ورثا کا کہنا ہے کہ پولیس نے مہمیر سے 10 سے 15 لاکھ روپے چھینے اور پھر اسے گولیاں مار کر قتل کر دیا اور واقعے کو انکاؤنٹر کا رنگ دے دیا۔ مہمیر کے جسم پر 9 ایم ایم اور ایس ایم جی کی گولیوں کے نشانات تھے جبکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی چھپا دی گئی۔ اس کے گھر میں کہرام مچ گیا۔ بوڑھی ماں کی حالت خراب ہے، بیوی غشی کے دوروں میں ہے اور معصوم بیٹا اپنے باپ کو پکار رہا ہے۔

اب ورثا نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے اور انصاف لیں گے۔ ہم چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ اور چیف جسٹس سپریم کورٹ سے اپیل کرتے ہیں کہ اس ظلم اور قتل کا نوٹس لیا جائے، اور مہمیر تنیو کے خون کا انصاف کیا جائے۔ ظلم کو بے نقاب کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

اپنے شوہر کو پاکیزگی فراہم کرو، اے بیوی!پاکیزگی کا مطلب صرف جسمانی تعلقات نہیں ہوتے، بلکہ ہر شوہر کی ضروریات مختلف ہوتی ...
30/10/2025

اپنے شوہر کو پاکیزگی فراہم کرو، اے بیوی!
پاکیزگی کا مطلب صرف جسمانی تعلقات نہیں ہوتے، بلکہ ہر شوہر کی ضروریات مختلف ہوتی ہیں۔ شادی کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ بیوی اپنے شوہر کی پاکیزگی کو برقرار رکھے۔

تمہاری ذمہ داری ہے کہ تم اپنے شوہر کی ان ضروریات کو پورا کرو جن کے ذریعے وہ خود کو پاک اور مطمئن رکھ سکے۔ یہ ضروری ہے کہ تم اپنے شوہر کی ضروریات کو اس کے حساب سے سمجھو، نہ کہ اپنے معیار کے مطابق۔

🔹 اگر تمہارا شوہر پاکیزگی کو جسمانی تعلقات میں محسوس کرتا ہے، تو اس کی اس ضرورت کو پورا کرو۔

🔹 اگر تمہارا شوہر محبت بھرے الفاظ اور اپنائیت میں پاکیزگی محسوس کرتا ہے، تو اس کے ساتھ محبت بھری گفتگو کرو۔

🔹 اگر وہ کھانے میں پاکیزگی محسوس کرتا ہے، تو اس کے لیے کھانے پینے میں تنوع پیدا کرو۔

🔹 اگر تمہارا شوہر صفائی میں اطمینان محسوس کرتا ہے، تو اپنے گھر کو صفائی کا نمونہ بنا دو۔

🔹 اگر وہ بچوں کی تربیت میں تسلی محسوس کرتا ہے، تو اس کی اس ضرورت کو بھی پورا کرو۔

🔹 اگر وہ اپنے حلیے اور منظر میں سکون محسوس کرتا ہے، تو اپنے لباس، بالوں، اور ظاہری حسن کا خیال رکھو۔

🔹 اگر تمہارا شوہر چاہتا ہے کہ کوئی اس سے بات کرے، تو اپنے آپ کو اس کے لیے فارغ کرو اور اس سے گھر، بچوں، اور کھانا پکانے کی باتوں سے ہٹ کر گفتگو کرو تاکہ وہ کسی اور کے پاس بات کرنے کی ضرورت محسوس نہ کرے۔

🔹 اگر تمہارا شوہر رومانوی ہے، تو اس کے ساتھ رومانوی بنو۔ اگر وہ عملی ہے، تو عملی بنو۔ اگر وہ معاشرتی ہے، تو اس کے ساتھ معاشرتی رہو۔

یاد رکھو، تم نے شادی صرف شادی کی تقریب کے لیے یا سفید لباس پہننے کے لیے نہیں کی تھی، اور نہ ہی اس لیے کہ تمہارے پاس اپنا گھر ہو اور بچے پیدا ہوں۔ شادی تمہاری ایک ذمہ داری ہے، اور تمہاری اس ذمہ داری کا مرکز تمہارا شوہر ہے۔

اگر تم یہ نہیں سمجھتی کہ شادی کا اصل مقصد کیا ہے، تو بہتر ہے کہ تم شادی نہ کرو۔

یاد رکھو، تمہاری ذمہ داری ہے کہ تم اپنے شوہر کو پاکیزگی فراہم کرو، اور تمہیں اس کا اجر بھی ملے گا۔ اللہ تم سے اس بارے میں پوچھے گا کہ کیا تم نے اپنے شوہر کی پاکیزگی کا خیال رکھا۔ اگر تم اپنے شوہر کو پاکیزہ رکھو گی، تو پورا معاشرہ پاکیزگی کی راہ پر چلے گا۔

اپنے شوہر کی ضروریات کو اس کے مطابق پورا کرو، نہ کہ اپنے یا دوسروں کے حساب سے!

شادی کی پہلی رات کا جنسی عمل۔زیادہ تر نئے شادی جوڑوں کے لئے یہ رات سخت ترین رات ہوتی ہے کیونکہ ایک الگ گھر میں یہ دونوں ...
30/10/2025

شادی کی پہلی رات کا جنسی عمل۔

زیادہ تر نئے شادی جوڑوں کے لئے یہ رات سخت ترین رات ہوتی ہے کیونکہ ایک الگ گھر میں یہ دونوں کے درمیان پہلی ملاقات ہے جس میں کوئی تیسرا شریک نہیں ہے۔ ایسے وقت میں عموماً دونوں یہ دونوں میں سے کوئی ایک گھبرا جاتا ہیں اور کبھی کبھی بڑے عجیب حادثے ہوجاتے ہیں جنہیں بعد میں یاد کرکے میاں بیوی خود لطف اندوز ہوتے ہیں۔

زیادہ تر بیویوں کے لیے یہ رات ایک بہت بڑی رات ہوتی ہے جس میں وہ اکثر گھبراہٹ کا شکار ہوتی ہیں، اس کی وجہ یہ ہی ہوتی ہے اس رات میں عورت اپنے شوہر کے ساتھ پہلی مرتبہ جنسی عمل سے گذرنے والی ہوتی ہے۔ اس گھبراہٹ میں عورت کبھی رو بھی پڑتی ہے کبھی منہ پھیر لیتی ہے اور بات نہیں کرتی۔ بعض عورتیں کھانا پینا چھوڑ دیتی ہیں اور بعض کو ماہواری کا خون آنے لگتا ہے اور ایسا صرف گھبراہٹ کی وجہ سے ہوتا ہے اور ڈر یا خوف والا خون کہا جاتا ہے۔ اس لیے عقلمند شوہر وہ ہوتا ہے جو عورت کی نفسیات کو سمجھتا ہے اور شروع سے ہی جنسی فعل کے بارے میں نہیں سوچنے لگتا بلکہ صبر سے کام لیتا ہے۔

شروع کے لمحات میں تعارفی گفتگو کرتا ہے اور پر لطف گفتگو کرکے بیوی کی گھبراہٹ کو دور کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ بیوی کو اللہ کی یاد دلاتا ہے اور جس طریقے سے وہ زندگی گذارنا چاہتا ہے اسے بڑے اچھے طریقے سے اپنی بیوی کو سمجھاتا ہے۔ اگر اس کے بعد وہ جنسی فعل کا خواہشمند ہو اور اسے بیوی کی طرف سے اعراض کا سامناکرنا پڑے تو اسے چاہیے کہ وہ تحمل اور عقلمندی سے آہستہ آہستہ بالتدریج اس کی طرف بڑھے۔ یہ نہ ہو کہ یک دم سارے کپڑے اتارے اس کے سامنے آجائے .

بلکہ آہستہ آہستہ ایک ایک کرکے بستر پر ہوتے ہوے اپنے کپڑے اتارے اور ساتھ میں بیوی کے ساتھ ہنسی مذاق بھی کرتا جائے یہاں تک اسے اپنا مقصود مل جائے۔ اور اگر بیوی پھر بھی انکار کرے اور رونے لگے یا بہت خوفزدہ ہو تو شوہر کو چاہیے کہ صبر سے کام لے کیونکہ بیوی نے ان شاء اللہ ساری عمر اس کے ساتھ رہنا ہے۔ اس لیے جلدی نہ کرے کیونکہ اس مقام پر جلدی کرنا نقصاندہ ثابت ہوسکتا ہے۔ کتنی ہی ایسی عورتیں ہیں جو اس رات میں شوہر کے خراب رویے کے باعث نہ صرف جنسی فعل سے نفرت کرنے لگتی ہیں بلکہ شوہر سے بھی انھیں نفرت ہوجاتی ہے۔

اگر میاں بیوی اس رات میں سنت کی اتباع کریں تو اس سے دونوں کو سکون نصیب ہوگا۔ سنت یہ ہے کہ جب اس رات میں شوہر بیوی کے پاس آئے تو اس کی پیشانی پر ہاتھ رکھے اور کہے (بسم اللہ) پھر کہے: اللھم انی أسالک منہ خیرھا و خیر ما جبلتھا علیہ و أعوذبک منہ شرھا شرھا جبلتھا علیہ (۱) (بخاری)
ترجمہ: اے اللہ میں تجھ سے اس کی بھلائی مانگتا ہوں اور اس کی بھلائی جس پر تو نے اس کو پیدا کیا اور اس کی برائی سے تیری پناہ میں آتا ہوں اور اس چیز کی برائی سے جس پر تو نے اسے پیدا کیا۔

پھر اگر اس کے بعد وہ اسے کوئی مشروب پیش کرتا ہے یا کوئی تحفہ دیتا ہے تو یہ ایک اچھا فعل ہے اور اس سے دلوں میں الفت بڑھتی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے کہ آپ نے عائشہؓ کو شادی کی رات میں دودھ پیش کیا۔ (۲) (آداب الزفات فی السنہ المطھہرۃ)

اسی طرح سے دونوں کے لئے یہ مستحب ہے کہ دونوں باجماعت دو رکعتیں پڑھیں کیونکہ یہ سلف سے منقول ہے۔ (۳) (ایضاً ص ۹۴)

ایک آدمی ابوحریز ابن مسعودؓ کے پاس آیا اور بولا: میں نے ایک نوجوان کنواری لڑکی سے شادی کی ہے اور مجھے ڈر ہے کہ وہ مجھے مسترد نہ کردے۔ ابن مسعودؓ نے فرمایا: الفت اللہ کی طرف سے ہے اور نفرت شیطان کی طرف سے ہے۔ وہ تم دونوں میں نفرت ڈالنا چاہتا ہے اس چیز میں جو اس نے تمہارے لیے حلال کی ہے اس لیے جب لڑکی تمہارے پاس آنے لگے تو اسے اپنے پیچھے دو رکعت نماز پڑھنے کا کہو۔ (۴) (آداب الزفات ص ۹۵۔ ۹۶)

نیز نماز سے دلوں کو اطمینان اور سکون حاصل ہوتا ہے اور شادی کی رات میں اکٹھے نماز پڑھنا یہ اعلان ہے کہ وہ اللہ کو کلام پر اکٹھے ہی اور ان کا بننے والا گھر اللہ کی اطاعت پر قائم ہے۔

ہم بستری کے وقت شوہر کے لئے مسنون ہے کہ وہ کہے: بسم اللہ ، اللھم جنبنا الشیطان و جنب الشیطان مارزقتنا (۱)(بخاری) ترجمہ: اے اللہ ہمیں شیطان سے محفوظ رکھ اور جو تو ہمیں دے اس کو بھی شیطان سے محفوظ رکھ۔

آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: اگر اللہ تعالیٰ ان کے لئے بیٹا مقرر کرے گا تو شیطان اسے کبھی نقصان نہیں پہنچا سکے گا۔

عقلمند شوہر وہ ہوتا ہے جو اس رات کے لئے باقاعدہ منصوبہ بندی کرتا ہے مثال کے طور پر تحفے کے بارے میں سوچتا ہے کہ کون سا تحفہ دینا اچھا ہوگا۔ کس طرح سے دینا مناسب ہوگا یا تھوڑا وقت ہنس کھیل کر گذارتا ہے اور بیوی کو قصے کہانیاں وغیرہ سناتا ہے تاکہ اس کی گھبراہٹ اور پریشانی کم ہوسکے۔

28/10/2025

شعبان 21 جنوری، رمضان 18 فروری 2026 کو نظر آنے کا امکان شوال کا چاند 19 مارچ، ذی الحج 17 مئی کو متوقع
محرم 1448 ہجری کا چاند 15 جون 2026 کو نظر آنے کا امکان
محکمہ موسمیات نے1447سے1448ہجری تک چاند کی رویت کاکیلنڈرجاری کردیا

28/10/2025

پنجاب میں اب ماں باپ کی اجازت کے بغیر کوئ نکاح کورٹ میں قبول نہ ہوگا۔ کورٹ میرج کے لیۓ ماں باپ کی اجازت ضروری ہوگی۔

حکومتِ پنجاب

24/10/2025

" تم لوگ اپنی داڑھی کی لمبائی اور اپنی شلوار کی ٹخنوں سے اونچائی سے رَب کو دھوکہ نہیں دے سکتے۔ "
جو انسان دل کی نرمی سے محروم ہوگیأ وہ کُل کی کُل خیر سے محروم ہوگیأ۔
ہر داڑھی والا اور ٹخنوں سے اُوپر شلوار اٹھانے والا دین پرست نہیں ہوتا..

دعوت کا کھانا اور گھریلو سیاست✍️ روبینہ یاسمین میری ایک دوست چند دن کے لیے کینیڈا سے پاکستان آئی۔ قیام اپنے والدین کے گھ...
23/10/2025

دعوت کا کھانا اور گھریلو سیاست
✍️ روبینہ یاسمین

میری ایک دوست چند دن کے لیے کینیڈا سے پاکستان آئی۔ قیام اپنے والدین کے گھر پر تھا۔ کچھ روز بعد سسرال سے دوپہر کے کھانے کی دعوت ملی۔

وقت پر پہنچی تو حیران رہ گئی ۔گھر کے سب لوگ کھانا کھا چکے تھے۔ مسکرا کر کہا گیا
"ہم نے تو کھا لیا ہے، آپ کو لا دیں؟"

اب اگر وہ بہو کہہ دیتی کہ بھوک نہیں، یا کھا کر آئی ہوں تو
اگلا پورا قصہ تیار تھا۔ بیٹے کو مصالحہ لگا کر بتایا جانا تھا: "تمہاری بیوی نے ہماری دعوت کا کھانا کھایا ہی نہیں
اپنی حرکت ظاہر کرنی نہیں تھی کہ ہم تو بہو کے آنے سے پہلے ہی کھانا ختم کر چکے تھے۔

اور بیٹا؟ یقیناً بیوی کی بات پر یقین نہ کرتا۔ "ایسا کون کرتا ہے بھئی، یہ عورتیں یونہی بات کا بتنگڑ بناتی ہیں۔"

بہو نے سارا کھیل سمجھ لیا۔ خوش دلی سے کچن میں گئی، بریانی پلیٹ میں نکالی، کھائی اور خاموشی سے میکے واپس چلی آئی۔ شوہر سے بھی ذکر نہ کیا۔

اصل میں محلاتی سازشیں تو یونہی بدنام ہیں، اصل کھیل تو گھروں میں ہی کھیلا جاتا ہے۔ بہو کو نیچا دکھانا، بیٹے کی نظروں سے گرانا یہ سب عام سی باتیں ہیں۔

سوال یہ ہے
اس طرح کی باتوں کا حل کیا ہے؟

رشتے تو چلتے رہتے ہیں، مگر عزت قائم رکھنا ایک شعوری کوشش ہے۔

بدترین شخص وہ ہے جو میاں بیوی کے درمیان لڑائی کروانے کی کوشش کرے۔ کچھ لوگ یونہی شوقیہ گھر میں چغلی اور غیبت کر کے آگ لگاتے ہیں، اور جب دل کھٹا ہو جاتا ہے تو مظلوم بن کر کہتے ہیں
"ہم نے تو کبھی کچھ برا کیا ہی نہیں۔"

میاں بیوی کو سمجھ داری دکھانی چاہیے۔
کسی کے لگائے ہوئے شعلے کو وقت پر بجھانا ہی اصل حکمت ہے۔
گھر کا سکون خود کار طریقے سے نہیں، بلکہ شعوری کوشش سے قائم رہتا ہے۔ اور یہ کام آپ ہی کو کرنا ہوتا ہے۔

✍️ روبینہ یاسمین

ایک میاں بیوی کو شادی کے کئی سال بعد بھی کوئی اولاد نہیںھوئی۔ اس لئے اپنی تنہائی کو دور کرنے او وقت گزاری کے لئےدونوں نے...
23/10/2025

ایک میاں بیوی کو شادی کے کئی سال بعد بھی کوئی اولاد نہیں

ھوئی۔ اس لئے اپنی تنہائی کو دور کرنے او وقت گزاری کے لئے

دونوں نے ایک کتا پالا ۔کچھ ہی عرصے میں دونوں کا کتے سے

کافی جذباتی لگاؤ ہو گیا۔ وقت گزرتا گیا اور 7 سال بعد دونوں کو

اللہ نے ایک بیٹا دیا ۔گھر میں چاند سا بیٹا آنے کے بعد دونوں کی

توجہ کتے کی طرف قدرے کم ہو گئی۔ ایک دن اپنے بیٹے کو گھر

میں سوتا ہوا چھوڑ کے دونوں حویلی کے باغ میں ٹہلنے کیلئے گئے۔

باتوں باتوں میں وقت کا احساس ہی نہیں ہوا جب گھر کی طرف

لوٹے تو کتا گھر کی دہلیز پر کھڑا تھا اور منہ اور چہرہ خون آلود

تھا ۔کتے کی حالت دیکھ کے بچے کا باپ انتہائی غصے کی حالت میں

گئے او اپنا بندوق اٹھا کر کتے کو وہیں ڈھیر کر دیا۔

اور پھر تیزی سے اس کمرے کی طرف بھاگے جس میں بچہ سو رہا تھا وہاں دیکھا تو ایک بہت بڑا سانپ سر کٹا ہوا پڑا تھا جو اسی کتے نے بچے کی حفاظت کرتے ہوئے مارا تھا۔ اس سارے واقعے سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ جذبات اور جلد بازی میں کئے گئے اکثر فیصلے غلط ثابت ہوتے ہیں..!!۔

Address

Hyderabad

Telephone

+923322960882

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when میاں بیوی کا اسلام posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to میاں بیوی کا اسلام:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram