Moin Heart & Diabetic Center.

Moin Heart & Diabetic Center. Health Awareness for Cardiology & Diabetes

15/10/2025
شوگر کے مریضوں کا لبلبہ کام کرنا بند نہیں کرتا! جدید تحقیق! ۔شوگر کے مرض کے بارے میں عرض کرتا چلوں کہ اب سے کچھ عرصہ پہل...
12/10/2025

شوگر کے مریضوں کا لبلبہ کام کرنا بند نہیں کرتا!
جدید تحقیق!

۔
شوگر کے مرض کے بارے میں عرض کرتا چلوں کہ اب سے کچھ عرصہ پہلے تک میڈیکل سائنس کے مطابق شوگر کا مرض اس لئے ہوتا ہے کہ انسان کا لبلبہ کام کرنا چھوڑ دیتا ہے۔

شوگر کے مریضوں کا لبلبہ کام کرنا بند نہیں کرتا!
جدید تحقیق!
شوگر کے مرض کے بارے میں عرض کرتا چلوں کہ اب سے کچھ عرصہ پہلے تک میڈیکل سائنس کے مطابق شوگر کا مرض اس لئے ہوتا ہے کہ انسان کا لبلبہ کام کرنا چھوڑ دیتا ہے
یہ ہمارے خون میں گلوکوز کی مقدار کو مناسب نارمل لیول پر رکھتی ہے۔ جبکہ بعض ماہرین ہمیشہ یہ کہتے تھے کہ لبلبہ کام کرنا نہیں چھوڑتا بلکہ شوگر کی کچھ دوسری وجوہات ہوتی ہیں۔
۔
بہرحال اب میڈیکل کی جدید ترین ریسرچ کے مطابق شوگر کے مرض میں انسانی لبلبہ واقعی کام کرنا بند نہیں کرتا بلکہ مسلسل انسولین خارج کرتا رہتا ہے لیکن کولیسٹرول کی طرح چربی کا ایک خاص قسم کا مالیکیول سیرامائڈ Ceramide لبلبے کی نالیوں میں جم کر انسولین کا راستہ بند کردیتا ہے جس کی وجہ سے ذیابیطس کا مرض ہوتا ہے جس میں مریض کو روزانہ انجکشن کی صورت انسولین لینا پڑتی ہے۔
۔
مطالعہ کی کثرت سے ملنے والے شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ سیرامائیڈ کم از کم تین مختلف میکانزم کے ذریعے ذیابیطس میں اہم کردار ادا کرتا ہے:
▫️لبلبے کے β-سیل اپوپٹوس کو دلانا،
▫️انسولین کے خلاف مزاحمت میں اضافہ،
▫️اور انسولین جین کے اظہار کو کم کرنا۔
۔
‏اگر دواؤں کی مدد سے یہ ceramide ختم کردیا جائے تو شوگر کا مرض ختم ہو کر انسان دوبارہ نارمل زندگی گزار سکتا ہے۔
آجکل لیبارٹریز میں چوہوں پر تجربات جاری ہیں اور ذیابیطس کے مریض بہت جلد خوشخبری سنیں گے۔ ڈاکٹر حضرات جسم سے یہ سیرامائڈ نامی چربی ختم کرنے کی ادویات بنانے میں تقریبا” کامیاب ہوچکے ہیں اور بہت جلد یہ مرض صرف ماضی کا حصہ بن جائے گا۔
۔
کچھ ایسی ھربز یعنی جڑی بوٹیاں بھی ہیں جو یہ بلاکیج ختم کرکے سیراماءڈ کو ختم کردیتی ہیں۔ لیکن اس کے لئے کم از کم چھ ماہ پابندی سے دوالینی چاہئے۔
ڈاکٹر حضرات سیرامائڈ کے خاتمے کے لئے کچھ غذائیں بھی تجویز کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر حضرات ہمیشہ سے شوگر کے مریضوں کے لئے لمبی واک تجویز کرتے رہے ہیں۔ تو بس جسم میں کسی بھی قسم کی مضر صحت چربی جمع نہ ہونے دیں۔ ہم جو غذائیں لے رہے ہیں ان میں یہ ریفائنڈ آئل سب سے زیادہ مضر اور جسم میں پیچیدہ و خطرناک بیماریوں کا سبب ہے۔
۔
ریفائنڈ آٹا، ریفائنڈ شوگر، ریفائنڈ آئل اور ریفائنڈ نمک۔ ان چار چیزوں کو اپنی زندگی سے نکال دیجئے۔ کیونکہ اگر آپ صحتمند ہیں تو یہ تمام اشیا ہضم ہوکر جسم میں گلوکوز کی صورت جمع ہوتی رہتی ہیں اور جب سے گلوکوز جو کہ ہمارے لیور میں اسٹور ہوتا رہتا ہے ایک خاص مقدار سے بڑھ جاتا ہے تو پھر یہ چکنائ یا چربی کی صورت جسم میں اکٹھا ہونا شروع ہوجاتا ہے۔ یہی چربی فیٹی لیور بناتی ہے۔ خون میں خراب کولیسٹرول بنتا ہے جس کی وجہ سے جسم میں موجود تمام نالیاں تنگ ہونے لگتی ہیں۔ بلڈ پریشر، قلب اور شوگر کے امراض پیدا ہوجاتے ہیں۔ جسم کی تمام تر بیماریوں کی دو وجوھات ہوتی ہیں وہ یہ کہ یا تو جسم کی کوئ نالی یا نالیاں ضرورت سے زیادہ کشادہ ہوجائیں یا پھر جسم کی نالیاں نارمل کے مقابلے سکڑ کر چھوٹی ہوجائیں یا کوئ نالی بند ہوجائے۔ اب ہم یہی دیکھتے ہیں کہ امراض قلب دل کی نالیوں کے تنگ ہونے سے پیش آتے ہیں۔ اب شوگر کا بھی پتہ چل گیا کہ یہ لبلبے کی نالیوں میں تنگی یا رکاوٹ کی وجہ سے ہوتا ہے۔
۔
اب اگر ایک نارمل بندہ ہےجس کو شوگر کی بیماری نہیں اور مناسب مقدار میں اعتدال کے ساتھ میٹھا کھاتا ہے تو اس کو شوگر کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

لیکن بے تحاشہ میٹھا کھانا اور ریفائنڈ آٹا یعنی میدہ سے بنی اشیا کھاتا ہے تو لامحالہ اس کے جسم میں گلوکوز کی مقدار بڑھے گی۔ پھر یہ گلوکوز چربی بنے گا اور پھر یہ چربی مختلف بیماریوں کا سبب بنے گی۔

پتے کی پتھری بھی دراصل کولیسٹرول یا جمی ہوئی چکنائی ہی ہوتی ہے۔ جگر کے خلیے سیرامائڈز، فیٹی لپڈ مالیکیولز پیدا کرتے ہیں جو انسولین کے خلاف مزاحمت کا سبب بن سکتے ہیں۔
۔
کچی سبزیوں کا سلاد، روغن زیتون کی ڈریسنگ کے ساتھ لازمی کھائیں، ہر طرح کے پھل کھائیں۔خاص طور پر امرود، بیر، جامن، لوکاٹ، کینو، گریپ فروٹ اور انار ، ایواکیڈو، شہتوت انجیر وغیرہ۔

سبزیوں میں کچی بروکلی، بندگوبھی،السی کے بیج، سیب کا سرکہ، اس کے علاوہ بغیر چھنے دیسی آٹے کی روٹی کھائیں۔

خاص طور پر جوار باجرہ اور جو کو ضرور اپنی غذا کا حصہ بنائیں۔ یہ جوار باجرہ اور جو خون سے کولیسٹرول اس طرح چوس لیتے ہیں جیسے کہ اسفنج پانی چوس لیتا ہے۔ آجکل جو ملٹی گرین آٹا ہے اس میں یہ تمام اناج شامل ہوتے ہیں۔ کالے چنے کا آٹا بھی بہت بہترین ہے۔

گلابی نمک کھیوڑہ والا استعمال کریں۔ آئل صرف سرسوں یا تل کا یا زیتون کا استعمال کریں۔ میٹھے میں گڑ دیسی شکر یا شہد وغیرہ استعمال کریں تو یہ صحتمند جسم کی ضمانت ہے۔
۔
چاول بھی کھائیں لیکن ایسے چاول جن کو ابال کر ان کا پانی نکال دیا گیا ہو۔ یاد رکھئے کہ سب سے زیادہ خطرناک چیز فرائی شدہ کاربوھائیڈریٹس ہیں۔ جیسے کہ میدہ یا سفید آٹے کے پراٹھے۔ پُوریاں، یہ سارے کا سارا جسم میں جاکر گلوکوز اور چکنائی بنے گا۔

اسی طرح فرنچ فرائز، سموسے وغیرہ۔ تلے ہوئے یا فرائی شدہ کاربوھائڈریٹس اپنی زندگی سے نکال دیجئے۔ یہ تمام سنیکس کبھی کبھار کھانے میں کوئ حرج نہیں مگر ان کو روز کھانا یا عادت بنا لینا ہرگز درست نہیں۔

اسی طرح پلاؤ بریانی جس میں چاولوں کے ساتھ چکنائ شامل ہوتی ہے۔ یہ بھی کبھی کبھار لینا بہتر ہے۔ اگر افورڈ کرسکتے ہیں تو ائر فرائر استعمال کیجئے جس میں بغیر گھی تیل کے فرائی کرسکتے ہیں۔
۔
روزانہ کم از کم چالیس منٹ کی واک یا سائیکل چلانا لازم کرلیجئے۔

خالص زیتون کا تیل دو چمچ پینا اپنی عادت بنالیں۔ یہ ہمارے جسم سے خراب کولیسٹرول ختم کردیتا ہے۔

شوگر کے مریضوں کے لئے بہرحال خوشخبری ہے کہ جلد سیرامائڈ کو ختم کرنے والی دوا آنے والی ہے۔

دعا ہے کہ اللہ تعالی ہم سب کو تمام بیماریوں سے محفوظ فرمائے۔
آمین
(منقول)

The answer is CDiabetes insipidus is a condition, whereby the body doesn't produce enough antidiuretic hormones also kno...
04/09/2025

The answer is C
Diabetes insipidus is a condition, whereby the body doesn't produce enough antidiuretic hormones also known as the vasopressin or when the kidneys don't respond properly to antidiuretic hormones.
There are different types of Diabetes insipidus
Neurologic DI /Central DI
This is caused by damage to the pituitary gland or hypothalamus e.g, trauma, tumor or infection. This results to low production or no production of antidiuretic hormones

Nephrologic DI
This is when the kidneys don't respond properly to ADH

Dipsogenic DI
This is caused by a defect in thirst mechanism in the brain,which leads to excessive fluid intake thereby suppressing the ADH production

Gestational DI
THIS occurs during pregnancy due to enzyme production that breaks down ADH

Address

Shop A9 Underneath Mehran Heights Latifabad Unit # 6
Hyderabad
71000

Telephone

+923312644801

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Moin Heart & Diabetic Center. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Moin Heart & Diabetic Center.:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram