02/02/2026
حالیہ بیچ جو SZABMU یونیورسٹی سے گریجویٹ ہوا ہے، خاص طور پر College of Nursing PIMS کے BSN طلبہ کے ساتھ شدید بےجا ناانصافی کی جا رہی ہے۔
طلبہ کو بتایا جا رہا ہے کہ:
🔸 ڈگری کے لیے اپلائی صرف دسمبر اور جون میں ہوگی
لیکن!
🔹 دسمبر کے آخر تک کسی بھی طالبعلم کو ٹرانسکرپٹ جاری ہی نہیں ہوا تھا۔
🔹 ٹرانسکرپٹ کے بغیر اپلائی کرنا ممکن نہیں!
🔹 اور اب بھی کافی طلبہ کے ٹرانسکرپٹ جاری نہیں ہوئے۔
اس کے باوجود،
✔ پرائیویٹ کالجز کے طلبہ
✔ اور School of Nursing PIMS کے طلبہ
جنوری میں آرام سے ڈگری کے لیے اپلائی کر چکے ہیں۔
تو سوال یہ بنتا ہے:
❓ صرف ہمارے کالج کے طلبہ کے ساتھ یہ ناانصافی کیوں؟
❓ آخر ہمارے ہی مستقبل سے کھیلنے کی کیا وجہ ہے؟
ہم یونیورسٹی انتظامیہ اور کالج انتظامیہ سے مؤدبانہ درخواست کرتے ہیں کہ:
➡ اس مسئلے کو فوری حل کیا جائے
➡ طلبہ کا وقت ضائع نہ کیا جائے
➡ ڈگری اپلائی کا فارم کھولا جائے
کیونکہ ڈگری آنے میں ویسے ہی 4 سے 5 مہینے لگ جاتے ہیں۔
براہِ کرم طلبہ کے مستقبل کو داؤ پر نہ لگائیں۔
یہ محض درخواست نہیں، طلبہ کا حق ہے!
شکریہ۔۔
~NSF PIMS Islamabad