Hamza Welfare Hospital

Hamza Welfare Hospital Hamza Welfare Hospital started in 2002 in I-10/4, Islamabad, with a mission to provide free healthcare to those in need.

We are now proudly serving the community in Pind Begwal, Simly Dam Road Islamabad. Doctors are available daily from 10 AM to 4 PM

چوہدری محمد حسنات اور طارق محمود ایڈووکیٹ، ٹرسٹیز حمزہ فاؤنڈیشن، چھاتی کے کینسر سے آگاہی مہم کے دوران شعور اجاگر کرنے کے...
08/10/2025

چوہدری محمد حسنات اور طارق محمود ایڈووکیٹ، ٹرسٹیز حمزہ فاؤنڈیشن، چھاتی کے کینسر سے آگاہی مہم کے دوران شعور اجاگر کرنے کے عمل میں پیش پیش

ڈاکٹر رافعہ طور اور ڈاکٹر حلیمہ شاہد کا صحت مند معاشرے کی جانب خوبصورت قدم ، وقت پر تشخیص، زندگی کی ضمانت! آگاہی پھیلائی...
07/10/2025

ڈاکٹر رافعہ طور اور ڈاکٹر حلیمہ شاہد کا صحت مند معاشرے کی جانب خوبصورت قدم ، وقت پر تشخیص، زندگی کی ضمانت! آگاہی پھیلائیں، زندگی بچائیں۔ 💗🎗️

04/10/2025

حمزہ ویلفیئر ہسپتال پیڈ بیگوال میں منعقدہ آگاہی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے آنکولوجسٹ ڈاکٹر رافعہ طور نے کہا کہ چھاتی کے کینسر کی بروقت تشخیص زندگی بچا سکتی ہے۔
انہوں نے خواتین پر زور دیا کہ وہ اپنی صحت کو ترجیح دیں اور باقاعدہ میڈیکل چیک اپ کروائیں

حمزہ ویلفیئر ہسپتال میں چھاتی کے کینسر سے متعلق آگاہی مہم کا آغازحمزہ ویلفیئر ہسپتال میں چھاتی کے کینسر (Breast Cancer) ...
04/10/2025

حمزہ ویلفیئر ہسپتال میں چھاتی کے کینسر سے متعلق آگاہی مہم کا آغاز

حمزہ ویلفیئر ہسپتال میں چھاتی کے کینسر (Breast Cancer) کے حوالے سے آگاہی مہم کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔ اس مہم کا مقصد خواتین میں اس بیماری کے بارے میں شعور اجاگر کرنا، بروقت تشخیص کی اہمیت بتانا اور احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرنا ہے۔

مہم کے دوران مریضوں اور آنے والے افراد کو چھاتی کے کینسر کی ابتدائی علامات، اس کی وجوہات، علاج کے جدید طریقوں اور باقاعدہ میڈیکل چیک اپ کی اہمیت سے متعلق معلومات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ہسپتال کے ماہر ڈاکٹرز اور میڈیکل اسٹاف اس سلسلے میں خصوصی لیکچرز، بریفنگ سیشنز اور مشاورتی کیمپس کا انعقاد کر رہے ہیں۔

حمزہ ویلفیئر ہسپتال کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ اس آگاہی مہم کا مقصد خواتین میں خوف کے بجائے اعتماد پیدا کرنا اور انہیں اس بات پر آمادہ کرنا ہے کہ وہ اپنی صحت کے حوالے سے باقاعدگی سے معائنہ کروائیں، کیونکہ بروقت تشخیص سے چھاتی کا کینسر قابلِ علاج ہے۔

یہ دنیا کی تاریخ میں ریبیز وائرس سے بچ جانے والا اکیسواں کیس ہے۔مسلح افواج کے ادارہ برائے پیتھالوجی (راولپنڈی) کی تازہ ت...
02/10/2025

یہ دنیا کی تاریخ میں ریبیز وائرس سے بچ جانے والا اکیسواں کیس ہے۔
مسلح افواج کے ادارہ برائے پیتھالوجی (راولپنڈی) کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق حامد بن اسماعیل (رضاکار الخدمت فاؤنڈیشن و جماعت اسلامی) کے ریبیز وائرس آر این اے ریئل ٹائم پی سی آر کے دونوں ٹیسٹ (دماغی ریڑھ کی ہڈی کا پانی اور تھوک) منفی آئے ہیں۔
یہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ حامد اب ریبیز کی مہلک بیماری سے نکل آیا ہے۔ یہ خبر نہ صرف ان کے اہلِ خانہ بلکہ تمام چاہنے والوں کے لئے سکون، اطمینان اور بے پناہ خوشی کا باعث ہے۔

🎗️ کینسر آگاہی مہم – حمزہ ویلفیئر ہسپتال، پنڈ بیگوال 🎗️📌 اس مہم کے اہم نکات:1️⃣ ابتدائی تشخیص سے کینسر کا علاج ممکن ہے۔2...
02/10/2025

🎗️ کینسر آگاہی مہم – حمزہ ویلفیئر ہسپتال، پنڈ بیگوال 🎗️

📌 اس مہم کے اہم نکات:
1️⃣ ابتدائی تشخیص سے کینسر کا علاج ممکن ہے۔
2️⃣ صحت مند طرزِ زندگی اپنائیں – متوازن غذا اور ورزش۔
3️⃣ تمباکو نوشی اور نشہ آور چیزوں سے پرہیز۔
4️⃣ ہر عمر میں باقاعدہ طبی معائنہ کروائیں۔
5️⃣ عوامی آگاہی اور معلومات کا فروغ۔
6️⃣ مریضوں کی حوصلہ افزائی اور اخلاقی تعاون۔

🤲 اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس مرض سے محفوظ رکھے اور مریضوں کو شفا عطا فرمائے۔ آمین

02/10/2025

📢 اہم اعلان 📢
ڈاکٹر حلیمہ شاہد نے حمزہ ویلفیئر ہسپتال میں ہومیوپیتھک مریضوں کا مفت علاج شروع کر دیا ہے۔
🗓 ایام: پیر، بدھ، جمعہ
⏰ وقت: صبح 11 بجے تا شام 4 بجے

02/10/2025

ڈاکٹر حلیمہ شاہد کا حمزہ ویلفیئر ہسپتال میں صحت و صفائی سے متعلق آگاہی سیشن

02/10/2025

اسی سلسلے میں ایک اور مریضہ کے تاثرات بھی پیشِ خدمت ہیں۔ آئیے سنتے ہیں کہ وہ حمزہ ویلفیئر ہسپتال پنڈ بیگوال میں اپنے علاج کے بارے میں کیا کہتی ہیں۔ یہ ویڈیو کلپ ملاحظہ فرمائیں

02/10/2025

“حمزہ ویلفیئر ہسپتال، پنڈ بیگوال میں روزانہ بڑی تعداد میں مریض آتے ہیں جہاں ان کا علاج بالکل مفت کیا جاتا ہے۔ آئیے، ہم آپ کو ایک مریضہ کے تاثرات سناتے ہیں جو اپنے علاج کے بارے میں اپنی رائے دے رہی ہیں۔ یہ ویڈیو کلپ ملاحظہ کیجیے

01/10/2025

Address

Pindbegwal, Fazaiya Chowk Simbly Road
Islamabad
46000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hamza Welfare Hospital posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Hamza Welfare Hospital:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category