احساس ویلفیئر فورم جھنگ خیل لکی مروت

احساس ویلفیئر فورم جھنگ خیل لکی مروت غریبوں کی مدد کرنے میں ہمارا ساتھ دیں۔

📢 اہم اعلاناحساس ویلفیئر فورم جھنگ خیل کی جانب سے انتہائی خوشی کے ساتھ اعلان کیا جاتا ہے کہجناب آفتاب عالم کو فورم کا چی...
29/03/2026

📢 اہم اعلان
احساس ویلفیئر فورم جھنگ خیل کی جانب سے انتہائی خوشی کے ساتھ اعلان کیا جاتا ہے کہ
جناب آفتاب عالم کو فورم کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے۔
یہ فیصلہ ان کی شاندار سماجی خدمات، قائدانہ صلاحیتوں اور فورم کے لیے مسلسل محنت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ ہمیں مکمل یقین ہے کہ آفتاب عالم صاحب اپنی دانشمندانہ قیادت میں فورم کو مزید مضبوط اور فعال بنائیں گے، اور فلاحی سرگرمیوں کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے۔
🌟 ہم دل کی اتھاہ گہرائیوں سے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں کہ وہ اس اہم ذمہ داری کو بخوبی سرانجام دیں گے۔
🤲 اللہ تعالیٰ انہیں صحت، کامیابی اور مزید خدمتِ انسانیت کی توفیق عطا فرمائے۔
Aftab Alam

27/03/2026

اعلانِ مرکزی کابینہ
احساس ویلفیئر فورم جھنگ خیل
احساس ویلفیئر فورم جھنگ خیل کی مرکزی کابینہ باہمی اتفاقِ رائے اور طویل مشاورت کے بعد باضابطہ طور پر فائنل کر لی گئی ہے۔
اس موقع پر یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ تمام معزز ممبران کے اعتماد اور اتفاق سے بلا مقابلہ #صدر #منتخب ہو گئے ہیں۔تمام ٹیم ممبرز نے مبارکباد دی۔
ہمیں یقین ہے کہ ان کی زیرِ قیادت فورم مزید ترقی کرے گا اور دکھی انسانیت کی خدمت کا یہ سفر پہلے سے زیادہ مؤثر اور منظم انداز میں جاری رہے گا۔
مرکزی کابینہ کے دیگر عہدیداران کی مکمل فہرست بھی جلد آپ کے ساتھ شیئر کی جائے گی۔
تمام ممبران کی جانب سے جناب کو دلی مبارکباد اور نیک تمنائیں۔

اعلانِ مرکزی کابینہاحساس ویلفیئر فورم جھنگ خیلاحساس ویلفیئر فورم جھنگ خیل کی مرکزی کابینہ باہمی اتفاقِ رائے اور طویل مشا...
26/03/2026

اعلانِ مرکزی کابینہ
احساس ویلفیئر فورم جھنگ خیل
احساس ویلفیئر فورم جھنگ خیل کی مرکزی کابینہ باہمی اتفاقِ رائے اور طویل مشاورت کے بعد باضابطہ طور پر فائنل کر لی گئی ہے۔
اس موقع پر یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ تمام معزز ممبران کے اعتماد اور اتفاق سے بلا مقابلہ #صدر #منتخب ہو گئے ہیں۔ یہ انتخاب اُن کی قیادت، خلوص اور فلاحی خدمات کے اعتراف کا واضح ثبوت ہے۔
ہمیں یقین ہے کہ ان کی زیرِ قیادت فورم مزید ترقی کرے گا اور دکھی انسانیت کی خدمت کا یہ سفر پہلے سے زیادہ مؤثر اور منظم انداز میں جاری رہے گا۔
مرکزی کابینہ کے دیگر عہدیداران کی مکمل فہرست بھی جلد آپ کے ساتھ شیئر کی جائے گی۔
تمام ممبران کی جانب سے جناب کو دلی مبارکباد اور نیک تمنائیں۔

✨ مبارکباد برائے منگنی ✨احساس ویلفیئر فورم جھنگ خیل کی جانب سے اپنے سابقہ انفارمیشن سیکرٹری محترم عرفان اللہ خان کو منگن...
26/03/2026

✨ مبارکباد برائے منگنی ✨
احساس ویلفیئر فورم جھنگ خیل کی جانب سے اپنے سابقہ انفارمیشن سیکرٹری محترم عرفان اللہ خان کو منگنی کی پُرمسرت خوشی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ اس نئے سفر کو آپ کے لیے باعثِ رحمت، محبت اور خوشیوں کا ذریعہ بنائے، اور آپ دونوں کے درمیان ہمیشہ پیار، اعتماد اور ہم آہنگی قائم رکھے۔ 🤍
ہم دعاگو ہیں کہ یہ رشتہ آپ کے لیے دنیا و آخرت کی کامیابیوں کا وسیلہ بنے اور آپ کی زندگی خوشیوں سے بھر جائے۔
💐 ڈھیروں مبارکباد اور نیک تمنائیں! 💐

26/03/2026

احساس ویلفیئر فورم جھنگ خیل کا کابینہ تقریباً فائنل۔
فائنل کیبنیٹ عہدیداران لیسٹ شام تک آپ سب کیساتھ شیئر کی جائیگی۔

18/03/2026

الحمدللہ ❤️
احساس ویلفئیر فورم جھنگ خیل نے ایک مہینے میں 31 لاکھ + مختلف پیکجز میں تقسیم کیے 🤲
اللہ قبول فرمائے، آمین 💫

15/03/2026

*25 ویں سحری*
*خَیْرُ النَّاسِ مَنْ یَّنْفَعُ النَّاس۔*

*بہترین انسان وه ہے جسکا وجود دوسروں کیلیۓ فائدہ مند ہو!!*

خراجِ تحسین — میر عالم صاحب (جھنگ خیل)بعض شخصیات ایسی ہوتی ہیں جو اپنی محنت، اخلاص اور انسانیت سے محبت کی وجہ سے لوگوں ک...
14/03/2026

خراجِ تحسین — میر عالم صاحب (جھنگ خیل)
بعض شخصیات ایسی ہوتی ہیں جو اپنی محنت، اخلاص اور انسانیت سے محبت کی وجہ سے لوگوں کے دلوں میں خاص مقام بنا لیتی ہیں۔ ہمارے علاقے جھنگ خیل کی ایسی ہی ایک قابلِ فخر اور باوقار شخصیت میر عالم صاحب ہیں، جو اس وقت کراچی میں اپنا کاروبار کر رہے ہیں لیکن اپنے گاؤں اور اپنے لوگوں کو کبھی نہیں بھولے۔
میر عالم صاحب نہایت نرم دل، مخلص اور دردِ دل رکھنے والے انسان ہیں۔ وہ ہمیشہ یہ کوشش کرتے ہیں کہ جہاں بھی کسی ضرورت مند کی مدد کی ضرورت ہو وہاں پیچھے نہ رہیں۔ احساس ویلفئیر فورم جھنگ خیل کے ساتھ انہوں نے بارہا بھرپور تعاون کیا اور مختلف فلاحی کاموں میں دل کھول کر ساتھ دیا۔ ان کی یہی خوبی انہیں ایک خاص اور قابلِ احترام انسان بناتی ہے۔
آج کے دور میں جب اکثر لوگ صرف اپنے بارے میں سوچتے ہیں، ایسے میں میر عالم صاحب جیسے لوگ انسانیت کی خدمت کو اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔ وہ خاموشی سے نیکیاں کرتے ہیں اور لوگوں کی دعائیں سمیٹتے ہیں۔ ایسے مخیر اور بااخلاق لوگ یقیناً معاشرے کا قیمتی سرمایہ اور ہمارے لیے باعثِ فخر ہوتے ہیں۔
احساس ویلفئیر فورم جھنگ خیل کی طرف سے ہم دل کی گہرائیوں سے میر عالم صاحب کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ
اللہ تعالیٰ انہیں صحت، لمبی عمر، خوشحالی اور کاروبار میں مزید ترقی عطا فرمائے، اور ان کے رزق میں بے پناہ برکت ڈالے۔
اللہ تعالیٰ ان کی ہر نیکی کو قبول فرمائے اور انہیں دنیا و آخرت میں کامیاب کرے۔ آمین 🤲
میر عالم صاحب جیسے لوگ ہی انسانیت کی اصل پہچان ہوتے ہیں۔ ✨

اپنے بھائی جیسے دوست اور ہمدرد ویلفیئر سوسائٹی طورلونگ خیل کے مخلص رکن سیف الرحمن کے لیے آپ سب سے عاجزانہ اور درد بھری ا...
13/03/2026

اپنے بھائی جیسے دوست اور ہمدرد ویلفیئر سوسائٹی طورلونگ خیل کے مخلص رکن سیف الرحمن کے لیے آپ سب سے عاجزانہ اور درد بھری اپیل ہے۔

سیف الرحمن وہ انسان ہیں جو ہمیشہ دوسروں کے دکھ درد میں شریک رہے۔ جب بھی کسی کو مشکل پیش آئی تو سب سے پہلے مدد کے لیے یہی آگے بڑھتے تھے۔ کئی لوگوں کی خاموشی سے مدد کی، کئی گھروں میں خوشیاں بانٹیں۔ لیکن آج وقت نے ایسا رخ لیا ہے کہ وہی انسان خود ایک سخت آزمائش سے گزر رہا ہے۔

سیف الرحمن اس وقت کینسر جیسے موذی مرض سے لڑ رہے ہیں۔ علاج بہت مہنگا ہے اور حالات اس قابل نہیں رہے کہ وہ اکیلے اس بوجھ کو برداشت کر سکیں۔ جو ہاتھ ہمیشہ دوسروں کی مدد کے لیے اٹھتے تھے، آج وہی ہاتھ خود مدد کے منتظر ہیں۔

ہم تمام دوستوں، بھائیوں اور خصوصاً لکی کے فورمز اور مخیر حضرات سے دل کی گہرائیوں سے اپیل کرتے ہیں کہ خدارا اس مشکل گھڑی میں سیف الرحمن کا ساتھ دیں۔ آپ کی تھوڑی سی مالی مدد ان کے علاج اور ان کے گھر والوں کے لیے امید کی کرن بن سکتی ہے۔

💳 مدد بھیجنے کے لیے:
Easypaisa Account:
📱 0345-0562964
👤 Haji Afsar Khan
(Sadar Hamdard Welfare Society Toor Lawang Khel)

براہِ کرم اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ یہ اپیل زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچ سکے۔

🤲 اللہ تعالیٰ سیف الرحمن کو کامل صحت عطا فرمائے اور تمام مدد کرنے والوں کو اس کا بہترین اجر عطا فرمائے۔ آمین۔

الحمدللہ ❤️احساس ویلفئیر فورم جھنگ خیل کی طرف سے آج ایک اور مسجد کی خدمت کا موقع ملا۔ مولانا فضل الرحمٰن صاحب مسجد کو نم...
11/03/2026

الحمدللہ ❤️
احساس ویلفئیر فورم جھنگ خیل کی طرف سے آج ایک اور مسجد کی خدمت کا موقع ملا۔ مولانا فضل الرحمٰن صاحب مسجد کو نمازیوں کی سہولت اور عبادت میں آسانی کے لیے انورٹر (Inventor) فراہم کر دیا گیا۔
مسجد اللہ کا گھر ہے اور اس کی خدمت کرنا بہت بڑی سعادت ہے۔ گرمی اور لوڈشیڈنگ کے دنوں میں نمازیوں کو جو مشکلات پیش آتی ہیں، ان شاءاللہ اس انورٹر کی بدولت اب عبادت میں آسانی پیدا ہوگی اور نمازی سکون کے ساتھ نماز ادا کر سکیں گے۔
ہم دل کی گہرائیوں سے اس محسن / ڈونر کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اللہ کی رضا کے لیے یہ نیک کام کرنے میں تعاون کیا۔
اللہ تعالیٰ ان کے مال، رزق اور زندگی میں بے شمار برکتیں عطا فرمائے اور اسے ان کے لیے صدقہ جاریہ بنائے۔ آمین 🤲
ہماری کوشش ہے کہ اسی طرح مساجد اور ضرورت مندوں کی خدمت کا یہ سلسلہ جاری رہے۔
آپ سب سے بھی گزارش ہے کہ اس نیک کام میں ہمارا ساتھ دیں تاکہ مزید مساجد میں بھی آسانیاں پیدا کی جا سکیں۔
احساس ویلفئیر فورم جھنگ خیل
خدمت انسانیت ہمارا مشن

Address

Jhang Khel Lakki Marwat
Islamabad

Telephone

03449345146

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when احساس ویلفیئر فورم جھنگ خیل لکی مروت posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share