برٹش ہومیو پیتھک کالج۔ ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد محسن اقبال

  • Home
  • Pakistan
  • Islamabad
  • برٹش ہومیو پیتھک کالج۔ ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد محسن اقبال

برٹش ہومیو پیتھک کالج۔ ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد محسن اقبال save life

15/07/2024

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

08/09/2021
جب بندہ 60 یا 65 سال سے اوپر پہنچتا ہے تو اسکی ہڈیوں میں بُھربھرا پن Osteoporosis کا عمل شروع ہوجاتا ہے۔ عورتوں میں یہ ع...
07/09/2021

جب بندہ 60 یا 65 سال سے اوپر پہنچتا ہے تو اسکی ہڈیوں میں بُھربھرا پن Osteoporosis کا عمل شروع ہوجاتا ہے۔ عورتوں میں یہ عمل مزید کم عمر سے شروع ہوتا ہے۔ بوڑھے لوگوں کے بارے آپ نے عام سُنا ہوگا کہ وہ گرے ہیں اور ان کی کولہے کی ہڈی Femur Head Fracture ٹوٹ گئی ہے۔ حالانکہ وہ کولہے کی ہڈی گرنے سے نہیں ٹوٹی ہوتی، بلکہ بوڑھا آدمی جب کھڑا ہوتا ہے تو اس کی ہڈیاں پہلے سے ہی Osteoporosis کی وجہ سے کمزور ہوچکی ہوتیں ہیں وہ ہڈیاں اس کا وزن نہیں سہار سکتی اور وہ کھڑے کھڑے ٹوٹ جاتیں ہیں اور بوڑھا شخص نیچے گر پڑتا ہے، ہم یہی سمجھتے ہیں کہ اس کی ہڈی گرنے سے ٹوٹی ہے، حالانکہ وہ ہڈی ٹوٹنے کے بعد گرا ہوتا ہے۔ بعض اوقات وہ واش روم جاتے ہیں اور گرجاتے ہیں۔ ہم یہی سمجھتے ہیں کہ انکی جسم کی کوئی بھی ہڈی گرنے کے وجہ سے ٹوٹی ہے۔ حالانکہ ایسا عموماْ نہیں ہوتا۔۔۔۔ اب آتے ہیں اس کے علاج کی طرف۔ پہلی سٹیج علاج کی ہے کہ ان کی ہڈیوں میں بُھربھرا پن Osteoporosis ہونے سے روکا جائے۔ اس کیٖلئے آپ انکو Calc carb CM کی ایک خوراک دیکر پھر اگلے دن سے Calc phos 6x چار چار گولیاں صبح دوپہر شام کھانا کھانے کے پندرہ منٹ بعد ایک ماہ دیں۔ جب بندہ بوڑھا ہوجاتا ہے تو اس کے اندر کیلشیم کو جزب کرنے کی صلاحیت کم ہوجاتی ہے، یہ دوا Calc carb CM جسم میں کیلشیم کو جزب کرنے کی صلاحیت بڑھا دیتی ہے۔ انگریزی ڈاکٹر ایسے بوڑھوں کو Calcium Tablets کا بے دریغ استعمال کرواتے ہیں جس سے بوڑھوں لوگوں کے گردوں میں پتھریاں بن جاتیں ہیں۔ کیلشیم آپ ان کو جتنا مرضی دیں، یہ سوائے نقصان کے کچھ فائدہ نہیں دیتا۔ یہاں ھومیوپیتھک دوا کلکریا کارب سی ایم ان میں کیلشیم جزب کرنے میں بہت معاون ہے اور انتہائی اچھا رزلٹ ہے۔ اب آتے ہیں دوسری جانب جب بوڑھے شخص کی ہڈی ٹوٹ جاتی ہے، انگریزی ڈاکٹر کہتے ہیں کہ اب اسکا آپریشن نہیں ہوسکتا کیونکہ مریض بہت کمزور ہے، یہ آپریشن کے کھٹن مراحل سے نہیں گزرسکتا۔ ایسی صورت میں اگر کولہے کی ہڈی ٹوٹی ہو تو پھر اس کو بسترے پر ڈال کر اس کے پائوں پر ایک اینٹ کے برابر وزن ڈال کر لٹکا دیا جاتا ہے، ایسا شخص درد سے قلبلاتا رہتا ہے۔ درد شدید ہوتا ہے، لیکن آپریشن نہیں کیا جاسکتا۔ ایسی صورت میں ایلوپیتھک ڈاکٹرز Diclofenac Sodium انجکیشن سے درد کو کنٹرول کرتے ہیں، لیکن یہ انجکیشن معدے اور گردوں کو متاثر کردیتا ہے۔ گردوں میں Hydronephrosis اور معدے میں Ulcer پیدا ہوجاتا ہے۔ ایسا شخص بستر پر پڑے پڑے کئی بیماریوں کا شکار ہوجاتا ہے۔۔۔۔۔۔۔ اگر کولہے کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے تو پھر ھومیوپیتھک دوا ایسے بوڑھے شخص کو آپریشن سے بھی بچاتی ہے اور دنوں میں ہڈی کو جوڑ بھی دیتی ہے اور درد کو فوری کنٹرول کرتی ہے۔ اس کیلئے Symphytum MT کے بیس قطرے آدھا کپ پانی میں ڈالکر صبح دوپہر شام کھانے کے بعد اور Calc flour 6x اور Calc phos 6x دونوں کی چار چار گولیاں کھانے سے پہلے صبح دوپہر شام استعمال کریں۔ یوں سمجھیں کہ یہ فارمولہ ھومیوپیتھک کا ہڈی جوڑ سیمنٹ Cement ہے۔ فوری اثر کرتا ہے اور بوڑھوں کو آپریشن سے انشاء اللہ بچا لیتا ہے۔ اب آتے ہیں درد کو کنٹرول کرنے کی طرف۔ یاد رکھیں، اگر شروع میں درد کو کنٹرول کرلیا جائے تو پھر بوڑھے لمبے عرصے تک علاج کروا لیتے ہیں ورنہ درد کی وجہ سے آپریشن کی طرف بھاگتے ہیں۔ بعض کی آپریشن کے دوران موت واقعی ہوجاتی ہے۔ درد کیلئے Arnica ، Ruta اور Hypericum تین ادویات کا نمبر ون ہے۔ یہ علامات کے مطابق استعمال ہوتیں ہیں۔ اس کیلئے آپ کے ہر سوال کا جواب دیا جائے گا۔۔۔۔۔۔
تحریر و تحقیق۔
ڈاکٹر محمد محسن اقبال
چٸیرمین۔ ہومیو پیتھک ریسرچ سینٹر

کشمش کو رات میں پانی میں بھگو کر صبح نہار منہ اس کا پانی پی لیں اس کا روزانہ استعمال آپ کی زندگی بدل دے گا اور کئی بیمار...
04/09/2021

کشمش کو رات میں پانی میں بھگو کر صبح نہار منہ اس کا پانی پی لیں اس کا روزانہ استعمال آپ کی زندگی بدل دے گا اور کئی بیماریوں کے لیے مددگار ثابت ہوگا

گولڈن براؤن، ہرے اور سیاہ رنگ کی کشمش ہے تو بہت چھوٹی سی مگر بڑے کمال کے فائدےرکھتی ہے۔ لیکن کیا؟ تو جانیں یہ کیسے آپ کی صحت کو بہتر بناتی ہے اور آپ کی ان بیماریوں میں دوائی کا کام کرتی ہے۔

مگر پہلے یہ جان لیں کہ کھائیں کیسے؟
روزانہ رات کو چار کشمش ایک کپ پانی میں بھگوئیں اور اگلی صبح نہار پیٹ پانی سمیت کشمشوں کا کھا لیں یہ صحیح مقدار ہے اس کو کھانے کی۔

یہ بھی جان لیں کہ یہ فائدہ کیوں دیتی ہے؟
کشمش میں فائبر، وٹامنز، منرلز، پوٹاشیم ، نمکیات، کہ کاربوہائیڈریٹ ،آئرن، گلیکسمیک انڈیکس(جی آئی)، بورون، کیلشئیم اور جراثیم کش خصوصیات پائی جاتی ہیں جوکہ اس کی افادیت کا اہم جز ہیں۔

فوائد
خون کی کمی میں مفید
جسم میں خون کی کمی ہوگئی ہے تو اس کو بتائے گئے طریقے سے استعمال کریں اور کچھ ہی وقت میں اپنی اس بیماری پر کنٹرول پالیں۔ کشمش میں موجود آئرن خون کو بڑھانے اور اینیمیا جیسی بیماریوں کے لئے اکثیر کا کام کرتی ہے۔

بلڈ پریشر
کشمش میں پوٹاشیم پایا جاتا ہے جو کہ جسم میں نمکیات کو محدود کرتا ہے جوکہ بلڈ پریشر لیول کو متوازن رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ اور اگرآپ کو بلڈ پریشر کی وجہ سے چکر آرہے ہوں تو بھی کشمش کھا لینا بہتر سمجھا جاتا ہے۔

کمزور ہڈیوں کی شکایت
ہڈیوں میں بورون نامی لیکوئیڈ سیال پایا جاتا ہے جوکہ ان کو مضبوط بناتا ہے اور یہی اجزاء کشمش میں وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے جو کہ ہڈیوں کی شکایت کنٹرول کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔

مستقل قبض اور ہاضمے میں مفید
کشمش میں فائبر موجود ہوتا ہے جوکہ نہ صرف مستقل قبض کو توڑنے میں اپناکردار ادا کرتا ہے ساتھ ہی کمزور اور خراب ہاضمے میں بھی درستگی پیدا کرتا ہے۔ اور معدے کو راحت بخشتی ہے۔

بدبودار سانسیں
کشمش میں جراثیم کش خصوصیت منہ سے آنے والی بدبو دار سانسوں کا بہترین حل ہیں۔ لہٰذا جس کے ساتھ یہ مسئلہ ہو وہ کشمش کا استعمال کرتے رہیں۔

یہ بھی جان لیں کہ کیا شوگر کے مریض کشمش کا استعمال کرسکتے ہیں؟
کشمش میں گلیکسمیک انڈیکس(جی آئی) نامی اجزاء پائے جاتے ہیں جو بلڈ شوگر کوکنٹرول رکھتے ہیں لیکن شوگر کے مرض میں احتیاط لازمی ہے تو آپ دن میں صرف ایک کشمش کا استعمال کرسکتے ہیں۔

تحریر و تحقیق۔
ڈاکٹر محمد محسن اقبال
چٸیرمین۔ ہومیو پیتھک ریسرچ سینٹر

سائیکل معیشت کی دشمن ہے۔   ایک ملٹی نیشنل بینک کے سی ای او نے معاشی ماہرین کو اس وقت سوچ میں ڈال دیا جب اس نے کہا کہ: سا...
04/09/2021

سائیکل معیشت کی دشمن ہے۔ ایک ملٹی نیشنل بینک کے سی ای او نے معاشی ماہرین کو اس وقت سوچ میں ڈال دیا جب اس نے کہا کہ: سائیکل ملکی معیشت کیلئے تباہی کا باعث ہے - اس لئے کہ سائیکل چلانے والا کار نہیں خریدتا، وہ کار خریدنے کے لئے قرض بھی نہیں لیتا۔ کار کی انشورنس نہیں کرواتا - پیٹرول بھی نہیں خریدتا۔ اپنی گاڑی سروس اور مرمت کے لئے نہیں بھیجتا۔ کار پارکنگ کی فیس ادا نہیں کرتا۔ وہ ٹال پلازوں پر ٹیکس بھی ادا نہیں کرتا۔ سائیکل چلانے کی وجہ سے صحت مند رہتا ہے موٹا نہیں ہوتا !! صحت مند رہنے کے باعث وہ دوائیں نہیں خریدتا۔‏ہسپتالوں اور ڈاکٹروں کے پاس نہیں جاتا۔ حتیٰ کہ ملک کے جی ڈی پی میں کچھ بھی شامل نہیں کرتا۔ اس کے برعکس ہر نیا فاسٹ فوڈ آؤٹ لیٹ اپنے ملازمین کے علاوہ کم از کم 30 طرح کے لوگوں کے لئے روزگار کا سبب بنتا ہے۔‏ جن میں ڈاکٹر ، امراض قلب کے ماہر، ماہرِ معدہ و جگر، ماہر ناک کان گلہ، دندان ساز، کینسر سپیشلسٹ، حکیم اور میڈیکل سٹور مالکان وغیرہ شامل ہیں۔ چنانچہ یہ بات ثابت ہوئی کہ سائیکل معیشت کی دشمن ہے اور مضبوط معیشت کے لئے صحت مند افراد سخت نقصان دہ ہیں۔‏

نوٹ:- پیدل چلنے والے معیشت کےلئے اور بھی خطرناک ھیں۔ کیونکہ وہ سائیکل بھی نہیں خریدتے۔
تحریر و تحقیق۔
ڈاکٹر محمد محسن اقبال کالم رائٹر/فیچر رائٹر/اداریہ نویس جرنلسٹ آف پاکستان

12/04/2021
18/03/2021

چھوہارے کھائیں طاقت بڑھائیں-ایسے حیران کن فوائد جن سے آپ ناواقف ہیں ایک وقت تھا جب چھوہارے اور پتاشے شادی بیاہ کے موقع پر تقسیم کیے جاتے تھے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ نت نئی مٹھائیاں آگئیں اور چھوہارے پیچھے رہ گئے- چھوہارا سرخ براؤن رنگ کا ہوتا ہے اس کا مزاج گرم تر ہوتا ہے کھجور کو خشک کر لیا جائے تو یہ چھوہارا بن جاتا ہے۔
چھوہارا بھی ایک میوہ ہے جسے ﷲ تعالیٰ نے ہمارے لئے پیدا کیا ہے تا کہ ہم اس کے فوائد سے بھر پور فائدہ اٹھا سکیں ہمارے ہاں بھی کئی قسم کی کھجوریں کاشت کی جاتی ہیں کھجوروں کے زیادہ تر درخت صوبہ سندھ میں ہیں ۔

لیکن کہا جاتا ہے کہ سب سے بہترین چھوہارا بصرہ کا ہوتا ہے- چھوہارے میں وٹامن اے،وٹامن بی،وٹامن سی،وٹامن ای،وٹامن کے،وٹامن ای،فولاد،کیلشیم،پوٹاشیم،کاپر اور فاسفورس ہوتا ہے-

چھوہارے کے انمول فوائد:
٭ چھوہارے ہمارے جسم کو توانائی فراہم کرتے ہیں
٭چھوہاروں میں فولاد موجود ہوتا ہے اس لیے یہ ایسے افراد کے لئے مفید ہوتا ہے جنہیں خون کی کمی ہو وہ اسے ضرور استعمال کریں
٭ چھوہاروں میں کیلشیم بھی کافی مقدار میں موجود ہوتا ہے جو ہماری ہڈیوں ،پٹھوں اور دانتوں کے لیے مفید ہے اس کے علاوہ چھوہارے جسمانی درد اور سوجن کو بھی کم کرتے ہیں
٭اگر چھوہارے مسلسل کھاتے رہیں تو جوڑوں کے دردوں اور گٹھیا کے مرض سے محفوظ رہتے ہیں اگر چھوہارے کو دودھ کے ساتھ استعمال کیا جائے تو کمر درد میں افاقہ ہو جاتا ہے اس کے علاوہ فالج میں بھی چھوہارے دودھ کے ساتھ لینے سے فائدہ ہوتا ہے
٭چھوہارے کھانے سے پھیپھڑوں کو بھی طاقت ملتی ہے
٭چھوہاروں کھانا گردوں کے لیے بھی مفید ہوتا ہے
٭گرم مزاج والے افراد چھوہاروں کا استعمال نہ کریں
٭چھوہاروں کا استعمال سردیوں میں ضرور کریں کیونکہ یہ نزلہ و زکام سے محفوظ رکھتے ہیں
٭چھوہارا دیر سے ہضم ہوتا ہے اس لیے ایسے افراد جن کا معدہ کمزور ہو نہ کھائیں
٭چھوہارا کھانے سے جسمانی تھکاوٹ دور ہوتی ہے
٭چھوہارا دل کی طاقت کو بڑھاتا ہے
٭چھوہارا کھانے سے درد اور سوجن سے نجات ملتی ہے
٭چھوہارے قبض کو بھی دور کرتے ہیں اس کے لیے چار عدد چھوہارے رات کو پانی میں بگھو کر رکھ لیں اور صبح نہار منہ کھا لیں
٭چھوہارے جسم سے کولیسٹرول کی سطح کو نارمل رکھتے ہیں ۔

*❣ﺧَﻴﺮُﺍﻟﻨَّﺎﺱِ ﻣَﻦ ﻳًﻨﻔَﻊُ ﺍﻟﻨَّﺎﺱ❣*
صدقہ جاریہ ہے لوگوں کی خدمت اور نیکی کی نیت سے شئیر کریں ۔۔

02/03/2021
27/02/2021

طبّی ٹوٹکے #نورکلینک کے سنہری نسخہ جات
1..گلا خراب ہو اور آواز نہ نکل رہی ہوتو کچا امرود جلاکر کھالیں..
2..پیٹ میں درد ہے پودینے کے پتے چبالیں..
3..قے نہ رکے ایک چٹکی زیرہ پھانک لیں..
4..سر میں خشکی ہے سرسوں کے تیل میں دہی یا انڈہ مکس کریں اور لگالیں...
5..سر میں جوئیں ہیں چببیلی کا تیل لگائیں...
6..پاوں میں درد ہے زیتون کا تیل لگائیں...
7..ناف اترگئی ہے نیم گرم ناریل کا تیل ڈالیں...
8..چوٹ لگی ہے خون روکنے کے لئے روئی کو ناریل کے تیل میں ڈبو کر لگائیں...
9..کمزوری محسوس ہورہی ہے دو کجھور دودھ میں پکاکر کھائیں اور دودھ پی بھی لیں...
10..عورتوں کو مخصوص ایام میں بے قاعدگی ہے تو دو کجھور کھالیں...
11..گرمی بہت زیادہ لگتی ہے کھیرا کھائیں...
12..سردی بہت لگتی ہے دیسی انڈے کھائیں اور چوزے کی یخنی بناکر پیں...
13..پیشاپ کرنے میں جلن ہوتی ہے کچی لیسی نمک ڈال کر پیں یا خربوزہ و تربوز کھائیں...
14..کھانے کے بعد بھاری پن محسوس ہوتا ہے تو لیمن کے قطرے پی لیں...
15..موٹاپا کم کرنا ہوتو نہار منہ نیم گرم پانی پیئں...
16..رنگ گورا کرنا ہے تو ابٹن میں عرق گلاب مکس کرکے چہرے پہ لگائیں 20 منٹ بعد چہرہ دھو لیں...
17..کان میں درد ہے سرسوں کے تیل میں لونگ جلائیں اور اسمیں روئی اوپر سے تر کرکے کان پہ لگالیں...
18..آنکھوں کی روشنی تیز کرنی ہوتو گاجر کھائیں...
19..یاداشت کمزور ہے تو بادام و اخروٹ کھائیں...
20..لوز موشن ہوتو کیلے پہ زیرہ لگاکر کھائیں.

*❣ﺧَﻴﺮُﺍﻟﻨَّﺎﺱِ ﻣَﻦ ﻳًﻨﻔَﻊُ ﺍﻟﻨَّﺎﺱ❣*
صدقہ جاریہ ہے لوگوں کی خدمت اور نیکی کی نیت سے شئیر کریں ۔۔
فیس بک کے اصولوں کے مطابق اگر کسی پیج کی پوسٹ شیئر یا لائیک نہ کی جائے تو اس پیج کی اگلی پوسٹ آپ کی آئی ڈی میں نظر نہیں آئے گی . لہذا دوستوں اس پوسٹ کو شیئر کرو اور اگر شئیر نہیں کرنا تو کم سے کم ایک۔لائیک ضرور دیا کریں تاکہ ہمارا آپ سے تعلق بنا رہے اور اگلی بار جو پوسٹ لکھی جائے وہ آپ تک پہنچ جائے اس کے علاوہ اس پوسٹ کو شیئر کرنے کا دوسرا فائدہ یہ بھی ہے کہ کسی مریض کو ہو سکتا ہے آپ کی ایک شیئر کی سخت ضرورت ہو ) جس سے آپ کے کے لئے صدقہ جاریہ بن جائے گا, سو رکیئے مت اور شیئر کرتے جائیں .

ہم سے مردانہ کمزوری اور مردانہ و زنانہ بانجھ پن کے علاج اور معیاری تیار شدہ ادویات حاصل کرنے کے لیے واٹس ایپ پر رابطہ کریں 03349778616

ہم سے علاج اور معیاری تیار شدہ ادویات حاصل کرنے کے لیے واٹس ایپ پر رابطہ کریں 03349778616

09/02/2021
09/02/2021

Address

ISLAMABAD
Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when برٹش ہومیو پیتھک کالج۔ ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد محسن اقبال posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category