24/06/2023
ماشاءاللہ۔ہم ایک خوش خوراک قوم ہیں اور اوپر سے عید قرباں کی آمد آمد۔جس موقع پر تکہ بوٹی،کڑھائ گوشت کوفتے ہماری راہیں تک رہے ہیں۔معدے کی تیزابیت بڑھنے کیساتھ سینے کی جلن،بھاری پن،خوراک کی نالی کی سوزش،السر بد ہضمی یہ شکایات عام ہوں گی۔اور الحمد اللہ اومیپرازول ہماری قومی دوائ کا اعزاز حاصل کر چکی ہے۔۔اسکے استعمال کے بارے چند ہدایات اور احتیاطی تدابیر۔۔
🎗️ اومیپرازول ہمیشہ کھانے سے گھنٹہ یا آدھ گھنٹہ پہلے لیں۔تاکہ اپ اس سے مکمل فائدہ لے سکیں۔
🎗️یاد رہے کہ اومیپرازول فوری اور تیز ریلیف کیلئے نہیں ہے۔یہ ایک دن سے تین چار دن کا وقت لیتی ہے اگر اپ مسلہ کی شدید نوعیت کے مطابق فوری ریلیف چاہتے ہیں تو اسکے ساتھ شربت میں فیمٹوڈائن ڈاکٹر کے مشورہ سے شامل کر لیں۔
🎗️ اومیپرازول کو جب بند کریں تو آہستہ آہستہ بتدریج بند کریں۔یکدم لینا نہ چھوڑیں۔۔
احتیاط میں۔
🎀وہ خواتین جو خون کی کمی کا شکار ہوں اور وہ ائرن سپیلیمنٹ لے رہی ہوں،وہ اومیپرازول کیساتھ ائرن سپیلیمنٹ اکٹھے نہ لیں۔
🎀 دل کے مریض جو وارفن دوائ لے رہے ہیں،وہ اومیپرازول اور وارفن اکٹھے نہ لیں اور اپنے معالج سے مشورہ کیساتھ لیں۔
🎀دل کے مریض لنوکسن اور اومیپرازول اکٹھے نہ لیں۔
🎀جوڑوں کے درد کے مریض اومیپرازول اور سائیٹوٹریگزیٹ اکٹھے نہ لیں۔
مزید تفصیلات کیلئے اپنے ڈاکٹر صاحب سے مشورہ کریں۔