25/07/2022
*🌹1- اپینڈکس کیاہے؟🌹*
*2- کیا اپینڈکس غیر ضروری ہے ؟*
*3- اپینڈکس کی سوزش کی کیا وجوہات ہیں ؟*
*4- علامات ؟*
*5- اصولِ علاج ؟*
*1- پینڈکس (Appendicitis) کیا ہے ؟*
جہاں چھوٹی آنت ختم ہو کر بڑی آنت شروع ہوتی ہے، اسی جگہ اپینڈکس واقع ہوتی ہے۔ اس کا ایک سرا بڑی آنت سے جڑا ہوتا ہے جبکہ دوسرا سرا آخر میں بند ہوتا ہے۔ اپنڈکس پیٹ کے نچلے حصے میں دائیں طرف واقع ہے۔
*2- کیا اپینڈکس غیر ضروی ہے ؟*
جدید ساٸنس نے اپینڈکس کو ایک فالتو عضو قرار دیا ہے۔ لیکن حقیقت میں یہ بدن کے دفاعی نظام کا ایک ضروری حصہ ہے۔ جو لوگ صاف ستھرے ماحول میں نہیں رہتے، اگر ان کی اپینڈکس کاٹ کر جدا کر دی جاۓ تو وہ کئی مہلک امراض کا شکار ہو جائیں گے۔ اپینڈکس آنتوں کے لئے مفید جراثیم پیدا کرتی ہے۔ ان بیکٹریاز کی کمی سے کئی عارضے پیدا ہونے کا احتمال ہوتا ہے۔ اپینڈکس نظام ہضم کے لئے مفید بیکٹیریا بھی پیدا کرتی ہے۔
*3- اپنڈکس کی سوزش کی کیا وجہ ہے ؟*
اپنڈکس کی سوزش کو اپینڈی سائیٹس (Appendicitis) کہتے ہیں۔ پیٹ میں ریاح کی زیادتی سے عضلاتی سکیٹر کے باعث یہ راستہ بھی سکڑ جاتا ہے۔ عین اس وقت غدد میں تسکین ہوتی ہے، جس کی وجہ سے وہ ڈھلک جاتی ہے اور اپینڈکس کے راستہ میں حائل ہو جاتی ہیں۔ اس طرح اپینڈکس میں موجود بلغمی مادہ رکا رہتا ہے۔ بجائے اس کے کہ یہ مادہ بڑی آنت میں گر کر فضلات کے اخراج میں سہولت پیدا کرے اور ضرر رساں جراثیموں کا قلع قمع کرے، وہ اپنڈکس میں ہی قید ہو کر رہ جاتا ہے۔ اس طرح اپینڈکس میں سوزش پیدا ہوجاتی ہے۔ اگر اس کا اخراج رکا رہے تو اس میں تعفن پیدا ہو کر ورم اور بالآخر پچھٹنے کا خطرہ پیدا ہو جاتا ہے۔ ڈاکٹر حضرات اپنڈکس کے پھول جانے کو فوری طور پر ایمرجنسی قرار دے دیتے ہیں اور فوری طور پر سرجری کا فتوی لگاتے ہیں۔ یاد رکھیں کہ ابتدائی حالت میں ایسی کوئی خطر ناک بات نہیں۔
*5- علامات :*
اس مرض کی سب سے پہلی علامت معدے کے درمیان درد ہے۔ اس درد میں ٹیسں نہیں اٹھتی اور مریض درد کے مقام کا صحیح تعین نہیں کر پاتا۔ لیکن جوں جوں مرض میں تیزی آتی ہے،درد کا تعین ہونے لگتا ہے۔ پیٹ کے دائیں جانب نچلے حصے میں واضح قسم کی درد شروع ہو جاتی ہے۔ دبانے سے درد کم ہوتی ہے۔ دل متلانے یا الٹی آ جانے کے علاوہ بخار بھی ہو جاتا ہے۔ کئی مریضوں کی اپینڈکس پھول کر مثانہ کو چھونے لگتی ہے۔ ان مریضوں کو کثرت بول کی شکایت ہو