Healing Vibes Psychological Services

Healing Vibes Psychological Services "Our goal is to help you navigate life's challenges, build better relationships, and live a more peaceful life.

Contact us for expert, confidential, and compassionate support."

کیا آپ یا آپ کا کوئی عزیز اندر ہی اندر ایک خاموش جنگ لڑ رہا ہے؟ 😔 ڈپریشن ایک حقیقی طبی حالت ہے، یہ محض 'برا دن' نہیں ہوت...
15/11/2025

کیا آپ یا آپ کا کوئی عزیز اندر ہی اندر ایک خاموش جنگ لڑ رہا ہے؟ 😔 ڈپریشن ایک حقیقی طبی حالت ہے، یہ محض 'برا دن' نہیں ہوتا۔ اس کی علامات میں مستقل اداسی، دلچسپی کا فقدان، نیند کے مسائل، بھوک میں تبدیلی اور توانائی کی کمی شامل ہو سکتی ہے۔
​یاد رکھیں، ڈپریشن کا علاج ممکن ہے اور مدد طلب کرنا کمزوری نہیں بلکہ طاقت کی علامت ہے۔ آپ کو اکیلے اس سے لڑنے کی ضرورت نہیں ہے۔
​ہم یہاں آپ کی مدد کے لیے موجود ہیں۔
Healing vibes Psychological services پر ہمارے ماہرین آپ کو صحیح راستہ دکھانے اور آپ کی ذہنی صحت کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کر سکتے ہیں۔
آئیے، آج ہی اپنی ذہنی صحت کی جانب ایک قدم بڑھائیں۔ آپ بہتر محسوس کرنے کے مستحق ہیں۔
​📞 03336551953 Whatsapp

بچپن کے صدمے دماغ اور انسان کی شخصیت پر گہرے اثر چھوڑتے ہیں۔ رد کیے جانے کا صدمہ انسان کو دوسروں پر جلدی شک کرنے، سمجھوت...
14/11/2025

بچپن کے صدمے دماغ اور انسان کی شخصیت پر گہرے اثر چھوڑتے ہیں۔ رد کیے جانے کا صدمہ انسان کو دوسروں پر جلدی شک کرنے، سمجھوتہ نہ کر پانے اور لوگوں کو قریب آنے دینے میں مشکل پیدا کرتا ہے۔ ناانصافی کا صدمہ بے بسی، نااُمیدی اور چڑچڑاپن کو بڑھاتا ہے اور دماغ کے کچھ حصوں کا سائز بھی کم کرسکتا ہے۔ چھوڑ دیے جانے کا صدمہ اکیلے رہ جانے کے خوف، خراب رشتوں اور کم self-esteem کا باعث بنتا ہے۔ دھوکے کا صدمہ جذبات کو سمجھنے میں مشکل، بے چینی، ڈپریشن اور جسمانی درد جیسے مسائل پیدا کرتا ہے۔ یہ سب اثرات اگر نظر انداز کیے جائیں تو لمبے عرصے تک انسان کی ذہنی، جذباتی اور جسمانی صحت کو کمزور کرتے رہتے ہیں۔ اسی لیے علاج لینا، کسی ماہرِ نفسیات سے بات کرنا، اور تھراپی شروع کرنا بہت ضروری ہے، کیونکہ بروقت مدد نہ صرف دماغ کے منفی اثرات کو کم کرتی ہے بلکہ انسان کو اندر سے heal ہونے، بہتر فیصلے کرنے، صحتمند رشتے بنانے اور اپنی زندگی دوبارہ مضبوطی سے آگے بڑھانے میں مدد دیتی ہے۔

Today, November 14th, Jamal Surgical joins the world in observing  . Let's unite to raise awareness, promote prevention,...
14/11/2025

Today, November 14th, Jamal Surgical joins the world in observing . Let's unite to raise awareness, promote prevention, and support those living with diabetes. Early diagnosis and proper management are key to a healthier life.
Learn more and take charge of your health!

13/11/2025
13/11/2025

ایک دن ایک استاد نے اپنی کلاس کے بچوں سے کہا کہ کل ہر بچہ ایک کلو آلو لے کر آئے۔ اگلے دن جب سب بچے آلو لے آئے تو استاد نے کہا کہ جن لوگوں سے تمہیں شکایت یا نفرت ہے، اُن کے نام ان آلوؤں پر لکھ دو۔ جن سے تھوڑی نفرت ہے اُن کا نام چھوٹے آلو پر، اور جن سے زیادہ نفرت ہے اُن کا نام بڑے آلو پر لکھو۔ بچوں نے سب کے نام لکھ کر آلو اپنے بیگ میں ڈال لیے۔ استاد نے ہدایت دی کہ اب یہ بیگ ہر وقت اپنے کندھوں پر لٹکائے رکھو — چاہے کلاس میں ہو، کھیل کے میدان میں یا گھر جاتے ہوئے۔ شروع میں سب کو یہ ایک عام سا کام لگا، لیکن چند دنوں میں آلو گلنے لگے، ان سے شدید بدبو آنے لگی، اور بیگ کا وزن بھی ناقابلِ برداشت ہو گیا۔ بچے اس سے پریشان ہو گئے اور اردگرد کے لوگ بھی اس بدبو سے تنگ آنے لگے۔ تب استاد نے مسکرا کر کہا: “یہ آلو تمہاری نفرت کی طرح ہیں۔ جس طرح یہ سڑ کر تمہیں اور دوسروں کو تکلیف دینے لگے، بالکل ویسے ہی دل میں رکھی نفرت بھی آہستہ آہستہ تمہیں اندر سے گلا دیتی ہے، تمہارے سکون کو چھین لیتی ہے، اور پھر اس کا اثر تمہارے اردگرد کے لوگوں تک پہنچنے لگتا ہے۔”
یہ کہانی ہمیں سکھاتی ہے کہ نفرت ایک زہر ہے — جو سب سے پہلے ہمیں خود نقصان پہنچاتی ہے، پھر ہمارے ماحول اور تعلقات کو بھی زہریلا بنا دیتی ہے۔

کبھی ہمارے اردگرد ایسے لوگ موجود ہوتے ہیں جن کی ذہنی کیفیت یا رویّے اس قدر منفی اور زہریلے (toxic) ہوتے ہیں کہ وہ خاموشی...
12/11/2025

کبھی ہمارے اردگرد ایسے لوگ موجود ہوتے ہیں جن کی ذہنی کیفیت یا رویّے اس قدر منفی اور زہریلے (toxic) ہوتے ہیں کہ وہ خاموشی سے ہماری ذہنی صحت کو بری طرح متاثر کر دیتے ہیں۔ ان کی باتیں، رویّے یا توانائی (energy) آہستہ آہستہ ہمیں تھکا دیتی ہے، ہمارا اعتماد کم کر دیتی ہے، اور اندر ہی اندر ہمیں بے سکون کر دیتی ہے۔ ضروری ہے کہ ہم ایسے ماحول اور لوگوں کو پہچانیں، اپنی حدود (boundaries) قائم کریں اور اپنی ذہنی سکون و توازن کو ترجیح دیں، کیونکہ ذہنی صحت کی حفاظت بھی خود سے محبت کرنے کا ایک طریقہ ہے۔


07/11/2025

کیا آپ محسوس کر رہے ہیں کہ آپ کو نظرانداز کیا جا رہا ہے؟ بہت سے لوگ اس لیے خود کو نظر انداز محسوس کرتے ہیں کیونکہ ان کی بات، احساسات یا موجودگی کو سنجیدگی سے نہیں لیا جاتا۔ نفسیات کے مطابق یہ کیفیت اُس وقت پیدا ہوتی ہے جب انسان کی قبولیت، توجہ اور اہمیت کی ضرورت پوری نہیں ہوتی۔ ایسے حالات میں دماغ اسے سماجی مسترد کیے جانے کے طور پر محسوس کرتا ہے، جس سے انسان کے اندر خود اعتمادی میں کمی، اداسی، خاموشی اور خالی پن پیدا ہو جاتا ہے۔ یہ کیفیت وقت کے ساتھ ساتھ انسان کی ذہنی اور جسمانی کارکردگی کو بھی گہرے طور پر متاثر کرتی ہے۔ اگر آپ اپنے اندر خالی پن، ہر چیز سے بے زاری، دل کی بے چینی یا کسی کام میں دل نہ لگنے کا احساس رکھتے ہیں، تو یہ نظراندازی کے اثرات ہو سکتے ہیں۔ ایسی صورت میں بہتر ہے کہ آپ کسی ماہر نفسیات سے رابطہ کریں، تاکہ وہ اس کیفیت کی اصل وجہ تک پہنچ کر آپ کی مدد کر سکیں اور آپ کو اس حالت سے باہر نکلنے میں رہنمائی فراہم کریں۔

بہ ظاہر ہمیں لگتا ہے کہ کوئی انسان بالکل ٹھیک ہے، لیکن حقیقت میں وہ اندر سے ٹوٹ چکا ہوتا ہے، تنہائی اور ذہنی دباؤ کا شکا...
07/11/2025

بہ ظاہر ہمیں لگتا ہے کہ کوئی انسان بالکل ٹھیک ہے، لیکن حقیقت میں وہ اندر سے ٹوٹ چکا ہوتا ہے، تنہائی اور ذہنی دباؤ کا شکار ہوتا ہے۔ ایسے شخص کے لیے خود کی دیکھ بھال کرنا بہت مشکل مرحلہ ہوتا ہے۔ اپنے آس پاس نظر ڈالیں، شاید آپ کا کوئی قریبی پیارا اس کیفیت سے گزر رہا ہو۔ وقت کے ساتھ ذہنی کمزوری جسمانی طور پر بھی اثر ڈالتی ہے۔ اس سے پہلے کہ آپ کا کوئی پیارا مکمل طور پر ٹوٹ جائے، اُسے سہارا دیں، اُسے یہ احساس دلائیں کہ خود پر توجہ دینا اور اپنی دیکھ بھال کرنا ضروری ہے۔ اُسے یقین دلائیں کہ سب سے پہلے وہ خود اپنی محبت اور خیال کا مستحق ہے۔

Just listen!
06/11/2025

Just listen!

06/11/2025
05/11/2025

ایک تحقیق کے مطابق
آپ کی نشو نما کبھی نہیں رُکتی ۔۔۔۔۔!!!
جب قد بڑھنا رُک جائے تو پیٹ بڑھنا شُروع ہو جاتا ہے…
😁😂

"دماغی صحت بھی اُتنی ہی اہم ہے جتنی جسمانی صحت!"ہم روز اپنے جسم کی تکلیف کو محسوس کرتے ہیں، مگر ذہنی اور جذباتی درد کو ا...
04/11/2025

"دماغی صحت بھی اُتنی ہی اہم ہے جتنی جسمانی صحت!"

ہم روز اپنے جسم کی تکلیف کو محسوس کرتے ہیں، مگر ذہنی اور جذباتی درد کو اکثر نظر انداز کر دیتے ہیں۔
ڈپریشن، اینگزائٹی، یا مسلسل ذہنی دباؤ — یہ کمزوری نہیں، ایک حقیقت ہیں، جن کا علاج اور مدد ممکن ہے۔

اگر آپ تھکن، بیزاری، یا بے چینی محسوس کرتے ہیں، تو خاموش نہ رہیں۔
کسی ماہرِ نفسیات سے بات کریں — کیونکہ بات کرنے سے شفا کا آغاز ہوتا ہے۔ 💬

✨ Healing Vibes Psychological Services — ہم آپ کے ساتھ ہیں، آپ کے ذہنی سکون کے سفر میں۔

Address

Shaheen Multi System Clinic Near Railway Crossing Gojra Road
Jhang Sadar
35200

Opening Hours

Monday 12:00 - 17:00
Tuesday 12:00 - 17:00
Wednesday 12:00 - 17:00
Thursday 12:00 - 17:00
Saturday 12:00 - 17:00

Telephone

03000051953

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Healing Vibes Psychological Services posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Healing Vibes Psychological Services:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category