S.M Poultry Services Bhakkar

S.M Poultry Services Bhakkar we start this business on samal scale now ALHAMDULILAH we hav all segment of poultry SB PHARMA
VET MED INTERNATIONAL

Distributors
DMG PAKISTAN
ICI PAKISTAN LTD
EVERGREEN PHARMACEUTICALS
BIO OXIME PHARMA
FATRO VACCINES
JAF INTERNATIONAL KARACHI
SAADAT INTERNATIONAL( Merial ).

07/01/2026
02/01/2026

پروگریسیو گروپ کے روح رواں اور برائلر فارمرز ایسوسی ایشن کے سرکردہ راہنما جناب آصف گوندل صاحب کا پولٹری فارمر پر سیلز ٹیکس کے نفاذ کے خلاف اجتجاج کے لئیے فارمرز کے نام اہم پیغام

جنم دن مبارک جیو ہزاروں سال 🌹💕
01/01/2026

جنم دن مبارک
جیو ہزاروں سال 🌹💕

18/11/2025
07/11/2025
07/11/2025
06/11/2025

کلورکوٹ شہر سے شروع ہونے والا اچار آج یورپ میں ایکسپورٹ ہوتا ہے لیکن کلورکوٹ والوں کو خبر بھی نہیں۔
مرلی دھر ڈھینگرہ 1947 سے پہلے اس وقت کے ضلع میانوالی اور آج کے ضلع بھکر کے شہر کلورکوٹ میں پیدا ہوئے اور ان کا تعلق ڈھینگرہ قوم سے تھا۔ گھر کے حالات کچھ بہتر نہ تھے محنت مزدوری کر کے گھر چلایا کرتے۔ مرلی دھار کے گھر میں اچار بنتا اور کلوکوٹ کے باقی گھروں میں بھی اچار بنایا اور کھایا جاتا تھا۔ مرلی دھار کے ذہن میں ایک سوچ پیدا ہوئی ہر گھر میں اچار پسند کیا جاتا ہے کیونہ اس اچار کو بازار میں بیچا جائے 1935 میں ایک چھوٹی سی دوکان بنائی اور اس میں اچار بیچنا شروع کیا۔ مرلی دھار کی اس کاوش کو مقامی لوگوں نے بہت پسند کیا۔ لوگ اب گھر میں اچار بنانے کی بجائے مرلی دھار سے اچار خریدنے لگے۔ مرلی دھار نے پانچ قسم کا اچار رکھا اور اچار کا نام سرائیکی میں "پنج-رنگہ" اچار مشہور ہو گیا جو بعد میں پچرنگہ اچار کہا جانے لگا۔ اچار اس وقت میانوالی اور ڈیرہ اسماعیل خان تک مشہور ہو گیا لوگ مرلی دھار سے اچار میانوالی اور ڈیرہ اسماعیل خان لے جاتے۔ دی بھکر پیج پر میسج آیا کلورکوٹ کہاں ہے یہ میسج انڈیا سے تھا ہم نے بتایا کہ کلورکوٹ بھکر میں ہے اور بھکر کی تحصیل ہے انہوں نے بتایا کہ پانی پت میں کلورکوٹ کا اچار بہت مشہور ہے جس پر ہم نے ان سے انفارمیشن لی اور باقی پانی پت کے لوگوں سے بھی بات کی اس دوران مرلی دھار کے خاندان سے ہی ایک نوجوان سے بات ہوئی۔
اچار کے بعد مرلی دھار نے دکان پر چٹنی اور مربہ بھی رکھنے لگ گئے۔ اچار کے ساتھ مربہ اور چٹنی بھی بکنے لگی۔ مرلی دھار کے گھر کے حالات بھی بہت اچھے ہو گئے۔ 1947 میں فسادات شروع ہوئے تو مرلی دھار کی دوکان جلا دی گئی۔ مرلی دھار کا خاندان بہت پریشانی میں گھر میں ہی رہنے پر مجبور ہو گئے۔ ڈھینگرہ خاندان نے کلورکوٹ سے انڈیا جانے کا فیصلہ کیا۔ کلورکوٹ چھوڑ کر ڈھینگرہ خاندان انڈیا کے شہر پانی پت چلے گئے۔ پانی پت میں مرلی دھار نے نئی زندگی شروع کی لیکن اس وقت مرلی دھار بہت بزرگ ہو چکے تھے۔ مرلی دھار کے بیٹے محنت مزدوری کر کے گھر چلانے لگے۔ مرلی دھار کے بیٹے آسا نند ڈھینگرہ اور منوہرلال ڈھینگرہ نے دیکھا کہ اچار پانی پت میں بھی بہت زیادہ کھایا جاتا ہے کیونہ پچرنگہ اچار کو پانی پت میں ازمایہ جائے۔ آسا نند اور منوہر لال نے گھر میں اچار تیار کرایا اور اسے بازار میں ایک دکان پر رکھا۔ پانی پت کے اچار اور کلورکوٹ کے اچار کے زائقے میں فرق تھا اور پانی پت کے لوگوں کے لیے یہ ایک نئے زائقے کا اچار تھا۔ اچار جو جو لوگوں نے لینا شروع کیا اسی طرح اچار کا نام بننا شروع ہو گیا۔ منوہر لال نے دکان لی اور اس دکان کا نام پچرنگہ اچار ہاوس رکھ دیا۔ پانی پت کے لوگ یہ اچار خود بھی لیتے اور دوسرے شہروں میں بھی بھیجتے۔ اس طرح پچرنگہ اچار کا نام دوسرے شہروں تک جا پہنچا۔ اس سے پہلے پانی پت میں صرف اچار کہا جاتا تھا پچرنگہ اچار کے بعد صرف اچار کوئی نہیں کہتا بلکہ پچرنگہ اچار کے ساتھ ضرور کہتے ہیں۔ منوہر لال نے پانی پت کے بعد باقی شہروں میں پچرنگہ اچار کی دوکان بنائی اور کامیابی ملی۔ باقی شہروں کے بعد پچرنگہ اچار دوسرے ممالک میں جانے لگا۔ پیج دی بھکر ٹیم نے پانی پت کے لوگوں سے سوشل میڈیا کے زریعے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا آج پانی پت کی کوئی ایسی گلی نہیں ہے جہاں پچرنگہ اچار کی دوکان نہ ہو۔ اب پنج زائقے سے ستر اقسام کا پچرنگہ اچار بیچا جا رہا ہے۔ کلورکوٹ کی ایک چھوٹی دوکان سے شروع ہونے والا پچرنگہ اچار آج دنیا میں نام بنا چکا ہے لیکن کلورکوٹ میں آج کسی کو علم بھی نہیں کہ پچرنگہ کیا ہے۔
دی بھکر ٹیم سے بات کرتے ہوئی منوہر لال کے ایک فرد نے بتایا کہ ان کی فیملی کے بہت کم لوگ اچار کا کام کر رہے ہیں لیکن پانی پت کی ہر گلی میں پچرنگہ اچار بک رہا ہے جو باقی لوگ اپنے کاروبار کے لیے نام استعمال کر رہے ہیں۔

Address

7km Bhakkar Road, Kollur Kot
Kallur Kot Town

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Telephone

00923028558032

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when S.M Poultry Services Bhakkar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to S.M Poultry Services Bhakkar:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram